Tag: ویرات کوہلی

  • ’ڈک‘ پر آؤٹ ہونے کے بعد کوہلی آپے سے باہر ہوگئے، ویڈیو وائرل

    ’ڈک‘ پر آؤٹ ہونے کے بعد کوہلی آپے سے باہر ہوگئے، ویڈیو وائرل

    انگلینڈ کے خلاف ’ڈک‘ کی ہزیمت سے دوچار ہونے کے بعد بھارتی بیٹر ویرات کوہلی غصے میں آگئے اور ڈریسنگ روم میں جاکر عجیب حرکت کی۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت اور انگلینڈ کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے مگر 9 بالز کھیل کر بھی وہ کوئی رن اسکور نہ کر سکے اور صفر پر آؤٹ ہو کر چلتے بنے.

    ڈیوٹ ویلی کی گیند پر مڈ آف پر بین اسٹوکس نے ان کا کیچ لیا، آؤٹ ہونے کے بعد جب بھارتی بیٹر واپس پویلین آئے تو آپے سے باہر ہوگئے اور سارا غصہ صوفے پر اتار دیا۔

    ویرات کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ڈریسنگ روم میں غصے اور مایوسی سے صوفے کو مکا مار رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ اس سال ون ڈے انٹرنیشلز میں ویرات کوہلی کا پہلا ڈک ہے۔ وہ آئی سی سی ورلڈکپ میں بہترین فارم میں ہیں اور اب تک 6 میچز میں 354 رنز اسکور کرچکے ہیں۔

  • ویرات کوہلی کا موازنہ سپراسٹار فٹبالر میسی سے کیا جانے لگا!

    ویرات کوہلی کا موازنہ سپراسٹار فٹبالر میسی سے کیا جانے لگا!

    انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ویرات کوہلی میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

    مائیکل وان نے ماسٹر بیٹر کا موازنہ ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی سے بھی کیا، جنھوں نے 2022 میں ارجنٹائن کو فیفا ورلڈ کپ جتوایا تھا اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔ انھوں نے کہا کہ شاید کوہلی کی قسمت میں بھی ایسا ہی کچھ لکھا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ویرات ہدف کے تعاقب میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، اگر وہ فائنل سے پہلے 49 ویں اور فائنل میں 50 ویں سچنری اسکور کرتے ہیں تو مجھے حیرت نہیں ہوگی شاید ان کی قسمت میں ایسا ہی لکھا ہے جسے میں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا ہے۔

    وان نے کہا کہ عظیم کھلاڑی ہمیشہ ورلڈ کپ میں کاکردگی دکھاتے ہیں۔ فٹبالرز کو ہی دیکھ لیں، لیونل میسی کو ارجنٹائن کے لیے ورلڈ کپ جیتنا تھا، اور انھوں نے یہ کر دکھایا۔

    ویرات کوہلی پہلے ہی ورلڈ کپ جیت چکے ہیں لیکن اس بار بھی ایسا لگتا ہے کہ وہ بھاتی ٹیم کو ہر طرح سے آگے بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

    واضح رہے کہ کوہلی اب تک 48 ون ڈے سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ دھرم شالہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف وہ پانچ رنز کی کمی سے سنچری اسکور نہیں کرپائے ورنہ وہ اس فارمیٹ میں ٹنڈولکر کے 49 سنچریوں کے عالمی ریکارڈ کو برابر کردیتے۔

  • بنگلہ دیشی وکٹ کیپر کا ویرات کوہلی سے متعلق بڑا دعویٰ

    بنگلہ دیشی وکٹ کیپر کا ویرات کوہلی سے متعلق بڑا دعویٰ

    بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر و بیٹر مشفق الرحیم نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

    بنگال ٹائیگرز نے حالیہ برسوں میں بھارت کے ساتھ ٹکر کا مقابلہ کیا ہے، تاہم پونے میں جاری میچ میں بھی شائقین کو سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

    میچ سے قبل بنگلہ دیش کے تجربہ کار وکٹ کیپر مشفق الرحیم نے ویرات کوہلی کی بیٹنگ سے متعلق اہم انکشاف اور بڑا دعویٰ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ جب کوہلی بیٹنگ کرتے ہیں تو میں اس دوران انہیں تنگ نہیں کرتا ہوں۔

    بنگال کیپر کا کہنا تھا کہ میں کوہلی کو تنگ کرنے سے پرہیز کرتا ہوں کیونکہ اس سے سابق بھارتی کپتان کا حوصلہ مزید بڑھ جاتا ہے، میں بولرز کو یہ کہتا ہوں کہ وہ جلد از جلد بھارتی اسکیپر کو آؤٹ کرے۔

    مشفق الرحیم نے کہا کہ ’ دنیا کے کچھ بلے باز بیٹنگ کے دوران اپنے اوپر ہونے والے طنزیہ فقرے کو پسند کرتے ہیں، کیوں کہ اُن فقروں سے انہیں موٹیویشن ملتی ہے، اس لیے جب کوہلی بیٹنگ کررہے ہوں تو میں ہمیشہ اپنے باؤلرز سے کہتا ہوں کہ جلد از جلد اس سے چھٹکارا حاصل کریں۔

    بنگلا دیشی وکٹ کیپر نے کوہلی سے متعلق مزید کہا کہ کوہلی کوئی بھی میچ ہارنا نہیں چاہتے، وہ مخالف ٹیم کی جانب سے ملنے والے چیلنجز کو پسند کرتے ہیں اور اسی چیز کو ہتھیار بنا کر مخالف ٹیم کے خلاف بیٹنگ کرتے ہیں۔

  • ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کی وجہ بتادی

    ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کی وجہ بتادی

    بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کی وجہ بیان کردی۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک دو اپ سیٹ ہوئے ہیں، پہلے افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا اور گزشتہ روز جنوبی افریقہ کی ٹیم کو نیدرلینڈز سے اپ سیٹ شکست ہوئی۔

    بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے بڑی ٹیموں کے اپ سیٹ کی وجہ بیان کی۔

    انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں پر توجہ مرکوز ہونا چھوٹی ٹیموں سے شکست کی وجہ ہے۔

    ویرات کوہلی نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ سب ٹیموں پر یکساں توجہ دی جائے، ورلڈ کپ میں کوئی چھوٹی ٹیم نہیں ہے سب برابر کی ٹیمیں ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت نے ورلڈ کپ میں اپنے ٹیموں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے اور 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے شکست ہوئی اور واحد فتح افغانستان کے خلاف ملی۔

    علاوہ ازیں ویرات نے شکیب الحسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شکیب کے خلاف بہت کرکٹ کھیلی ہے وہ تجربہ کار بولر ہے اور نئی گیند کے ساتھ اچھی بولنگ کرتے ہیں اور کم رنز بھی دیتے ہیں۔

  • ’جرسیاں لینے کا یہ ٹھیک دن نہیں تھا‘

    ’جرسیاں لینے کا یہ ٹھیک دن نہیں تھا‘

    پاکستانی کپتان بابر اعظم کو بھارتی بلے باز  ویرات کوہلی نے اپنی انڈین جرسیاں تحفے میں دیں جس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنی تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

    گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دی۔

    میچ کے بعد گراؤنڈ میں ویرات کوہلی کی جانب سے بابر اعظم کو اپنی دو جرسیاں تحفے میں دی گئیں جس کی ویڈیو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شیئر کی تو وہ سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی۔

    اے اسپورٹس کے پروگرام ’ دی پویلین‘ کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا ’جب میں نے تصویر دیکھی تو میں افسردہ ہوگیا، کیونکہ آج یہ دن نہیں تھا جب آپ (بابر) کوہلی کی جرسیاں لیتے‘۔

    انہوں نے مزید مسکراتے ہوئے کہا کہ ’اگر کرنا ہی ہے "چاچا کے پتر”نے کہہ دیا ہے کہ کوہلی کی ٹی شرٹ چاہیے تو میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں دی جا سکتی تھی‘۔

  • لڑائی ماضی کا حصہ، کوہلی اور نوین الحق بغل گیر ہوگئے، ویڈیو

    لڑائی ماضی کا حصہ، کوہلی اور نوین الحق بغل گیر ہوگئے، ویڈیو

    افغانی فاسٹ بولر نوین الحق اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے درمیان لڑائی ماضی کا حصہ بن گئی، دنوں کھلاڑی ایک دوسرے سے بغلگیر ہوگئے۔

    کرکٹ ورلڈکپ میں بدھ کو بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ میں شائقین توقع کررہے تھے کہ جب ماسٹر بیٹر کوہلی اور پیسر نوین کا آمنا سامنا ہوگا تو شاید پھر سے ان میں گرما گرمی دیکھنے میں آئے۔

    بنگلہ دیش کے خلاف افغانستان کے پہلے میچ میں تو بھارتی شائقین نے باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران نوین الحق کو دیکھ کر کوہلی کوہلی کے نعرے بھی لگائے تھے۔

    تاہم دونوں ٹیموں کے مابین میچ میں کوہلی اور نوین ایک دوسرے سے بغلگیر ہوگئے اور مسکراہٹ کا بھی تبادلہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    آئی پی ایل میں جھڑپ کے بعد پہلی بار گراؤنڈ میں ایک دوسرے کا سامنا کرنے والے دونوں پلیئرز مثبت انداز میں ملے جبکہ نوین نے کوہلی کو کافی اچھی گیندیں بھی کروائیں۔ میچ کے اختتام پر مسکراتے ہوئے کوہلی اور نوین نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور گلے ملے۔

    آی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میچ کے بعد ویرات اور نوین کے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

    https://twitter.com/OKAYCHILL07/status/1712124194518163802?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1712124194518163802%7Ctwgr%5Eb901b82c47efb63b486488a5fbfe77d82b9bf5ac%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fsports.ndtv.com%2Ficc-cricket-world-cup-2023%2Fugly-spat-a-thing-of-past-virat-kohli-naveen-ul-haq-hug-it-out-in-world-cup-clash-see-pics-4472222

    واضح رہے کہ آئی پی ایل 2023 میں بنگلور اور لکھنؤ کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارتی بیٹر اور افغان فاسٹ بولر الجھ پڑے تھے اور ان میں کافی گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی تھی۔

  • یہ گول مٹول ’ببلو‘ کونسا مشہور کرکٹر ہے؟ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

    یہ گول مٹول ’ببلو‘ کونسا مشہور کرکٹر ہے؟ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

    بچپن کا زمانہ بے فکری کا زمانہ ہوتا ہے اور اس عمر میں بچوں کی معوصومیت ہر کسی کا دل موہ لیتی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مشہور کرکٹر کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ کھینچ لی۔

    سابق بھارتی کپتان اور موجودہ دور کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی کی بچپن کی تصاویر دیکھ کر شائقین حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فٹ ترین کرکٹرز میں سے ایک تصویر میں ’ببلو‘ دکھائی دے رہے ہیں۔

    بالی وڈ اداکارہ کے شوہر نے ایک تشہیری مہم کے سلسلے میں فوٹو شوٹ کروایا جس میں انھوں بالکل وہی پوز دے کر تصاویر بنوائیں جیسی کرکٹر نے بچپن میں اپنی تصاویر بنواتے ہوئے دی تھی۔ وہ بچپن کی تصوری میں گول مٹول دکھائی دے رہے ہیں۔

    بھاری کھلاڑی کے دنیا بھر میں موجود مداح ان کی بچپن کی تصاویر کا ان کے حالیہ فوٹو شوٹ سے موازنہ کررہے ہیں اور اپنی دلچسپ آرا بھی دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ویرا ان چند کرکٹرز میں سے ایک ہیں جن کی پرفارمنس اور ذاتی زندگی پر مداحوں کی گہری نظر رہتی ہے۔ اس لیے بھارتی کرکٹر کی یہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئیں۔

  • ویڈیو: ورلڈ کپ سے قبل کوہلی بچوں کیساتھ گلی کرکٹ کھیلنے میں مصروف!

    ویڈیو: ورلڈ کپ سے قبل کوہلی بچوں کیساتھ گلی کرکٹ کھیلنے میں مصروف!

    ویرات کوہلی ان چند بھارتی کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنھیں بھارت میں جنون کی حد تک پسند کیا جاتا ہے اور ان کے عمل کو لوگ فالو بھی کرتے ہیں۔

    بھارتی معروف بیٹرعالمی شو پیس ایونٹ2023 سے قبل گلی کرکٹ کھیلنے کے لیے اندور پہنچ گئے جہاں وہ سڑکوں پر بچوں کے ساتھ کھلیتے اور لطف اندوز ہوتے دکھائے دے رہے ہیں۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے قبل بھارتی چنیل کی جانب سے کوہلی کی ایک دل کو چھو لینے والی پروموشنل ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں کوہلی کے رحمدلی اور کرکٹ کے لیے ان کی محبت کو دکھایا گیا ہے۔

    مذکورہ ویڈیو کا عنوان ’بچوں کو کھیلنے دو‘ ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ کوہلی اندور کے محلے میں بچوں کے ساتھ گلی کرکٹ کے کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    اس میں دکھایا گیا ہے کہ کولی شارٹ مارتے ہیں اور گیند کالیونی میں واقع ایک گھر میں چلی جاتی ہے، پھر وہ خود گیند مانگنے جاتے ہیں اور خاتون انھیں دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔

    مذکورہ ویڈیو میں یہ بات باور کرائی گئی ہے کہ بچوں کو ایسی جگہوں پر آزادانہ طور پر کھیلنے کی اجازت دی جائے کیوں کہ بظاہر یہ چھوٹے لمحات بچوں کو کھیل کی طرف راغب کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

    کوہلی ویڈیو میں کہتے ہیں کہ ’’اگر کسی نے ابتدائی سالوں کے دوران کھیلنے کے حوالے سے ان کی حوصلہ شکنی کی ہوتی تو شاید وہ بھارت کی نمائندگی کرنے کا خواب پورا نہ کر پاتے۔

    ویڈیو کے آخر میں بالخصوص بچوں کے لیے ایک بہت خوبصورت پیغام بھی دیا گیا ہے کہ ’بچوں کو کھیلنے دو… کیونکہ اکثر چیزیں یہیں سے شروع ہوتی ہیں‘۔

  • ویرات کوہلی نے اپنے فیورٹ کرکٹر کا نام بتادیا؟

    ویرات کوہلی نے اپنے فیورٹ کرکٹر کا نام بتادیا؟

    انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کی نشاندہی کی ہے۔

    سابق بھارتی کپتان جو خود دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کی پسندیدہ شخصیت ہیں، انہوں نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کے حوالے سے نہ تو بابر اعظم کا نام لیا، نہ اسٹیو اسمتھ اور نہ ہی جوئے روٹ کا ذکر کیا۔

    ایشیا کپ میں بھارتی اسپورٹس چینل سے نیپال کے خلاف میچ کے دوران بات کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ آج کے دور میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس میرے پسندیدہ بلے باز ہیں۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو آج کے دور کا بہترین آل راؤنڈر تصور کیا جاتا ہے، بین اسٹوکس نے ماضی قریب میں انگلینڈ کے لئے بہت سے کارنامے سر انجام دیئے، اسی باعث انہوں نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے گزشتہ سال لی گئی ریٹائرمنٹ کو بھی واپس لے لیا۔

    یاد رہے کہ ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے نیپال کو دس وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

    کینڈی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ملنے والا 145 رنز کا ہدف باآسانی بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

    بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبھمن گل نے ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    روہت شرما نے 6 چوکے 5 چھکے لگا کر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شبھمن گل نے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 67 رنز بنائے۔

    نیپال کا کوئی بھی بھارتی بیٹرز کو آؤٹ نہ کرسکا۔

    بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، نیپال 48.2 اوورز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور بھارت کو جیت کے لیے 231 رنز کا ہدف دیا تھا، بارش کے باعث بھارت کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 23 اوورز میں 145 رنز کا ہدف ملا تھا۔

    نیپال کے اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ 65 رنز پر گری جب کوشل بھرتل 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف شیخ نے 58 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

  • ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ بابر اعظم کے نشانے پر

    ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ بابر اعظم کے نشانے پر

    پاکستانی کپتان بابر اعظم بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کی راہ پر گامزن ہیں۔

    بطور کپتان بابراعظم اب تیز ترین 2 ہزار ون ڈے رنز بنانے سے محض 1 قدم دور ہیں، یہ ریکارڈ کوہلی نے بطور کپتان 36 اننگز میں بنایا تھا جبکہ بابر اعظم اب تک 30 اننگز میں 1994 رنز بنا چکے ہیں۔

    بابراعظم کو ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع بھارت کے خلاف کل ملے گا، جہاں دونوں ٹیمیں اپنے گروپ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

    بابر اعظم نے ہاشم آملہ اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    گزشتہ روز ایشیا کپ کے پہلے میچ میں کپتان بابراعظم نے نیپال کے خلاف 131 گیندوں پر 151 رنز بناتے ہوئے کم اننگز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا جنوبی افریقی بیٹر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑا تھا۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ ون ڈے 2023 میں پاکستان اور بھارت 2 ستمبر بروز ہفتے کو آمنے سامنے ہوں گے۔