Tag: ویزا فری

  • چین میں ویزا فری انٹری سے متعلق اہم خبر

    چین میں ویزا فری انٹری سے متعلق اہم خبر

    چین نے روسی شہریوں کو آزمائشی بنیادوں پر ویزا فری داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ سہولت 15 ستمبر سے عام پاسپورٹ رکھنے والے روسی شہریوں کے لیے مؤثر ہوگی۔

    چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ویزا فری سہولت ایک سال کے لیے دی جا رہی ہے جس کے تحت روسی شہری زیادہ سے زیادہ 30 دن تک چین میں قیام کر سکیں گے۔

    اس سے قبل چین نے سیاحت کو فروغ دینے کیلیے 70 سے زائد ممالک کے شہریوں کیلیے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا تھا۔

    چین میں ویزا پالیسی میں نرمی کے بعد دنیا بھر سے سیاح ملک میں سیاحتی مقامات کا رُخ کر رہے ہیں۔

    نئی پالیسی کے مطابق 74 ممالک کے شہری بغیر ویزا چین میں 30 دن تک قیام کر سکتے ہیں۔ دراصل چینی حکومت سیاحت، معیشت اور اپنی طاقت کو فروغ دینے کیلیے ویزا فری انٹری کو مسلسل بڑھا رہی ہے۔

    ملک کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2024 میں 20 ملین سے زائد غیر ملکی سیاح بغیر ویزا داخل ہوئے۔

    کم جونگ اُن بذریعہ ٹرین چین روانہ ہوگئے

    اگرچہ زیادہ تر سیاحتی مقامات اب بھی غیر ملکیوں سیاحوں سے بھرے ہوئے ہیں لیکن ٹریول کمپنیاں اور ٹور گائیڈ اب موسم گرما کی تعطیلات کیلیے چین آنے والوں کی توقع میں بڑی آمد کیلیے تیار ہیں۔

    واضح رہے کہ دسمبر 2023 میں چین نے فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، اسپین اور ملائیشیا کے شہریوں کیلیے ویزا فری داخلے کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کے بعد سے تقریباً پورا یورپ نئی ویزا پالیسی میں شامل ہو چکا ہے۔

  • متحدہ عرب امارات: کس ملک کے شہریوں کو اب ویزا کی ضرورت نہیں؟

    متحدہ عرب امارات: کس ملک کے شہریوں کو اب ویزا کی ضرورت نہیں؟

    متحدہ عرب امارات میں اماراتی فیڈریشن آف امیگریشن اینڈ کسٹمز اتھارٹی کی جانب سے بھارت کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسے بھارتی شہری جن کے پاس کارآمد شنگین یا امریکہ کا رہائشی ویزا ہو گا انہیں مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد امارات کا ویزا جاری کیا جاسکے گا۔

    امارات الیوم کے مطابق اتھارٹی کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر سھیل سعید الخییلی نے بتایا کہ بھارتی شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں کی گئی تبدیلی کا مقصد دوطرفہ طویل المدتی سٹراٹیجک تعلقات ہیں۔ ویزے کے ضوابط میں نرمی سے سیاحت کو بھی مزید فروغ حاصل ہوگا۔

    اتھارٹی نے ویزا فیس کے حوالے بتایا کہ اماراتی کابینہ کی جانب سے اس حوالے سے جن ضوابط کی منظوری دی گئی ہے ان کے مطابق بھارتی شہریوں کو جن کے پاس امریکہ کا رہائشی ویزا یا گرین کارڈ ہو یا یورپی یونین کا کارآمد ویزا ہو انہیں 14 دن کا ویزا 100 درھم میں جاری کیا جائے گا۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر کسی کوویزے میں توسیع کرانی ہے تو 14 دن کی توسیع 250 درھم میں کردی جائے گی جبکہ 60 دن کے ویزے کی فیس 250 درھم مقرر کردی گئی ہے۔

    اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے لیے آنے والے غیر ملکی کارکنوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردی گئیں، ملک میں آنے والے غیرملکی کارکنوں کو چار لازمی طبی ٹیسٹ کرانے ہوں گے۔ میڈیکل ٹیسٹ میں کارکن کی عمومی صحت کی رپورٹ شامل ہو گی۔

    رپورٹس کے مطابق ابوظبی میں ’میڈیکل ٹیسٹ سینٹر‘ کے ڈائریکٹر آپریشنز کریگ ہالپین نے بتایا کہ امارات میں عالمی معیارکو مدنظر رکھتے ہوئے چار میڈیکل ٹیسٹ مقرر کئے گئے ہیں تاکہ یہاں رہنے اور آنے والوں کی عمومی صحت پر اثر نہ پڑے۔

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے غیرملکیوں کیلئے بڑی پیشکش

    اُنہوں نے کہا کہ امارات کی لیبر مارکیٹ میں ملازمتوں کے بہت مواقع ہیں، اس لیے یہاں آنے والوں کی عمومی صحت کی جانچ کو قبل از وقت ممکن بنایا جاسکے گا۔

  • متحدہ عرب امارات: کن ممالک کے شہریوں کو اب ویزا کی ضرورت نہیں؟

    متحدہ عرب امارات: کن ممالک کے شہریوں کو اب ویزا کی ضرورت نہیں؟

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فراہم کردہ متعدد ممالک کے لیے ایئرپورٹ پر ویزہ فراہم کرنے کی سہولت میں اسرائیل کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے ویزے سے مستثنیٰ ممالک کی فہرست کو نئی ترتیب دی گئی ہے، جس کے مطابق اسرائیل اور بھارت سمیت 87 ممالک کے شہری بغیر پیشگی ویزا کے یو اے ای میں داخل ہو سکتے ہیں۔

    کون سے ممالک کو 30 اور کن کو 90 دن کا Visa On Arrival فراہم کیا جائے گی اس کی معلومات متحدہ عرب امارات کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

    یو اے کی وزارت خارجہ کے مطابق جن ممالک کے نام اس فہرست میں شامل انہیں ایئرپورٹ پہنچنے پر 30 سے 90 دنوں تک کا ویزا فراہم کردیا جائے گا جس میں مزید 10 دن کی توسیع کی جا سکتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق گلف تعاون تنظیم (GCC) کے رکن ممالک کے شہریوں کو نہ تو انٹری ویزا کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی کفیل کی پیش آئے گی۔

    رفح میں زمینی آپریشن کے سوا کوئی راستہ نہیں، نیتن یاہو

    اماراتی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق جی سی سی ممالک کے شہری یو اے ای کے کسی بھی ایئرپورٹ یا بندرگار پر پہنچنے پر جی سی سی ملک کی طرف سے جاری کردہ پاسپورٹ یا شناختی کارڈ پیش کرنے کے بعد ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔

  • ایران نے سعودی شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    ایران نے سعودی شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    ایران سعودی عرب تعلقات بحالی کے بعد ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی، ایران نے سعودی شہریوں کو پیشگی ویزا لینے سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیصلے پر عملدر آمد شروع کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ دونوں اسلامی ممالک کے درمیان مزید قربتیں پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔

    واضح رہے کہ ایران نے دسمبر میں سعودی عرب سمیت 28 دیگر ملکوں کے شہریوں کو پیشگی ویزہ سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    فضائی راستے سے آنے والے سعودی سیاحوں کو ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم بری راستوں سے آنے والے سیاحوں پر یہ فیصلہ نافذ نہیں ہوگا۔

    ایرانی وزیر سیاحت عزت اللہ ضرغامی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران نے سعودی عرب کے علاوہ انڈیا، بحرین، قطر، کویت،روس، امارات، لبنان، تیونس اور برازیل کے علاوہ دیگر ممالک کے شہریوں کو ویزے سے یکطرفہ استثنیٰ دے دیا ہے۔

    دوسری جانب کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے کویت کے لیے مختلف زمروں کے وزٹ ویزوں کو دوبارہ متعارف کرانے کے امکان پر غور شروع کردیا ہے، ان میں کمرشل، سیاحتی اور فیملی وزٹ ویزا شامل ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ غور و فکر شیخ فہد الیوسف، نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع، اور قائم مقام وزیر داخلہ کی طرف سے تازہ ترین شرائط اور ضوابط کے ساتھ فیملی / ڈیپنڈنٹ ویزا کو دوبارہ کھولنے کے لیے کیے گئے حالیہ فیصلے کے ردعمل میں کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کی سربراہی عزت مآب شیخ محمد الصباح کر رہے ہیں، تاکہ کویت کی سیاحت کو بحال کیا جا سکے، جو کئی سالوں سے روکے ہوئے ہے۔ جبکہ یہ اقدام نئی حکومت کے وژن کے مطابق ہے۔

    عراق سے 50 ہزار عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ گئے

    اپنے معاشی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کوشاں، نئی انتظامیہ ملک کے اندر کاروباری کارروائیوں کو متحرک کرنے کے لئے اقدامات میں مصروف عمل ہے، متنوع شعبوں میں فائدہ مند اثرات کا اندازہ لگارہی ہے۔

  • برطانیہ نے کن اسلامی ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلے کی اجازت دیدی؟

    برطانیہ نے کن اسلامی ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلے کی اجازت دیدی؟

    بعض ممالک کے شہری اب صرف 10 برطانوی پاؤنڈز کی انتہائی معمولی قیمت پر برطانیہ کا سفر بغیر ویزا کے کر سکتے ہیں اور اس پر 22 فروری 2024 سے مکمل عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے کئے گئے حالیہ فیصلے میں عرب خلیجی ممالک سے برطانیہ جانے والے شہریوں کے سفر میں سہولت فراہم کرنے کی شرط رکھی گئی ہے، کیونکہ موجودہ الیکٹرانک ویزا کو صرف 12.5 ڈالر میں الیکٹرانک فارم سے تبدیل کردیا گیا تھا۔

    برطانوی حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلے میں ان ممالک کے ہر فرد کو شامل کیا گیا ہے، چاہے وہ بالغ ہوں، بچے ہوں یا شیرخوار، اور انہیں چھ ماہ تک بطور سیاح رہنے، رشتہ داروں سے ملنے، کاروبار کے مقصد سے، یا مختصر مطالعہ کے لیے، یا متحدہ کے ذریعے ٹرانزٹ ویزا حاصل کرنے کی اجازت فراہم کی گئی ہے۔

    الیکٹرانک وزٹ پرمٹ سسٹم کا استعمال قطر کے شہری سب سے پہلے کریں گے جس کے بعد فروری 2024 میں دیگر GCC ممالک اور اردن کے شہری آئیں گے۔ 2024 کے دوران اس نظام کو دنیا کے دیگر ممالک تک پھیلا دیا جائے گا۔

    اس سال کے شروع میں برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نیا الیکٹرانک وزٹ پرمٹ سسٹم کام شروع کر دے گا۔ اس کا مقصد 2025 تک برطانیہ کی تمام سرحدی گزرگاہوں کو ڈیجیٹائز کرنا ہے۔

    برطانیہ آنے والے یا اس کی سرحدوں سے گزرنے والے جنہیں مختصر قیام کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہے یا جن کے پاس فائل پر دوسرا برطانوی ویزا نہیں ہے وہ الیکٹرانک وزیٹر پرمٹ کے لیے درخواست جمع کراسکتے ہیں۔

    790,000 سے زائد سیاحوں نے گزشتہ سال خلیجی ممالک سے برطانیہ کا دورہ کیا، جس پر دو بلین پاؤنڈز خرچ ہوئے۔ یہ آبادی برطانوی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے۔

    برطانیہ کا ویزا، پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان

    حکومت نے واضح کیا کہ حال ہی میں اعلان کردہ الیکٹرانک اجازت (ETA) عرب خلیجی ممالک کے شہریوں کو برطانیہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

  • یورپ میں ویزا فری سفر کی خوشخبری سنادی گئی

    یورپ میں ویزا فری سفر کی خوشخبری سنادی گئی

    کوسوو کے باشندوں کو یورپ میں بغیر ویزا جانے کی اجازت دینے والی یورپی یونین کی ویزا سکیم طویل انتظار کے بعد پیر سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی اسکیم کوسوو کے شہریوں کو 180 دن کی مدت میں 90 دن تک بغیر ویزا شینگن زون کا سفر کرنے کے قابل بناتی ہے۔ نئی اسکیم کا نفاذ اتوار کی رات سے کردیا گیا ہے۔

    کوسوو کے دارالحکومت پرسٹینا میں ان اصلاحات کو مکمل شناخت کی جانب ایک اور قدم اور نئے عزائم کو فروغ دینے کے طور پر سمجھا جاتا ہے جس نے 2008 میں یورپی یونین میں شمولیت کے لیے آزادی کا اعلان کیا تھا۔

    کوسوو 18 لاکھ نفوس کی آبادی کے ساتھ مغربی بلقان کے چھ ممالک میں سے آخری ہے جس کی کوشش ہے کہ وہ یورپی یونین میں شامل ہوجائے۔

    یورپی یونین کی جانب سے کوسوو کے ساتھ ویزا نظام ختم کرنے سے قبل اس ملک کا پاسپورٹ رکھنے والے دنیا کے صرف 14 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے تھے۔

    یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے لیے سرحد اور نقل مکانی کے انتظام کے پیش نظر کوسوو نے 2018 تک ویزا فری نظام کے لیے ضروری معیار کو پورا کیا، لیکن یہ منظوری فرانس اور ہالینڈ کی جانب سے روک دی گئی۔

    یورپی یونین کے پانچ دیگر ممبران قبرص، یونان، رومانیہ، سلوواکیہ اور سپین ہجرت کی نئی سکیموں کے لیے فکر مند تھے اور ان پانچوں ممالک نے سربیا سے کوسوو کی آزادی کو تسلیم نہیں کیا۔

    جاپان میں زلزلہ، امریکی صدر نے بڑی پیشکش کردی

    کوسوو کی حکومت پرسٹینا میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران عوامی بیداری مہم چلا رہی ہے جس میں زور دیا جارہا ہے کہ یورپی یونین میں ملازمتوں کی تلاش کے لیے سفر کی آزادی کا غلط استعمال نہ کریں۔

  • چین نے 6 ممالک کے لئے ویزا کی شرط ختم کردی؟

    چین نے 6 ممالک کے لئے ویزا کی شرط ختم کردی؟

    چین کی جانب سے ایک اہم اقدام کے طور پر 6 ممالک کے شہریوں کو ’ویزا فری‘ انٹری دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، مملکت کی جانب سے یہ فیصلہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے فرانس، جرمنی، اٹلی، سپین، نیدرلینڈز اور ملائیشیا کے شہریوں کو ملک میں ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت دیدی ہے۔

    روئٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کی جانب سے عارضی طور پر ان ممالک کے شہریوں کو ’ویزا فری‘ انٹری دینے کا فیصلہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

    چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’رواں سال یکم دسمبر سے اگلے سال 30 نومبر تک جرمنی، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، سپین اور ملائیشیا کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دی گئی ہے۔‘

    ان ممالک کے شہری بغیر ویزا کے زیادہ سے زیادہ 15 روز تک مملکت میں قیام کر سکیں گے اور کاروباری سرگرمیوں، سیاحت اور اپنے رشتے داروں سے ملاقات کے لیے چین میں بغیر ویزا کے داخل ہوسکیں گے۔

    گذشتہ کئی برسوں سے چینی حکومت یورپ اور دیگر مغربی ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات بہتر بنانے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔

    حال ہی میں ’پیو ریسرچ سینٹر‘ کے سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دنیا کے 24 ممالک میں 67 فیصد افراد چین کے حوالے سے منفی خیالات رکھتے ہیں۔

    ایک اور اہم ملک نے اسرائیل سے تعلقات منقطع کر دیئے

    چین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خاتمے کے بعد حالیہ دنوں میں انٹرنیشنل فلائٹس کو چین میں لینڈنگ کرنے کی اجازت دینے سمیت کئی اقدامات کیے ہیں جن کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

  • ’امریکا کا اسرائیل سے متعلق اہم اقدام‘

    ’امریکا کا اسرائیل سے متعلق اہم اقدام‘

    امریکا نے اسرائیل کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کرکے بڑی سہولت سے دیدی، امریکا کی جانب سے مذکورہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد اب اسرائیلی شہری امریکا میں بغیر ویزا نقل و حرکت کرسکیں گے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی شہریوں کا امریکا میں ویزوں کے بغیر داخلہ 30 نومبر سے شروع ہو جائے گا۔

    امریکی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ امریکی اقدام پر صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امریکی اقدام سے اسرائیل، امریکا تعلقات مزید بہتری کی جانب گامزن ہوں گے۔

    امریکی وزیر خارجہ کا فیصلے سے متعلق کہنا تھا کہ اس اقدام سے اسرائیل میں امریکیوں کو بھی آزاد نقل و حرکت کا موقع میسر آئے گا، جبکہ اسرائیلیوں کیلئے ویزہ فری سفر کا اقدام اسرائیل سے اسٹریٹجک شراکت داری کا حصہ ہے۔

    امریکی وزیرخارجہ بلنکن نے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے خاص طور پر فلسطینی علاقوں میں رہنے والے امریکی شہری مستفید ہوسکیں گے۔

  • ایسے ممالک جہاں جانے کے لیے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں

    ایسے ممالک جہاں جانے کے لیے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں

    سیر و سیاحت کرنے کا شوق کسے نہیں ہوتا، مگر اس کے لیے بہت سا وقت اور پیسہ درکار ہے۔

    پھر جب سے دنیا بھر میں دہشت گردی کا خوفناک عفریت زور پکڑ رہا ہے تب سے ایک سے دوسرے ملک جانا اور ویزا حاصل کرنا ایک مشکل مرحلہ بن گیا ہے۔

    کچھ عرصہ قبل ایک امریکی ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں پاکستانی پاسپورٹ کو ایشیائی ممالک کی فہرست میں کمزور ترین قرار دیا گیا۔

    اس فہرست میں بھارت سب سے آگے تھا جس کا پاسپورٹ تمام جنوبی ایشیائی ممالک میں بہترین پوزیشن پر تھا۔

    تاہم پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں، گو کہ پاکستان کا پاسپورٹ پہلے جیسا مضبوط تو نہیں رہا، تاہم اب بھی دنیا کے کئی ممالک ایسے ہیں جو پاکستانیوں کو بغیر ویزے کے قبول کرلیتے ہیں، اور پھر سفر تو کہیں کا بھی ہو، ہمیشہ علم اور خوشی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

    آئیں دیکھتے ہیں وہ کون سے ممالک ہیں جہاں پاکستانی بغیر ویزے کے باآسانی جاسکتے ہیں۔

    جزائر کیریبئین میں واقع ملک ڈومینیکا

    ہیٹی

    سینٹ ونسنٹ

    ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو

    براعظم اقیانوس (اوشنیا) میں واقع ملک مائیکرو نیزیا

    واناتو


    علاوہ ازیں مندرجہ ذیل ممالک پاکستان کے لیے ویزا اپون ارائیول کی پالیسی پر کاربند ہیں یعنی آپ کو ان ممالک میں پہنچ کر ویزا ملے گا۔

    کمبوڈیا

    افریقی ملک کیپ ورڈ

    کاموروس

    آئیوری کوسٹ

    جبوتی

    گینیا بساؤ

    کینیا

    مڈغاسکر

    مالدیپ

    موریطانیہ

    موزمبیق

    نیپال

    نکارا گوا

    پالاؤ

    سموا

    سشیلز

    تنزانیہ

    مشرقی تیمور

    ٹوگو

    تووالو

    یوگنڈا

    آپ کس ملک کی سیر کو جانا پسند کریں گے؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔