Tag: ویرات کوہلی

  • پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، ویرات کوہلی

    پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، ویرات کوہلی

    ممبئی: بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز آپس میں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ میچ کےدوران دونوں جانب کھلاڑیوں پر پریشر ہوتا ہے، لیکن دونوں جانب کھلاڑی ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں.

    ویرات کوہلی نے کہا کہ مجھے یاد ہے پاکستان کے خلاف ابتدائی میچوں میں مجھ پر کافی پریشر تھا، انہوں نے کہا کہ دونوں جانب کھلاڑی ایک دوسرے کی تعریف کرتے ہیں اور کھلاڑیوں کے دوستانہ تعلقات ہیں.

    اسٹار بھارتی بلے باز نے کرپشن اور فکسنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکام کرپشن اور فکسنگ کو روکنے کے لئے بہت اچھے اقدامات کررہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ حکام کرپشن اور فکسنگ کو روکنے کے لئے قوانین اور پروٹوکول بنا سکتے ہیں لیکن یہ انفرادی شخص پر منحصر ہے کہ وہ اگر غلط کام کرنے کا انتخاب کرتا ہےتو آپ اس کو کنٹرول نہیں کرسکتے.

    ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ خوش قسمت ہیں ان کو میچ فکسنگ کے لئے کسی نے رابطہ نہیں کیا.

    انہوں نےا پنے والد کی موت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد ہے جب میرے والد کی موت ہوئی اس دن میں نے رنجی ٹرافی میں 90 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور اپنی ٹیم دہلی کو کرناٹک کے خلاف میچ میں فالوآن سے بچایا.

    بھارتی بلے باز کا کہنا تھا کہ مجھے وہ رات یاد ہے جب میرے والد کی موت ہوئی وہ وقت میری زندگی کا مشکل ترین وقت تھا تاہم مجھے اگلے ہی صبح کھیل کے لئے بلایاگیا.

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ میرے لئے کھیل سے بڑھ کر ہے اور میری زندگی میں کرکٹ سب سے ذیادہ اہمیت رکھتی ہے.

    ویرات کوہلی نے کہا کہ ان کے والد کی موت نے ان کو ہمت دی کہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرسکیں.

    ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ موجودہ کرکٹ انتہائی مشکل ہے اور کھلاڑی کو ہر فارمیٹ میں کھیلنے کے لئے مکمل طور پر فٹ ہونا ہبت ضروری ہے.

  • ویرات کوہلی کے بعد انوشکا شرما کا کرکٹ سے بھی بریک اپ

    ویرات کوہلی کے بعد انوشکا شرما کا کرکٹ سے بھی بریک اپ

    بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی محبوبہ انوشکا شرما کو منانے کے لیے سر توڑ کوششیں شروع کردی ہیں جس کے لیے انہوں نے اداکارہ کے بھائی سے دونوں میں صلح کروانے کی درخواست کی ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصے سے معاشقہ رہا ہے جس کے بعد گزشتہ دنوں اداکارہ انوشکا شرما نے فلمی کیرئیر کے باعث ویرات کوہلی سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم اب ویرات کوہلی اپنی محبوبہ انوشکا کو منانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

    ویرات کوہلی اداکارہ کو منانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہیں اپنے مشترکہ دوستوں کی مدد حاصل ہے لیکن انوشکا شرما کا دل تو ایسا ٹوٹا ہے کہ وہ اپنے سابق دوست سے کوئی بات ہی نہیں کرنا چاہتیں اورتواورانہوں نے کرکٹ کے مقابلوں میں اپنی دلچسپی بھی ختم کرلی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی انوشکا شرما کو منانے کی سر توڑ کو ششیں کررہے ہیں جس کے لیے انہوں نے کئی بار اداکارہ سے بات کرنے کی کوشش بھی کی ہے تاہم رابطے میں ناکامی پر کوہلی نے انوشکا کے بھائی کو دونوں کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے صلح کروانے کی درخواست کی ہے جب کہ ویرات کوہلی ایشیا کپ میں شرکت کے باوجود اداکارہ کے بھائی سے رابطے میں ہیں اور انوشکا کی نارضی ختم ہونے کے لیے پر امید ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما سلمان خان کے مدمقابل یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’سلطان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اداکارہ کو منانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہیں اپنے مشترکہ دوستوں کی مدد حاصل ہے لیکن انوشکا شرما کا دل تو ایسا ٹوٹا ہے کہ وہ اپنے سابق دوست سے کوئی بات ہی نہیں کرنا چاہتیں اورتواورانہوں نے کرکٹ کے مقابلوں میں اپنی دلچسپی بھی ختم کرلی ہے۔

  • شادی سے متعلق خبروں کی کوئی سچائی نہیں، انوشکا شرما

    شادی سے متعلق خبروں کی کوئی سچائی نہیں، انوشکا شرما

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

    بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی دوستی اور شادی کی خبریں زبان زد عام ہیں اور سب اس انتظار میں ہیں کہ کب یہ دونوں ستارے اپنی شادی کا اعلان کریں گے لیکن اب انوشکا شرما نے ان تمام افراد کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے کیونکہ انہوں نے شادی کی خبروں کو سراسر افواہیں قرار دیدیا گیا ہے۔

    انوشکا شرما کے ترجمان کی جانب سے جاری کی گئی ایک ای میل میں کہا گیا ہے کہ  انوشکا شرما کی شادی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے، فی الحال وہ اپنے کام میں مصروف ہیں اور کام کے ساتھ اپنے کمٹمنٹ سے خوش ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انوشکا اپنی زندگی کے بارے میں باتیں خفیہ نہیں رکھتیں، لہٰذا سب لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ افواہوں کے بجائے زندگی کے حوالے سے ان کے اپنے اعلان کا انتظار کریں۔

  • انوشکا شرما نے اپنے مداحوں کو دھمکی دے دی

    انوشکا شرما نے اپنے مداحوں کو دھمکی دے دی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹویٹر پر ایسے لوگوں کو بلاک کریں گی جو ان سے گھٹیا انداز سے اس سائٹ پر مخاطب ہوتے ہیں۔

     بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو ہی استعمال کرتی ہیں۔

    اداکارہ نازیبا ٹویٹس کرنے والے افراد کو بارہا خبردار کر چکی ہیں، انکا کہنا ہے کہ انھوں نے ایسے افراد سے نمٹنے کے لیئے انھیں بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں اپنے ٹویٹر کو جتنا ممکن ہو سکے مثبت رکھنے کی کوشش کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ اب میں نے ایسے تمام لوگوں کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو واہیات انداز سے اس سائٹ پر مجھ سے مخاطب ہوتے ہیں ۔

     

    اس ٹوئٹ پر بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار امیتاتبھ بچن نے بھی جواب دیا ۔

     

  • انوشکا شرما پر تنقید ، ویرات کوہلی برہم

    انوشکا شرما پر تنقید ، ویرات کوہلی برہم

     ممبئی: انڈین کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے اپنے اور انوشکا پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انوشکا پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

    رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما پر تنقید کے بعد بالآخر ویرات کوہلی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ انہیں اس تنقید سے ذاتی طور پر بہت مایوسی ہوئی، انوشکا پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کسی اور کھلاڑی کے مقابلے میں انہوں نے لاتعداد میچز میں بھارت کی جیت میں مسلسل اہم کردار ادا کیا اور شاید ہی کوئی کھلاڑی ٹیم میں ایسا ہوگا جس نے اس طرح تسلسل کے ساتھ کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔

    ویرات کوہلی نے کہا کہ صرف ایک میچ میں اچھی کارگردگی نہ دکھانے پر تنقید افسوس ناک ہے جس سے یہ پتا چلتا ہے کہ کون آپ کے ساتھ ہے اور کون نہیں۔

    حال ہی میں کولکتہ میں انڈین اسٹار ویرات کوہلی آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب کے اپنی گرل فرینڈ انوشکا شرما کے ساتھ وقت گرارتے نظر آئے ہیں۔

  • ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی پریم کہانی سنیما گھروں میں لانے کی تیاری

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی پریم کہانی سنیما گھروں میں لانے کی تیاری

    ممبئی: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی پریم کہانی پر بھارتی فلم سازوں نے فلم بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

    فلم ساز ادتیہ چوپڑہ نے اس داستان پر فلم بنانے کا ارادہ کر لیا ہے اور وہ پریمی جوڑے کو کاسٹ کرنے کے موڈ میں ہیں، ویرات کوہلی تو کئی کمرشلز میں کام کرچکے ہیں۔

    دوسری جانب انوشکا شرما کئی فلموں میں کام کرکے بالی ووڈ میں اپنے آپ کو منوا چکی ہے۔ان دنوں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی پریم کہانی کے چرچے عام ہے جبکہ انکی منگنی کی خبریں بھی گردش کر رہی ہے۔

  • ویرات کوہلی اورانوشکا شرما آخرکار ایک ساتھ منظرعام پر آگئے

    ویرات کوہلی اورانوشکا شرما آخرکار ایک ساتھ منظرعام پر آگئے

    ممبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما آخرکار ایک ساتھ منظرعام پر آ ہی گئے۔

    انڈین سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران دونوں اکھٹے دیکھے گئے، اس میچ میں ایف سی گوا حصہ لے رہی تھی، جس کے کوہلی شریک مالک ہیں۔ دونوں گوا کی ٹیم جرسی میں ملبوس تھے، ٹیم کی خراب کارکردگی کے باوجود انوشکا کی موجودگی میں کوہلی نے اپنے اعصاب کو قابو میں رکھا۔

    دونوں کے درمیان کافی عرصے سے دوستی اور محبت کے چرچے گونج رہے ہیں، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں بھی ان کی ایک دوسرے سے ملاقاتوں کی رپورٹس سامنے آئیں لیکن یہ پہلا موقع ہے جب ایک ساتھ عوامی مقام پر دیکھا گیا۔

    یہ بھی رپورٹس سامنے آئیں کہ کوہلی کے والدین نے انوشکا سے ملاقات کی تاہم اس حوالے سے باقاعدہ کوئی اعلان نہیں ہوا۔