Tag: ویرات کوہلی

  • تلخ کلامی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کوہلی اور نوین کی ’انسٹا اسٹوری‘ وائرل

    تلخ کلامی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کوہلی اور نوین کی ’انسٹا اسٹوری‘ وائرل

    انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور افغان فاسٹ بولر نوین الحق کی رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے شدید تلخ کلامی کے بعد اب ویرات کوہلی اور افغان کرکٹر نوین الحق کی انسٹاگرام اسٹوری کے چرچے ہورہے ہیں۔

    گزشتہ روز لکھنؤ میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 43ویں میچ میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے گوتم گمبھیر کی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس کو 18 رنز سے شکست دی۔

    رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے اور لکھنؤ سپر جائنٹس کو جیت کے لیے 127 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں گمبھیر کی ٹیم 19.5 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    میچ کے بعد ویرات کوہلی اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے کھلاڑی ہاتھ ملانے لگے تو پہلے نوین الحق نے ویرات کوہلی سے الجھ پڑے جس کے بعد گوتم گمبھیر اور کوہلی کے بعد درمیان بھی جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوین الحق اور گوتم گمبھیر کوہلی سے الجھ رہے ہیں، ایک اور ویڈیو میں کائل میئرز جب ویرات کوہلی سے بات کررہے ہیں تو گوتم گھمبیر انہیں ہاتھ پکڑ کر وہاں سے لے جاتے ہیں اور کوہلی کو بات نہیں کرنے دیتے۔

    جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گوتم گمبھیر اور نوین الحق کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے تاہم ان دونوں کھلاڑیوں نے انسٹاگرام پر ذومعنی اسٹوری لگائی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: گوتم گمبھیر اور نوین الحق ویرات کوہلی سے الجھ پڑے

    پہلے ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر ویرات نے سابق رومی شہنشاہ مارکس اوریلیس کے کہے گئے الفاظ والی تصویر شیئر کی جس کے مطابق ‘جو بھی کچھ ہم سنتے ہیں وہ لوگوں کی رائے یا خیال ہوتا ہے، حقیقت نہیں ہوتی، وہ سب جو ہم دیکھتے ہیں وہ لوگوں کا نقطہ نظر ہوتا ہے، سچائی نہیں ہوتی’۔

    ویرات کوہلی کی اسٹوری کے چند منٹس گزرے ہی تھے کہ نوین الحق نے ایک اسٹوری لگائی جس میں لکھا کہ’ آپ کو وہی ملتا ہے جس کے آپ مستحق ہیں اور ایسا ہی ہونا چاہیے اور ایسا ہی ہوتا ہے‘۔

  • انوشکا کی سالگرہ پر کوہلی نے حیرت انگیز تصاویر پوسٹ کر دیں

    انوشکا کی سالگرہ پر کوہلی نے حیرت انگیز تصاویر پوسٹ کر دیں

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ اور بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما کی سالگرہ کے موقع پر ان دیکھی تصاویر شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ پر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکار شرما کو  سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغام میں ان سے بے انتہا محبت کا اظہار کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

    بھارتی کرکٹر نے اپنی محبوب اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنا ’سب کچھ‘ قرار دیا اور انوشکا کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی ہے۔

    یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ملاقات 9 سال قبل سن 2013 میں ایک شیمپو کے کمرشل کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی اور پھر 2017 میں اس جوڑی نے شادی کرلی ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

  • انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کو شکست دے دی

    انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کو شکست دے دی

    بنگلورو: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ایک بیڈمنٹن میچ میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کو شکست سے دوچار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلورو میں ایک برانڈ کی تشہیر کے لیے انوشکا اور کوہلی ایک دفتر پہنچے تو وہاں انھوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلا، دونوں میاں بیوی نے آپس میں بھی ایک میچ کھیل کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

    اس تقریب کی کئی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق انوشکا اور ویرات کو کچھ تصاویر میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشیوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

    اس موقع پر انوشکا نے شارٹس کے ساتھ سیاہ ٹی شرٹ پہنی تھی جب کہ کرکٹر ویرات کوہلی نے سیاہ ٹریک پینٹ کے ساتھ سفید اور نیلی دھاری والی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ انوشکا کھیلتے ہوئے بہت پُر جوش نظر آئیں۔

    انوشکا اور ویرات کوہلی نے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں، اس موقع کی ایک اور ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے، جس میں انوشکا شرما کو ’فلپ دا کپ‘ گیم میں پرجوش دیکھا جا سکتا ہے۔

  • سائمن ڈول نے بابر کے بعد کوہلی پر تنقید شروع کردی

    سائمن ڈول نے بابر کے بعد کوہلی پر تنقید شروع کردی

    کمنٹیٹر سائمن ڈول نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کے بعد بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی بیٹنگ پر بھی تنقید شروع کردی۔

    انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجر بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے ویرات کوہلی کی جانب سے سست بیٹنگ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

    کمنٹری کے دوران سائمن ڈول نے ویرات کوہلی کی نصف سنچری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوہلی نے ٹیم کے لیے نہیں بلکہ ذاتی سنگ میل کے لیے رنز بنائے۔

    سائمن  نے کہا کہ کوہلی نے ٹرین کی طرح بیٹنگ کا آغاز کیا، بہت اچھے شاٹس کھیل رہے تھے لیکن 42 سے 50 رنز بنانے تک انہوں نے 10 گیندیں کھیلیں۔

    مزید پڑھیں:

    سائمن ڈول نے بابر اعظم کی سنچری پر کیا کہا؟

    سائمن ڈول نے بابر کے بعد رضوان پر تنقید کردی

    سائمن ڈول نے کوہلی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اب سنگ میل کی کوئی گنجائش نہیں رہی، جب آپ کے پاس وکٹیں موجود ہوں تو آپ کو تیز کھیلنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سائمن ڈول نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ پر بھی تنقید کی تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بابر کو سنچری کے وقت رن ریٹ کو کم کرنے کے بجائے باؤنڈریز تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہیے تھی۔

  • کوہلی کی کوئیک اسٹائل ڈانسر کے ساتھ ویڈیو وائرل

    کوہلی کی کوئیک اسٹائل ڈانسر کے ساتھ ویڈیو وائرل

    ممبئی:بھارت کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی معروف نارویجین ڈانس گروپ دی کوئیک اسٹائل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

    ویرات کوہلی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں وہ دی کوئیک اسٹائل کے گروپ کے ساتھ موجود ہیں۔

    ویرات کوہلی نے کیپشن میں لکھا کہ ’دیکھیں میری ممبئی میں کس سے ملاقات ہوئی ہے‘۔

    دوسری جانب انسٹاگرام پر ہی دی کوئیک اسٹائل نے ویرات کوہلی کو ٹیگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جس میں اسٹار بیٹر گروپ کے ساتھ ہاتھ میں بیٹ تھامے دلچسپ انداز میں ڈانس کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

    کوئیک اسٹائل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب ویرات کوہلی اور کوئیک اسٹائل ملتے ہیں‘۔

    ویدیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ کا ایک ممبر کرکٹ بیٹ اٹھاتا ہے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ اسے معلوم نہیں ہے کہ اسے بیٹ کے ساتھ کیا کرنا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Quick Style (@thequickstyle)

     پھر ویرات کوہلی کی اینٹری ہوتی ہے اور وہ بتاتے ہیں کہ اس بیٹ سے کیسے پرفارم کیا جاسکتا ہے اتنے میں بیگ گراونڈ میں گانا بجتا ہے اور ویرات کوہلی گانے کی دھن پر کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ کے ہمراہ ڈانس کرتے ہیں۔

     کوئیک سٹائل ڈانس گروپ 2006 میں پاکستانی نژاد نارویجین بھائیوں سلیمان ملک، بلال ملک اور ان کے تھائی نژاد نارویجین دوست ناصر سری خان نے بنایا تھا۔

    اس گروپ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف رنگ و نسل کے لوگ شامل ہیں جو دیسی گیتوں پر ڈانس کرتے ہیں۔

  • کوہلی نے عثمان خواجہ اور ایلکس کیری کو تحفے میں کیا دیا؟

    کوہلی نے عثمان خواجہ اور ایلکس کیری کو تحفے میں کیا دیا؟

    احمد آباد: بھارت کے خلاف احمد آباد ٹیسٹ میچ کے بعد ویرات کوہلی نے آسٹریلوی کھلاڑی کو تحائف پیش کیے ہیں۔

    بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ویرات کوہلی نے سینچری اسکور کرنے والے پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ اور ایلکس کیری کو اپنی ٹی شرٹ یادگار کے طور پر پیش کردی۔

    پہلی اننگز میں آسٹریلوی اوپنر نے 180 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کا اسکور 480 تک پہنچانے میں مدد کی تھی جبکہ اس میچ میں کیمرون گرین نے بھی 114 رنز بنائے تھے تاہم دوسری اننگز میں اوپنر کو بیٹنگ کیلئے نہیں بھیجا گیا تھا۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں بھارت نے 1-2 سے اپنے نام کرلی تھی جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔

  • ویرات کوہلی کو کریز پر موجود ساتھی کھلاڑی پر غصہ آگیا، ویڈیو وائرل

    ویرات کوہلی کو کریز پر موجود ساتھی کھلاڑی پر غصہ آگیا، ویڈیو وائرل

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے بالآخر 3 سال کے وقفے کے بعد ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔

    ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف احمد آباد میں 4  ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے آخری ٹیسٹ میں سنچری اسکورکی، یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 28 ویں اور انٹرنیشنل کیریئر کی 75 ویں سنچری تھی۔

    آسٹریلوی ٹیم چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 480 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، جواب میں بھارتی بیٹر نے بھی خوب جم کر بیٹنگ کی جہاں ویرات کوہلی نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

    ہوا کچھ یوں کہ کریز پر ویرات کوہلی کا ساتھ رویندر جڈیجہ دے رہے تھے لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر و بیٹر بھرت کریز پر آئے، بھرت نے کوہلی کا بھرپور ساتھ دیا اور 44 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    تاہم میچ میں ایک ایسا لمحہ آیا جب ویراٹ کوہلی کو ساتھی کھلاڑی پر غصہ کرتے ہوئے دیکھا گیا، چوتھے دن کے کھیل میں 134 ویں اوور میں ویرات کوہلی شاٹ کھلتے ہوئے سنگل رنز کے لیے بھاگے، لیکن بھرت رنز کے لیے آگے نہیں بڑھا جس کے بعد کوہلی بھی پیچھے ہوگئے۔

     اس دوران ویرات کوہلی کو غصہ آگیا اور وہ چیختے ہوئے پیچھے کی طرف ہوئے، غصہ آنے کی وجہ یہ تھی کہ کوہلی کو سنچری کرنے کے لیے کچھ رنز درکار تھے، اگر وہ اسٹمپ ہوجاتے تو  3 سال کے بعد بھی سنچری سے محروم رہتے۔

  • کرکٹ کے ساتھ کوہلی کی پراپرٹی میں سرمایہ کاری

    کرکٹ کے ساتھ کوہلی کی پراپرٹی میں سرمایہ کاری

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور مہنگی جائیداد خرید لی، وہ اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما 19.24 کروڑ بھارتی روپے میں 36 ہزار اسکوائر فٹ کا فارم ہاؤس بھی خرید چکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے پراپرٹی کے بزنس میں دلچسپی دکھاتے ہوئے ایک اور مہنگا ترین بنگلہ خرید لیا۔

    کوہلی نے ممبئی کے قریب ایک نئی آبادی میں 6 کروڑ بھارتی روپے کا بنگلہ خریدا ہے، 2 ہزار اسکوائر فٹ کے بنگلے میں 400 اسکوائر فٹ کا سوئمنگ پول بھی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصروف ہونے کے باعث ویرات کوہلی کے بھائی نے 36 لاکھ روپے کی اسٹیمپ ڈیوٹی دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں 3 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کی اسی علاقے میں یہ دوسری پراپرٹی ہے، دونوں شخصیات نے 19.24 کروڑ بھارتی روپے میں 36 ہزار اسکوائر فٹ کا فارم ہاؤس بھی خریدا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس پراپرٹی کی بھی 1.15 کروڑ بھارتی روپے کی ڈیوٹی ویرات کوہلی کے بھائی وِکاص کوہلی نے دی تھی۔

  • ’سارہ بھابھی کیسی ہو‘ نعروں‌ پر ویرات کوہلی کا دلچسپ ردعمل

    ’سارہ بھابھی کیسی ہو‘ نعروں‌ پر ویرات کوہلی کا دلچسپ ردعمل

    بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں کرکٹر شبھمن گل کے لیے اسٹیڈیم میں ’سارہ بھابھی کیسی ہو‘ کے نعرے لگ گئے۔

    بھارتی میڈیا پر بیٹر شبھمن گل اور بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان سے متعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

    تاہم یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اسٹیڈیم میں شبھمن گل کو دیکھ کر سارہ کے نعرے لگائے گئے ہوں۔

    گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں شبھمن گل نے شاندار سنچری اسکور کی 125 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم جب وہ فیلڈنگ کررہے تھے تو انہیں دیکھ کر اسٹینڈ میں موجود مداحوں کی جانب سے سارہ بھابھی کیسی ہو کے نعرے لگائے گئے۔

    ویرات کوہلی بھی ان پر خاموش نہ رہ سکے اور شائقین کرکٹ کو ہاتھ کے اشارے سے اور نعرے لگانے کا کہنے لگے جس کے بعد نعروں کی آواز مزید بلند ہوگئی۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شبھمن گل نے ان نعروں کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا۔

  • ویرات کوہلی بیٹی کے ساتھ ٹریکنگ پر، تصاویر وائرل

    ویرات کوہلی بیٹی کے ساتھ ٹریکنگ پر، تصاویر وائرل

    انوشکا شرما نے ویرات کوہلی اور بیٹی وامیکا کے ساتھ اتراکھنڈ میں ٹریکنگ کے دوران لی گئی خوبصورت تصاویر شیئر کردی۔

    انوشکا شرما نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ہے جس میں انوشکا ندی کے کنارے سے گزر رہی ہیں، دوسری تصویروں میں ان کے کرکٹر شوہر اور ان کی بیٹی وامیکا بھی ہیں، جو ایک ساتھ ٹریک سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

    انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے انوشکا نے کیپشن میں لکھا کہ ’پہاڑوں میں ایک پہاڑ ہے اور اس کی چوٹی پر کوئی نہیں ہے‘۔

    ایک اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر ویرات کوہلی اپنی بیٹی وامیکا کو پکڑے ہوئے ہیں اور وہ دریا میں پانی کو ہاتھ لگا رہی ہیں، جبکہ دیگر تصویر میں ومیکا ویرار کوہلی کی پشت پر بیٹھی ہوئی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

    اس تصاویر کو دونوں اسٹارز کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے ساتھ ہی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور ان کی ہاں پہلی بیٹی وامیکا کی پیدائش 2021 میں ہوئی۔