Tag: ویب سائٹ آ گئی

  • شوہروں کا زار فاش کرنے والی ویب سائٹ آ گئی

    شوہروں کا زار فاش کرنے والی ویب سائٹ آ گئی

    لندن: شوہر سے تنگ ایک خاتون نے ایک ایسی ویب سائٹ بنائی ہے، جو دوسری خواتین کو انکے ہونے والے شوہروں کے ماضی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے انہیں بہترین جیون ساتھی تلاش کرنے میں مدد  کریں گی۔

    یہ ویب سائیٹ ایک ایسی خاتون نے بنائی ہے، جو اپنے بنگلادیشی نژاد شوہر کے ظلم سہتی رہی ہے اور اب وہ دوسری عورتوں کو ایسے مسئلے سے دوچار ہونے سے بچانا چاہتی ہے۔

    لارا لیونز کو اس کے سابق شوہر فاروق علی نے کافی تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اسے یہ بعد میں علم ہوا تھا کہ اس کا شوہر کریمینل ریکارڈ کا حامل ہے اور اس وہ کئی خواتین سے برا سلوک بھی کر تا رہا ہے۔

    لارا کا کہنا ہے کہ وہ یہ کام کسی مالی فائدے کے لئے نہیں کر رہی بلکہ وہ خواتین کی خدمت کرنا چاہتی ہے اور انہیں کسی بھی طرح کی تکلیف سے دوچار ہونے سے بچانا چاہتی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ صرف 200پاﺅنڈ دے کرآپ کسی مرد کا تمام ریکارڈ ماضی سمیت معلوم کرسکتے ہیں۔

    اس کا کہنا تھا کہ اس تحقیق میں کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا جائے گا کیونکہ گھریلو لڑائیوں کو روکنے کے لئے برطانیہ میں پہلے ہی ’کلارا لاء‘ موجود ہے، جو اس وجہ سے بنایا گیا تھا کہ مردوں کی جانب سے عورتوں پر ہونے والے تشدد کو کم کیا جاسکے لیکن یہ لاء اتنی بہتری سے کام نہیں کررہا جتنا اچھے طریقے سے اس کی ویب سائٹ کام کرے گی۔

    آر دے سیو اپنی نوعیت کی پہلی ویب سائیٹ ہے، جو خواتین کو ان کے ہونے والے شوہروں کے ماضی کے ریکارڈ، مالی حالت یا کسی بھی جرم کے بارے میں بتا سکے گی۔

  • شرمیلے  لڑکوں کی مدد کے لیے ویب سائٹ آ گئی

    شرمیلے لڑکوں کی مدد کے لیے ویب سائٹ آ گئی

    دبئی: ایسے افراد جو کہ اپنے ممکنہ جیون ساتھی کا انتخاب تو کرچکے ہیں لیکن دل کی بات زبان تک لانے سے ڈرتے ہیں کی معاونت کیلئے دبئی میں ایک ویب سائٹ وجود میں آچکی ہے، پرپوزل بوتیک نامی ویب سائٹ ایسے مردوں کی مدد کررہی ہے، جو صنف مخالف سے شادی کی بات کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں یا شرماتے ہیں۔

    تاہم بری خبر یہ ہے کہ اس سلسلے میں مشورے حاصل کرنے کیلئے آپ کو بھاری معاوضہ ادا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس کے پیکجز کم از کم 250 ڈالر سے لے کر 12 ہزار ڈالر سے زائد تک ہیں۔ بنیادی پیکج کے تحت آپ کو اپنی زندگی کا اہم ترین سوال پوچھنے کیلئے صرف 2 آئیڈیاز مہیا کئے جاتے ہیں تاہم اگر آپ زیادہ پیسے خرچ کرنے پر تیار ہوں تو آپ کا باقاعدہ انٹرویو لیا جاتا ہے تاکہ آپ کے ساتھی کی شخصیت کے مطابق تیاری کی جاسکے۔

    یہ ویب سائٹ آپ کے لئے دیگر ضروری انتظامات بھی کرتی ہے، جیسے کہ جگہ کا انتخاب کرنا وغیرہ، مغرب میں اس طرح کی کئی ویب سائٹس موجود ہیں لیکن عرب دنیا میں یہ پہلا تجربہ ہے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ پیسے بٹورے کا نیا انداز ہے۔

    دوسری جانب ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ وہ کامیابی کے امکانات بڑھاتی ہے، نہ کی صورت میں آپ کو رقم واپس نہیں ملے گی۔