Tag: ویب سائٹس

  • پی ٹی اے نے گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا

    پی ٹی اے نے گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا

    اسلام آباد : پاکستان میں گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کردیا گیا، پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ان ویب سائٹس کو بھی بلاک کیاجارہاہے جن کی اطلاع دی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کوبلاک کر دیا۔

    پی ٹی اے نے بتایا کہ گستاخانہ اور غیر اخلاقی مواد کی بلاکنگ کے لیے مختلف اقدامات کررہے ہیں، ابتک 100183 گستاخانہ یوآرایل اور 844008 فحش سائٹس بلاک کی گئیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ ،غیر اخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے، ان ویب سائٹس کو بھی بلاک کیاجارہاہے جن کی اطلاع دی جاتی ہے۔

    مزید پڑھیں : وزارت مذہبی امور کا PTA کو گستاخانہ اور پورنوگرافی مواد ہٹانے کیلیے خط

    گذشتہ روز وزارت مذہبی امور نے آن لائن پلیٹ فارم سے گستاخانہ اور پورنوگرافی مواد ہٹانے کیلیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط لکھا تھا۔

    وزارت مذہبی امور کی جانب سے لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ گستاخانہ اور پورنوگرافی مواد کی بدستور آن لائن پلیٹ فارم پر موجودگی تشویش ناک ہے، سپریم کورٹ نے پی ٹی اے کو ایسے مواد ہٹانے کیلیے پہلے سے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی اے تمام ذرائع استعمال کر کے غیر اخلاقی مواد فوری ہٹانے کیلیے اقدامات کرے، پورنوگرافی مواد کی آن لائن دستیابی معاشرے میں اخلاقی اقدار کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پورنوگرافی، گستاخانہ و دیگر غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کیلیے فوری کارروائی کی جائے۔

  • پنجاب میں سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس کی نگرانی کا فیصلہ

    پنجاب میں سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس کی نگرانی کا فیصلہ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس کی نگرانی شروع کردی گئی ہے جبکہ سائبر پٹرولنگ سافٹ ویئر سے مزید آٹومیٹک سرویلنس بھی شروع کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف سائبر پٹرولنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس کی سرویلنس شروع کردی گئی ہے، سائبر پٹرولنگ سافٹ ویئر سے سوشل میڈیا پر آٹو میٹک سرویلنس کا آغاز ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق 1 لاکھ 27 ہزار 131 سائٹس پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو رپورٹ کی گئی ہیں جبکہ 74 ہزار 223 سائٹس کو بلاک کروا دیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سائبر پٹرولنگ سے ہائی پروفائل کیسز کو ٹریس کیا جاسکے گا یا ان کی مکنہ منصوبہ بندی کا علم ہو سکے گا۔

  • دنیا بھر کی سب سے زیادہ سرچ ہونے والی 10 ویب سائٹس

    دنیا بھر کی سب سے زیادہ سرچ ہونے والی 10 ویب سائٹس

    انٹرنیٹ کی دنیا میں مقابلے کی جنگ جاری ہے،بہت سی ویب سائٹ بنائی گئیں اور ختم کردی گئی لیکن چند ویب سائٹس نے اپنے قدم مضبوطی سے جمالیے ہیں، ویب سائٹس کی ریٹنگ بتانے والی ویب سائٹ ایلگزا کے مطابق  ٹاپ 10 ویب سائٹس مندرجہ ذیل ہیں۔

    گوگل: ۔

    گوگل نے انٹرنیٹ کی دنیا میں دھوم مچا رکھی ہے  بچہ بڑا ہر کوئی گوگل سے واقف ہے ، دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی ویب سائٹس میں گوگل نمبر 1  پر ہے ۔  ویڈوز کی مشہور ویب سائٹ یوٹوب اور بلاگر کا مالک بھی گوگل ہی ہے ۔گوگل نے سرچ انجن میں بہت سی آسانیاں دی ہیں اور ساتھ ہی جی میل جیسے مشہور میل سروس کی سہولت بھی دی ہے،  موبائل فون کے اوپر سوشل نیٹ ورکنگ کی چیزیں متعارف کروائی۔ گوگل پر دنیا کی ہر اقسام کی لاتعداد تصویریں ،ویڈیوز ، آرٹیکل صرف ایک کلک پر حاصل ہوجاتی ہیں ۔

    فیس بک:۔

    فیس بک انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی ویب سائٹ ہے، دنیا میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی ویب سائٹس میں فیس بک دوسرے نمبر پر ہے ،سماجی رابطے کے لئے مارک زوکربرگ نے 2004 میں اسے متعارف کروایا تھا ۔ ابتداء میں یہ صرف کالج کے حد تک محدود تھی لیکن اب دنیا بھر سے اس کے ایک ارب صارفین موجود ہیں یہ ویب سائٹ ایک دوسرے سے رابطے ، تصویروں کو ایک دوسرے سے شیئر کرنے کے کام آتی ہے۔

    یوٹیوب:۔

    یوٹیوب کو ویڈیوز کی دنیاکا بادشاہ کہیں تو غلط نہ ہوگا، ویڈیوز دیکھنے اور ایک دوسرے کو دیکھانے کی سب سے مشہور اور بہترین سائٹ ہے ۔ یوٹوب پر صارفین آسانی سے ویڈیوز اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں، اس پر دنیا جہاں کی ویڈیوز دیکھ کردنیا بھر میں شیئر کرسکتے ہیں۔ یوٹیوب  کو 2005  میں پے پال کی تین سابق  ملازمین نے متعارف کروایا تھا بعد ازاں2006 میں اسے گوگل نے ایک ارب ڈالر میں خرید لیا تھا۔دنیا میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی ویب سائٹ میں اس کا تیسرا نمبر ہے ۔

    :Yahoo

    یاہو، ایک تیز ترین اور عمدہ  سہولت فراہم کرنے والی ویب سائٹ ہے یاہو بھی ایک مشہور اور مقبول سرچ انجن ہے، یہ انٹرنیٹ کی دنیا کا ایک اہم ستون ہے جو مختلف سہولیات فراہم، کرتا ہے جیسے ای میل ، میسنجر، اور مختلف عنونات پر آرٹیکل  ۔

    بیدو:۔


    بیدو  چائینیز زبان کی سرچ انجن ویب سائٹ ہے ،بیدو آسان اور قابل اعتماد  ویب سائٹ ہے جو کہ چائینیز زبان میں ہے ،  اس پر دنیا جہاں کی چیزیں ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں یہ ویب سائٹ موبائل پر با آسانی استعمال کی جاسکتی ہے ۔ بیدو اپنے صارفین کو 50سے زائد سہولیات فراہم کرتا ہے ۔

    ویکیپیڈیا:۔


    ویکیپیڈیا ایک جدید انسائیکلوپیڈیا جیسا ہے لیکن اس میں ایک بڑی خامی یہ ہے کہ اس میں کوئی بھی صارف کسی چیز میں باآسانی اپنی رائے کا اضافہ کرسکتا ہے۔ اس میں 30لاکھ سے زائد مضامین 287 زبان میں موجود ہیں ،اس کے علاوہ کوئی بھی اس میں رضاکارانہ طور پراپنی معلومات شامل کرسکتا ہے، یہ ویب سائٹ 2001 میں متعارف کراوائی گئی۔

    ٹینسنٹ:۔

    ٹینسنٹ بھی چائنا کی ویب سائٹ ہے جو پیغام رساں کا کام ادا کرتی ہے اس کے علاوہ اس پر سرچ انجن اور میل کی سہولیات بھی موجود ہیں،اس پر 6  لاکھ سے زائد صارفین موجود ہیں ، اس ویب سائٹ کے ذریعے شاپنگ اور اپنے من پسند لوگوں سے ملاقات بھی کرسکتے ہیں، یہ ویب سائٹ چائنا میں انٹرنیٹ شاپنگ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے ۔

    لنکڈ ان:۔


    جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ  فیس بک اور ٹویٹر نے مقبولیت حاصل کی تو اسی جیسی ایک اور ویب سائٹ لنکڈ ان منظر عام پر آئی، لنکڈ ان بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے جس کے ذیعے دنیا بھر کے ہر طبقے کے عوام سے رابطہ کیا جاسکتا ہے،  یہ سائٹ نوکری تلاش کرنے اور انتخاب کرنے کے لئے بہترین ہے۔

    تاوٗباوٗ:۔

    تاوٗباوٗ ایک صارف تا صارف کی تجارتی ویب سائٹ ہے ، یہ سائٹ چائنا میں خرید و فروخت کے  لئے بہت مشہور ہے۔ 2013 کے اعدادو شمار کے مطابق اس ویب سائٹ پر 760 لاکھ سے زیادہ اشیاء خرید وفروخت کے لئے  موجود ہوتی ہے ۔ایگزا کے کے مطابق دنیا بھر میں سرچ ہونے والی ویب سائٹ میں اس کا نواں نمبر ہے ۔

    ٹوئٹر :۔


    دنیا میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی ویب سائٹ میں ٹوئٹر دسویں نمبر پر ہے، ٹوئٹر ایک مایکرو بلاگنگ ویب سائٹ ہے اس کے علاوہ معومات کی فراہمی کے لئے بہترین اور تیز ذریعہ ہے ۔

  • وینا ملک کے ٹوئٹرودیگر ویب سائٹس کے اکاؤنٹس ہیک کرلئےگئے

    وینا ملک کے ٹوئٹرودیگر ویب سائٹس کے اکاؤنٹس ہیک کرلئےگئے

    اسکینڈل کوئین وینا ملک کے ٹوئٹر سمیت دیگر سماجی ویب سائٹس کے اکاؤنٹس ہیک کر لئے گئے۔ وینا ملک کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر اور سماجی ویب سائٹس پر سابق انڈین مینیجر کی جانب سے نازیبا تصاویر جاری کی گئیں ہیں۔ وینا ملک اسکینڈل کوئین وینا ملک ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔

    ویناملک کے ٹوئٹر سمیت دیگر سماجی ویب سائٹس کے اکاونٹ ہیک کر لئے گئے۔۔۔۔ اسکینڈل کوئین نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے تمام اکاونٹ کی تفصیلات سابق مینیجر پر شانت کے پاس تھیں،جو پیسوں کے لئے بلیک میل کررہا ہے۔

    ٹوئٹر اور سماجی ویب سائٹس پر سابق انڈین مینیجر کی جانب سے نازیبا تصاویر جاری کی گئیں ہیں۔ کوئی اچھا سا سانگ وینا ملک کا مزید کہنا تھا کہ پرشانت میرا ملازم تھا اور وہ اپنی حرکات سے ذہنی مریض بھی لگ رہے ۔

    اسکینڈل کوئین کا کہنا تھا کہ میرے شوہراسد ہمیشہ میرے ساتھ ہیں اور اس طرح کی خبروں سے ہمارے رشتے میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لگتا ہے وینا ملک کو خبروں میں رہنے کی عادت ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے آئے دن وینا کی جانب سے کوئی نہ کوئی خبر توجہ کا مرکز بن جاتی ہے۔