Tag: ویرات کوہلی

  • ویرات کوہلی کی مدد کرنے پر ڈیرل مچل پر تنقید

    ویرات کوہلی کی مدد کرنے پر ڈیرل مچل پر تنقید

    نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیرل مچل نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ویرات کوہلی کی مدد کرنے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا۔

    ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل کا پہلا میچ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ہوا، اس دوران ایک وقت ایسا آیا جہاں ویرات کوہلی اپنی سنچری اسکور کرنے کے قریب تھے تاہم شاٹ مارتے ہوئے کریمپ کا شکار ہوئے۔

    اس دوران ویرات کوہلی نے میدان نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے کوہلی کی مدد کی جب وہ درد سے بے حال تھے، کیویز کی اس ’ اسپورٹس مین شپ‘ پر کئی شائقین نے تنقید کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اس تنقید کو نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیرل مچل نے مسترد کرتے ہوئے ممبئی سے روانہ ہونے سے قبل گفتگو میں کہا کہ ’گراؤنڈ میں ویرات کی مدد کرنے پر بلیک کیپس کو فخر ہے، ہم اس طرح کی کرکٹ ہی کھیلنا چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی اسی طرح سے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں‘۔

    بھارت نیوزی لینڈ کو ہرا کر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    ڈیرل مچل کا کہنا تھا کہ ’ کیویز اس طرح ہی کرکٹ کھیلتے ہیں اور کھلاڑیوں کی مدد کرتے ہیں، امید ہے باقی دنیا بھی میدان کے اندر اور باہر اسی طرح کیویز کا  احترام کریں گی‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    ان کا کہنا تھا کہ دوسرے کھلاڑیوں کی مدد کرنا ایک ایسی چیز ہے جس پر ہمیں واقعی فخر ہے، لہذا ہم صرف بلیک کیپس بن کر رہیں گے اور وہی کریں گے جو ہم کر رہے ہیں۔

    ڈیرل مچل نے کہا کہ ورلڈ کپ میں سیمی فائنل سے باہر ہونے کی مایوسی کا ان کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، یاد رہے کہ نیوزی لینڈ 28 نومبر سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کا اگلا سفر کرے گی۔

  • ٹینس اسٹار جوکووچ نے 50 ویں ون ڈے سنچری بنانے پر کوہلی کے لیے کیا کہا؟

    ٹینس اسٹار جوکووچ نے 50 ویں ون ڈے سنچری بنانے پر کوہلی کے لیے کیا کہا؟

    مشہور ٹینس پلیئرنوواک جوکووچ نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں اپنے کیریئر کی 50 ویں ون ڈے سنچری اسکور کرنے پر ویرات کوہلی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    لیجنڈری ٹینس پلیئر نے ورلڈ کپ2023 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ویرات کوہلی کی شاندار اننگز پر اپنے ردعمل کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔

    جوکووچ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ایک اسٹوری کوہلی کی تصویر کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں انھیں مخاطب کرتے ہوئے لیجنڈری کہا ہے۔

    انھوں نے سیمی فائنل جیسے ہائی پریشر مقابلے میں تاریخ ساز اننگز کھیلنے اور سنچری اسکور کرنے پر کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’مبارک ہو ویرات، لیجنڈری‘۔

    واضح رہے کہ ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے نیا کارنامہ انجام دیتے ہوئے سنچریوں کی نصف سنچری بنا دی ہے۔

    ورلڈکپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ممبی میں کھیلے جارہے میچ میں کوہلی نے شاندار سنچری اسکور کی اور اپنی 50 سنچریاں بنا کر سچن ٹنڈولکر کا 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    مذکورہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل میں بھی اپنی جگہ پکی کرلی۔ کیوی ٹیم 398 رنز کے تعاقب میں 327 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

  • کوہلی کے ڈی آر ایس پر انوشکا کا ردعمل وائرل

    کوہلی کے ڈی آر ایس پر انوشکا کا ردعمل وائرل

    ڈی آر ایس پر ویرات کوہلی کے ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے پر انوشکا شرما خوشی سے کھل اٹھیں، ان کا ردعمل دینے کا انداز وائرل ہوگیا۔

    آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نویں اوور میں ٹم ساؤتھی کی گیند پر کوہلی کے خلاف اپیل کی گئی جسے امپائر نے مسترد کردیا۔

    بال کوہلی کے تھائی پیڈ پر لگی تھی۔ کیویز نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی لیکن امپائرز نے انھیں ’ناٹ آؤٹ‘ قرار دیا۔ کیوی کپتان کین ولیمسن نے اس موقع پر ریویو لینے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ریویو کے بعد یہ واضح ہوا کہ کوہلی ناٹ آؤٹ ہیں۔

    جیسے ہی بڑی اسکرین پر ناٹ آؤٹ لکھا نظر آیا کوہلی کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما جشن مناتی نظر آئیں اور ان کے چہرے سے خوش عیاں تھی جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    https://twitter.com/DeepakKaha63152/status/1724720754158428608?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1724720754158428608%7Ctwgr%5E02566bceddebb4d724add79a28b29bbf086c04e1%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublish.twitter.com%2F%3Fquery%3Dhttps3A2F2Ftwitter.com2FDeepakKaha631522Fstatus2F1724720754158428608widget%3DTweet
    انوشکا شرما نے پہلے تو پریشانی میں اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرا پھر ناٹ آؤٹ بھارتی بیٹر کو ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے پر جوش سے تالیاں بھی بجائیں۔

    واضح رہے کہ اس میچ میں ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنی 50 ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے 117 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

  • کوہلی کے وکٹ لینے پر انوشکا کا والہانہ جشن، آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی

    کوہلی کے وکٹ لینے پر انوشکا کا والہانہ جشن، آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی

    ویرات کوہلی کے وکٹ لینے پر ان کی اور اہلیہ انوشکا شرما کی ایک جیسے انداز میں جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    آئی سی سی کی جانب سے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ نیدرلینڈز کے بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں اور انھیں کپتان روہت شرما مبارکباد دے رہے ہیں۔

    ویڈیو میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کوہلی کے وکٹ لینے پر بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے جشن منانے کے انداز کو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ اور بھارتی بیٹر ایک جیسے انداز میں دونوں ہاتھوں کی مٹھیاں بنا کر خوش کا اظہا کررہے ہیں۔

    اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے آئی سی سی نے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک ساتھ جشن منانے کا انداز‘، جبکہ مذکورہ کلپ میں کوہلی اور انوشکا دونوں پرجوش انداز میں ہنستے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

    ایک صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مومنٹ ہے بھائی مومنٹ ہے، دوسرے شخص نے لکھا کہ انوشکا بھابھی خوش کا بٹن ہیں۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ سب سے بہترین لمحہ وہ تھا جب انوشکا ہنس رہی تھیں۔


    بھارت نے ورلڈکپ کے اپنے آخری لیگ میچ میں نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں ویرات کوہلی نے بھی بولنگ کرتے ہوئے تین اوورز میں 13 رنز دے کر کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کی وکٹ حاصل کی۔

  • ٹنڈولکر کی کوہلی کے بارے میں پیشگوئی 11 سال بعد سچ ثابت

    ٹنڈولکر کی کوہلی کے بارے میں پیشگوئی 11 سال بعد سچ ثابت

    لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کی ویرات کوہلی کے حوالے سے 2012 میں کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی۔

    بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے گزشتہ روز اپنی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری اسکور کی جس کے بعد وہ ون ڈے میچوں میں 49 سنچریاں بنا کر لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے ہم پلہ ہو گئے، اس میچ میں وہ 121 گیندیں کھیل کر 101 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اس ریکارڈ کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی صارف نے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں سچن کو ایک ایونٹ میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    صارف کے مطابق یہ ویڈیو مارچ 2012 کی ہے جس میں  سچن ٹندولکر کو  بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

    ایونٹ میں بالی وڈ کے اداکار سلمان خان سچن سے سوال کرتے ہیں کہ کیا کوئی ایسا کرکٹر ہے جو  آپ کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے؟

    کوہلی نے ٹنڈولکر کی سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

    جس پر سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ ’میرے خیال میں ویرات کوہلی اور روہت شرما میرا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں‘۔

     اب ویرات کوہلی نے کولکتہ کی ایڈن گارڈن میں جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈےکیریئر کی 49ویں سنچری بنا کر  نا ہی سچن کا ریکارڈ برابر کیا بلکہ ٹنڈولکر کی پیش گوئی کو بھی سچ ثابت کردی۔

  • کیا ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوں گے؟

    کیا ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوں گے؟

    گزشتہ روز بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے کیرئیر کی 49 ویں سنچری اسکور کرکے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے 289 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں 49 ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کیا ہے تاہم اب یہ سوال سامنے آیا ہے کہ ویرات اس ورلڈ کپ یا اگلے میچ میں ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوں گے ؟۔

    نجی ٹی وی چینل کے اسپورٹس شو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ کوہلی سچن کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں، سچن کا اپنا لیول ہے، لیکن کوہلی کی سنچری میچ وینگ ہوتی ہے۔

    سری لنکن کپتان نے کوہلی کو 49 ویں سنچری پر مبارکباد دینے سے انکار کردیا!

    سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق نے کہا کہ جو کلاس سچن ٹنڈولکر کی تھی ویرات کوہلی اُسکے قریب بھی نہیں آسکتا، ہر دور کا بڑا کھلاڑی آتا ہے، پچھلے دور کا بڑا کھلاڑی سچن تھے اب کے ویرات کوہلی ہے۔

    عبد الرزاق نے کہا کہ دونوں کو موازنہ نہیں کیا جاسکتا، سچن ایک ورلڈ کلاس پلئیر ہے اور ویرات انکی کلاس کے قریب تک بھی نہیں پہنچ سکتا ہے، کیوں کہ وہ ورلڈ کلاس بولرز کو بہت خوبصورتی سے کھیلتے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ویرات کوہلی ڈبل سنچری بھی کر لیں تو بھارت والی نظر میں سچن ہمیشہ ایک عظیم کھلاڑی ہی رہیں گے، یہاں تک کہ ویرات کی نظر میں بھی سچن، سچن ہی رہیں گے، کوئی بھی ریکارڈ ٹوٹ جانے سے سچن کی کلاس کو کبھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

  • اہلیہ انوشکا کا سنچری ریکارڈ برابر کرنے پر کوہلی کے لیے مزاحیہ پیغام

    اہلیہ انوشکا کا سنچری ریکارڈ برابر کرنے پر کوہلی کے لیے مزاحیہ پیغام

    ویرات کوہلی نے آج اپنی 35 ویں سالگرہ کو 49 ویں سنچری کے ساتھ یادگار بنا لیا، تاہم اہلیہ انوشکا نے بھی انھیں اس موقع پر بھرپور انداز میں مبارکباد پیش کی ہے۔

    بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی سالگرہ پر ان کے لیے جذبات سے مغلوب مزاحیہ پوسٹ شیئر کی جو ان دونوں کے درمیان رومانوی تعلق کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی منفرد پوسٹ میں انوشکا نے کوہلی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور ان کے لڑکپن کی ایک تصویر بھی شیئر کی جو میں کرکٹر بولنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    انھوں نے لکھا کہ آپ اپنی زندگی کے ہر کردار میں حقیقی معنوں میں غیرمعمولی ہیں اور آپ اپنے شاہانہ تاج میں مزید پنکھ کا اضافہ کرتے جارہے ہیں۔ میں آپ سے اس زندگی اور اس سے آگے بھی پیار کرتی رہوں گی۔


    انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر چند پوسٹیں شیئر کی ہیں جس میں سے ایک میں انھوں نے یہ خبر پر بھی دی کہ ویرات ٹی ٹوئنٹی کے واحد بولر ہے جنھوں نے زیرو ڈلیوری پر ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی یامیکا 2021 میں پیدا ہوئی۔ کوہلی نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار اننگز کھیلتے ہوئے کیریئر کی 49 ویں سچنری اسکور کی تھی۔

  • ون ڈے سنچری کا ریکارڈ برابر کرنے پر ٹنڈولکر نے کوہلی کے لیے کیا کہا؟

    ون ڈے سنچری کا ریکارڈ برابر کرنے پر ٹنڈولکر نے کوہلی کے لیے کیا کہا؟

    ویرات کوہلی کی موجودہ ورلڈکپ میں شاندار فارم جاری ہے اور انھوں نے اپنے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کی سچنریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

    ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے 49 سنچریاں بنا رکھی ہیں، آج کے میچ میں کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنے ون ڈے کیرئیر میں 49 سنچری مکمل کرتے ہوئے ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر کوہلی کیلئے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے سابق بھاتی کپتان نے کہا کہ ویرات آپ نے بہترین کھیل پیش کیا، مجھے رواں سال 49 سال کی عمر سے 50 ویں سالگرہ منانے کے لیے 365 دن لگے تھے۔

    ٹنڈولکر نے کہا کہ تاہم پراُمید ہوں کہ آپ 49 ویں سے 50 ویں سنچری تک کا سفر آئندہ چند دنوں میں پورا کرکے میرا ریکارڈ توڑ دیں گے۔‘

    بھارت کے مایہ ناز بلے باز کوہلی کی ون ڈے سنچریوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے اور289 ویں ون ڈے میں انھوں نے اس سنگ میل تک رسائی حاصل کی ہے۔

    ویرات کوہلی نے کولکتہ میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں اپنی 35 ویں سالگرہ کے دن شاندار سنچری اسکور کرکے ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کیا۔ وہ اب تک 13ہزار 600 سے زیادہ ون ڈے رنز بنا چکے ہیں، جن 71 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

    بھارتی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے 49 سنچریاں بنانے کے لیے 463 ون ڈے میچز کا سہارا لیا تھا جب کہ وہ ون ڈے میں سب سے زیادہ 18ہزار 426 رنز بناچکے ہیں۔

  • کوہلی کی شاہ رخ کے اسٹائل میں گراؤنڈ میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

    کوہلی کی شاہ رخ کے اسٹائل میں گراؤنڈ میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

    بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں کوہلی اس بار گراؤنڈ میں شاہ رخ کے اسٹائل کو کاپی کرتے پائے گئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    آئی سی سی کی جانب سے نے انسٹاگرام پر جو ویڈیو شیئر کی گئی ہے اس میں ویرات کوہلی کو دوران فیلڈ شاہ رخ خان کی نئی فلم کے گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ شائقین کرکٹ بھی ان کے ڈانس سے محظوظ ہوتے رہے۔

    جنوبی افریقہ کی اننگز میں 5 اوورز پورے ہونے کے بعد تھوڑی دیر کا وقفہ آیا تھا اس دوران شاہ رخ خان کی فلم کا گانا بجایا گیا کوہلی نے اپنے عادت سے مجبور ہوکر ڈانس کرنا شروع کردیا۔

    کوہلی جن کی آج سالگرہ بھی ہے انھوں نے شاہ رخ کے مشہورہ زمانہ اسٹائل کو بھی کاپی کرنے کی کوشش کی، جس پر کمنٹیٹر نے بھی کہا کہ برتھ ڈے بوائے پارٹی کررہے ہیں۔

    اس سے قبل آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت اور افغانستان کے میچ کے دوران ویرات کوہلی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

    بھارتی مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کی گراؤنڈ میں ڈانس کرنے کی ویڈیو اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں جس میں انھیں میدان میں وقفے کے دوران گانوں پر رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔

    افغانستان اور بھارت کے درمیان میچ میں جب دوپہر میں بھارت کی ٹیم فیلڈنگ کررہہی تھی اس دوران ویرات کوہلی کی اسٹیڈیم میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

  • ویرات کوہلی کی 35 ویں سالگرہ پر انوشکا کا پیار بھرا پیغام

    ویرات کوہلی کی 35 ویں سالگرہ پر انوشکا کا پیار بھرا پیغام

    بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کی 35 ویں سالگرہ پر پیار بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

    اداکارہ انوشکا شرما نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی باؤلنگ کرانے کی تصویر شیئر کی ہے، یہ تصویر 2011 کی ہے جس وہرات نے اہم ریکارڈ بنایا تھا۔

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’ ویرات زندگی کے ہر کردار میں زبردست ہیں، لیکن اس کے باوجود اپنے سر پر سجے تاج کو مزید شان بخشنے کے لیے محنت کرتے رہتے ہیں‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں آپ سے ناقابلِ یقین حد تک پیار کرتی ہوں اور ہمیشہ کرتی رہوں گی، دنیا میں موجود پیار کے اظہار کے ہر ایک ممکن طریقے کے ذریعے آپ سے پیارکرتی رہوں گی۔

    واضح رہے کہ انوشکا اور ویرات نے سال 2017 میں اٹلی میں شادی کی، اس جوڑے کے ہاں 11 جنوری 2021 میں ننھی پری کی آمد ہوئی جسکو دونوں فنکاروں نے میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا۔