Tag: ویزا درخواست

  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دے دی

    بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دے دی

    بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دے دی ہے قاسم اور سلیمان نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دے دی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

    اس حوالے سے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلیمان اور قاسم نے چند وز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ سفیر کے مطابق ویزوں کے اجرا کے لیے اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی منظوری کا انتظار ہے۔

    علیمہ خان کے مطابق پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ہی ویزا جاری ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستان آنے کے لیے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-sons-did-not-apply-for-visa-at-pakistan-high-commission-london/

  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ویزا درخواست نہیں دی

    بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ویزا درخواست نہیں دی

    برطانیہ (یکم اگست 2025): بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزا درخواست نہیں دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستان آنے کے لیے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ قاسم اور سلیمان کو ماضی میں نادرا کارڈز جاری ہو چکے ہیں اور انہوں نے اپنا پاکستان کا آخری سفر نادرا کارڈز پر ہی کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزا درخواست کے لیے قاسم اور سلیمان کو ہائی کمیشن جانے کی ضرورت نہیں۔ ویزا درخواستیں وزارت داخلہ میں براہ راست آن لائن وصول کی جا رہی ہیں۔

    پاکستانی ہائی کمیشن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

    واضح رہے کہ علیمہ خان کی جانب سے آج جاری بیان میں کہا گیاتھا کہ قاسم اور سلیمان نے پاکستان آنے کے لیے ویزے کی درخواست دے دی ہے اور پاکستانی ہائی کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

    علیمہ خان کے مطابق ویزا درخواستیں چند روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں درخواستیں جمع کرائی گئیں اور لندن میں پاکستانی سفیر کے مطابق ویزوں کے اجرا کے لیے اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی منظوری کا انتظار ہے۔ منظوری ملنے کے بعد ہی ویزا جاری ہوگا۔