Tag: وہاب ریاض

  • ٹخنے کی انجری : فاسٹ بولر وہاب ریاض چیمپیئنز ٹرافی سے باہر

    ٹخنے کی انجری : فاسٹ بولر وہاب ریاض چیمپیئنز ٹرافی سے باہر

    برمنگھم : پاکستانی ٹیم فاسٹ بولر وہاب ریاض ٹخنے کی انجری کے باعث چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔ محمد عباس اور رومان رئیس متبادل کھلاڑی ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے خلاف میچ میں ان فٹ ہونے والے بالر وہاب ریاض چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔ وہاب بولنگ کے دوران ان فٹ ہوئے تھے۔

    ٹخنے میں انجری کے باعث انہیں اسکین کیلئے اسپتال لےجایاگیا، ڈاکٹرز کے مطابق وہاب کو مکمل صحتیاب ہونے میں دو ہفتے لگیں گے۔ پاک بھارت سے قبل بھی وہاب ریاض ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

    وہاب ریاض کی جگہ محمد عباس یا رومان رئیس کو چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کیےجانے کاامکان ہے۔ پی سی بی نے متبادل کھلاڑی کیلئے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کو درخواست دے دی ہے۔


    مزید پڑھیں : وہاب ریاض اہم ہتھیار ہے، مکی آرتھر


    یاد رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا تھا کہ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض ہمارا اہم ہتھیار ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ایسے باؤلرز موجود ہیں جو اپنی عمدہ باؤلنگ اور سوئنگ کی خصوصیات کے ساتھ مخالف ٹیم کو پریشان کرتے ہوئے حقیقی طور پر تباہی مچا سکتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : بھارت کےخلاف میچ سے قبل وہاب ریاض انجری کاشکار


  • وہاب ریاض اور یاسر شاہ کے درمیان تلخ کلامی

    وہاب ریاض اور یاسر شاہ کے درمیان تلخ کلامی

    برسبین : پریکٹس سیشن میں فٹبال کھیلنے کے دوران فاسٹ بولر وہاب ریاض اور اسپنیر یاسر شاہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے، معمولی جھڑپ پر سینیئرز کھلاڑیوں نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کروایا۔

    اے آر وائی کے اسپورٹ رپورٹر شاہد ہاشمی کے مطابق تلخ کلامی پریکٹس سیشن میں فٹ بال کھیلنے کے دوران اس وقت ہوئی جب وہاب ریاض، یاسر شاہ سے گیند چھیننے کی کوشش میں یاسر شاہ سے جا ٹکرائے اور وہاب ریاض کی ٹانگ گیند کے بجائے یاسر شاہ کو جا لگی۔

    yasir-post-1

    ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں میں تلخ کلامی اور جھڑپ کے بعد کوچ مکی آرتھر نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر وہاب ریاض اور یاسر شاہ کو پریکٹس سیشن سے باہر کردیا۔

    ٹیم مینیجر وسیم باری نے اے آر وائی نیوز کے اسپورٹ رپورٹر شاہد ہاشمی کو بتایا کہ دونوں کھلاڑیوں میں تلخ کلامی پریکٹس سیشن کے دوران ہوئی تا ہم اب دونوں کھلاڑیوں میں صلح ہو چکی اور معاملات کنٹرول میں ہے۔

    اس حوالے سے یاسر شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر ایک تصویر بھی شائع کی ہے جس میں یاسر شاہ اور وہاب ریاض کو ڈریسنگ روم میں انتہائی خوشگوار اور دوستانہ موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے جس سے لگتا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا ختم ہو گیا ہے۔

    اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ اور وہاب ریاض کے درمیان جھگڑے کی اطلاع ملی ہے جس پر تحقیقات کریں گے اور جو بھی نظم و ضبط کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا سزا کا حقدار ہو گا۔

    واضح رہے پاکستان کی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچز اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل برسبین میں کھیلا جائے گا۔

  • میچ کے دوران جھگڑنے پر احمد شہزاد اور وہاب ریاض کو جرمانہ

    میچ کے دوران جھگڑنے پر احمد شہزاد اور وہاب ریاض کو جرمانہ

    شارجہ: آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز احمد شہزاد اور پشاورزلمی کے فاسٹ بولروہاب ریاض پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران دونوں کھلاڑی اس وقت ایک دوسرے سے الجھ گئے تھے کہ جب ایک چھکا لگانے کے بعد اگلی ہی گیند پر احمد شہزاد وہاب ریاض کا شکار بنے جس پر بولرنے بھرپور جوش سے خوشی کا اظہار کیا تو احمد شہزاد آپے سے باہر ہوگئے اور ایک دوسرے کو دھکے دینے کے علاوہ دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

    میچ ریفری روشن ماہانامانے نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر وہاب ریاض پر میچ فیس کا 40 فیصد اور احمد شہزاد پر 30 فیصد جرمانہ کردیا۔

  • سال 2015: کھیل کی دنیا میں کیا کیا ہوا؟

    سال 2015: کھیل کی دنیا میں کیا کیا ہوا؟

    سال 2015 اپنی تمام رونقیں اور یادگار بہاروں کے ساتھ بالاخر اختتام پذیرہو رہا ہے، سال 2015 میں کھیل کی دنیا میں کون جیتا کون ہارا اور کس نے تاریخ رقم کی جانیئے۔

    اے بی ڈویلیئرز تیز ترین سینچری

    جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی تیز ترین سینچری بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

    جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں اے بی ڈویلیئرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 31 گیندوں پر سینچری اسکور کی جس میں آٹھ چوکے اور 10 چھکے بھی شامل تھے۔

    پاکستانی تن سازوں کیلئے فخرکرنے کا لمحہ

    پاکستان کے مایہ ناز تن ساز اور 2005 میں مسٹر پاکستان کا اعزاز پانے والے عاطف انور نے آسٹریلیا میں 100 کلو گرام سے زائد کے مقابلے میں آرنلڈ کلاسک ایوارڈ جیتا۔

    وہاب ریاض کی شین واٹسن کے خلاف تاریخی بالنگ

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف بہترین اور عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بالر وہاب نے تاریخ رقم کی۔میچ کے دوران آسٹریلیا کے کھلاڑی شین واٹسن اور وہاب ریاض کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

    زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

    برسوں بعد پاکستان میں بین الاقوامی ٹیم کی آمد ہوئی زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا

    پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی رونقیں بحال ہوئیں، قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلا گیا۔

    خواتین کے فیفا فٹبال عالمی کپ امریکہ فاتح

    خواتین کے فیفا فٹبال عالمی کپ کا فائنل میں امریکہ نے جاپان دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر عالمی کپ اپنے نام کیا، اسی سال امریکہ خواتین کا عالمی کپ تین مرتبہ جیتنے والا پہلا ملک بھی بن گیا ہے۔

    اسپیشل اولمپکس گیمز پاکستان کی کامیابی

    اسپیشل اولمپکس گیمز لاس اینجلس میں منعقد ہوا جس میں پاکستان نے 14طلائی تمغوں کے ساتھ 33میڈل حاصل کئے۔

    کرپشن کے باعث فیفا کے صدر معطل

    کرپشن اسکینڈل کے سبب فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی ایتھکس کمیٹی نے تنظیم کے صدر سیپ بلاٹر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، فیفا کی ایتھکس کمیٹی نے تنظیم کے صدر سیپ بلاٹر ، سیکرٹری جنرل جیروم والک اور نائب صدر مائیکل پلاٹینی کو نوے روز کے لئے معطل کردیا۔

    یونس خان کا تاریخی ریکارڈ

    پاکستان کر کٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی یونس خان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں نو ہزار رنز بنانے کا اہم سنگ میل عبور کیا، انضمام الحق کی سنچریوں اورمیانداد کے رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کےبعد یونس خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    تاریخ میں پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا انعقاد

    کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا انعقاد ہوا کرکٹ کے چار سو آٹھویں میچ میں سرخ کی جگہ گلابی گیند استعمال کیا گیا ۔

    پاکستان سپر لیگ کا خواب پورا ہوگیا

    آخر کار جس کا ہر پاکستانی کو انتظار تھا وہ دن آگیا پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل آئندہ سال فروری میں قطر کی بجائے دبئی اور شرجہ میں کرنے کا اعلان کردیا۔

    کروڑوں روپے مالیت کی پاکستان سپر لیگ کرانے کے لئے زور شور سے تیاریاں کی جارہی ہیں، پاکستان سپر لیگ چار فروری سے یو اے ای میں شروع ہوگی، ابتدائی راؤنڈ کے میچز دبئی میں ہوں گے، افتتاحی میچ میں اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی، کراچی کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ پانچ فروری کو لاہور کے خلاف کھیلے گی۔

  • وہاب ریاض اور شکیب الحسن پر جرمانہ عائد

    کھلنا: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں میچ ریفری نے وہاب ریاض اور شکیب الحسن کے درمیان گرماگرمی کا نوٹس لے لیا، دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا تیس تیس فیصد جرمانہ عائد کردیاگیا۔

    وہاب ریاض اور شکیب الحسن پہلے ٹیسٹ کے آخری روز گرما گرمی کا واقع ہوا، وہاب ریاض نے وکٹ نہ لینے کا سارا غصہ بنگلادیشی کھلاڑی پر نکال دیا،دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، تو تو میں میں اتنی بڑھ گئی کہ دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو انگلیاں دکھانے لگے۔

    کھلنا ٹیسٹ کے میچ ریفری جیف کرو نے رپورٹ کی روشنی میں دونوں پر میچ فیس کا تیس تیس فیصد جرمانہ لگادیا۔

     ذرائع کے مطابق شکیب الحسن نے جنید خان کو چیٹر کہا جس پر وہاب ریاض آگ بگولہ ہوگئے اور شکیب پر برس پڑے، مصباح الحق نے معاملہ رفع دفع کرایا۔

     وہاب ریاض پر اس سے قبل ورلڈ کپ کوارٹرفائنل میں بھی شین واٹسن سے نوک جھونک کا چارج لگاکر پچاس فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

  • لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی وہاب ریاض کے گرویدہ نکلے

    لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی وہاب ریاض کے گرویدہ نکلے

    نئی دہلی :لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی وہاب ریاض کے گرویدہ نکلے، ماسٹر بلاسٹر نے آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کے اسپیل کو ورلڈ کپ کا بہترین اسپیل قرار دے دیا۔

    برائن لارا کے بعد دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹسمین سچن ٹنڈولکر بھی وہاب ریاض کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے، سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کی بولنگ شاندار تھی، ورلڈ کپ میں انہوں نے ایسا اسپیل کبھی نہیں دیکھا۔

    انھوں نے کہا کہ وہاب ریاض کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

    کرکٹ لیجنڈ نے کہا کہ وہاب کی کارکردگی وہ ابھی تک بھول نہیں پائے، وہاب ریاض نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شین واٹسن کو ہلنے نہیں دیا تھا۔