Tag: ویتنام سفیر

  • اسلام آباد : لاپتہ ہونے والی ویتنام سفیر کی اہلیہ کو تلاش کر لیا گیا

    اسلام آباد : لاپتہ ہونے والی ویتنام سفیر کی اہلیہ کو تلاش کر لیا گیا

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں لاپتہ ہونے والی ویتنام سفیر کی اہلیہ کو تلاش کر لیا گیا، وہ ایف نائن پارک میں بیٹھی ہوئی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پولیس نے ویتنام سفیر کی اہلیہ کو تلاش کر لیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے خاتون کو تلاش کیا گیا، وہ ایف نائن پارک میں بیٹھی ہوئی تھیں۔

    یاد رہے پاکستان میں تعینات ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ہوگئیں تھیں ، جس کے بعد شوہر نے پولیس کو رپورٹ کرائی ، سفیرکا کہنا تھا کہ اہلیہ دن11 بجے گھرسے واک کیلئے نکلی تھیں، اب تک واپس نہیں آئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ سفیر اور ان کی اہلیہ میں ناچاقی کی بھی اطلاع ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں تعینات ویتنام کے سفیر کی اہلیہ لاپتہ

    بعد ازاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ویت نام کے سفیر کی اہلیہ کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آبادپولیس سے رابطہ کیا۔

    وزیرداخلہ نے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جلد تلاشی یقینی بنائے۔

    آئی جی اسلام آباد علی ناصررضوی ڈی آئی جی کے ہمراہ ویت نام کے سفیر کی رہائش گاہ پہنچے اور ایس ایس پی سیف سٹی، انویسٹی گیشن اور آپریشن سے بریفنگ لی۔

    آئی جی علی ناصر رضوی نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں مقیم تمام سفرا کی حفاظت اولین ترجیح ہے، سفیر کی اہلیہ کی تلاش کیلئے 7 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں، پولیس تکنیکی اورانسانی وسائل بروئے کار لارہی ہے، تمام شواہد اور ثبوت جمع کیے جا رہے ہیں۔

  • پاکستان میں تعینات ویتنام کے سفیر کی اہلیہ  لاپتہ

    پاکستان میں تعینات ویتنام کے سفیر کی اہلیہ لاپتہ

    اسلام آباد : پاکستان میں تعینات ویتنام کے سفیر کی اہلیہ لاپتہ ہوگئیں، پولیس نے سیف سٹی کیمروں سے جائزہ لیکر تلاش شروع کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات ویتنام کے سفیر کی اہلیہ 4 گھنٹے سے لاپتہ ہے، شوہر نے پولیس کو رپورٹ کردی۔

    سفیرکا کہنا ہے کہ اہلیہ دن11 بجے گھرسے واک کیلئے نکلی تھیں، اب تک واپس نہیں آئی، پولیس نے بتایا کہ ویتنام سفیر اور ان کی اہلیہ میں ناچاقی کی بھی اطلاع ہے۔

    پولیس نے رپورٹ درج کرکے سیف سٹی کیمروں سےجائزہ لیکرتلاش شروع کر دی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن ڈویژن اور انویسٹی گیشن کی الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

    پولیس حکام نے کہا کہ تحقیقات کو گھریلو ناچاقی کے رخ سے آگے بڑھایا جارہاہے، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں۔