Tag: ویرات کوہلی

  • ویرات کوہلی کو پھر سے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان

    ویرات کوہلی کو پھر سے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان

    بھارتی ڈریسنگ روم میں بدمزگی کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا میں ویرات کوہلی کو پھر سے کپتان بنانے کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں۔

    آسٹریلیا سے چوتھے ٹیسٹ میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم میں کافی تناؤ آچکا ہے، کپتان روہت شرما کی ٹیسٹ ٹیم سے چھٹی کی باتیں ہورہی ہیں جبکہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی ٹیم کو سنبھالنے کی صلاحیت پر بھی بھارتی بورڈ کے حکام تشویش میں مبتلا ہیں۔

    اس پریشان کن ماحول میں بھارتی ٹیم کو بارڈر- گواسکر ٹرافی کے ٹائٹل کو برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے اور اس کے لیے سڈنی میں پانچواں اور آخری ٹیسٹ جیتنا بھارت کے لیے ضروری ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد ہندوستانی ٹیسٹ سیٹ اپ میں روہت کے برقرار رہنے کا امکان نہیں ہے، تاہم وہ فوری طور پر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کریں گے۔

    ٹیم میں پہلے سے کشیدہ ماحول کو مزید خراب کرنے سے بچنے کے لیے روہت اس طرح کے فیصلے سے فی الحال اجتناب کریں گے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم میں غیریقینی کی کیفیت ہے اور سابق کپتان ویرات کوہلی بظاہر قائدانہ کردار میں واپس آسکتے ہیں، کوہلی جاری سیریز کے دوران میدان میں زیادہ مستعد نطر آرہے ہیں۔

    وہ آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے دوران اکثر ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہدایت دیتے ہوئے اور نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے نظر آئے ہیں، ایسے اشارے ہیں کہ موجودہ سیریز میں خاص طور پر کوہلی نے زیادہ ذمہ داری اٹھائی ہے۔

    تاہم سڈنی ٹیسٹ کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں خبریں آئی ہیں کہ روہت شرما کو پانچویں ٹیسٹ کے لیے ڈراپ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ جسپریت بمراہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

  • بھارتی اسٹارز کوہلی، روہت گمبھیر کی کوچنگ میں کیسا محسوس کرتے ہیں؟ اہم انکشافات

    بھارتی اسٹارز کوہلی، روہت گمبھیر کی کوچنگ میں کیسا محسوس کرتے ہیں؟ اہم انکشافات

    بھارت کے اسٹار کرکٹرز جیسے کوہلی، روہت، بمراہ، پنت ہیڈ کوچ گمبھیر کی کوچنگ میں کیسا محسوس کرتے ہیں، اس حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    آسٹریلیا کے ہاتھوں چوتھے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم کے اسٹار کرکٹرز گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں خود کو ’غیرمحفوظ‘ تصور کرتے ہیں، بھارتی ٹیم میں جو بڑے اسٹار کرکٹرز موجود ہیں ان میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی رشبھ پنت اور جسپریت بمراہ سمیت چند اور کرکٹرز کا نام آتا ہے۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال جولائی میں گوتم کے کوچ بننے کے بعد سے کچھ پلیئرز کو اپنا مستقبل تاریک نظر آتا ہے اور انھیں ٹیم سے باہر ہونے کا خدشہ لگا رہتا ہے۔

    مستقبل کے حوالے سے وضاحت نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم کے اہم پلیئرز میں مایوسی پائی جاتی ہے جبکہ وہ ٹیم میں اپنے کردار کے حوالے سے بھی غیریقینی کا شکار ہیں۔

    بی سی سی آئی کے آفیشل بھارتی میـڈیا میں کہہ چکے ہیں کہ آسٹریلیا میں ایک ٹیسٹ میچ باقی ہے اس کے بعد چیمپئنز ٹرافی ہونا ہے، اگر ٹیم کی پرفارمنس بہتر نہیں ہوتی تو پھر گوتم گھمبیر کی جگہ بھی محفوظ نہیں رہے گی۔

    بی سی سی آئی کے حکام نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ گوتم گمبھیر کوچنگ کے لیے پہلی چوائس نہیں تھے بلکہ ان کی جگہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ وی وی ایس لکشمن کوچنگ کے لیے پہلا انتخاب تھے۔

    خیال رہے کہ آئی پی ایل میں کوچنگ کی کارکردگی پر بھارتی نیشنل ٹیم کے کوچ بننے والی گوتم گمبھیر کی کوچنگ اس وقت سخت تنقید کی زد میں ہے، گمبھبیر کی موجودگی میں بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول بھی کھلاڑیوں کے لیے کچھ خاص آرامدہ نہیں ہے۔

  • کنگ مرچکا ہے! آسٹریلوی کرکٹر کا تبصرہ، ساتھ ہی نئے کنگ کا نام بھی بتادیا

    کنگ مرچکا ہے! آسٹریلوی کرکٹر کا تبصرہ، ساتھ ہی نئے کنگ کا نام بھی بتادیا

    آسٹریلوی کرکٹر نے کنگ کے مرنے کی نشاندہی کردی، انھوں نے اپنے سخت تبصرے میں کوہلی سے متعلق کہا کہ ’کنگ مرچکا ہے‘!

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والا سیریز کا چوتھا ٹیسٹ گو کہ ختم ہوچکا ہے مگر اس کے حوالے سے تنازع اور خبریں اب تک موجود ہیں، آسٹریلیا کے سابق کرکٹر سائمن کیٹچ نے جلتی پر تیل ڈالتے ہوئے ویرات کوہلی کو مردہ کنگ کہہ دیا ہے۔

    چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جب ویرات کوہلی صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو کمنٹیٹر سائمن کیٹچ نے برملا تبصرہ کیا کہ ’کنگ اس ڈیڈ‘، کیوں کہ کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارت کے لیے میچ بچانے کی جو امید تھی وہ بھی ختم ہوگئی۔

    ’بس اب زور نہیں لگ رہا‘ بمراہ نے اوور کروانے سے انکار کردیا

    انھوں نے مزید کہا کہ کنگ کے قدم بھاری ہوچکے ہیں، اب بمراہ کنگ ہیں انھوں نے یہ چادر اوڑھ لی ہے، کوہلی کافی رنجیدہ لگ رہے ہیں، اس طرح آؤٹ ہونا ان کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

    سائمن کیٹچ کا مزید کہنا تھا کہ وہ امیدوں پر پورا نہیں اتر پائے اس صورتحال میں آسٹریلیا کافی خوش ہوگا جو اس ٹیسٹ میچ میں چل رہی ہے۔

    بورڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے ہرا کر سیریز میں 2-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے اور اپنے قدم بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی طرف بڑھادیے ہیں۔

  • ویڈیو: ویرات کوہلی کے ساتھ پویلین لوٹتے وقت کیا ہوا؟

    ویڈیو: ویرات کوہلی کے ساتھ پویلین لوٹتے وقت کیا ہوا؟

    بھارتی ٹیم کے مایہ نازبیٹر ویرات کوہلی کو آؤٹ ہونے کے بعد پویلین جاتے ہوئے تماشائیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر آسٹریلوی بیٹر کونسٹاس کے جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ملیبرن میں کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنالیے اور انہیں کینگروز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 310 رنز درکار ہیں، آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 474 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

    رشبھ پنت 6 اور رویندرا جڈیجا 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

    آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور اسکآٹ بولینڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ڈیبیو کرنے والے آسٹریلوی بیٹر کو سیم کونسٹاس کو ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر جشن مناتے دیکھا گیا ہے۔

    ویرات کوہلی 86 گیندوں پر 36 رنز بنا کر بولینڈ کی گیند پر الیکس کیری کو کیچ دے بیٹھے۔

    تاہم آسٹریلیا کے تماشائیوں نے سیم کونسٹاس کے ساتھ جھگڑے کا بدلہ ویرات کوہلی سے لے لیا اور جب وہ آؤٹ ہوکر جانے لگے تو ان پر جملے کسے۔

    ویرات کوہلی یہ دیکھ کر غصے میں آگئے اور کچھ کہنے کے لیے واپس آئے لیکن پھر واپس چلتے بنے۔

    واضح رہے کہ جب کونسٹاس نے جسپریت بمراہ کو اسکوپ پر چھکے اور چوکے لگائے تھے تو ویرات کوہلی جان بوجھ کر کونسٹاس سے ٹکرائے تھے اور ان سے جھگڑا کیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کوہلی پر تنقید کی گئی تھی۔

    آسٹریلوی میڈیا نے بھی ویرات کوہلی کے رویے کی تنقید کی اور انہیں ’جوکر‘ قرار دیا تھا۔

  • ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر کونسٹاس کے جشن منانے کی ویڈیو وائرل

    ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر کونسٹاس کے جشن منانے کی ویڈیو وائرل

    بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر آسٹریلوی بیٹر کونسٹاس کے جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ملیبرن میں کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنالیے اور انہیں کینگروز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 310 رنز درکار ہیں، آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 474 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

    رشبھ پنت 6 اور رویندرا جڈیجا 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

    آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور اسکآٹ بولینڈ ںے دو، دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ڈیبیو کرنے والے آسٹریلوی بیٹر کو سیم کونسٹاس کو ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر جشن مناتے دیکھا گیا ہے۔

    ویرات کوہلی 86 گیندوں پر 36 رنز بنا کر بولینڈ کی گیند پر الیکس کیری کو کیچ دے بیٹھے۔

      ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی جیسے ہی آؤٹ ہوئے تو سلپ میں فیلڈنگ کرنے والے سیم کونسٹاس کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں رہا اور انہوں نے کراؤڈ کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے جشن بھی منایا۔

    واضح رہے کہ جب کونسٹاس نے جسپریت بمراہ کو اسکوپ پر چھکے اور چوکے لگائے تھے تو ویرات کوہلی جان بوجھ کر کونسٹاس سے ٹکرائے تھے اور ان سے جھگڑا کیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کوہلی پر تنقید کی گئی تھی۔

    آسٹریلوی میڈیا نے بھی ویرات کوہلی کے رویے کی تنقید کی اور انہیں ’جوکر‘ قرار دیا تھا۔

  • کوہلی کو آسٹریلوی میڈیا نے مسخرہ قرار دیدیا

    کوہلی کو آسٹریلوی میڈیا نے مسخرہ قرار دیدیا

    آسٹریلوی میڈیا کی جانب سے بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بلے باز ویرات کوہلی کی بے عزتی کرنا شروع کردی گئی ہے۔

    ویرات کوہلی کی آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کے ساتھ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن الجھنے اور چھیڑ چھاڑ کے بعد آسٹریلوی میڈیا نے انہیں مسخرہ قراردے دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے پر آئی سی سی کی جانب سے کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کرنے کے باوجود آسٹریلوی میڈیا نے کوہلی کو نہ بخشا۔

    کرکٹر کی غیر مناسب حرکت پر انہیں میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ گزشتہ روز ہی کر دیا گیا تھا تاہم آج جمعہ کے مقامی اخباروں میں کوہلی کو مسخرہ قرار دیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مقامی اخبار میں کوہلی کو ’مسخرہ کوہلی‘ لکھا گیا اور ساتھ ہی انہیں ڈرپوک بھی قرار دیا گیا۔

    مقامی میڈیا نے کوہلی کی تصویر کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی ہے۔

    واضح رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن کوہلی نے سیم کونسٹاس کو کندھا مارا تھا اور جملے بھی کسے تھے۔ جس کے بعد سے ان پر شدید تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا۔

    ویرات کوہلی کو آسٹریلوی کھلاڑی سے الجھنا مہنگا پڑگیا

    کوہلی کی لائیو میچ کے دوران آسٹریلوی بلے باز سے الجھنے کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی تھی۔

  • ویرات کوہلی کو آسٹریلوی کھلاڑی سے الجھنا مہنگا پڑگیا

    ویرات کوہلی کو آسٹریلوی کھلاڑی سے الجھنا مہنگا پڑگیا

    میلبرن : بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کو آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے الجھنا مہنگا پڑگیا۔

    ہوا کچھ یوں کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈبیو کرنے والے 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے بھارتی بولر جسپریت بمرا کی گیند پر غیر معمولی شاٹس کھیلے جو سابق بھارتی کپتان سے برداشت نہ ہوئے۔

    ویرات کوہلی نے نوجوان سیم کونسٹاس کے اعتماد اور توجہ ہٹانے کے لیے جملے کسنا شروع کردیئے، کوہلی نے نہ صرف تلخ جملے کسے بلکہ پچ پر سیم کونسٹاس سے جان بوجھ کر ٹکرا ئے۔

    کوہلی کی میچ کے دوران غیر مناسب حرکت، تنقید کی زد میں آگئے

    اوور کے وقفے کے دوران پچ کی سائیڈ پر کوہلی سیم کونسٹاس سے ٹکرائے اور مڑ کر واپس آکر نوجوان بلے باز کو چیلنج بھی کیا لیکن عثمان خواجہ نے اپنی مسکراہٹ اور کوہلی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر معاملہ کو ختم کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by cricket.com.au (@cricketcomau)

    تاہم اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کر دیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کی سیم کونسٹاس نے اپنے ڈیبیو میچ میں 65 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔

    آسٹویلوی کھلاڑی سیم کونسٹاس نے جسمریت بمراہ کی 33 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 34 رنز جبکہ محمد سراج کی 19 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 20 رنز بنائے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ہونے والے بورڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا ایم سی جی میں آج پہلا دن ہے۔

  • کوہلی کی میچ کے دوران غیر مناسب حرکت، تنقید کی زد میں آگئے

    کوہلی کی میچ کے دوران غیر مناسب حرکت، تنقید کی زد میں آگئے

    آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز ویرات کوہلی ٹیسٹ ڈبیو کرنے والے 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے اُلجھ پڑے، جس کے بعد اُن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

    ٹیسٹ ڈبیو کرنے والے 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے بھارتی بولر جسپریت بمرا کے خلاف غیر معمولی شاٹس کھیلے جو سابق بھارتی کپتان سے برداشت نہ ہوئے۔

    ویرات کوہلی نے نوجوان سیم کونسٹاس کے اعتماد اور توجہ ہٹانے کے لیے جملے کسنا شروع کردیئے، انہوں نے نہ صرف تلخ جملے کسے بلکہ پچ پر سیم کونسٹاس سے جان بوجھ کر ٹکرا ئے۔

    اوور کے وقفے کے دوران پچ کی سائیڈ پر کوہلی سیم کونسٹاس سے ٹکرائے اور مڑ کر واپس آکر نوجوان بلے باز کو چیلنج بھی کیا۔

    عثمان خواجہ نے اپنی مسکراہٹ اور کوہلی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر معاملہ کو سلجھانے کی کوشش کی، میچ آفیشلز کی جانب سے بھی مداخلت کی گئی اور معاملے کو ٹھنڈا کرایا گیا۔

    سیم کونسٹاس نے کوہلی کے الجھنے باوجود پر اعتماد بلے بازی کی اور 52 گیندوں پر نصف سنچری بنادی۔ سیم کونسٹاس 65 گیندوں پر 60 رنز بنا سکے اور جڈیجا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

    سابق بھارتی کپتان کوہلی کے اس غیر مناسب رویے کو ہر حلقے نے ناپسندیدگی سے دیکھا اور انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    سیم کونسٹاس نے پہلے ہی ٹیسٹ جارحانہ اپروچ کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور کی۔

    پہلا ٹیسٹ: پاکستان اور جنوبی افریقہ آج مد مقابل ہوں گے

    واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انڈیا کے مابین ہونے والے بورڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا ایم سی جی میں آج پہلا دن ہے۔

  • ورون دھون کا ویرات اور انوشکا سے متعلق حیران کُن انکشاف

    ورون دھون کا ویرات اور انوشکا سے متعلق حیران کُن انکشاف

    بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ انوشکا شرما نے انہیں بتایا کہ ویرات کوہلی خراب فارم پر پریشان تھے اور انہیں کمرے میں روتے ہوئے دیکھا۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں لیجنڈری بلے باز ویرات کوہلی کیریئر کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، جہاں ان کی بیٹنگ اوسط 25.06 رہی ہے، اس دوران اداکار ورون دھون نے 2018 میں بھارت کے دورہ انگلینڈ سے کوہلی سے متعلق ایک واقعہ بیان کیا ہے۔

    ورون دھون نے رونویر الہبادیہ کے پوڈ کاسٹ ’دی رنویر شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی اچھی فارم میں نہیں تھے، ناٹنگھم ٹیسٹ میں بھارت ہار گیا تھا اس دن انوشکا میدان میں نہیں تھیں، وہ واپس آئیں اور نہیں جانتی تھیں کہ کوہلی کہاں ہیں، انہوں نے کمرے میں آکر انہیں لیٹے دیکھا، وہ رو رہے تھے۔‘

    واضح رہے کہ بھارت کے دورہ انگلینڈ میں ناٹنگھم ٹیسٹ پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ تھا جو بھارت نے 203 رنز سے جیتا تھا جس میں کوہلی نے 97 اور 103 رنز اسکور کیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

    اس سے قبل برمنگھم میں کوہلی کی شاندار 149 اور 51 رنز کی اننگز کے باوجود بھارت 31 رنز سے میچ ہار گیا تھا۔

  • ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

    بھارتی مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے سابق کوچ راج کمار شرما نے تصدیق کی ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بچوں وامیکا اور آکائے سمیت بھارت چھوڑ کر جلد لندن شفٹ ہوجائیں گے۔

    شرما نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں بس اتنا اشارہ دیا ہے کہ کوہلی بھارت چھوڑ کر جلد لندن منتقل ہوں گے اور ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی وہاں گزاریں گے۔

    واضح رہے گزشتہ چند سالوں میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو لندن میں دیکھا گیا۔

    ان کے بیٹے آکائے کی پیدائش رواں سال 15 فروری میں لندن میں ہوئی تھی، لندن میں ان کا گھر ہے اور ممکنہ طور پر وہ اسی میں منتقل ہوجائیں گے۔

    راج کمار شرما نے بتایا کہ اس وقت کوہلی کرکٹ کے علاوہ اپنا زیادہ تر وقت اہلخانہ کے ساتھ گزار رہے ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ویرات کوہلی لندن میں موجود تھے جبکہ سری لنکا کیخلاف سیریز کے لیے واپس آئے تھے پھر وہ دوبارہ برطانیہ گئے اور اگست تک وہیں رہے تھے۔

    ہوم سیزن کے آغاز پر ویرات بھارت آئے اور بنگلا دیش کیخلاف سیریز، اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد یہی رہے اور اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سالگرہ منائی۔

    فی الحال ویرات کوہلی آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں اس کے بعد اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچتی ہے تو وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے لیکن یہ علم نہیں ہے کہ ان کا اگلا دورہ لندن کب ہے تاہم ممکنہ طور پر 2025 کے آغاز میں وہ برطانیہ جاسکتے ہیں۔