Tag: ویب ورژن

  • واٹس ایپ کے ویب ورژن میں زبردست فیچر کا اضافہ

    واٹس ایپ کے ویب ورژن میں زبردست فیچر کا اضافہ

    میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر گزرتے دن کے ساتھ نت نئے فیچرز کے ذریعے اس ایپ کے استعمال کو بہتر سے بہتر بنارہا ہے۔

    واٹس ایپ نے مزید ایک اور بہترین فیچر متعارف کرانے کے بعد صارفین کی خوشیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایک نئے منفرد فیچر کو واٹس ایپ کے ویب ورژن کا حصہ بنایا جائے گا، جس کے سبب صارفین کو چیٹس آرگنائز کرنے میں مدد ملے گی۔

    واٹس ایپ ویب کے بیٹا (beta) ورژن میں چیٹ فلٹرز نامی فیچر کی آزمائش کا عمل جاری ہے، اس کے علاوہ واٹس ایپ ویب کی فیڈ پر آل، ان ریڈ (unread)، کانٹیکٹس اور گروپس فلٹرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    اس فیچر سے صارفین کو بہت زیادہ سہولت ملے گی، مثال کے طور پر اگر وہ کسی وجہ سے کچھ میسجز دیکھ نہیں سکے تو ان ریڈ آپشن پر کلک کرکے ان میسجز کو دیکھ سکیں گے۔

    اسی طرح اگر گروپس کے میسجز کو دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں تو گروپس فلٹر پر کلک کریں، پھر آپ کے سامنے صرف وہ میسجز ہوں گے جنہیں گروپس میں بھیجا گیا ہوگا۔

    کوئی ویب سائٹ اگر غلطی سے بند ہوجائے تو کیا کریں؟

    کانٹیکٹس کے آپشن پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے صرف وہی میسجز نظر آئیں گے جو فون میں ایڈ کانٹیکٹس نے آپ کو ارسال کئے ہوں گے۔ تاہم حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ فیچر صارفین کو استعمال کے لئے کب فراہم کیا جائے گا۔

  • واٹس ایپ کے ویب ورژن کی خامیاں منظرِعام پر آگئی

    واٹس ایپ کے ویب ورژن کی خامیاں منظرِعام پر آگئی

    نیویارک :واٹس ایپ موبائل کی ایک بڑی مسیجنگ سروس ہے، اس سروس کے بیشتر صارفین طویل عرصے سے اس کا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر فیچر کا مطالبہ کررہے تھے تاکہ وہ موبائل  کو چھوڑنے کے بعد بھی اس مسیجنگ  سروس کے ساتھ جڑے رہ سکیں۔

    واٹس ایپ نے آخر کار اپنا ویب ورژن متعارف کرادیا ہے تاہم اس میں صارفین کو کافی حد تک محدود رکھا گیا ہے جن کو جاننا کافی مفید ثابت ہوگا۔

    واٹس ایپ کے ویب ورژن کی خامی یہ ہے کہ اس میں موبائل فون کا انٹرنیٹ سے کنکٹ ہونا لازمی ہے، اپنے اسمارٹ فون کو واٹس ایپ کے ویب ورژن سے کیو آر کوڈ امیج کے ذریعے منسلک کرنے کے بعد ہی آپ پیغامات کو اپنے براﺅزر کے ذریعے بھیج اور موصول کرسکیں گے، اگر آپ کے فون کی چارجنگ ختم ہو جائے یا فون ڈیٹا کنکشن سے محروم ہوجائے تو واٹس ایپ کا آف لائن ورژن بھی آف لائن ہوجائے گا، ویب ورژن کے استعمال کیلئے آپ کو فون مسلسل انٹرنیٹ سے کنکٹ رکھنا ضروری ہے۔

    واٹس ایپ ویب ورژن صرف گوگل کروم پر ہی کام کرتا ہےکے علاوہ کسی اور براﺅزر پر نہیں چلتا تو اگر آپ کے کمپیوٹر پر کوئی اور براؤزر مثلا فائرفوکس یا انٹرنیٹ ایکسپلورر ہیں تو آپ اس ورژن کا استعمال ہی  نہیں سکتے۔

    واٹس ایپ کے ویب ورژن میں ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ اگر آپ تو گوگل کروم استعمال کررہے ہیں لیکن  جس کو پیغامات بھیج رہے ہیں وہ اس براﺅزر کو استعمال نہیں کرتا تو بھی یہ سروس بیکار ثابت ہوتی ہے۔

    یہ ورژن ایپل ڈیوائسز  آئی او ایس کو سپورٹ نہیں کرتا، واٹس ایپ کے مطابق فی الحال وہ آئی او ایس صارفین کو ویب ورژن کی سہولت فراہم کرنے سے قاصر ہے جس کی وجہ ایپل کے پلیٹ فارم کا محدود ہونا ہے۔

    تاہم مستقبل میں آئی فون صارفین کے لیے یہ ویب ورژن متعارف کرایا جاسکتا ہے تاہم ابھی اپنے آئی فون پر اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو ہر بار اس کے موبائل ورژن کا ہی استعمال کرنا ہوگا چاہے آپ کمپیوٹر کے سامنے ہی کیوں نہ بیٹھے ہو۔
    یہ ورژن کا استعمال کرتے ہوئے آپ صارفین بلاک نہیں کرسکتے

    صارفین کو بلاک کرنے کے لیے آپ کو واٹس ایپ کی موبائل اپلیکشن کی ضرورت ہوگی، اس سروس میں اسپام مسیجز کی تعداد کافی ہوتی ہے اور ان سے نمٹنے کا واحد طریقہ بلاک کرنا ہی ہوتا ہے مگر بدقسمتی سے ویب ورژن بھی بلاک کا کوئی فیچر ہی موجود نہیں۔

  • واٹس ایپ کا ویب ورژن متعارف ہونے کی توقع

    واٹس ایپ کا ویب ورژن متعارف ہونے کی توقع

    نیویارک : میسجنگ سروس واٹس ایپ نوجوانوں میں انتہائی مقبول ہے، واٹس ایپ نے انٹرنیٹ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    واٹس ایپ نے ابھی اپنی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن کے ویب ورژن کا اعلان نہیں کیا لیکن کمپیوٹر ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ حالیہ اپ ڈیٹس میں ایک کوڈ چھپا ہوا ہے، جس میں ” واٹس ایپ ویب” کا ذکر موجود ہے۔

    اس کوڈ میں یہ ذکر بھی کیا گیا ہے کہ ویب کے ساتھ ساتھ کس طرح واٹس ایپ کے ویب ورژن میں لاگ ان ہوا جاسکتا ہے۔

    یہ اطلاعات اس وقت سامنے آئی جب واٹس ایپ کی حریف میسجنگ اپلیکشن ٹیلیگرام کے بانی پیرول ڈورو نے یہ بیان جاری کیا کہ انہیں لگتا ہے کہ واٹس ایپ نے اپنے ویب ورژن میں کام شروع کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ چھ سو ملین سے زائد صارفین کے ساتھ واٹس ایپ سب سے بڑی میسجنگ سروس ہے، اس وقت اسے صرف موبائل فونز پر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا ٹھوس ثبوت تو نہیں مگر اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ واٹس ایپ کی ٹیم ویب میں فعال ہونے کے لیے کچھ کام ضرور کررہے ہیں۔