Tag: ویزا فری انٹری

  • پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا  فری انٹری کی سہولت

    پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت

    ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ جہانگیر عالم چوہدری سے ملاقات ہوئی۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی کو وزارت داخلہ ڈھاکہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    نیوزی لینڈ نے ویزا قوانین میں نرمی کردی

    دونوں وزرائے داخلہ کا انٹرنل سیکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈھاکہ آمد پر اپنے بھائی کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کا دورہ پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے انتہائی اہم ہے.

    بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے پولیس ٹریننگ کی پیشکش پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

    ملاقات میں بنگلہ دیش کے ساتھ انسداد دہشت گردی،منشیات و انسداد انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

    اس کے ساتھ ہی پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، پاکستان کی طرف سے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ بنگلہ دیش کا اعلیٰ سطح وفد جلدسیف سٹی پراجیکٹ اور نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کرنے اسلام آباد آئے گا۔

  • چین نے 4 ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت دے دی

    چین نے 4 ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت دے دی

    چین نے عمان، سعودی عرب، کویت اور بحرین کے شہریوں کے لیے 30 دن کی ویزا فری انٹری کی سہولت کا اعلان کردیا ہے جو ایک سال کے آزمائشی منصوبے کے تحت ہوگا۔

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے گزشتہ روز کہا کہ یہ نئی پالیسی 9 جون 2025 سے 8 جون 2026 تک جاری رہے گی۔

    رپورٹس کے مطابق ویزا فری انٹری کی سہولت والے ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو چین میں کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں یا دوستوں سے ملاقات، تبادلے اور ٹرانزٹ کے لیے ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت ہوگی۔

    چین اب تمام (جی سی سی) کے رکن ممالک کے شہریوں کو ویزا فری رسائی کی سہولت فراہم کررہا ہے جبکہ یو اے ای اور قطر کے ساتھ باہمی بنیادوں پر ویزا فری سروس پالیسی پہلے ہی سے نافذ العمل ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کے مزید دوستوں کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ چین کا اچانک سفر کریں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو 32 سے زائد ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کیلیے بڑی خوشخبری

    بارباڈوس، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے جزائر، کومورو جزائر، جزائر کوک، جبوتی، ڈومینیکا، گنی بساؤ، ہیٹی، کینیا، مڈغاسکر، مالدیپ، مائیکرونیشیا، مونٹسیرات، موزمبیق، نیپال، نیو، پلاؤ جزائر، قطر، روانڈا، لیونڈا، سیمو، سیمیول، سیشلز، سینا، صومالیہ، سری لنکا، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، تیمور-لیسٹے، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، تووالو اور وانواتو۔

    Barbados, Burundi, Cambodia, Cape Verde Islands, Comoro Islands, Cook Islands, Djibouti, Dominica, Guinea-Bissau, Haiti, Kenya, Madagascar, Maldives, Micronesia, Montserrat, Mozambique, Nepal, Niue, Palau Islands, Qatar, Rwanda, Samoa, Senegal, Seychelles, Sierra Leone, Somalia, Sri Lanka, St. Vincent and the Grenadines, Timor-Leste, Trinidad and Tobago, Tuvalu and Vanuatu

  • روس کا ویزا فری انٹری دینے کا اعلان

    روس کا ویزا فری انٹری دینے کا اعلان

    ماسکو: روس نے 2025 سے ہندوستانیوں کو بغیر ویزا انٹری کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روس اور ہندوستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے روس نے بھارتی شہریوں کو ویزے کے بغیر انٹری دینے کی اجازت دے دی ہے۔

    جون 2023 میں دونوں ممالک نے ویزا پابندیوں میں کمی کے حوالے سے بات چیت کی تھی، تاہم اب روس کے نئے ویزا قوانین نافذ ہونے کے بعد ہندوستانی شہری بغیر ویزا روس کا سفر کر سکیں گے۔

    ہندوستانی شہری اگست 2023 سے روس کے لیے ای-ویزا کے بھی اہل ہیں، جس کے اجرا میں تقریباً چار دن لگتے ہیں۔

    دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں روس نے ہندوستانیوں کو 9,500 ای-ویزا جاری کیے، اس برس 60 ہزار سے زیادہ ہندوستانیوں نے ماسکو کا سفر کیا، جو 2022 کے مقابلے میں 26 فی صد زیادہ ہے۔

    واضح رہے کہ اس وقت روس ویزا فری انٹری کی سہولت صرف چین اور ایران کے مسافروں کو دیتا ہے، تاہم ہندوستان کے ساتھ بھی اس سہولت پر غور کیا جا رہا ہے، اور امکان ہے کہ 2025 سے اس کا آغاز ہو جائے گا۔ روس کے ساتھ بھارت کے ان قریبی روابط پر امریکا ہمیشہ تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے۔

  • ویزا فری انٹری : چین جانے والے غیر ملکیوں کیلیے بڑی خبر

    ویزا فری انٹری : چین جانے والے غیر ملکیوں کیلیے بڑی خبر

    چین نے ملک میں سیاحت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کرتے ہوئے دنیا کے نو ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا ہے۔

    ان ممالک میں ویزا فری انٹری کیلئے جنوبی کوریا، ناروے، فن لینڈ اور سلوواکیہ سمیت 9 ممالک شامل ہیں۔

    عالمی برادری میں اپنی ساکھ بہتر بنانے کے لیے چین زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی آمد و رفت میں اضافہ چاہتا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے سیاحوں کو بہت سی سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی بھی مرتب کی گئی ہے۔

    china

    ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق اب جنوبی کوریا، ناروے، فن لینڈ، سلواکیا، ڈنمارک، آئس لینڈ، اَندورا، موناکو اور لیکٹنسٹائن کے شہری چین میں بغیر ویزا کے داخل ہو سکیں گے۔

    چین کی وزارت خارجہ کے مطابق 8 نومبر سے ان ممالک کے شہری کاروبار، سیاحت، خاندان کے لوگوں سے ملاقات یا ٹرانزٹ کے لیے چین میں ویزا کے بغیر داخل ہو سکیں گے اور پندرہ دن رہ سکیں گے۔

    واضح رہے کہ چین نے ملک میں سیاحوں کی تعداد کو بڑھانے کے لیے مجموعی طور پر اب تک 25 ممالک کے باشندوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت فراہم کی ہے۔

  • ویزا فری انٹری، خلیجی ممالک کے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری

    ویزا فری انٹری، خلیجی ممالک کے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری

    کراچی: پاکستان کی وفاقی حکومت نے سیاحت کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی پاکستان آمد کے حوالے سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے گلف کوآپریشن ممالک کے مسافروں کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت پاکستان نے گلف کوآپریشن ممالک کے مسافروں کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ایئرپورٹس کے امیگریشن حکام کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور یو اے ای کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

    6 ممالک کے شہری 90 دنوں تک بغیر ویزا انٹری پر پاکستان رہ سکیں گے، جب کہ 120 ممالک کے مسافروں کو ویزا گرانٹ نوٹس کے تحت انٹری دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، پاکستان کی بھارتی وزیراعظم مودی کو شرکت کی دعوت

    ان ممالک کے شہری ویزا درخواست اور پاسپورٹ کی کاپی کے ساتھ ویزا گرانٹ نوٹس حاصل کر سکیں گے، اور اس نوٹس کے ذریعے ویزا آن آرائیول حاصل کر سکیں گے۔

  • پاکستان آنے والے 126 ممالک کے شہریوں سے ویزا فیس نہ لینے کا اعلان

    پاکستان آنے والے 126 ممالک کے شہریوں سے ویزا فیس نہ لینے کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے 126 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کردیا، وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں سے ویزا فیس نہیں لی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، وفاق کی سال 22-2021 اور 23-2022 کے لئے پالیسیوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کابینہ کو پیش کی گئی۔

    جس میں وفاقی کابینہ نے 126 ممالک کیلئے ڈیجیٹل ویزا دینے کی منظوری دے دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ 126 ممالک سے کاروبار،سیاحت کیلئے آنے والوں کی ویزا فری انٹری ہوگی۔

    وفاقی کابینہ نے دوست ممالک کے سرمایہ کاروں کے ویزا فری داخلے کی وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئےدوست ممالک کے تاجروں کو ویزا فری داخلے کی اجازت ہو گی۔

    اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں کہا کہ ویزا رجیم میں بہت بڑی تبدیلی لیکر آرہےہیں، ویزا فیس نہ لئےجانیوالے ممالک کی تعداد اب 126ہوگئی ہے،وست ممالک سے آنیوالے سرمایہ کاروں اور سیاحوں سے ویزا فیس نہیں لی جائے گی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ آوازیں تھیں ویزافیس کی مدمیں5سے7ملین ڈالرملتاہے، میں سمجھتاہوں ویزافیس نہ لینےسےلوگ آئیں گے تو سرمایہ کاری بڑھے گی اور سرمایہ کاری آنےسےپاکستان کازیادہ فائدہ ہوگا۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ پہلےمرحلےمیں کراچی،لاہوراوراسلام آبادمیں ای گیٹ کااجراکیاجائےگا، ای گیٹ سےمذہبی سیاحت میں بھی اضافہ ہوگا، ان اقدامات سے معیشت مستحکم ہوگی زرمبادلہ ذخائرمیں بھی اضافہ ہوگا۔

    وفاقی کابینہ نے ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کی اجازت دے دی۔

    اجلاس میں پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو پر دستخط ، نجکاری کمیشن کے بورڈ کے اراکین کی تعداد میں اضافے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔