Tag: ویب سائٹ کا اجرا

  • بھتاخوری، اسمگلنگ، انٹرنیٹ کےغلط استعمال کی اطلاع کے لیے ویب سائٹ کا اجرا

    بھتاخوری، اسمگلنگ، انٹرنیٹ کےغلط استعمال کی اطلاع کے لیے ویب سائٹ کا اجرا

    پشاور: بھتاخوری، اسمگلنگ اور انٹرنیٹ کےغلط استعمال کی اطلاع دینے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے ویب سائٹ کا اجرا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ عوام منشیات، غیرقانونی ہتھیار اور غیرقانونی سم سے متعلق اطلاع دیں۔ بھتاخوری، اسمگلنگ، انٹرنیٹ کےغلط استعمال کی اطلاع کے لیے ویب سائٹ کا اجرا کیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ کاعوام پر زور دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی، جعلی دستاویزت اور دھماکا خیزمواد سے متعلق بھی اطلاع دیں۔

    خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ نے واضح کیا کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ ویب سائٹ کے اجرا کا مقصد خیبرپختونخوا کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے۔