Tag: ویزا قوانین

  • کویت: غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر

    کویت: غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر

    کویت سٹی: کویت نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

    کویت کی وزارت داخلہ کی طرف سے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ گرفتار ہوئے تو انھیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔

    وزارت کے انڈر سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل سلیم النواف نے واضح کیا کہ نہ صرف ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں بلکہ ان کے اسپانسپرز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ان غیر ملکیوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے جو اپنے وزٹ ویزے کی ایک ماہ کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ریاست میں مقیم ہیں، اور انھیں ایک ہفتے کی مہلت بھی دے دی گئی ہے، اگر وہ اس دوران جرمانے کی رقم کی ادائیگی اور دیگر شرائط پر عمل نہیں کریں گے، تو نہ صرف انھیں بلکہ ان کے اسپانسر کو بھی ملک بدر کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو 17 مارچ سے 17 جون تک کی مہلت دی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے دی گئی مہلت کے پہلے دن 652 غیر ملکیوں نے رضاکارانہ طور پر درخواستیں دیں۔

  • برطانیہ نے ویزا قوانین سخت کر دیے

    برطانیہ نے ویزا قوانین سخت کر دیے

    لندن: برطانیہ نے نئے سخت ویزا قوانین کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیرِ داخلہ نے اہلِ خانہ کو لانے کے لیے کم از کم اُجرت 38 ہزار 700 پاؤنڈ سالانہ مقرر کر دی، اس وقت یہ اجرات 26,200 پاؤنڈ ہے، ہیلتھ کیئر ورکرز اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    نئے سخت قوانین کے نفاذ کے بعد گزشتہ سال امیگریشن کے اہل 3 لاکھ افراد اب برطانیہ نہیں آ سکیں گے، برطانوی وزیرِا عظم رشی سونک نے بھی امیگریشن قوانین سخت ہونے کا اعتراف کر لیا۔

    دوسری طرف سخت ویزا قوانین کے اطلاق پر امیگریشن وزیر رابرٹ جینرک مستعفی ہو گئے، رابرٹ جینرک تارکینِ وطن کی ملک بدری کے قانون کے خلاف مستعفی ہوئے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق نئے قوانین کے تحت تارکینِ وطن کے خاندان تقسیم ہو جائیں گے۔ حکومت برطانیہ کے اس اقدام کا مقصد ملک میں آنے والے لوگوں کی تعداد کو کم کرنا بتایا گیا ہے، ہوم سیکریٹری جیمز کلیورلی نے کہا کہ قوامین میں یہ تبدیلیاں اگلے موسم بہار سے نافذ ہوں گی، اور اس سے مائگریشن میں اب تک کی سب سے بڑی کٹوتی ہوگی۔