Tag: ویرات کویلی

  • کوہلی آسان کیچ چھوڑ کر مذاق کا نشانہ بن گئے

    کوہلی آسان کیچ چھوڑ کر مذاق کا نشانہ بن گئے

    ویرات کوہلی آئی پی ایل میں بیٹنگ کا جادو جگاتے تو نظر آرہے ہیں مگر اس فیلڈنگ میں وہ آسان ترین کیچ چھوڑ کر مذاق کا نشانہ بن گئے۔

    راجھستان رائلز اور رائل چینلجرز بنگلورو کے درمیان 13 اپریل کو ہونے والے مقابلے میں ویرات کوہلی اور ان کی ٹیم نے مس فیلڈنگ کی انتہا کردی، کوہلی کی جانب سے دھرو جوریل کا آسان کیچ چھوڑنے سے قبل بھی ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے کئی مواقع گنوائے۔

    آر سی بی کے بولر سویش شرما کی مڈل اسٹمپ پر پڑنے والے بال کو دھرو نے ہوا میں اچھالا اس دوران ایک آسان کیچ کولی کا منتظر تھا مگر بھارتی بلے باز جانے کس خیال میں کھوئے تھے کہ اس ‘سٹر’ کو گرا بیٹھے۔

    کوہلی اس بال کے نیچے کیچ پکڑنے کےلیے آئے بھی بڑے ماہرانہ انداز سے تھے مگر شائقین اور کمنٹیٹر اس وقت حیرن رہ گئے جب گیند ان کے ہاتھوں سے پھسل گئی۔

    آسان کیچ گرانے کے بعد ویرات کوہلی کافی مایوس نظر آئے جبکہ کئی لوگ سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑاتے ہوئے بھی پائے گئے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ویرات کوہلی کی بڑھتی عمر ظاہر ہورہی ہے جبکہ بولر کی مایوسی ظاہر کرتی ہے کہ وہ بھی کیچ گرانے پر آپ کو عزت نہیں دے رہا۔

    https://urdu.arynews.tv/virat-kohlis-sharp-message-side-mein-aa-tereko-batata-hu/

  • جشن اور جارحیت سے ٹرافی نہیں جیتی جاتی، سابق کرکٹر کا کوہلی پر طنز

    جشن اور جارحیت سے ٹرافی نہیں جیتی جاتی، سابق کرکٹر کا کوہلی پر طنز

    بھارت کے سابق کرکٹر امباتی رائیڈو نے معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے جشن منانے کے انداز اور ان کے جارحانہ پن کو تنقید کانشانہ بنایا ہے۔

    بھارتی اسپورٹس چینل کی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے امباتی کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل ٹرافی جشن اور جارحیت سے نہیں جیتی جاتی۔ لیگ کی ٹرافی صرف چنئی سپر کنگز کو ہرانے سے بھی نہیں جیتی جاتی۔ آئی پی ایل ٹرافی جیتنے کے لیے آپ کو پلے آف میں اچھا کھیلنا ہو گا۔

    رائل چینلجرز بنگلورو کی ٹیم ایک مرحلے پر آئی پی ایل میں کافی نچلے نمبرز پر تھی مگر پھر ٹیم نے لگاتار چھ میچز جیت کر انڈین پریمیئر لیگ کے پلے آف مرحلے میں جگہ بنائی تھی۔

    تاہم پہلے ایلیمنیٹر میں اسے راجھستان رائلز کے ہاتھوں مات ہوگئی تھی جبکہ کوہلی بھی اس میچ میں اوپننگ کرنے کے باوجود کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا پائے تھے۔

    بنگلورو کے قائد فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں جس طرح ان کی ٹیم کھیلی اور یہاں تک پہنچی انھیں اس بات پر فخر ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم جو کہ لیگ کی مضبوط ٹیم مانی جاتی ہے اور اس میں دنیا بھر کے کئی اسٹار پلیئرز کھیلتے ہیں مگر یہ فرنچائز اب تک آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی ہے۔