Tag: ویرات کوہلی

  • مسلسل ناکامی، کوہلی کی آئس باکس کو بیٹ سے مارنے کی ویڈیو وائرل

    مسلسل ناکامی، کوہلی کی آئس باکس کو بیٹ سے مارنے کی ویڈیو وائرل

    بھارتی بیٹر ویرات کوہلی اپنی مسلسل ناکامی پر غصے پر قابو نہ رکھ پائے اور سارا غصہ آئس باکس پر نکال دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    پونے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی نیوزی لینڈ نے بھارت کو بدترین شکست دی اور تاریخ میں پہلی بار بھارتی سرزمین پر پانچ روزہ میچوں کی سیریز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا، دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کے بڑے بڑے سورما بیٹنگ میں کوئی کمال نہ دکھا سکے۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ میں 113رنز سے شکست دی اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے مسلسل ناکام رہنے والی کوہل 12 رنز پر وکٹ گنوا کر واپس آتے ہوئے آپے سے باہر ہوگئے۔،

    ویرات کوہلی جب آؤٹ ہو کر ڈریسنگ روم جارہے تھے تو پویلین میں قدم رکھنے سے قبل انھوں نے راستے میں ایک سائیڈ پر پڑے آئس باکس کو زوردار بلا مارا۔

    ویڈیو کا وائرل ہونا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تبصروں کا ڈھیر لگادیا، جو نیوزی لینڈ کیخلاف بھارتی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے ساتھ کوہلی کے جارحانہ رویے پر بھی تنقید کے نشتر چلارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی بیٹر ریت کی دیوار ثابت ہوئے تھے، ویرات کوہلی، روہت شرما، رشھ پنت، سرفراز خان اور شبمن گل جیسے بیٹر سب کیوی اسپنر مچل سینٹنر کے آگے پانی بھرتے نظر آئے تھے۔

    بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر لگاتار 18 ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد 12 برس بعد سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

  • اگر کوئی کوہلی کے قریب پہنچ سکتا ہے تو وہ۔۔۔ ایشون نے واضح کردیا

    اگر کوئی کوہلی کے قریب پہنچ سکتا ہے تو وہ۔۔۔ ایشون نے واضح کردیا

    بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون نے اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو ایک پیرائے میں نہیں دیکھنا چاہیے۔

    اپنے یو ٹیوب چینل پر ایشون نے کہا اگر کوئی ٹیسٹ کرکٹ میں ویرات کوہلی کے قریب پہنچ سکتا ہے تو وہ انگلش بیٹر جو روٹ ہیں، بارڈر کی دونوں جانب ویرات کوہلی اور بابر اعظم کو ایک ہی پیرائے میں قطعی طور پر نہیں دیکھنا چاہیے، کوئی بیٹر کوہلی کے قریب بھی نہیں آسکتا۔

    انھوں نے کہا کہ بابر اعظم کو آگے موقع ملے گا تو وہ رنز اسکور کریں گے، تاہم میرے خیال میں ہمیں بابر اور ویرات کے تقابل کی بحث کو ہمیشہ کے لیے ختم کردینا چاہیے۔

    روی چندرن ایشون نے کہا کہ میں معذرت چاہتا ہوں کہ میں بابر اعظم کو ریٹ کررہا ہوں وہ ایک بہترین پلیئر ہیں مگر ویرات کوہلی کے اعداد وشمار کچھ اور ہی کہتے ہیں۔

    آف اسپنر نے مزید کہا کہ کئی بار دباؤ کی صورتحال میں ویرات کوہلی نے جس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے کرکٹ کی دنیا میں کوئی ان کے قریب بھی نہیں آسکتا۔

    خیال رہے کہ پاکستان سلیکشن کمیٹی کا بابر اعظم پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے کیوں کہ وہ ریڈ بال کرکٹ میں مسلسل بدترین فارم کا شکار ہیں، سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچز کی آخری 18 اننگز میں ایک بھی 50 اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    ہوم گراؤنڈ پر اپنی آخری 8 اننگز میں بابر اعظم صرف 18.75 کی اوسط سے رنز بناپائے جبکہ اسی دوران دوسرے قومی بیٹرز نے ان کے مقابلے میں کافی رنز اسکور کیے۔

    اسی پرفارمنس کے پیش نظر پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے انھیں انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی بار ٹیم سے ڈراپ کردیا تھا۔

  • کوہلی پر تنقید کرنے والوں کو گوتم گمبھیر کا کرارا جواب

    کوہلی پر تنقید کرنے والوں کو گوتم گمبھیر کا کرارا جواب

    بھارتی بیٹنگ اسٹار ویرات کوہلی کی حالیہ خراب فارم اور کم رنز بنانے پر تنقید کرنے والوں کو گوتم گمبھیر نے کرارا جواب دیدیا۔

    بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں وریرات کوہلی کی پرفارمنس اوسط درجے کی رہی تھی جبکہ اس سے قبل بھی وہ ہوم سیریز میں اپنی بیٹنگ سے کوئی خاص تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے تھے، کوہلی نے 2024 میں صرف تین ٹیسٹ میچز کھیے اور ایک بھی ففٹی اسکور نہ کرپائے۔

    ویرات کوہلی کی خراب فارم کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی چار اننگز میں انھوں نے 6، 17، 47 اور 29 رنز اسکور کیے۔

    بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کہا کہ ویرات کے بارے میں میرے خیالات ہمیشہ سے بہت واضح رہے ہیں کہ وہ ایک عالمی معیار کا کرکٹر ہے، اس نے اتنے طویل عرصے تک پرفارم کیا ہے، وہ اب بھی رنز کا اتنا ہی بھوکا ہے جتنا کہ اپنے ڈیبیو کے وقت تھا۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ جب اس نے سری لنکا میں ڈیبیو کیا تو اس کے ساتھ میں نے بیٹنگ کا آغاز کیا تھا، اب تک اس کی رنز بنانے کی بھوک پہلے کی طرح موجود ہے۔

    گوتم گمبھیر نے کہا کہ یہی چیز اسے عالمی معیار کا کرکٹر بناتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں رنز بنانے اور آسٹریلیا میں پرفارمنس دکھانے کے لیے تیار ہونگے۔

    امید کی جارہی ہے کہ بھارت کے سابق کپتان نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی آئندہ ہوم سیریز میں باؤنس بیک کریں گے اور اچھی اننگز کھیلنے میں کامیب رہیں گے۔

  • کوہلی نے بنگالی زبان میں مہارت کا مظاہرہ کرکے مہدی حسن کو حیران کردیا

    کوہلی نے بنگالی زبان میں مہارت کا مظاہرہ کرکے مہدی حسن کو حیران کردیا

    بنگلہ دیشی آل راؤنڈر مہدی حسن میراز نے ویرات کوہلی کو تحفہ دیا تو بھارتی بیٹر نے ان کا شکریہ بنگالی زبان میں ادا کرکے انھیں حیران کردیا۔

    کانپور میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد ویرات کوہلی کو مہدی حسن کی طرف سے تحفے میں بیٹ دیا گیا جس کوہلی نے نہ صرف بخوشی قبول کیا بلکہ بنگالی میں ان کے جواب نے شائقین کے دل جیت لیے۔

    یہ بیٹ مہدی حسن کی کمپنی کا تیار کردہ جسے بطور تحفہ حاصل کرنے کے بعد کوہلی نے مسکراہٹ کے ساتھ بنگالی میں کہا ’کھوب بھالو آچھے (یہ بہت اچھا ہے)، کوہلی نے مزید کہا کہ آپ سب کے لیے نیک خواہشات اسی طرح اچھا کام کرتے رہیں۔

    بنگلہ دیشی کرکٹر نے بھارتی کپتان روہت شرما کو بھی ایک بیٹ تحفے میں دیا، آل راؤنڈر نے چند دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی بیٹ کمپنی قائم کی جسے انھوں نے انھوں نے اسٹار بھارتی بلے بازوں کو تحفے میں دیا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں2-0 سے کلین سوئپ فتح حاصل کی تھی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی درجہ بندی میں اپنی ٹاپ پوزیشن کو مستحکم کیا تھا۔

    کانپور ٹیسٹ میں بارش کی وجہ سے ڈھائی دن کا کھیل خراب ہونے کے باوجود، بھارت نے چنئی میں 280 رنز کی شاندار فتح کے بعد اس ٹیسٹ میچ میں بھی سات وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔

  • رشبھ پنت نے کوہلی کو گلے لگا کر منالیا، ویڈیو وائرل

    رشبھ پنت نے کوہلی کو گلے لگا کر منالیا، ویڈیو وائرل

    کانپور: بھارت کے سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور رشبھ پنت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ میچ کے چوتھے دن بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 233 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ اس کے بعد بھارتی ٹیم نے نو وکٹوں پر 285 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کردی تھی۔

    اس دوران چوتھے دن کے کھیل میں جب کرکٹر ویراٹ کوہلی اور رشبھ پنت بیٹنگ کر رہے تھے تو رشبھ پنت کی غلط کال کی وجہ سے کوہلی رن آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے۔

    کوہلی اس پر غصے میں آگئے اور انہوں نے رشبھ پنت کو غصے سے دیکھا اور پھر پنت نے مسکراتے ہوئے ان کو گلے لگا لیا جس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔

    بھارتی ٹیم کے گیند بازوں نے بھارت بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم کو 233 رنز پر آؤٹ کردیا۔

    شاداب خان نے کھویا ہوا اعتماد کیسے بحال کیا؟ آل راؤنڈر کا اہم انکشاف

    واضح رہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش پر 52 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے اور چوتھے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں دو وکٹ کھو کر 26 رنز بنا لیے ہیں۔

  • ویرات کوہلی کا ہم شکل میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گیا، مداح سیلفی بنواتے رہے

    ویرات کوہلی کا ہم شکل میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گیا، مداح سیلفی بنواتے رہے

    بھارتی سپراسٹار بیٹر ویرات کوہلی کا ہم شکل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے پہنچ گیا۔

    شدید بارش کے باعث گرین پارک اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن بھی منسوخ کرنا پڑا، تاہم اسٹیڈیم میں شائقین کا ہجوم جمع ہوگیا، شائقین نے روہت کے مداح دیپک اور دھونی کے مداح رامبابو کے ساتھ رقص بھی کیا۔

    میچ دیکھنے کے لیے ویرات کوہلی کا ہم شکل بھی گرین پارک اسٹیڈیم پہنچا، کرن کوشل نامی شخص کو دیکھتے ہی کچھ انھیں کوہلی سمجھ بیٹھے جبکہ تماشائیو کی اکثریت کوہلی کے ہم شکل کے ساتھ سیلفی بناتی نظر آئی۔

    کرن کوشل گڑگاؤں کے رہائشی ہیں اور وہ میچ دیکھنے کانپور پہنچے، انھیں دیکھنے کے بعد پورے اسٹیڈیم میں ہر طرف صرف ویرات کوہلی کے نعرے گونج اٹھے۔

    کوہلی کے ہم شکل کرن کو دیکھنے کے بعد لوگ ان کے ساتھ فوٹو بنواتے ہوئے بہت خوش نظر آئے، کرن بھی مداحوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے تصویر بنواتے نظر آئے۔

    بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن بھی ضائع ہونے کے بعد شکوک و شبہات زور پکڑ گئے ہیں کہ چوتھے اور پانچویں روز کھیل ممکن ہوگا یہ میچ ایسے ہی واش آؤٹ ہوجائے گا۔

  • روہت اور کوہلی کو بے جا فیور دینے پر بی سی سی آئی پر کڑی تنقید

    روہت اور کوہلی کو بے جا فیور دینے پر بی سی سی آئی پر کڑی تنقید

    سابق بھارتی کرکٹر نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کو بے جا فیور دینے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    ٹیسٹ میچز میں ان دنوں ویرات کوہلی اور روہت شرما بری فارم کا شکار ہیں، انگلینڈ کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں بھی دونوں سینئر کرکٹر کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام ہیں، ایسے میں سابق کرکٹر سنجے منجریکر نے بی سی سی آئی پر انھیں زیادہ فیور دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

    سنجے منجریکر کا کرک انفو کے ساتھ بات چیت میں کہنا تھا کہ کوہلی اور روہت کے لیے اس وقت حالات مختلف ہوتے اگر وہ دلیپ ٹرافی میں حصہ لیتے۔

    موجودہ کمنٹیٹر نے کہا کہ یہ بھارتی کرکٹ کے ساتھ ایک مسئلہ ہے، کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی حیثیت کی وجہ سے خصوصی سلوک کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے دوسرے پلیئرز کو تکلیف ہوتی ہے انھیں برا لگتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میں پریشان نہیں ہوں، لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ ڈومیسٹک ریڈ بال کرکٹ کھیلتے تو ان کی کارکردگی بہتر ہوتی، ان کے پاس دلیپ ٹرافی میں حصہ لینے کا آپشن تھا۔

    حکام کو کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف سلوک روا رکھنے کے بارے میں محتاط رہنا ہوگا اور وہ کرنا ہوگا جو بھارتی کرکٹ اور کھلاڑی کے لئے بہترین ہے، ویرات اور روہت کا دلیپ ٹرافی نہ کھیلنا بھارتی کرکٹ کے لیے اچھا نہیں تھا اور نہ ہی یہ دونوں کھلاڑیوں کے لیے اچھا تھا۔

    سنجے نے کہا کہ اگر کوہلی اور روہت نے دلیپ ٹرافی کھیلی ہوتی اور ریڈ بال کرکٹ میں کچھ وقت گزارا ہوتا تو حالات مختلف ہوتے لیکن وہ اپنی کلاس اور تجربے سے سیریز میں پرفارم کرسکتے ہیں۔

  • ’سر دو ہی ہاتھ ہیں‘ ویرات کوہلی کا ہوٹل کے عملے سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل

    ’سر دو ہی ہاتھ ہیں‘ ویرات کوہلی کا ہوٹل کے عملے سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل

    کانپور: بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کی کانپور میں ہوٹل کے عملے سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف دو طرفہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے کانپور پہنچ گئی، بی سی سی آئی نے اپنے ایکس اکاوئنٹ پر ٹیم کے چنئی سے کانپور کے سفر کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں ہوٹل عملے کی جانب سے ٹیم انڈیا کا شاندار استقبال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    اس دوران ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وہرات کوہلی جیسے ہی ہوٹل پہنچے تو وہاں کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے ہوٹل کے عملے میں سے ایک نے کوہلی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ساتھ ہی موجود دوسرے عملے نے کوہلی سے مصافحہ کرنا چاہا جس پر کوہلی نے کہا کہ سر دو ہی ہاتھ ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس وقت کوہلی کے ایک ہاتھ میں بیگ اور دوسرے میں گلدستہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ مصافحہ کیے بغیر وہاں سے چلے جاتے ہیں۔

  • مہنگا ترین بیٹ استعمال کرنے والے معروف کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

    مہنگا ترین بیٹ استعمال کرنے والے معروف کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

    کرکٹ دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے، اس کھیل کا جنون ہاکستان سمیت دنیا بھر میں سر چڑھ کر بولتا ہے، اس کھیل کو کھیلنے کے لیے سب اہم چیز بیٹ اور بال ہوتی ہے۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس کھیل میں سب سے زیادہ مہنگا بیٹ استعمال کرنے والے کھلاڑی کون ہیں اور اس بیٹ کی قیمت کتنی ہے؟

    سر ویوین رچرڈز

    کرکٹ کے عظیم ترین لیجنڈ، ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی سر ویوین رچرڈز نے کرکٹ کی دنیا میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں، انھوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران ’گرے نکولس لیجنڈ گولڈ‘ نام کا ایک مہنگا ترین بیٹ استعمال کیا جس کی قیمت 14 ہزرا ڈالر تھی۔

    ہاردک پانڈیا

    بھارت کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

     امیر ترین کرکٹرز میں سے ایک ہونے کے ناطے ہاردک کے پاس نہ صرف ایک مہنگی گاڑی، بنگلہ بلکہ ایک مہنگا بیٹ بھی ہے، رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا کرکٹ میں SG (Sanspareil Greenlands)  نامی بلے کا استعمال کرتے ہیں، جس کی قیمت 1 لاکھ 79 ہزار 999 روپے ہے۔

    اسٹیو اسمتھ

    آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ بھی مہنگا بلا استعمال کرتے ہیں، اسمتھ این بی (نیو بیلنس) نامی بلے کا استعمال کر رہے ہیں، جس کی قیمت 11 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

    کرس گیل

    ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار کرکٹر کرس گیل نے بھی کرکٹ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں، اس لیجنڈ بلے باز نے کرکٹ میں اسپارٹن نامی بیٹ استعمال کیا اور اس کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے۔

    جوس بٹلر

    انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جوس بٹلر بھی میدان میں اپنے بلے سے لمبے چھکے اور چوکے مارنے کے لیے جانے جاتے ہیں، وہ کوکابورا نامی بلے کا استعمال کرتے ہیں جس کی قیمت 97 ہزار روپے ہے۔

    سوریہ کمار یادو

    بھارتی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریہ کمار یادو 92 ہزار روپے مالیت کا ایس ایس (سرین اسپورٹس) نامی بیٹ استعمال کرتے ہیں، اس کے علاوہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس بھی جی ایم (گن اینڈ مور) نامی بیٹ استعمال کرتے ہیں۔

    ویرات کوہلی

    بھارت کے مایہ ناز بلے بار ویرات کوہلی نے بھی اپنے کیرئیر میں کئی ریکارڈز اپنے نام کیے، وہ ایم آر ایف نامی بیٹ سے کھیلتے ہیں جس کی قیمت 77 ہزار روپے ہے، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کپتا بھی مہنگے بلے کا استعمال کرتے ہیں جس کی قیمت 83 ہزار روپے ہے۔

  • ویرات کوہلی نے اس سال کتنا ٹیکس دیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

    ویرات کوہلی نے اس سال کتنا ٹیکس دیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

    بھارت کے سپراسٹار بیٹر ویرات کوہلی نہ صرف بیٹنگ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے میں بلکہ ٹیکس دینے میں بھی سب سے آگے ہیں۔

    فارچیون انڈیا کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی نے مالی سال 2023-24 میں بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے کھلاڑی ہیں، بھارت میں کھیلوں کے حوالے سے اعلیٰ مقام رکھنے والے کوہلی نے اس سال 66 کروڑ روپے بھارتی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوہلی کی جانب سے جمع کرائی گئی رقم آئی پی ایل کے سب سے مہنگے کھلاڑی مچل اسٹارک (24.75 کروڑ روپے) کی قیمت فروخت سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

    جن مشہور شخصیات نے بھارتی سرکاری کو کروڑوں میں ٹیکس دیا ان میں بالی ووڈ کے بادشا شاہ رخ خان نمایاں رہے، کنگ خان (92 کروڑ)، وجے (80 کروڑ)، سلمان خان (75 کروڑ) اور امیتابھ بچن نے (71 کروڑ) کی خطیر رقم بطور ٹیکس ادا کی۔

    ویرات کوہلی بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی مشہور شخصیات کی فہرست میں کھیلوں کی دیگر شخصیات سےکہیں آگے ہیں۔

    دوسرے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے کھلاڑی ایم ایس دھونی ہیں جنھوں نے گزشتہ مالی سال میں 38 کروڑ روپے کی رقم بطور ٹیکس ادا کرکے مشہور شخصیات کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

    لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے رواں مالی سال میں 28 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیے ہیں، سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی اس فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہیں جنھوں نے 23 کروڑ روپے بھارتی خزانے میں جمع کرائے۔

    اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا نے 13 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت بھی اس فہرست میں شامل ہیں جنھوں نے مالی سال میں 10 کروڑ روپے ٹیکس جمع کرایا۔