Tag: ویریندر سہواگ

  • سہواگ نے کس جونیئر کھلاڑی کے لیے خود کو ٹیم سے ڈراپ کیا؟

    سہواگ نے کس جونیئر کھلاڑی کے لیے خود کو ٹیم سے ڈراپ کیا؟

    بھارت کے جارح مزاج بیٹر ویریندر سہواگ نے کس جونیئر کھلاڑی کے لیے ٹیم سے خود کو دراپ کیا تھا، سالوں بعد انکشاف سامنے آگیا۔

    ویریندر سہواگ ماضی میں بھارت کے مستقل اوپنر ہوا کرتے تھے، تاہم انھوں نے جونیئر کرکٹر منوج تیواڑی کا کیریئر بچانے کے لیے اپنی جگہ خالی کی تھی، 2011 میں سہواگ اپنے کیریئر کے عروج پر تھے اور انھوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 219 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی تھی۔

    تاہم انھوں نے دسمبر 2011 میں ہی اپنی اوپنر کی جگہ منوج تیواڑی کے لیے خالی کی تھی، منوج تیواڑی نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ سہواگ ان کے آئیڈول ہیں اور میں اپنی زندگی کی آخری سانس تک ان کا شکرگزار رہوں گا۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے بتایا کہ سہواگ، گوتم بھائی اور میرے درمیان اچھے تعلقات تھے، ویرو بھائی نے دیکھا کہ مجھے موقع نہیں مل رہا اور میرے نمبر کو آگے پیچھے کیا جارہا ہے، انھیں لگا کہ میرے ساتھ انصاف نہیں ہورہا۔

    منوج تیواڑی نے بتایا کہ اس میچ میں مجھے چانس ملا اور میں نے سنچری اسکور کی تھی جبکہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا تھا، کوہلی 20 رنز کی کمی اسے اپنی سنچری اسکور کرنے سے محروم رہے تھے۔

    منوج تیواڑی بھارت کے باصلاحیت کرکٹرز میں سے ایک تھے اور ان کا کیریئر بڑا ہوسکتا تھا، مگر وہ بھارت کی جانب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز میں نمائندگی کرنے میں ناکام رہے، انھوں نے اپنے کیریئر میں صرف 12 او ڈی آئیز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز ہی کھیلے۔

    بھارتی کرکٹر نے اتنے کم میچز بھی 7 سالوں کے عرصے میں کھیلے، وہ اس دوران بھارتی کرکٹ ٹیم میں ان اور آؤٹ ہوتے رہے، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انھیں سنچری بنانے کے بعد ڈراپ کردیا جاتا تھا۔

  • ’’شاہ رخ، سلمان، عامر بھی کسی ایک فلم میں ہوں تو گارنٹی نہیں وہ کامیاب ہوگی!‘‘

    ’’شاہ رخ، سلمان، عامر بھی کسی ایک فلم میں ہوں تو گارنٹی نہیں وہ کامیاب ہوگی!‘‘

    سابق بھارتی کرکٹر نے کہا ہے کہ اگر شاہ رخ، عامر اور سلمان خان تینوں بھی کسی ایک فلم میں موجود ہوں تو گارنٹی نہیں کہ وہ فلم کامیاب ہوگی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی خراب کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق بھارتی اوپنر ویریندر سہواگ نے کہا کہ سب سے اہم پرفارمنس ہوتی ہے۔ آپ کا بڑا ہونا بھی کام نہیں آتا اگر بالی وڈ کے تینو خانز بھی کس ایک فلم میں ہوں تو ضروری نہیں کہ وہ فلم کامیاب ہو۔

    انھوں نے کہا کہ بڑے سپراسٹارز کے ہونے کے باوجود بھی فلم کے لیے اچھی اسکرپٹ ہونی چاہیے اور سب کو اس کے لیے پرفارم کرنا ہوگا۔

    سہواگ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح ممبئی انڈینز کی ٹیم کو بھی بڑے نام ہونے کے باوجود گراؤنڈ میں پرفارم کرنا ہوگا۔ روہت شرما نے اس سیزن میں صرف ایک سنچری اسکور کی اور وہ میچ بھی ان کی ٹیم ہار گئی تو ان کی باقی میچز میں کارکردگی کہاں گئی؟

    انھوں نے اس بات کا بھی عندہ دیا کہ آئندہ سیزن میں ہوسکتا ہے کہ ممبئی کی ٹیم فلاپ شو کی وجہ سے اپنے نئے کپتان ہارک پانڈیا اور روہت شرما کو ریلیز کردے۔

    سابق اوپنر نے کہا کہ ایشان کشن نے بھی ممبئی انڈینز کے لیے پورا سیزن کھیلا مگر وہ پاور پلے کے اندر ہی آؤٹ ہوتے رہے۔ ٹیم کے لیے سوریا کمار یادیو اور جسپریت بمراہ کے علاوہ کسی نے بھی کارکردگی نہیں دکھائی۔

    واضح رہے کہ یہ سیزن بالخصوص ہاردک پانڈیا اور سابق کپتان روت شرما کے لیے بہت خراب رہا اور دونوں اپنی خراب فارم سے نہیں نکل پائے۔ بھارتی ٹیم کے دونوں اہم پلیئرز کی اس آئی پی ایل سیزن میں کارکردگی نہایت واجبی رہی جبکہ پانڈیا کو ان کی کپتانی پر شدید تنقید کا سامنا رہا۔

  • ٹنڈولکر کو نہ چاہتے ہوئے بھی نمبر4 پر کھیلنا پڑا! سہواگ کا کوہلی کو پیغام

    ٹنڈولکر کو نہ چاہتے ہوئے بھی نمبر4 پر کھیلنا پڑا! سہواگ کا کوہلی کو پیغام

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان پیر کو متوقع ہے، ایسے میں سہواگ نے ویرات کوہلی کو اہم مشورہ دیا ہے۔

    بھارتی کرکٹ حلقوں میں اس وقت یہ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ کون سے کرکٹرز ممکنہ طور پر 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جو امریکا جائیں گے۔ تاہم ان میں ایک نام اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کا بھی ہے جن کی مبینہ طور پر ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ یقینی ہے۔

    سہواگ کے مطابق، کوہلی کو نمبر 3 پر بیٹنگ جاری رکھنی چاہیے جبکہ انھوں نے بھارتی عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کی مثال بھی پیش کی ہے اور بتایا کہ سابق بلے باز کو بھی اپنی اوپننگ پوزیشن کو نہ چاہتے ہوئے بھی قربان کرنا پڑا۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر میں اس ٹیم میں ہوتا تو کوہلی کو اوپننگ کے لیے نہ بھیجتا بلکہ میں انھیں نمبر 3 پر کھیلاتا۔ میں روہت شرما اور یشسوی جیسوال کو اوپننگ کرنے کے لیے بھیجتا،

    انھوں نے کہا کہ درمیانی اوورز کرکٹ میں سر درد کی طرح ہوتے ہیں، اگر وکٹ جلد گر جائے تو کوہلی جانتے ہیں کہ کس طرح پاور پلے میں کھیلنا ہے۔ اگر وکٹ دیر سے گرتی ہے تو یہ کپتان اور کوچ کی ذمہ داری ہے کہ وہ انھیں رفتار برقرار رکھنے کے حوالے سے آگاہ کریں۔

    سہواگ نے انکشاف کیا کہ سچن ٹنڈولکر نے بھی نمبر 4 پر بلے بازی کرنے کے لیے اووپننگ پوزیشن کی قربانی دی اور اس کردار میں وہ تیز کھیلتے نظر آئے۔

    سچن نے 2007 کے ورلڈ کپ میں نمبر 4 پر بیٹنگ کی تھی۔ یہاں تک کہ وہ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرنا پسند نہیں کرتے تھے لیکن انھیں ٹیم کے لیے ایسا کرنا پڑا۔

    ویریندر سہواگ نے کہا کہ اگر آپ کی ٹیم میں دو اچھے اوپنرز ہیں اور آپ کو نمبر 3 پر بیٹنگ کرنے کے لیے کہا جاتا ہے، تو آپ کو ایسا کرنا ہوگا۔ آپ کو اس رفتار کے ساتھ چلنا ہوگا جو اوپنرز نے سیٹ کیا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ ویرات کوہلی اس سلسلے میں زیادہ پریشان ہوں گے۔

    تاہم سابق بھارتی کپتان ساروو گنگولی سمیت بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ویرات کوہلی کو عالمی ٹورنامنٹ میں کپتان روہت شرما کے ساتھ بھارت کے لیے بیٹنگ کا آغاز کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ 35 سالہ بیٹر فی الحال انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیے کھیل رہے ہیں اور اس سیزن میں اورنج کیپ ان کے پاس ہے جبکہ وہ ممکنہ طور پربھارتی پلیئنگ الیون میں بھی شامل ہونگے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ 5 جون کو ہوگا۔

  • سہواگ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پلیئنگ الیون سے ہاردک پانڈیا کو باہر نکال دیا!

    سہواگ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پلیئنگ الیون سے ہاردک پانڈیا کو باہر نکال دیا!

    امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کون بھارتی ٹیم میں منتخب ہوگا اور کون نہیں اس پر سابق کرکٹرز منقسم نظرآتے ہیں۔

    ماضی کے جارح مزاج اوپنر ویریندر سہواگ نے عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے اپنی انڈین الیون کے نام بتائے ہیں جس میں انھوں نے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو شامل نہیں کیا ہے۔ سہواگ نے پانڈیا کی جگہ رنکو سنگھ یا شیوم ڈوبے میں سے کسی ایک کو منتخب کیا ہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے بھارتی ٹیم کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اپنی دانست میں ورلڈکپ کھیلنے والے پلیئرز کا نام بتاتے ہوئے انھوں نے یشسوی جیسوال، روہت شرما، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، رشبھ پنت کے نام لیے۔

    تھوڑی توقف کے بعد انھوں نے نمبر 6 پر رنکو سنگھ اور شیوم ڈوبے کو منتخب کیا، پھر انھوں نے جسپریت بمراہ، محمد سراج، سندیپ شرما، کلدیپ یادو اور رویندرا جڈیجا کے نام لیے۔

    اگرچہ سہواگ نے پلیئنگ الیون میں ہاردک کو شامل نہیں کیا لیکن انھوں نے اشارہ دیا کہ ممبئی انڈینز کے کپتان یقینی طور پر مجموعی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

    سابق اوپنر نے کہا کہ پانڈیا کو بھارتی ٹیم میں شامل کرنا یقیناً ایک جراتمندانہ فیصلہ ہوگا، تاہم انھیں
    15 کے اسکواڈ میں ہونا چاہیے، لیکن شاید آپ مجھ سے پلیئنگ الیون کے بارے میں پوچھ رہے تھے۔

    واضح رہے کہ بی سی سی آئی سلیکٹرز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ٹیم انڈیا کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان اگلے ہفتے یا اس کے بعد کریں گے۔

    کپتان روہت شرما، کوچ راہول ڈریوڈ اور بی سی سی آئی کے چیئرمین سلیکٹر اجیت اگرکر کی طرف سے حتمی فہرست میں کون جگہ بناتا ہے اس وقت بھارت میں یہ گرما گرم موضوع بنا ہوا ہے۔

  • انگلش ٹیم کی شیف لانے کی خبروں پر سہواگ زہریلی باتیں کرنے پر اتر آئے!

    انگلش ٹیم کی شیف لانے کی خبروں پر سہواگ زہریلی باتیں کرنے پر اتر آئے!

    بھارتی دورے میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے شیف لانے کی خبروں پر ویریندر سہواگ زہریلی باتیں کرنے پر اتر آئے۔

    انگلینڈ کی ٹیم اس خطرے کے پیش نظر کے طویل دورہ بھارت میں پلیئرز بیمار نہ پڑجائیں اپنے ساتھ شیف لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات سابق بھارتی بلے باز ویریندر سہواگ کو ہرگز پسند نہ آئی اور وہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم پر طنز کے نشتر برسانے لگے۔

    انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ضرورت کک کے جانے کے بعد پڑی، آئی پی ایل میں نہیں پڑے گی۔‘

    سہواگ کا اشارہ سابق انگلش کرکٹر ایلسٹر کک کی طرف تھا، انھوں نے کک ( لفظی معنی کھانا پکانا) کے نام کی وجہ سے ان کی ریٹائرمنٹ کا ذکر کیا۔

    سابق کرکٹر نے انگلینڈ پر یہ بھی طنز کیا کہ آئی پی ایل میں انھیں کسی باورچی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ سہواگ کا اشارہ اس طرف تھا کہ انڈین پریمیئر لیگ میں انگلش پلیئرز ساتھ باورچی لے کر نہیں آتے۔

    ایک اور بھارتی صارف نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’کوئی مسئلہ نہیں کہ ہمارے پاس اچھے شیف ہیں، ایشون اور جڈیجا انگلینڈ کو اچھی طرح سے پکائیں گے۔‘

    واضح رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم طویل دورہ بھارت کے لیے رواں ماہ آئے گی جہاں وہ ساتھ ہفتوں کے قیام کے دوران 5 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔