Tag: ویب سائٹ کریش

  • چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹ فروخت کرنے والی ویب سائٹ کریش کر گئی!

    چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹ فروخت کرنے والی ویب سائٹ کریش کر گئی!

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹ فروخت کرنے والی ویب سائٹ صارفین کے زیادہ رش کی وجہ سے کریش کر گئی۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا 19 فروری سے پاکستان میں آغاز ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ کے ٹکٹوں کی فروخت کل (منگل) کی دوپہر آن لائن شروع کی گئی تھی۔ تاہم فروخت شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ویب سائٹ کریش کر گئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق آن لائن زیادہ رش کی وجہ سےفروخت عارضی طور پر رک گئی ہے اور کرکٹ شائقین کو ٹکٹوں کی فروخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ منگل کی دوپہر چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں شیڈول میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوئی تھی اور ٹکٹ خریدنے کے منتظر شائقین اس لمحے کا بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔

    ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوتے ہی صارفین کے رش کے باعث ویب سائٹ کے سرورز بیٹھے گئے اور ٹکٹوں کی خریداری میں خلل پیدا ہو گیا۔ تاہم ویب سائٹ نے سرورز کی تعداد بڑھانے کا کام شروع کر رکھا ہے۔

    آن لائن ٹکٹ خریدنے والے شائقین فزیکل ٹکٹس تین فروری سے نجی کوریئر کمپنی کے دفاتر سے حاصل کرسکیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-ticket-prices-final-cheapest-and-most-expensive-tickets/

     

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

  • ٹرمپ کی کامیابی، امریکیوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑنے کیلیے کوشاں

    ٹرمپ کی کامیابی، امریکیوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑنے کیلیے کوشاں

    واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ تقاریر کے سبب امریکی انتخابات میں ان کی کامیابی کے بعد امریکی شہریوں کی بڑی تعداد نے کینیڈا منتقل ہونے کیلیے آن لائن درخواستیں دینا شروع کردی ہیں، جس کے سبب کینیڈین امیگریشن کی ویب سائٹ کریش کر گئی۔

    turmp-post-01

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ کینیڈا کی مرکزی امیگریشن ویب سائٹ پر گزشتہ رات بے پناہ لوڈ تھا جس کی وجہ سے ویب سائٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

    جس کے سبب ویب سائٹ کریش کرگئی، اس کی وجہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں حاصل ہونے والی واضح برتری تھی۔

    turmp-post-02

    امریکہ کینیڈا اور ایشیاء میں صارفین کو ویب سائٹ پرجانے پر انٹرنل سرور ایرر کا پیغام نظر آرہا ہے۔ کینیڈا کی سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس (سی آئی سی) کے حکام سے فوری طور پر اس پر موقف حاصل نہیں کیا جاسکا۔ تاہم کچھ ماہرین کا کہنا ہے اس کی وجوہات کچھ اور ہوسکتی ہیں۔

    trump-post-03

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یونیورسٹی آف سرے کے پروفیسر ایلن ووڈ نے کہا ہے کہ یہ محض ایک غیرمعمولی اتفاق ہوسکتا ہے۔ تاہم اس سے قطع  نظرسوشل میڈیا پر اس حوالے سے بہت زیادہ بیان بازی کی جارہی ہے۔

    اس معاملے پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی کئی صارفین ویب سائٹ بند ہونے کی متعدد شکایت کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ‘ورج’ ویب سائٹ کے مطابق ہلیری کلنٹن کی ٹیکسٹ میسج اور ٹیلی فون کے ذریعے ووٹروں کو مائل کرنے کی مہم کو بھی کچھ وقت کے لیے سائبر حملے کا سامنا رہا۔