Tag: ویب سائٹ ہیک

  • بھارتی وزیر اعظم کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

    بھارتی وزیر اعظم کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

    اسلام آباد: آپریشن بنيان مرصوص کے تحت پاکستان کے جوابی وار جاری ہیں، بیش تر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئی ہیں، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی و یب سائٹ بھی ہیک کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آفیشل ویب سائٹ بھی ہیک کر لی گئی، جب کہ بھارت کا ملٹری سیٹلائٹ بھی جیم کر کے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

    پاکستان سائبر اٹیک ٹیم نے بھارتی مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ پر سائبر حملہ کیا ہے، پاکستانی سائبر اٹیک ٹیم نے مہاراشٹرا سٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ کو ہیک کر لیا۔

    پاکستانی سائبر حملے کے نتیجے میں ریاست میں بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے، اس حملے کے نتیجے میں مہاراشٹر اسٹیٹ کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ اڑا دیا گیا ہے۔


    آپریشن بنیان مرصوص : بھارت کی کئی اہم فوجی تنصیبات اور بجلی کا نظام تباہ


    پاکستانی سائبر حملے میں بیش تر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے، بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا، ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔

    ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ہے، ہیک کی گئی مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکہورٹی فورسز، یونیک آئڈنٹیفیکش اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کر دیا ہے، ڈیٹا لیک سائٹس میں انڈین ایئر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر شامل ہیں، اس کے علاوہ 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کر لیے گئے ہیں۔


    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ ہیک۔۔  ہیکرزکا پیغام جاری؟

    اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ ہیک۔۔ ہیکرزکا پیغام جاری؟

    فلسطینی حامی گروپ نے اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ ہیک کر لی ہے، جبکہ ہیکرز نے پیغام دیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناانصافی آپ کو صرف دہشت گردی، قتل اور جنگ کے ذریعے نقصان پہنچائے گی۔

    عرب میڈیا کے مطابق ہیکرز نے کہا ہے کہ یہ نقصان زمینی، ہوائی یا الیکٹرانک طور پر ہو گا، جبکہ ہیکرز گروپ کی جانب سے فلسطین کی آزادی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بھی ویب سائٹ ہیک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ حملہ کرنے والے گروہ یا فرد نے اشارہ کیا ہے کہ وہ اردنی نژاد ہیں۔

    دوسری جانب امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر جو بائیڈن سے اسرائیل کے لیے 10 ارب ڈالر کی اضافی فوجی امداد فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    برنی سینڈرز نے امریکی صدر کو خط لکھ کر کہا کہ وہ اسرائیل کے لیے دس بلین ڈالر کی امداد واپس لے لیں، فلسطینیوں کے قتلِ عام میں امریکا شریک ہے، خط کے متن میں برنی سینڈرز نے لکھا کہ غزہ پر اسرائیل امریکی جنگی سامان سے حملے کر رہا ہے۔

    منگل کو بائیڈن کو بھیجے گئے خط میں برنی سینڈرز نے اس بڑی امریکی فوجی امداد (جس میں ہزاروں گولہ بارود اور بم شامل ہیں) کا ذکر کر کے تنقید کی ہے جو اسرائیل نے 7 اکتوبر سے جنگ شروع ہونے کے بعد سے وصول کی ہے، اور کہا کہ اس طرح واشنگٹن بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہو گیا ہے۔

    اسرائیل کے لیے 10 بلین ڈالرز امداد، برنی سینڈرز کا بائیڈن سے بڑا مطالبہ

    انھوں نے خط میں لکھا کہ نیتن یاہو حکومت کا موجودہ فوجی انداز غیر اخلاقی ہے، یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اور امریکا کو ان اقدامات میں ہماری شراکت داری ختم کرنی چاہیے۔

  • ہیکرز نے ایک بار پھر وزارت ہو ابازی کی ویب سائٹ ہیک کرلی ، اہم معلومات غائب

    ہیکرز نے ایک بار پھر وزارت ہو ابازی کی ویب سائٹ ہیک کرلی ، اہم معلومات غائب

    اسلام آباد : ہیکرز نے ایک بار پھر وزارت ہو ابازی کی ویب سائٹ ہیک کرلی ، جس کے بعد ویب سائٹ سےاہم معلومات غائب ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ پر تیسرا سائبر حملہ ہوا ، جس کے باعث وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ ایک بار پھر غیرفعال ہوگئی اور ویب سائٹ سےاہم معلومات غائب ہوگئیں۔

    وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ دن میں بحال ہوئی تھی تاہم ہیکرز نے ایک بار پھر وزارت ہو ابازی کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔

    یاد رہے 21 نومبر کو پہلی بار وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ پر سائبر اٹیک حملہ ہوا تھا جس کے بعد ویب سائٹ پرغیرملکی زبان میں پیغام آرہا تھا۔

    وزارت ہوابازی کے حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آئی ٹی کے ماہرین نے ویب سائٹ کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی وفاقی اداروں کی ویب سائٹ کو ہیکرز کی جانب سے نشانہ بناتے ہوئے ہیک کیا جا چکا ہے۔

    کچھ سالوں قبل بھارتی ہیکرز کی جانب سے وزارت دفاع، کابینہ ڈویژن، وزارت اطلاعات اور وزارت مواصلات سمیت متعدد وزارتوں کی ویب سائٹس کو ہیک کرنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

  • وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

    وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

    کراچی: وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ پر سائبر اٹیک حملہ ہوا ہے، ویب سائٹ پرغیرملکی زبان میں پیغام آرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا ہے۔ وفاقی ادارے کی ویب سائٹ پر سائبر اٹیک حملہ ہوا ہے جس کے بعد ویب سائٹ پرغیرملکی زبان میں پیغام آرہا ہے۔

    وزارت ہوابازی کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی ٹی کے ماہرین نے ویب سائٹ کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی وفاقی اداروں کی ویب سائٹ کو ہیکرز کی جانب سے نشانہ بناتے ہوئے ہیک کیا جا چکا ہے۔

    کچھ سالوں قبل بھارتی ہیکرز کی جانب سے وزارت دفاع، کابینہ ڈویژن، وزارت اطلاعات اور وزارت مواصلات سمیت متعدد وزارتوں کی ویب سائٹس کو ہیک کرنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

  • کے الیکٹرک کی بلنگ سمیت کئی ویب سائٹ ہیک

    کے الیکٹرک کی بلنگ سمیت کئی ویب سائٹ ہیک

    کراچی : کے الیکٹرک کی بلنگ سمیت کئی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی ، جس کے باعث کے الیکٹرک کا شہر بھر میں بلنگ سمیت دیگر نیٹ ورک منقطع ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی بلنگ سمیت کئی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی ، جس کے باعث شہریوں کو بجلی کےبلوں کے حصول  میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ سائیڈ ہیک ہونے سے بلنگ کی ادائیگی بندہے ، ویب سائٹ کل دوپہر سےکام نہیں کررہیں، جس سے کے الیکٹرک کا شہر بھر میں بلنگ سمیت دیگر نیٹ ورک منقطع ہوگیا ہے۔

    گذشتہ روز کےالیکٹرک کے آئی ٹی سسٹم پرسائبر حملہ ہوا تھا ، جس کے باعث کےالیکٹرک کا نظام مفلوج ہوگیا اور بینکوں سے رابطے سمیت انٹرنل کمیونیکیشن رک گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : کے الیکٹرک کے آئی ٹی سسٹم پر سائبر حملہ ، نظام مفلوج

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سسٹم بحال کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ حساس اداروں نے بھارتی سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا،بھارتی خفیہ ادارے متعدد سائبر کرائم کرنے والے تھے، جس کا مقصد سرکاری اور دفاعی حکام کے موبائل اور آلات ہیک کرنا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا دشمن ایجنسیوں کے مختلف ٹارگٹ کی تحقیقات کی گئیں،پاک فوج نے سائبر حملے روکنے کے لیے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھا دیے جبکہ تمام حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے تاکہ آئندہ ایسی کوششوں سے بچا جاسکے۔

  • پاکستانی ہیکر نے بھارتی سرکاری ویب سائٹ ہیک کرلی

    پاکستانی ہیکر نے بھارتی سرکاری ویب سائٹ ہیک کرلی

    رائے پور: پاکستانی ہیکر نے بھارتی سرکاری ویب سائٹ ہیک کرلی، تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہیکر نے بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں قائم نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے ایک روز قبل ہی ڈیجیٹل  انڈیا ویک کا افتتاح کیا تھا جس کا مقصد حکومت میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اصلاحات لانا تھا۔

    ہیکر نے ویب سائٹ کو ڈی فیس کرکے ہوم پیج پر پیغام لکھا کہ یہ سائٹ پہ سائٹ پاک سائبر اٹیکر نے ہیک کی ہے، اس کے بعد پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی درج تھا۔

    ماہرین نے ویب سائٹ کو وقتی طور پر کچھ گھنٹوں کیلئے ڈی لنک کردیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویب سائٹ فیصل افضل نامی ہیکر نے ہیک کی تھی

  • بھارتی ہیکرزنے لاہورہائیکورٹ کی ویب سائٹ ہیک کرلی

    بھارتی ہیکرزنے لاہورہائیکورٹ کی ویب سائٹ ہیک کرلی

    لاہور: بھارتی ہیکرز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ ہیک کر کے اس پر بھارتی جھنڈا لگا دیا گیاہیکرز کی جانب سے پیغام دیا گیا کہ بلاول بھٹو کے کشمیر کے متعلق بیانات کے ردعمل میں ویب سائٹ کو ہیک کیا گیا۔

    پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر بلاول بھٹو نے نے کشمیر پر اس طرح کے بیانات دینا بند نہ کیے تو وہ مستقبل میں بھی حساس پاکستانی ویب سائٹ کو ہیک کیے جانے کی ذمہ داری ان پر عائد ہو گی، ویب سائٹ پر کشمیر کے حوالے سے بلاول بھٹو کے دو ٹویٹ اور مختلف تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔

  • پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا

    پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی،انڈین ہیکرز آن لائن اسکواڈ نے ویب سائٹ پر بھارتی پرچم لگا دیا,بھارتی ہیکرز کا کہنا ہے کہ ان کا یہ اقدام بلاول بھٹو کے بیان کا رد عمل ہے۔

    بھارتی ہیکرز نے پیپلزپارٹی کی مرکزی ویب سائٹ پر بھارتی ترنگے کے علاوہ اپنے کمنٹس بھی دیئے ہیں، علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے رہنماءاویس مظفر نے بھارتی ہیکرز کی اس حرکت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹوکی2ٹوئٹس نےبھارتیوں کی نیندیں اڑادیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت سمجھ لے،کشمیرہمارااٹوٹ انگ ہے۔