Tag: ویرات کوہلی

  • انوشکا کے ساتھ بُرا سلوک کیا، ویرات کوہلی کا انکشاف

    انوشکا کے ساتھ بُرا سلوک کیا، ویرات کوہلی کا انکشاف

    ممبئی: بھارتی سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے کیریئر کے بدترین دنوں میرا اپنی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما سے برتاؤ درست نہیں تھا۔

    ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو میں کرکٹ کیریئر کے برے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اس تمام دورانیے میں، میں بہت غصہ کرتا تھا اور جلد اشتعال میں آجاتا تھا۔

    کوہلی نے کہا کہ میں اپنی خواہش کے مطابق کارکردگی نہیں دکھارہا تھا چناں چہ میں نے سوچا کہ اگر میں ایک برا کھلاڑی ہوں تو مجھے اس بات کو تسلیم کرنا چاہئے۔

    انہوں نے بتایا کہ میری طبیعت میں اشتعال اور غصے کی وجہ سے میرا اپنی بیوی انوشکا اور میری فیملی کے ساتھ میرا سلوک ٹھیک نہیں تھا۔

    کرکٹر کے مطابق اگر آپ کو برے حالات کا سامنا ہو تو اپنے مقصد کو مت چھوڑیں بلکہ ایک قدم پیچھے ہٹ کر دوبارہ جائزہ لیں اور اس سے آپ اپنے مقصد میں مزید آگے بڑھ سکتے ہیں۔

    انٹرویو میں ویرات نے کہا کہ اب میں نے کم بیک کیا ہے، سنچری کرنے کے بعد بہت حوصلہ ملا ہے میں اب اس طرح ہی اپنا کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں۔

  • ویرات کوہلی نے مہیلا جے وردنے کا ریکارڈ توڈ دیا

    ویرات کوہلی نے مہیلا جے وردنے کا ریکارڈ توڈ دیا

    بھارت کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے سری لنکا کے سابق کپتان اور بیٹر مہیلا جے وردنے کا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے 23 اننگز میں 1062 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی میچز کے کیریئر میں 13 نصف سنچریاں 97 چوکے اور 27 چھکے شامل ہے۔

    ویرات کوہلی نے یہ ریکارڈ آج بنگلا دیش کے خلاف اہم میچ میں اپنے نام کیا، جہاں انہوں نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    سری لنکا کے سابق کپتان اور بیٹر مہیلا جے وردنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز میں 1 ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے، جنہوں نے ورلڈکپ کے میچز میں 1016 رنز بنائے ہیں۔

    جے وردنے نے ٹی ٹوئنٹی میچز کے کیریئر میں 1 سنچری اور 6 نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں 1 ہزار رنز بنانے کے قریب بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان روہیت شرما بھی موجود ہیں جنہوں نے اب تک 921 سے زیادہ رنز مکمل کرلیے ہیں۔

  • ’ویرات کوہلی نے جان بوجھ کر کیچ ڈراپ کیا ‘

    ’ویرات کوہلی نے جان بوجھ کر کیچ ڈراپ کیا ‘

    پاکستان کے مشہور اداکار منیب بٹ سے نے کہا کہ اتنا آسان کیچ کوہلی کیسے چھوڑ سکتے ہیں اس طرح کی سازش تو ہوتی رہتی ہے۔

    آے آر وائی کے پروگرام ہر لمحہ پر جُوش کے ہوسٹ وسیم بدامی نے منیب بٹ سے سوال کیا کہ کیا کوہلی نے یہ کیچ جان بوجھ کر ڈراپ کیا ہے؟

    جس پر پاکستانی اداکار کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ کیچ جان بوجھ کے ڈراپ کیا گیا ہو، انہوں نے کہا کہ آج کل کانسپائیرسی تھیوری کا دور ہے ویرات کوہلی جیسے سینئر پلیئر سے آسان کیچ ڈراپ ہونا ایک بڑی بات ہے۔

    منیب بھٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی ایک بار بھارت کی جیت ہمارے لیے ضروری تھی لیکن وہاں بھی ٹیم ہار گئی تھی۔

    پینل میں بیٹھے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ہار کا ملبہ کسی اور پر نہیں ڈالنا چاہیے، ہم نے وہاں کیسی کرکٹ کھیلی، ہماری کارکردگی کیا ہے ہمیں یہ دیکھنا چاہیے، دوسرے ٹیم پر ہمیں انحصار کرنا چھوڑنا ہوگا۔

    دوسری جانب ویرات کوہلی کے کیچ ڈراپ کرنے اور روہت شرما کے رن آؤٹ نہ کرنے پر سوشم میڈیا صارف نے انہیں بہترین اداکار قرار دیا ہے۔

    ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ پرفارمنس تو اچھی ہوئی نہیں ایکٹنگ تو اچھی کرلیتے۔

     

    ایک صارف نے لکھا کہ ویرات کوہلی ایکٹنگ میں شاہ رخ خان سے ٹف مقابلہ کر رہے ہیں۔

    ایک صارف نے بھارتی کھلاڑیوں کو ہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ اس میچ میں بھارت نے بہت ہی زبردست اداکاری کی ہے، اب بھارتی کھلاڑیوں کو ہالی ووڈ میں جا کر اداکاری کرنی چاہیے۔

    https://twitter.com/BabarFanGirl56/status/1586728552040390660?s=20&t=xo5bDSSIKWFwUWsiyqcK8w

  • شعیب اختر کا ویرات کوہلی کو ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ

    شعیب اختر کا ویرات کوہلی کو ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان کے خلاف ویرات کوہلی کی یادگار اننگز کی تعریف کی اور ساتھ ہی انہیں ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دے دیا۔

    سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ویرات کوہلی ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لیں اور اس کے بعد وہ ون ڈے کرکٹ میں مزید سنچریاں اسکور کرسکتے ہیں۔

    شعیب اختر نے کہا کہ ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف اپنی زندگی کی سب سے بڑی اننگز کھیلی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کی پرفارمنس اچھی نہیں ہوتی تو اعتماد کو بحال کرنا پڑتا ہے اور جب اعتماد مضبوط ہوتا ہے تو کارکردگی میں بھی نکھار آجاتا ہے۔

    سابق اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ اسی وقت شروع ہوتا ہے جب بھارت اور پاکستان کھیلیں گے اور دونوں ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔

    46 ٹیسٹ اور 163 ون ڈے کھیلنے والے شعیب اختر نے بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

  • ’کوہلی آپ اچھے انسان ہیں لیکن ہم آپ سے نفرت کرتے ہیں‘

    ’کوہلی آپ اچھے انسان ہیں لیکن ہم آپ سے نفرت کرتے ہیں‘

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی تعریف اور تنقید دونوں ہی کردیں۔

    گزشتہ روز ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ کے دوران قومی ٹیم کی شکست کے بعد اداکارہ اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا۔

    انہوں نے لکھا کہ ’ویرات کوہلی آپ ایک اچھے انسان ہیں لیکن ہم آپ سے نفرت کرتے ہیں۔‘

    اشنا کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے رائے دی کہ ’قومی ٹیم کی شکست کے بعد وہ افسردہ ہیں۔‘

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی 20 کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    ویرات کوہلی نے 35 رنز بنائے تھے اور انہیں محمد نواز نے پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    کپتان روہت شرما 12 رنز بنا کر محمد نواز کا نشانہ بنے تھے جبکہ ہاردک پانڈیا کو تین وکٹیں حاصل کرنے اور 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • کیا انوشکا کو ویرات کوہلی سے کوئی شکایت ہے؟

    کیا انوشکا کو ویرات کوہلی سے کوئی شکایت ہے؟

    کیا انوشکا کو ویرات کوہلی سے کوئی شکایت ہے؟ شاید نہیں لیکن انسٹاگرام کی ایک پوسٹ پر بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے شوہر کو پیار بھرے طنز کا نشانہ بنا دیا ہے۔

    انوشکا شرما کا محبت بھرے طنز اور شکایت سے بھرپور جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، دراصل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انھوں نے بیوی کی تعریف کی۔

    گزشتہ روز ویرات کوہلی نے اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ ایک تصویر انسٹا گرام پر اپلوڈ کی، جس میں وہ دونوں دریا کنارے پتھروں پر بیٹھے ہیں، اور فرحت بخش ماحول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

    اس تصویر کے کیپشن میں ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب تم میرے پہلو میں ہو تو، ہر جگہ میں خود کو گھر پر ہی محسوس کرتا ہوں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

    انوشکا کو شاید لگا کہ ویرات نے لوز گیند کر دی ہے، اس لیے انھوں نے شارٹ مارنے کا موقع نہیں گنوایا، اور جواب دیا ’جو بہت اچھا ہے کیوں کہ آپ مشکل ہی سے گھر پر ہوتے ہیں ۔‘

    ویرات نے اس پر مسکرانے پر اکتفا کیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین انوشکا کے جواب کا خوب لطف لے رہے ہیں۔

  • ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی پیشگوئی

    ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی پیشگوئی

    ٹی 20 ورلڈ کپ سے بھارتی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے ویرات کوہلی کی ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی پیش گوئی کردی۔

    قومی ٹیم کے سابق بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد نے کہا کہ بھارتی ٹیم آئی پی ایل کی وجہ سے کئی مہینوں بائیو سیکیور ببل میں رہی اور اس ہی کی وجہ سے ان کا نقصان ہوا جو ان کی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیزیں تو اسی وقت بدل گئی تھیں جب ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ہی کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ بطور کپتان یہ ان کا آخری ٹی 20 سیریز ہوگی جبکہ بی سی سی آئی نے اس دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سچ نہیں ہے لیکن بعد میں ویرات کوہلی نے خود تصدیق کی تھی کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دیں گے۔

    سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ جب کوئی کرکٹر کہتا ہے کہ وہ کپتانی چھوڑ دے گا تو اس کا مطلب ہے کہ ڈریسنگ روم میں کچھ گڑ بڑ ہے، ایک کھلاڑی کے طور پر میں بتا سکتا ہوں کہ کوہلی کے ساتھی کھلاڑیوں سے اچھے تعلقات نہیں تھے، ہوسکتا ہے کہ وہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لیں۔

    مشتاق احمد نے کہا کہ آپ بھارتی کرکٹ ٹیم میں واضح طور پر دو گروپوں کو دیکھ سکتے ہیں، ایک ممبئی گروپ اور دوسرا دہلی گروپ ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے دوچار ہوئی بھارتی ٹیم نے آخری گروپ میچ میں نمیبیا کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کا اختتام جیت پر کیا۔

  • پاکستانی ٹیم سے متعلق بھارتی کپتان کا بیان

    پاکستانی ٹیم سے متعلق بھارتی کپتان کا بیان

    دبئی: بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستانی ٹیم کو خطرناک قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے زبردست ٹاکرے سے ایک دن قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں بہت سے گیم چینجر ہیں، اور بھارت کو ان سے بہتر کھیل کے لیے اپنا ’اے گیم‘ کھیلنے کی ضرورت ہوگی۔

    بھارتی کپتان کا کہنا تھا ہماری ٹیم بہت متوازن ہے، لیکن پاکستان کی ٹیم خطرناک ہے، اس کے پاس میچ تبدیل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

    انھوں نے کہا میرے لیے پاک بھارت میچ ایک عام میچ ہے، دباؤ نہیں لیتا، ہمیں پروفیشنل کرکٹرز کی طرح حالات میں ڈھلنا ہوتا ہے، اور باہر کون کیا کہہ رہا ہے، یا لکھ رہا ہے اس سے مطلب نہیں۔

    نیوزی لینڈ کو بھاگنے نہیں دینگے، چھوڑنا انڈیا کو بھی نہیں، شعیب اختر

    کپتانی کیوں چھوڑی کے سوال پر ویرات کوہلی بھڑک اٹھے، کہا کپتانی پر بات نہیں کروں گا، توجہ میچ پر ہے۔

    کپتان نے کہا ہردک پانڈیا دو اوور کرانے کے لیے تیار ہے، اس کی بیٹنگ اچھا آپشن دیتی ہے، ہمارے پاس بولرز کی کمبنیشن ہے لیکن ابھی میں اس کے بارے میں نہیں بتاؤں گا۔

    ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ابوظبی اور دبئی کی پچز بہتر ہیں، شارجہ کی پچ پرگیند نیچے رہتی ہے۔

    واضح رہے کہ دبئی میں اتوار کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 میں مقابلہ ہوگا، عمان اور متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا یہ پہلا میچ ہوگا۔ بھارت پاکستان کے خلاف پانچ ٹی 20 ورلڈ کپ میچز میں ناقابل شکست رہا ہے۔

  • ‘ویرات کوہلی کوعمران خان جیسا بننے کیلئے دوبارہ پیدا ہونا پڑے گا’

    ‘ویرات کوہلی کوعمران خان جیسا بننے کیلئے دوبارہ پیدا ہونا پڑے گا’

    اسلام آباد :وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کرکٹ کا جائنٹ ہیں ، ویرات کوہلی کوعمران خان جیسا بننے کیلئے دوبارہ پیدا ہونا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے عمران خان کی بطور “کھلاڑی ” مقبولیت دنیا بھر میں برقرار کے حوالے سے کہا ویرات کوہلی کوعمران خان جیسابننےکیلئےدوبارہ پیدا ہونا پڑے گا، کرکٹ کا جائنٹ عمران خان ہے ، ویرات کوہلی اچھے بیٹسمین ہیں لیکن جائنٹ نہیں۔

    دوسری جانب آئی سی سی پولز پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ رد عمل دیتے ہوئے کہا کپتان صرف پی ڈی ایم کو ہی نہیں ہرا رہے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان کی بطور “کھلاڑی ” مقبولیت دنیا بھر میں برقرار

    خیال رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ایک پول جاری کیاگیا ، جس میں عمران خان فاتح قرار پائے، عمران خان نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شکست دیتے ہوئے 47 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ویرات کوہلی کو 46 فیصد ووٹ ملے۔

  • ویرات کی ناقص فیلڈنگ پر تنقید، انوشکا آگ بگولہ

    ویرات کی ناقص فیلڈنگ پر تنقید، انوشکا آگ بگولہ

    دبئی: انڈین پریمیئر لیگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ناقص کارکردگی پر تنقید ہوئی تو انوشکا شرما برا مان گئیں اور انہوں نے اپنے شوہر کا دفاع کیا۔

    آئی پی ایل کے میچ میں ویرات کوہلی کی ناقص فیلڈنگ پر سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے تبصرہ کیا جو انوشکا شرما کو بالکل پسند نہیں آیا۔

    کوہلی کے کیچ چھوڑنے پر گواسکر نے کہا کہ ’لگتا ہے کوہلی لاک ڈاؤن کے دوران صرف انوشکا کی باؤلنگ پریکٹس کررہے تھے‘۔

    گواسکر کی اس بات پر بالی ووڈ اداکارہ غصہ ہوئیں اور انہوں نے سابق کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’مسٹر گواسکر آپ کا تبصرہ نامناسب تھا، کرکٹ میں شوہرکی ناکامی یا خراب کارکردگی کا الزام بیوی کو دینا غلط اور سراسر زیادتی ہے‘۔

    دوسری جانب سنیل گواسکر نے اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے انوشکا پر کوئی الزام عائد نہیں کیا اور نہ ہی کوئی نازیبا لفظ بولا، ۔

    یاد رہے کہ ایک روز قبل رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا، جس میں ویرات کوہلی نے کے ایل راہول کے دو کیچ ڈراپ کیے جس کی وجہ سے اُن کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔