Tag: ویرات کوہلی

  • ویرات کوہلی کے ساتھ میلبرن ایئر پورٹ پر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    ویرات کوہلی کے ساتھ میلبرن ایئر پورٹ پر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی میلبرن ایئر پورٹ پر رپورٹر اور کیمرا مین پر بھڑک اُٹھے۔

    رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ایئر پورٹ پر رپورٹر اور کیمرہ مین سے تکرار ہوئی، کرکٹر کا کہنا تھا کہ فیملی ساتھ ہے، اجازت کے بغیر آپ ویڈیو ریکارڈ نہیں کرسکتے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے لیے میلبرن ایئر پورٹ پہنچی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

    اس سے قبل سابق بھارتی کپتان کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسردگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہلی اور انوشکا شرما کرکٹ اور شوبز کی بہترین جوڑی ہے تاہم دونوں کے مداحوں کو اس وقت منی ہارٹ اٹیک ہوا جب ویرات نے پوسٹ شیئر کی جس کے بارے میں مداحوں کا خیال تھا کہ یہ طلاق کا اعلان ہے۔

    ویرات کی یہ پوسٹ ایک دن بعد سامنے آئی تھی ہے جب اے آر حمان کی اہلیہ سائرہ بانوں نے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

    اُن کی پوسٹ میں تحریر تھا کہ ’پیچھے دیکھیں تو ہم ہمیشہ مختلف تھے، ہم کسی سانچے میں نہیں ڈھلے جس میں ہمیں ڈھالنا چاہا گیا، دو غلط لوگ جو ایک ہوگئے‘۔

    پوسٹ میں بظاہر مردوں پر بات کی جارہی ہے اور یہ کہ کیسے دنیا کی پرواہ کیے بغیر غلط ہوتے ہوئے بھی، اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتے ہوئے بھی زندگی میں آگے بڑھا جاسکتا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، تحریری معاہدہ ہوگیا

    ویرات کی پوسٹ کو نٹیزن نے طلاق سمجھ لیا اور ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے لگا اے آر رحمان ٹائپ کچھ ہے۔‘دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اس پوسٹ نے مجھے منی ہارٹ اٹیک دیا۔‘

  • ایشون کی ریٹائرمنٹ پر ویرات کوہلی کی جذباتی پوسٹ وائرل

    ایشون کی ریٹائرمنٹ پر ویرات کوہلی کی جذباتی پوسٹ وائرل

    برسبین ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کے ساتھ ہی بھارتی مایہ ناز اسپنر روی چندرن ایشون کا شاندار کیریئر بھی اختتام پذیر ہوگیا۔

    بھارت کے 38 سالہ اسپنر روی چندرن ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، انہوں نے 106 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی، انہوں ٹیسٹ کیریئر میں 537 وکٹیں حاصل کیں۔ اسپنر نے 116 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی بھارت کی نمائندگی کی ہے۔

    اسپنر نے اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے اس سفر میں جس نے بھی ساتھ دیا ان سب کا شکریہ، تمام فارمیٹس میں بطور کرکٹر یہ میرا آخری دن تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے کیریئر کے دوران بہت انجوائے کیا اور کئی یادگار یادیں ہیں، یہ میرے لیے کافی جذباتی لمحہ ہے۔

    تاہم ایشون کی ریٹائرمنٹ پر بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے جذباتی پوسٹ شیئر کی اور ایشون کی بھارتی ٹیم کے لیے کامیابیوں کو سراہا۔

    انہوں نے لکھا کہ ’میں نے آپ کے ساتھ 14 سال کرکٹ کھیلی اور جب آپ نے مجھے بتایا کہ آج ریٹائر ہورہے ہیں تو اس نے مجھے جذباتی کردیا اور ان تمام سالوں میں ساتھ کھیلنے والی یادیں میرے ذہن میں آئیں۔

    ویرات

    ویرات نے لکھا کہ ’بھارتی کرکٹ کے لیے میچ وننگ شراکتیں اکسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور آپ کو ہمیشہ کرکٹ کے لیجنڈ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

    بھارتی بیٹر نے لکھا کہ ’آپ کے قریبی لوگوں کے لیے بہت زیادہ احترام اور محبت کے ساتھ ہر چیز کے لے شکریہ۔‘

  • انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز بتا دیا

    انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز بتا دیا

    بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے شو و کرکٹر ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز آشکار کردیا۔

    کھلاڑی کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنی فٹنس کا خیال رکھے جس کے لیے انہیں فاسٹ فوڈز ودیگر ایسی چیزوں سے پرہیز کرنا پڑتا ہے تاکہ ان کا کیریئر طویل ہو۔

    تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انوشکا شرما نے شوہر و کرکٹر ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز بیان کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اپنی صحت اور فٹنس کے بارے میں ناقابل یقین حد تک نظم و ضبط رکھتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ اب ہماری انڈسٹری میں بھی ایسا ہی ہورہا ہے۔

    انوشکا کے مطابق ویرات کوہلی ہر صبح بغیر کسی ناغے کے کارڈیو کرتے ہیں اور میرے ساتھ کرکٹ کی پریکٹس کرتے ہیں، ان کی خوراک میں کوئی جنک فوڈ یا شوگر ڈرنکس نہیں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ کیا آپ یقین کریں گے کہ اس نے تقریباً 10 سالوں سے بٹر چکن نہیں کھایا۔

    انہوں نے کہا کہ کوہلی کھانے اور سخت ورزش کے علاوہ آٹھ گھنٹے کی پرسکون نیند بھی لیتے ہیں، یہ وہ چیزیں ہیں جس پر آپ کا کنٹرول ہے، اس سے ناصرف ایک عالمی معیار کے کھلاڑی بن سکتے ہیں بلکہ اپنے اردگرد موجود ہر شخص کے لیے بھی ایک تحریک ہے۔

  • بھارت اور ویرات کوہلی پاکستان میں کھیلنے کےلیے بے تاب ہیں، شعیب اختر کا بڑا دعویٰ

    بھارت اور ویرات کوہلی پاکستان میں کھیلنے کےلیے بے تاب ہیں، شعیب اختر کا بڑا دعویٰ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شیعب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اور ویرا کوہلی پاکستان میں کھیلنے کے لیے مرے جارہے ہیں۔

    ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں تجزیے کے دوران سابق پاکستانی بولر نے یہ بڑا انکشاف کیا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت اور وریرات کوہلی پاکستان میں کھیلنے کے لیے بےتاب ہیں مگر ان کی حکومت انھیں یہاں آنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

    شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان سے کہیں زیادہ یہ بھارت کی خواہش ہے کہ وہ یہاں آکر کھیلے، میں بھارت میں بی سی سی آئی کے ساتھ کام کرچکا ہوں، اگر بھارتی ٹیم یہاں آکر کھیلے گی تو انھیں ٹی وی رائٹس اور اسپانسرشپ کی مد میں بے انتہا کمائی کرنے کا موقع ملے گا۔

    محمد حفیظ نے ان سے سوال کیا کہ پھر کیا وجہ ہے کہ بھارتی ٹیم نہیں آرہی، جس پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نہیں چاہتی کہ ان کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے۔

    بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی کی جانب سے آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپئنزٹرافی 2025 کے لیے ٹیم کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی مشکل میں آگئی ہے جبکہ پاکستان نے بھی دو ٹوک موقف اپنایا ہوا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی واضح کرچکے ہیں کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ ہم بھارت جاکر کرکٹ کھیلیں اور وہ یہاں کرکٹ کھیلنے نہیں آئیں۔

    بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پی سی بھی نے چیمپئنزٹرافی کے لیے ایک نیا فارمولا پیش کیا ہے جس کے تحت دونوں ٹیمں تین سال تک آئی سی سی ایونٹس کے میچز نیوٹرز وینیو پر کھیلیں گی، نہ پاکستان ٹیم بھارت جائے گی نہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔

  • ویرات کی گود میں یہ بچہ کون ہے؟ بھاونا کوہلی کی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

    ویرات کی گود میں یہ بچہ کون ہے؟ بھاونا کوہلی کی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

    بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی آسٹریلیا سے ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، ان کی گود میں ایک بچہ موجود ہے جسے صارفین انکا بیٹا قرار دے رہے ہیں۔

    بھارتی سپراسٹار بیٹر حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں اپنی فارم میں واپس آئے ہیں جہاں انھوں نے دوسری اننگز میں ناقابل شکست سنچری اسکور کی، یہ ان کے کیریئر کی 30 ویں ٹیسٹ سنچری بھی شمار ہوئی جس کے ساتھ انھوں نے کئی ریکارڈز توڑے۔

    ویرات کی بہن بھاونا کوہلی دھنگرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا ہے کہ کرکـٹر نے جس بچے کو گود میں اٹھایا ہوا ہے وہ ہمارا ’اکے‘ نہیں ہے۔

    بھاونا کا کہنا تھا کہ ویرات نے جس بچے کو گود میں اٹھایا وہ ان کا بیٹا نہیں بلکہ ہمارے قریبی دوست کی بیٹی ہے، میں کافی دیر سے دیھ رہی تھی کہ لوگ اس بچی کو ویرات اور انوشکا کا بیٹا اکے سمجھ رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید لکھا کہ اس تصویر میں نظر آنے والا بچہ ’ہمارا اکے‘ نہیں ہے، اس کے علاوہ جوڑے کے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ کوہلی کے ساتھ موجود بچہ ان کا بیٹا نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پرتھ ٹیسٹ میچ دیکھنے اور اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے کے لیے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی گراؤنڈ میں موجود تھیں۔

    بھارت نے پہلی اننگز میں 150 رنز پر آؤٹ ہونے کے باوجود دوسری اننگز میں شاندار کم بیک کیا اور آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 295 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

  • کوہلی کے آسان کیچ چھوڑنے پر کپتان بمراہ کے ری ایکشن نے سب کو حیران کردیا

    کوہلی کے آسان کیچ چھوڑنے پر کپتان بمراہ کے ری ایکشن نے سب کو حیران کردیا

    آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں ویرات کوہلی نے مارنس لیبوشین کا آسان کیچ چھوڑ دیا، جس ہر کپتان بمراہ کے ری ایکشن نے سب کو حیران کردیا۔

    جسپریت بمراہ نے کینگروز کے خلاف نہ صرف اپنی کپتانی سے سب کو متاثر کیا ہے بلکہ اپنے رویے سے بھی لوگوں کو تعریف کرنے پر مجبور کیا ہے، بھارتی ٹیم پہلے دن 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جب آسٹریلین ٹیم بیٹنگ کے لیے آئی تو کوہلی نے بمراہ کی بال پر لیبوشین کا کیچ چھوڑ دیا۔

    بمراہ نے ویرا کے کیچ چھوڑنے پر غیرمعمولی ری ایکشن دیا اور کسی ناراضی کا اظہار کرنے کے بجائے ہلکا سا مسکرا دیے اور پھر سے بولنگ اینڈ کی طرف بڑھ گئے۔

    ان کے اس برتاؤ کی تعریف آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے بھی کی، انھوں نے کہا کہ کوہلی کے کیچ چھوڑنے پر بمراہ نے کمال کا ری ایکشن دیا کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ میں اگلے اوور میں پھر وکٹ لے سکتا ہوں۔

    خیال رہے ہ بمراہ نے پہلی اننگز میں بھارت کے کم اسکور کے باوجود شاندار اسپیل کرتے ہوئے پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف 5 وکٹیں لی تھیں اور میچ اپنی ٹیم کے حق میں کردیا تھا۔

    آسٹریلیا دوسری اننگز میں 104 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگیا تھا جبکہ بھارت نے اپنی دوسری اننگز 487 رنز 6 وکٹ پر ڈکلیئرڈ کردی تھی اور بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 537 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف فیا تھا۔

    تیسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے اتنے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے محض 12 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دی تھیں جس میں سے دو وکٹیں کپتان بمراہ نے لی تھی، پہلے ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف آسٹریلیا کے سر پر بڑی شکست کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

  • ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کےخلاف سنچری بناکر کئی ریکارڈ توڑ ڈالے

    ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کےخلاف سنچری بناکر کئی ریکارڈ توڑ ڈالے

    آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں فارم میں واپس آتے ہوئے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کی 30 ویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔

    پرتھ میں 36 سالہ کوہلی نے سنچری بناتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، لٹل ماسٹر نے آسٹریلوی سرزمین پر 20 ٹیسٹ میچ میں 6 سنچریاں بنائی تھیں جبکہ ویرات کوہلی نے 14 ٹیسٹ میچز میں 7ویں سنچری اسکور کی۔

    پہلی اننگز میں صرف 5 رنز پر آؤٹ ہونے والے کوہلی نے اس بار پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کا جم کر مقابلہ کیا، وہ آسٹریلیا کی سرزمین پر سب سے زیادہ 7 سنچریاں بنانے والے بھارتی بیٹر بھی بنے۔

    کوہلی 30ویں ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے کے ساتھ عظیم آسٹریلوی بیٹر سر ڈان بریڈمین سے بھی آگے نکل گئے جنھوں نے اپنے کیریئر میں 29 ٹیسٹ سنچریاں اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    ٹیسٹ کرکٹ میں اس وقت بھارت کے سابق لیجنڈ بیٹر سچن ٹنڈولکر ٹ 51 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، ان کے بعد جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر جیک کیلس 45 ٹیسٹ سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    آسٹریلیا کے ایک اور لیجنڈ بیٹر اور ورلڈکپ وننگ کپتان رکی پونٹنگ 41 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، اس کے علاوہ کوہلی اپنے کیریئر میں اب تک 30 ٹیسٹ سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

  • ویرات کوہلی انسٹاگرام پر کس پاکستانی سپراسٹار پلیئر کو  فالو کرتے ہیں؟

    ویرات کوہلی انسٹاگرام پر کس پاکستانی سپراسٹار پلیئر کو فالو کرتے ہیں؟

    دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستان کے ایک سپراسٹار پلیئر کو فالو کرتے ہیں۔

    بھارتی اسٹار کرکٹ کے میدان میں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی وہ کافی مقبول ہیں جبکہ وہ جس واحد پاکستانی کرکٹر کو فالو کرتے ہیں اس کا تعلق آج کی جنریشن سے نہیں بلکہ وہ سابق کرکٹر اور سوئنگ کے بے تاج بادشاہ وسیم اکرم ہیں۔

    انسٹاگرام فالوورز پر کوہلی کے مداحوں کی تعداد 271 ملین ہے جو انھیں فالو کرتے ہیں اور اسی وجہ سے بھارتی بیٹر اس وقت انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی بھارتی شخصیت بھی ہیں۔

    قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ انسٹا گرام پر جتنی بڑی تعداد میں مداح ویرات کوہلی کو فالو کرتے ہیں اتنی بڑی فالونگ کے آس پاس بھی کوئی کرکٹر نہیں ہے، وہ دنیا میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے کرکٹر ہیں۔

    صرف 282 لوگوں کو انسٹاگرام پر فالو کرنے والے ویرات کوہلی زیادہ تر کرکٹرز کو ہی فالو کرتے دکھائی دیتے ہیں، کوہلی سابق پاکستانی کپہتان وسیم اکرم کو بھی انسٹاگرام پر فالو کرتے آرہے ہیں۔

    وسیم اکرم کو نہ صرف دنیائے کرکٹ میں کافی قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے بلکہ ان کی ماہرانہ رائے کو بھی کرکٹ ورلڈ میں کافی اہمیت دی جاتی ہے، کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے بھی منسلک رہنے والے وسیم کو دنیائے کرکٹ کے چند عظیم ترین بولرز میں شمار کیا جاتا ہے۔

  • بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

    بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

    قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    ہوبارٹ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 18.1 اوورز میں صرف 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ گرین شرٹس کینگروز کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں مسلسل ساتویں شکست سے دوچار ہوئے۔

    آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 11.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے گرین شرٹس کو وائٹ واش کر دیا۔

    آل راؤنڈر مارکس اسٹونس کو 61 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، فاسٹ بولر اسپینسر جانسن پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

    تاہم میچ میں بابر اعظم نے 38 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے، بابر کو لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے آؤٹ کیا۔

    بابر اعظم نے اس اننگز کے ساتھ ہی ویرات کوہلی کا ٹی 20 میں 4188 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، بابر نے ٹی 20 میں 4192 رنز بنالیے ہیں، روہت شرما 4231 رنز کے ساتھ فہرست میں ٹاپ پر موجود ہیں۔

    سابق کپتان کو روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 40 رنز درکار ہیں۔ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 3655 رنز کے ساتھ چوتھے  نمبر پربراجمان ہیں۔

    واضح رہے کہ وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان واحد پاکستانی بیٹر ہیں جو آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ کے ٹاپ ٹین بیٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

  • بھارت کی بدترین شکست کے بعد روہت اور کوہلی ٹیم چھوڑکر چلے گئے

    بھارت کی بدترین شکست کے بعد روہت اور کوہلی ٹیم چھوڑکر چلے گئے

    نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 113 رنز کی شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما اور اسٹار بیٹر ویروت کوہلی اپنی ٹیم کو چھوڑ کر روانہ ہوگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیویز سے ہوم گراؤنڈ پر سیریز کی تاریخی ہار کے چند لمحوں بعد ہی ہندوستانی کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور کے ایل راہول اپنی فیملی کے ہمراہ وقت گزارنے کے لیے ممبئی چلے گئے ہیں۔

    دیگر بھارتی کرکٹرز اور معاون اسٹاف بعد میں ممبئی جائیں گا جہاں اتوار کو یکم نومبر سے شروع ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں دنوں ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

    وانکھیڈے اسٹیڈیم میں فائنل ٹیسٹ میچ سے قبل بھارتی بورڈ نے سیریز کی شکست سے سنبھلنے کے لیے کھلاڑیوں کو دو دن کا وقفہ دیا ہے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ممبئی میں دو دن کے وقفے کے اختتام کے بعد بھارتی پلیئرز کو سیریز کے اختتام تک دو پریکٹس سیشنز میں شرکت کرنا ہوگی۔

    میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے بھارتی کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ 30 اور 31 اکتوبر کو دو دن کی پریکٹس کے لیے لازمی موجود رہیں اور کوئی بھی پلیئرز اسے نہیں چھوڑ سکتا۔

    خیال رہے کہ بھارتی ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر لگاتار 18 ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد 12 سالوں میں پہلی بار سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد بھارتی میڈیا اور ماہرین روہت شرما، ویرات کوہلی سمیت پوری ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔