Tag: ویزا فراڈ

  • انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    گجرات(23 اگست 2025): ایف آئی اے نے گجرات اور گوجرانوالہ سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے گجرات اور گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں صابر حسین، شمشاد علی، طلحہ اور منیر  احمد شامل ہے، ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہریوں سے لاکھوں روپے لیے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے، ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔

    دوسری جانب ایف آئی اے نے ویزےکیلئے جعلی دستاویزات فراہم کرنے میں ملوث  اشتہاری کو گرفتار کرلیا، گرفتار سجاد احمد نے ترک سفارتخانے میں ویزےکیلئے جعلی دستاویزات دیں، ملزم کی جانب سے کمرشل بینک کی جعلی اسٹیٹمنٹ جمع کروائی گئی۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کمرشل بینک نے بھی جعلی اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کی تصدیق کی ہے، ملزم کیخلاف ترک سفارتخانے کی شکایت پر 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھا، اشتہاری گزشتہ سال سے روپوش تھا، گرفتای کیلئے متعدد بار چھاپے مارےگئے۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-fia-human-smugglers-arrest/

  • یورپ میں ملازمت کے  خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!

    یورپ میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!

    ملتان : ملازمت کے لیے یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں ، شہریوں سے اٹلی اور اسپین میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ملتان زون نے لودھراں اور ولایت آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد مرتضیٰ اور مدثر اقبال کے نام سےہوئی، ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیائے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم مدثر نے شہریوں کو اٹلی اور اسپین کا ورک ویزا دینے کیلئے 11 لاکھ 47ہزارہتھیائے جبکہ ملزم مرتضیٰ نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے6 لاکھ 15 ہزار روپے لیے لیکن ملزمان شہریوں کوبیرون ملک بھجوانےمیں ناکام رہےاوررقم لیکرروپوش ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    دوسری جانب ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائیاں کرتے ہوئے ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ایجنٹ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کرشہریوں سےلاکھوں روپےلیے،ملزم صداقت نےبیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 70 لاکھ روپے لیے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے شہریوں کوکشتی سےسینیگال سےیورپ اسمگل کی کوشش کی،حادثہ پیش آیا، حادثے کےبعد سے شہری لاپتہ ہیں ،ایف آئی اے

    مرزانعیم نےشہری کواسپین ملازمت کاجھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے،ایک ہزارڈالرلیے جبکہ ملزم نے شہری کواسپین کے بجائے موریطانیہ بھجوا دیا اور کشتی سے یورپ اسمگل کی کوشش کی لیکن شہری نےکشتی کے ذریعے سفر کرنے سے انکار کردیا اور پاکستان واپس آ گیا۔

  • 3 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری گرفتار

    3 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری گرفتار

    ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت عمر طارق کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ہے، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم سال 2024 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا، ملزم نے مختلف شہریوں سے کینیڈا بھجوانے کے نام پر 3 تین کروڑ 50 لاکھ روپے بٹورے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہاملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/fia-arrests-fugitive-in-murder-case/

  • انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹ گرفتار

    انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹ گرفتار

    ایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور گجرات سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ اور گجرات سے 5 افردا کو گرفتار کیا جو انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں فاروق عادل، نزاکت علی، محمد آصف، محمد ارسلان اور عدنان علی شامل ہیں، ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجواتے تھے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم فاروق نے رومانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر ساڑھے 14 لاکھ روپے بٹورے، ملزم نزاکت نے لیبیا اور یورپ بھجوانے کے نام پر 50 لاکھ روپے بٹورے۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم آصف نے ایک شہری سے کرغستان ملازمت کا جھانسہ دے کر 11 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم ارسلان نے شہری کو کویت ملازمت کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ 30 ہزار روپے لئے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم عدنان نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض بھجوانے کے نام پر 13 لاکھ ہتھیائے تھے۔

  • ویزا فراڈ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزم گرفتار، 14 پاکستانی پاسپورٹ برآمد

    ویزا فراڈ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزم گرفتار، 14 پاکستانی پاسپورٹ برآمد

    لاہور: ایف آئی اے لاہور زون نے ویزا فراڈ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مہریار، حسنین علی اور خاتون شامل ہیں۔

    ایف آئی اے لاہور زون ترجمان کے مطابق ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم حسنین علی نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے ہتھیائے ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے شہری کو کینیڈا کا ورک ویزہ فراہم کرنے کیلئے 31 لاکھ 76 ہزار روپے وصول کیے، ملزم مہریاربیرون ملک ملازمت کے نام پر پاسپورٹ اور لاکھوں روپے بٹور رہا تھا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم مہریارکے قبضے سے 14 پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لئے گئے، ملزمہ میراج فاطمہ شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہی تھی، ملزمہ کے قبضے 6 پاسپورٹ اور دیگر سفری ایگریمنٹ برآمد کر لئے گئے، ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے۔

  • ویزا فراڈ سے ہوشیار، انسانی اسمگلرز سے 187 پاکستانی پاسپورٹس برآمد

    ویزا فراڈ سے ہوشیار، انسانی اسمگلرز سے 187 پاکستانی پاسپورٹس برآمد

    کراچی: ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی میں ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں کلفٹن میں چھاپے کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 187 پاکستانی پاسپورٹس برآمد کر لیے۔

    گرفتار ملزمان میں محمد عباس، خواجہ کلیم، محسن رضا، غلام عباس اور عامر علی شامل ہیں، یہ ملزمان شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر پیسے بٹورنے میں ملوث تھے، اور بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    بشکیک کے میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا جعلی ایڈمیشن لیٹر، مسافر ایئرپورٹ ہی پر گرفتار

  • 350  سے زائد شہریوں سے ویزا فراڈ کرنیوالے گینگ کے 2 کارندے گرفتار

    350 سے زائد شہریوں سے ویزا فراڈ کرنیوالے گینگ کے 2 کارندے گرفتار

    اسلام آباد : یونان میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے ویزا فراڈ کرنیوالے گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایات پر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کی کارروائی کرتے ہوئے کہا شہریوں سے ویزا فراڈ کرنیوالے گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان غلام مرتضیٰ اور انجم جاوید کواسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ، ملزمان نے ملی بھگت سے 350 سے زائد شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے یونان میں ملازمت کا جھانسہ دےکر7کروڑ80لاکھ روپےسےزائدکافراڈ کیا ، نامزد ملزمان میں سے ایک یونان ایمبیسی میں ملازمت کر رہا تھا۔

    ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ نامزد ملزم نے دیگر ساتھیوں کو یونان کے جعلی ویزا اسٹیکرز فراہم کئے۔

  • ویزا فراڈ، 2 خواتین سمیت 6 انسانی اسمگلرز گرفتار

    ویزا فراڈ، 2 خواتین سمیت 6 انسانی اسمگلرز گرفتار

    راولپنڈی: ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے 2 خواتین سمیت 6 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل راولپنڈی نے چھاپا مار کارروائیوں کے دوران دو خواتین سمیت چھ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں اعزاز احمد، یثرب طفیل، سہیل، بلال سلیم اور دو خواتین شامل ہیں، جو انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے جرم میں ملوث ہیں، ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورے۔

    غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والا شہری انسانی اسمگلرز کا شکار بن گیا

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم اعزاز احمد نے ایک شہری کو برطانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 1 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کیے، جب کہ ملزم یثرب طفیل اور سہیل کے خلاف 2 مقدمات اور متعدد انکوائریاں درج ہیں، ملزمان نے شہریوں کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔

    گرفتار ملزم بلال سلیم 4 مقدمات میں مطلوب ہے، ملزم نے دبئی اور ملائیشیا ملازمت کے نام پر 17 لاکھ روپے ہتھیائے، گرفتار دو خواتین ملزمان کے خلاف بھی ویزا فراڈ سے متعلق متعدد مقدمات درج ہیں۔

  • ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں محمود احمد، امان اللہ اور قاسم علی شامل ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم محمود نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے بٹورے تھے، ملزم نے شہری کو کینیڈا ملازمت پربھجوانے کیلئے 25 لاکھ روپے بٹورے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزم امان اللہ، قاسم علی نے عراق ملازمت کا جھانسہ دے کر9 لاکھ روپے لیے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔