Tag: ویزا فیس

  • ٹرمپ انتظامیہ کا امریکا کا سفر کرنے والے ہر فرد پر 250 ڈالرز اضافی رقم عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹرمپ انتظامیہ کا امریکا کا سفر کرنے والے ہر فرد پر 250 ڈالرز اضافی رقم عائد کرنے کا فیصلہ

    واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا کا سفر کرنے والے ہر فرد پر 250 ڈالرز اضافی رقم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    امریکا داخل ہونے والے ہر شخص کو ویزا فیس کے علاوہ اب انٹیگریٹی فیس ادا کرنی ہوگی، سیر و سیاحت، اسٹوڈنٹس، کاروبار اور ملازمت کے لیے آنے والوں کو 250 ڈالر اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

    ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈھائی سو ڈالرز انٹگریٹی فی صدر ٹرمپ کے بگ بیوٹی فل بل کا حصہ ہے، تمام نان امیگرنٹ ویزا حاصل کرنے والوں کو ڈھائی سو ڈالرز اضافی ادا کرنا ہوں گے، اس کا مقصد ویزا ہولڈرز کو امریکی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق ویزا ہولڈرز کو امریکا سے واپسی کے وقت یہ فی واپس بھی مل سکتی ہے، اعداد و شمار کے مطابق ہر سال 8 کروڑ سے زائد افراد امریکا کا سفر کرتے ہیں۔


    سابق صدر اوباما نے ٹرمپ کیخلاف منظم سازش کی، امریکی انٹیلی جنس


    یہ اضافی فیس ٹرمپ انتظامیہ کے حال ہی میں نافذ کردہ ڈومیسٹک پالیسی کے بل کے ذریعے متعارف کرائی گئی تبدیلیوں کا ایک حصہ ہے، جو امریکا آنے والے لاکھوں غیر ملکی زائرین، بشمول میکسیکو، بھارت، برازیل اور چین کے مسافروں کو ادا کرنی ہوگی۔

    دی نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ قابل واپسی فیس غیر تارکین وطن ویزا کیٹیگریز پر لاگو ہوگی، ان میں غیر ملکی سیاح، کاروباری مسافر اور طلبہ بھی شامل ہیں، تاہم اس کا اطلاق کینیڈا سے آنے والے زیادہ تر مسافروں یا امریکا کے ویزا چھوٹ کے پروگرام کے تحت آنے والے مسافروں پر نہیں ہوگا۔

  • امریکہ جانے کے خواہشمد افراد کیلیے اہم خبر

    امریکہ جانے کے خواہشمد افراد کیلیے اہم خبر

    امریکی حکومت نے غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئی "ویزا انٹیگریٹی فیس” متعارف کرائی ہے، جس کا ابتدائی تعین 250 امریکی ڈالر کیا گیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ”ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ“ کی منظوری کے بعد امریکہ نے غیر امیگرنٹ ویزا ہولڈرز سے 250 ڈالر (تقریباً 71,338 پاکستانی روپے) کی نئی ”ویزا انٹیگریٹی فیس“ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ فیس یکم اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی جو ویزا درخواست کی موجودہ لاگت کے علاوہ ادا کرنا ہوگی اور اس کا اطلاق تمام غیر امیگرنٹ ویزا حاصل کرنے والے مسافروں پر ہوگا۔

    ان مسافروں میں سیاح، کاروباری افراد، طلبہ اور دیگر نان امیگرنٹ زائرین شامل ہیں، توقع ہے کہ وقت کے ساتھ یہ اس رقم میں مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    USA visa fee

    امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق صرف سال 2020 میں امریکا نے تقریباً 1 کروڑ 10 لاکھ نان امیگرنٹ ویزے جاری کیے تھے، اس لحاظ سے یہ فیس لاکھوں افراد کو متاثر کرے گی۔

    یہ نئی فیس موجودہ ویزا درخواست فیس یا آئی-94 فارم فیس کی جگہ نہیں لے گی بلکہ ان کے ساتھ اضافی طور پر وصول کی جائے گی۔ آئی-94 فیس کو بھی 6 ڈالر سے بڑھا کر 24 ڈالر کر دیا گیا ہے۔

    بچوں کا پاسپورٹ بنوانے کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان

    فی الحال محکمہ داخلہ اور محکمہ خارجہ نے فیس کی واپسی کے طریقہ کار سے متعلق کوئی واضح تفصیل فراہم نہیں کی ہے، تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی مسافر ویزا کی شرائط پر پورا اترے تو وہ یہ رقم واپس حاصل کر سکتا ہے۔

    پاکستانی مسافروں کو اب ویزا درخواست کے ساتھ اس اضافی فیس کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا، جو سیاحت، کاروبار یا تعلیم کے لیے امریکا جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • ترکیہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے اہم خبر

    ترکیہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے اہم خبر

    سیاحت یا کاروبار کی غرض سے ترکیہ جانے والے پاکستانیوں کو اب ویزا فیس کی مد میں جو رقم ادا کرنا ہوگی اس کی تفصیلات درج ذیل ہے۔

    پاکستان سے ترکیہ کا سفر کرنے والے حضرات کو وہاں جانے کےلیے مسافروں درست اور قابل میعاد پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ 60 ڈالر سے 190 ڈالرز تک فیس ادا کرنا ہوگی، تاہم درخواست گزاروں کو پاکستانی روپے میں ترکیہ کی ویزا فیس ادا کرنا ہوگی۔

    8 فروری 2025 تک امریکی ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 279.05 پاکستانی روپے کے برابر ہے، اسی حساب سے ویزا حاصل کرنے کے خواہشمدوں کو فیس ادا کرنا ہوگی۔

    ترکیہ میں سنگل انٹری ویزا فیس کی مد میں 60 ڈالرز وصول کیے جائیں گے جبکی ملٹی پل ویزا انٹری کے لیے ویزا فیس 190 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

    ترکیہ کا ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟

    یہ ویزا فیس آج کی تاریخ میں پاکستانی روپوں میں بالترتیب 16743 اور 53019 روپے بنتی ہے، اپنی ویزا کیٹیگری کے مطابق درخواست گزار یہ فیس ادا کرسکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ اناتولیا ویزا اپلیکیشن سینٹر سروس فیس بھی چارج کرتا ہے جو اس بات پر منحصر ہے کہ آپ نے ویزا کے لیے کونسی کیٹیگری کا انتخاب کیا ہے۔

    سروس چارجز 65 ڈالر نارمل درخواست (18138 پاکستانی روپے) سے لے کر 80 ڈالرز وی آئی پی درخواست (22324 پاکستانی روپے) تک وصول کیے جاسکتے ہیں۔

  • ترکیہ کا ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟

    ترکیہ کا ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟

    ترکیہ جانے کے خواہشمند حضرات اب ملکی قواعد و ضوابط کو پورا کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ ترکیہ کا ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

    پاکستانی شہریوں کو ترکیہ کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے فیس نقد رقم کی صورت میں پاکستانی روپے میں جمع کروانا ہوگا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ ڈالر کی شرح تبادلہ کو مدنظررکھتے ہوئے یہ ویزا فیس جمع ہوگی جو کہ ناقابل واپسی ہے۔

    سنگل انٹری ترکیہ وزٹ ویزا کے لیے سفارت خانے کی فیس 60 ڈالرز ہے جبکہ پاکستان سے ملٹی پل انٹری وزٹ ویزا کے لیے یہ فیس 190 ڈالرز ہے۔

    ترکیہ نے چار اسلامی ممالک کو ویزا سے استثنیٰ دے دیا

    اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 9 دسمبر تک 277.5 روپے میں دستیاب تھا، اس لحاظ سے سنگل انٹری ویزا کے لیے ایمبیسی کی فیس 16,650 روپے اور ملٹی پل انٹری ویزا کے لیے 52,725 روپے ہوگی۔

    سفارت خانے کی فیس کے علاوہ، ترکیہ کی ایمبسی اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر خدمات کی فیس بھی وصول کرتی ہے اور اس پر منحصر ہے کہ درخواست دہندہ نے ویزا کی درخواست کے لیے کس کیٹیگری کا انتخاب کیا ہے۔

    اگر درخواست دہندہ نے عام درخواست جمع کرائی ہے تو اس کے لیے 65 ڈالر یا 18,037 روپے اور وی آئی پی درخواست کے لیے 80 ڈالر یا 22,200 روپے چارجز ادا کرنے ہونگے۔

  • ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس کتنی ہوگی؟

    ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس کتنی ہوگی؟

    ملائیشیا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی، اس مقصد کیلئے ویزا فیس کتنی ہوگی اور اسے حاصل کرنے سے متعلق کون سی دستاویزات قابل قبول ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہریوں کو سیاحتی مقاصد کے لیے ملائیشیا میں داخلے کے لیے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے، ویزہ ایک آن لائن عمل کے ذریعے باآسانی اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ پاکستانیوں کے لیے ملائیشیا کا ای ویزا منظور ہونے کی تاریخ سے چھ ماہ تک ہے۔

    ملائیشیا کے ویزا کے لیے آن لائن درخواست کہاں دی جائے؟

    پاکستانی درخواست دہندگان ملائیشیا کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔ یہاں، آپ کو "I am New Apply” بٹن پر کلک کرنا ہوگا اور نام، قومیت، پاسپورٹ نمبر، پتہ وغیرہ جیسی تفصیلات جمع کروانا ہوں گی۔

    پاکستان سے ملائیشیا ای ویزا درخواستوں پر آن لائن کارروائی کی جاتی ہے اور عام طور پر ایک سے تین کاروباری ایام میں واپس کردی جاتی ہے۔

    ای ویزا جاری ہونے کے بعد ملائیشیا جانے والے پاکستانی مسافر ان چھ ماہ کے اندر کسی بھی وقت ملک کے اندر 30 دن گزار سکتے ہیں۔

    پاکستانیوں کے لیے ملائیشیا کے ای ویزا کے لیے درکار دستاویزات یہ ہیں۔

    ویزا حاصل کرنے کے لیے پاکستانی پاسپورٹ
    پاکستانی پاسپورٹ کے سوانحی معلومات کے صفحہ کی ڈیجیٹل کاپی
    درخواست گزار کی ایک حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر
    رہائش کا ثبوت
    آنے جانے کا ٹکٹ
    ملائیشیا کے سفر کی مدت کے لیے فنڈز کا ثبوت

    پاکستانیوں کے لیے ملائیشیا ای ویزا فیس سے مراد ملائیشیا کی حکومت کو قابل ادائیگی ویزا فیس ہے، جو ’مائی ویزا‘ کے ذریعہ فیس (پاسپورٹ اور ویزا) آرڈر 1967 کی تجویز کردہ شرح پر قبول اور جمع کی جائے گی۔

    سیاحوں کے لیے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ ہے، ایک رنگٹ 58.02 روپے کے برابر ہے لہٰذا الیکٹرانک سنگل انٹری ویزا کی فیس 1,160 روپے ہے۔

    درخواست دہندگان سروس چارجز کے علاوہ ویزا پروسیسنگ فیس ادا کریں گے جو کہ 105 رنگٹ ہے۔ درخواست دہندگان ایک ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ای ویزا پروسیسنگ فیس ادا کرسکتے ہیں۔

  • امارات جانے والے سیاحوں کے لیے خوشخبری

    امارات جانے والے سیاحوں کے لیے خوشخبری

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے سیاحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچوں سے ویزا فیس نہیں لی جائے گی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شہریت و قومیت کے وفاقی ادارے نے کہا ہے کہ سیاحوں کے ہمراہ آنے والے 18 برس سے کم عمر بچوں سے ویزا فیس نہیں لی جائے گی۔

    اس فیصلے پر 15 جولائی سے 15 ستمبر تک عمل درآمد کیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ویزا فیس سے استثنیٰ کا فائدہ سیاح کے 18 برس سے کم عمر کے ان بیٹوں اور بیٹیوں کو ہوگا جو والدین یا ان میں سے کسی ایک کے ہمراہ سیاحتی ویزے پر امارات آرہے ہوں گے۔

    سیاحتی ویزا محدود مدتی ہو یا طویل مدت کا، دونوں صورتوں میں سیاح کے 18 سال سے کم عمر بچے ویزا فیس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    خیال رہے کہ اماراتی کابینہ نے سنہ 2019 میں فیصلہ کیا تھا کہ طلبہ اور 18 برس سے کم عمر کے سیاحوں کو امارات آنے کے لیے سہولیات دی جائیں گی۔

    یہ فیصلہ امارات کو پوری دنیا میں تعلیمی اور سیاحتی اعتبار سے پرکشش بنانے کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔