Tag: ویرات کوہلی

  • کیا کوہلی کوئی پلیئر ہے؟ میں انھیں نہیں جانتا! رونالڈو کی ویڈیو وائرل

    کیا کوہلی کوئی پلیئر ہے؟ میں انھیں نہیں جانتا! رونالڈو کی ویڈیو وائرل

    معروف برازیلی لیجنڈ فٹبالر رونالڈو نے مشہور کرکٹر ویرات کوہلی کو پہچاننے سے انکار کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ویرات کوہلی کے بہت بڑے مداح یوٹیوب اسٹار ڈیرن جیسن عرف اسپیڈ کی جانب سے کرکٹر کے بارے میں برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈو سے پوچھا گیا۔ اس پر رونالڈو کا کہنا تھا کہ یہ کون ہیں!

    یوٹیوبر نے ایک ملاقات کے دوران سابق فٹبالر رونالڈو سے چند سوالات کیے، ان میں ایک سوال یہ بھی تھا کہ کیا آپ ویرات کوہلی کو جانتے ہیں؟ جبکہ اسپیڈ نے انھیں کوہلی کی تصویر بھی دکھائی۔

    ڈیرن نے ان سے پوچھا کہ کوہلی جن کا تعلق انڈیا سے ہے جس پر رونالڈو نے انکار میں جواب دیا اور کہا کہ کیا وہ ایک پلیئر ہیں میں انھیں نہیں جانتا۔

    اس کے بعد ڈیرن نے ان کی معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کرکٹ کے کھلاڑی ہیں جس پر رونالڈو بولے کہ وہ یہاں برازیل میں اتنے مشہور نہیں ہے۔

    اس کے بعد ڈیرن جیسن نے رونالڈو کو بتایا کہ کوہلی بابر اعظم سے اچھے پلیئر ہیں، اس دوران انھوں نے سابق فٹبالر کو کوہلی کی تصویر دکھائی تو رونالڈو نے کہا کہ ہاں میں نے انھیں دیکھا ہے۔

    رونالڈ کے اس جواب ڈیرن نے کافی خوشی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ کوہلی کو افغانستان کے خلاف حالیہ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں دوبارہ سے شامل کیا گیا ہے۔

  • ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے سے باہر

    ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے سے باہر

    معروف بیٹر ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے سے باہر ہوگئے، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے تصدیق کردی۔

    افغانستان اور بھارت کے درمیان 11 جنوری سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ اب خبر آئی ہے کہ حال ہی میں بھارتی مختصر فارمیٹ کی ٹیم میں واپس آنے والے سینئر بیٹر ویرات کوہلی پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہونگے۔

    ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے بدھ کو میچ سے قبل پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کوہلی ذاتی وجوہات کی بنا پر افغانستان کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔

    خیال رہے کہ کوہلی نے آخری بار 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی، جہاں بھارت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    35 سالہ بلے باز کے ساتھ، روہت شرما بھی حال ہی میں انڈین اسکواڈ میں واپس آئے ہیں اور توقع ہے کہ وہ روہت موہالی میں افغانستان کے خلاف افتتاحی میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    دریں اثنا افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان بھی بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کمر سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے راشد خان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے سبب وہ افغان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

    اس حوالے سے افغانستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ابراہیم زادران نے بتایا کہ راشد خان مکمل صحت یاب نہیں ہیں، تاہم ہمیں امید ہے کہ اسپنر جلد فٹ ہوجائیں گے۔

  • کوہلی جیسے کرکٹر کبھی ایسا نہیں کرتے ٹیسٹ چھوڑ کر لیگز کھیلیں! سابق پلیئر

    کوہلی جیسے کرکٹر کبھی ایسا نہیں کرتے ٹیسٹ چھوڑ کر لیگز کھیلیں! سابق پلیئر

    سابق جنوبی افریقی لیجنڈ کرکٹر برائن میک ملن نے کرکٹرز کی جانب سے ملک پر لیگ کو ترجیح دینے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    سابق کرکٹر نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آپ کوہلی کو کبھی ایسا کرتے نہیں دیکھیں گے کہ وہ بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے ٹیسٹ میچز کو چھوڑ رہے ہیں۔ برائن ان کرکٹرز میں سے ہیں جو سمجھتے ہیں کوئی بھی طرز ٹیسٹ کرکٹ کے حسن کو کم نہیں کرسکتی۔

    انھوں نے کہا کہ پلیئرز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اہم ہے مگر ٹیسٹ میچز کی قربانی دے کر ٹی ٹوئنٹی کو ترجیح دینا کسی صورت درست نہیں ہے۔

    برائن نے کہا کہ ماڈرن کرکٹ میں پلیئرز اچھے خاصے پیسے کما رہے ہیں ورنہ ان کے لیے بعد میں کاروبار کرنا کافی مشکل ہوجائے گا۔ ہینرک کلاسن کی مثال دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا ایک پلیئر ریٹائر ہوچکا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ظاہر سی بات ہے ریٹائرمنٹ کے بعد کلاس ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلیں گے۔ لوگوں کو نام بنانے کے بعد اپنے ملک کے لیے کھیلنا چاہیے۔

    جنوبی افریقہ کے لے 78 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 38 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے پلیئر نے کہا کہ میرے خیال میں آپ کو اپنے ملک کت ترجیح دینی چاہیے اور اس معاملے میں بھارت کا عمل بہترین ہے۔

    کوہلی اور دیگر پلیئرز ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیح دیتے ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہے۔ آپ کبھی نہیں دیکھیں گے کہ وہ ٹیسٹ کو چھوڑ کر بی بی ایل کھیل رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ برائن میک ملن کو جنوبی افریقہ کے عظیم کرکٹرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ 90 کی دہائی کے بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک تھے۔

  • شامی کو کھیلوں کا سب سے بڑا ملکی ایوارڈ ملنے پر کوہلی نے ان کے لیے کیا کہا؟

    شامی کو کھیلوں کا سب سے بڑا ملکی ایوارڈ ملنے پر کوہلی نے ان کے لیے کیا کہا؟

    بھارتی کرکٹر محمد شامی کو کھیلوں کا سب سے بڑا ملکی ایوارڈ ملنے پر ساتھ کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کے لیے بہترین پرفارمنس دینے والے پیسر کو صدر دروپدی مرمو کی جانب سے اسپورٹس ایوارڈز سے نوازا گیا، جس کے بعد معروف بیٹر ویرات کوہلی کی جانب سے محمد شامی کے لیے ایک نہایت محبت بھرا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

    محمد شامی نے اپنے ایوارڈ لینے کی تصاویر سوشل میڈیا سائٹ پر شیئر کی تھی۔ اس پر ویرات نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مبارک ہو لالا‘ اور ساتھ ہی انھوں نے دل کی ایموجی بھی بنائی۔

    اس کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان اور ویریندر سہواگ سمیت متعدد شخصیات نے شامی کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ آئی پی ایل ٹیم گجرات ٹائٹینز کی جانب سے بھی ان پر فخر کا اظہار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی صدر دروپدی مرمو نے محمد شامی کو ورلڈکپ 2023 میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے پر کھیل کے سب سے بڑے ’’ارجن ایوارڈ‘‘ سے نوازا ہے۔

    اس پروقار ایوارڈ کو حاصل کرنے کے بعد محمد شامی نے جذباتی رد عمل ظاہر کیا، انھوں نے کہا کہ یہ ایک خواب تھا جو سچ ہوگیا ہے۔

    محمد شامی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی پوری عمر نکل جاتی ہے لیکن وہ اس ایوارڈ کو حاصل نہیں کر پاتے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  • ویرات کوہلی ٹیم چھوڑ کر اچانک بھارت روانہ؟ وجہ سامنے آگئی

    ویرات کوہلی ٹیم چھوڑ کر اچانک بھارت روانہ؟ وجہ سامنے آگئی

    دنیائے کرکٹ کے نامور کرکٹر اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے آغاز سے چند روز قبل وطن واپس پہنچ گئے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں سابق بھارتی کپتان کوہلی کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

    سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اچانک وطن واپسی کی وجہ فیملی ایمرجنسی بتائی گئی ہے، مگر اس کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کو سنچورین ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

    اسٹارک کی آئی پی ایل میں تاریخی نیلامی ملک کی خدمت کا صلہ ہے، اہلیہ ایلیسا

    واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے سے ویرات کوہلی نے پہلے ہی معذرت کرلی تھی۔ بھارت کا دورہ جنوبی افریقا 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہے۔

  • سب کوہلی بننا چاہتے ہیں لیکن بابر اچھا بلے باز ہے! ہربھجن کا زبردست تجزیہ

    سب کوہلی بننا چاہتے ہیں لیکن بابر اچھا بلے باز ہے! ہربھجن کا زبردست تجزیہ

    سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ بابر اعظم ایک بہترین بیٹر ہیں، ویرات کوہلی کا گراف وقت کے ساتھ اوپر گیا ہے۔

    پاکستانی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ تجزیہ کار ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بہترین بیٹر ہیں آپ ان کا کوہلی سے تقابل نہ کریں لیکن میری نظر میں ویرات کوہلی بابر اعظم سے بہت اوپر پیں آپ ان کے اعداد و شمار دیکھ لیں۔

    انھوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کا گراف وقت کے ساتھ اوپر گیا ہے اور پاکستانی بیٹر نے ابھی اس طرف سفر شروع کیا ہے انھیں کافی وقت لگے گا۔

    انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے دور میں ٹنڈولکر نمبر ون بیٹر تھے پھر کوہلی آئے اور ان کی خاصیت یہ ہے کہ وہ جس میچ میں رنز کرتے ہیں ٹیم جیتتی ہے، آپ کے خیال میں دنوں میں سے بڑا پلیئر کون ہے؟

    اس پر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ یہ سوال نہ پوچھیں، سب ہی یہ سوال پوچھتے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر سچن ٹنڈولکر ہیں انھوں نے پورے ملک کو متاثر کیا ہے۔

    جو روایت سچن نے چھوڑی وہ ویرات کوہلی نے پکڑی ہے اب سارے ویرات کوہلی بننا چاہتے ہیں۔ بحیثیت کرکٹر دنوں ہی بہترین ہیں اور کرکٹ کے بہترین سفیر ہیں۔ لوگ ان کے جیسا بننے چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جو نوجوان پلیئر آگے آنا چاہتے ہیں اپنی قابلیت پر یقین رکھیں کہ اچھے دن ضرور آئیں گے وہ محنت جاری رکھیں۔

  • ’بابر اعظم اور ویرات کوہلی کیخلاف میچ کھیلنا چاہتا ہوں‘

    ’بابر اعظم اور ویرات کوہلی کیخلاف میچ کھیلنا چاہتا ہوں‘

    یوگنڈا کے کرکٹر ریاضت علی شاہ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کیخلاف میچ کھیلنا چاہتا ہوں۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں یوگنڈا کرکٹ ٹیم پہلی بار حصہ لے گی، یوگنڈا نے کوالیفائر میں حریف ٹیموں کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔

    یوگنڈا کے کھلاڑی ریاضت علی شاہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی شروعات گلگت سے کی، اسلام آباد میں بھی کرکٹ کھیلی۔

    انہوں نے بتایا  کہ یوگنڈا کے کلب کے لیے کینیا کے اسٹیو ٹیکیلو نے سلیکٹ کیا تھا، اچھی کارکردگی دکھانے پر یوگنڈا ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا۔

    ریاضت علی نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، خواہش ہے یوگنڈا کو پاکستان اور بھارت کے گروپ میں شامل کیا جائے کیونکہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کیخلاف میچ کھیلنا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم کی بولنگ اور کیون پیٹرسن کی بیٹنگ پسند ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ افریقی ریجن کوالیفائر ایونٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے نوآموز یوگنڈا کی ٹیم نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹیم زمبابوے کو شکست سے دوچارکیا تھا۔

    زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے تھے۔ کپتان سکندر رضا نے 39 گیندوں پر 48 رنز اسکور کیے تھے۔

    ہدف کے تعاقب میں یوگنڈا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک اوور قبل ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا کر جیت اپنے نام کی تھی۔

  • دورہ جنوبی افریقہ: ویرات کوہلی کا سیریز سے بریک لینے کا امکان

    دورہ جنوبی افریقہ: ویرات کوہلی کا سیریز سے بریک لینے کا امکان

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا دورہ جنوبی افریقہ کی وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کا امکان ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی صرف ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہوں گے، انہوں نے اپنے فیصلے سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔

    ویرات کوہلی نے بورڈ سے وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کی بات کی ہے، وہ باکسنگ ڈے سے سنچورین میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے۔

    ویرات کوہلی کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ اس وقت لندن میں چھٹیوں پر ہیں، ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد کھیل سے دور وقت گزار رہے ہیں۔

    ’ویرات کوہلی اور روہت شرما آج ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں‘

    دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی بھی دستیابی کے بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہے، ورلڈ کپ کے بعد وہ ان دنوں انگلینڈ میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔

    بھارتی میدیا کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ جلد روہت شرما سے ان کے وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل پر بات کریں گے۔

    خیال رہے کہ دورہ جنوبی افریقا میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شامل ہے۔

  • کیا کوہلی نے فائنل میں شکست کے بعد کمنز کو سوشل میڈیا پر ان فالو کردیا؟

    کیا کوہلی نے فائنل میں شکست کے بعد کمنز کو سوشل میڈیا پر ان فالو کردیا؟

    ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں عبرتناک شکست تھی جس پر شائقین اور بھارتی کرکٹر کافی اداس تھے۔

    آئی سی سی فائنل کے بعد اس طرح کی خبریں سامنے آئی تھیں جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ویرات کوہلی نے شکست کے بعد غصے یا غم کے سبب کینگرو کپتان پیـٹ کمنز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام سے ان فالو کردیا ہے۔

    احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے سامنے بھارتی پلیئرز کافی بے بس نظر آئے تھے اور انھیں چھ وکٹوں سے ہزیمت اٹھانا پڑی تھی۔ کوہلی اور روہت سمیت سارے پلیئرز کافی افسردہ تھے جبکہ کچھ کھلاڑی رو رہے تھے۔

    ایسے میں کسی نے خبر اڑا دی کہ آسٹریلیا کے چھٹے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے کپتان پیٹ کمنز کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا ہے۔

    اب ویرات کے انسٹاگرام پروفائل کو دیکھنے کے بعد حقیقیت سامنے آئی ہے۔ بھارتی کرکٹر نے انھیں ان فالو نہیں کیا بلکہ 19 نومبر کو فائنل کے چار دن بعد 23 نومبر 2023 تک وہ آسٹریلوی کپتان کے اکاؤنٹ کو فالو کر رہے تھے۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ کمنز بھی بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں، اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ وائرل ہونے والا دعویٰ غلط تھا۔

  • ورلڈ کپ فائنل: فلسطینی سپورٹر نے گراؤنڈ میں آکر ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا

    ورلڈ کپ فائنل: فلسطینی سپورٹر نے گراؤنڈ میں آکر ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا

    نریندر مودی اسٹیڈیم میں سخت سیکیورٹی ہونے کے باوجود فلسطینی سپورٹر نے گراؤنڈ میں جاکر ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد کے نریندار مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

    آج کے اہم میچ کے درمیان سخت سیکیورٹی کے باوجود ایک فلسطینی سپورٹر اور ویرات کوہلی کا فین  ’’فری فلسطین‘‘ کی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں داخل ہو گیا اور بھارتی بیٹر کو گلے لگا لیا۔

    جس کے بعد گراؤنڈ انتظامیہ فوری طور پر متحرک ہوئی اور متعلقہ شخص کو گرفتار کرکے باہر لے گئے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ فائنل کے دوران احمد آباد شہر اور نریندر مودی اسٹیڈیم میں 6000 سے زیادہ سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔