Tag: ویزا ایمنسٹی اسکیم

  • یو اے ای : غیرملکیوں کیلئے ویزا ایمنسٹی اسکیم متعارف

    یو اے ای : غیرملکیوں کیلئے ویزا ایمنسٹی اسکیم متعارف

    دبئی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں غیرملکیوں کیلئے خصوصی ویزا ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی گئی ہے جس باقاعدہ کا آغاز ہوگیا ہے۔

     رپورٹ کے مطابق مذکورہ اسکیم ایسے تارکین وطن کے لیے ہے جو قانونی طور پر امارات میں داخل تو ہوئے لیکن انہوں نے مدت ختم ہونے کے بعد ویزے کی تجدید نہیں کروائی اور غیرقانونی طور پر مقیم ہیں۔

    یو اے ای حکومت کی جانب سے اسکیم کے تحت یکم ستمبر سے 30 اکتوبر تک دو ماہ کے ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    اماراتی حکام نے اس اسکیم کے تحت ان غیر قانونی رہائشیوں کو پُرکشش سہولت فراہم کی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے قیام کو قانونی شکل دے سکتے ہیں یا جرمانے کی رقم ادا کیے بغیر اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کے حکام نے واضح کیا ہے کہ اس اسکیم کا اطلاق ان لوگوں پر نہیں ہوتا جو غیر قانونی طریقے سے متحدہ عرب امارات میں داخل ہوئے۔

    علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ایسے پاکستانی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یا تو اپنی حیثیت کو باقاعدہ قانونی بنائیں یا بحفاظت پاکستان واپس جائیں۔

  • دبئی: 1534 افراد ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے پہنچ گئے

    دبئی: 1534 افراد ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے پہنچ گئے

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں آج سے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز ہونے کے بعد 1534 افراد فائدہ اٹھانے پہنچ گئے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز ہونے کے بعد متعدد شہریوں نے امارات میں ویزا ایمنسٹی اسکیم کے دفاتر کا رخ کرلیا، 18 سال سے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر ایک شہری پر عائد دس لاکھ درہم کا جرمانہ معاف کردیا گیا۔

    امارات میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ایک ایشین فیملی بھی ویزا ایمنسٹی اسکیم کے دفاتر پہنچی، فیملی نے کوئی دستاویز پیش نہیں کی لہٰذا ان پر عائد جرمانے کو معاف کرتے ہوئے 10 دن میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    امارات میں قائم الویر سینٹر کی جانب سے 326 افراد کو آؤٹ پاسز جاری کئے گیے اور جرمانہ عائد کیے بغیر ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق ویزا ایمنسٹی اسکیم کے پہلے روز 408 افراد نے ویزے کی تجدید کے رابطہ کیا، 260 افراد نئے اسپانسرز کے ساتھ اپنی رہائشی حیثیت میں ترمیم کرنے کے لیے پہنچے جبکہ 416 افراد کے ویزا کینسل کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی۔

    گلف نیوز کے مطابق 20 سالہ بھارتی شہری صدام حسین کا کہنا ہے کہ ایک کنسٹرکشن کمپنی میں مزدوری کرتے ہیں، کمپنی کی جانب سے میرا اسٹیٹس تبدیل نہیں کیا جارہا اور مجھے ایک ماہ کی تنخواہ بھی نہیں دی گئی ہے، میں تین ماہ سے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر ہوں مجھے بغیر کسی جرمانے کے بھارت واپس جانے دیا جائے۔

    واضح رہے کہ اس اسکیم سے قانونی طریقے سے جانے والے افراد ہی فائدہ اٹھاسکیں گے غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والوں کو بغیر کسی جرمانے کے واپس بھیج دیا جائے گا اور وہ آئندہ دو سال تک واپس نہیں جاسکیں گے۔

    پاکستانیوں کے لیے ابوظہبی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیے گئے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہوسکیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔