Tag: ویزا

  • پاکستان جذبہ خیرسگالی کے تحت سکھ یاتریوں کو مراعات دے رہا ہے: دفترخارجہ

    پاکستان جذبہ خیرسگالی کے تحت سکھ یاتریوں کو مراعات دے رہا ہے: دفترخارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کے لیے پاکستان نےجذبہ خیرسگالی کے طور پر مراعات کا اعلان کیا، کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان نے نوجوت سنگھ سدھو کو ویزا جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ سکھ برادری کو دیے گئے ان تمام مراعات کے حوالے سے بھارتی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے، کرتارپور راہداری آنے والے یاتری اسی دن واپس جائیں گے، مذہبی سیاحت پر موجودہ حکومت کی خاص توجہ ہے۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مذہبی سیاحت سے دوسری سیاحت کو بھی فائدہ پہنچے گا، مستقبل میں اس حوالے سے بہت سے اقدامات کئے جائیں گے، کرتارپورراہداری سے متعلق کسی قسم کی منفی سوچ نہیں چاہتے، پاکستان میں اقلیتی برادری آزادی سے اپنے مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔

    افغانستان میں پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ کابل میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کیا جارہا ہے، افغان حکومت سے کہا ہے سفارت کاروں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، سفارتکاروں کی گاڑیوں کو سڑکوں پر روک کر ہراساں کیا جاتا ہے۔

    مسئلہ کشمیر پر پاکستان نے کہا کہ یواین قراردادوں کے مطابق پاکستان کا کشمیر پر مؤقف واضح ہے، کشمیر کا مسئلہ یواین قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہئے، چاہتے ہیں مقبوضہ کشمیر، پانی اور سیاچن کا مسئلہ حل ہو، ہم بات چیت کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

    ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت مسائل کے حل کے لیے بات چیت کو تیار ہی نہیں، وزیراعظم نے بھی گزشتہ سال14نومبر کو کہا آئیں بات کریں، لیکن بھارت نے بات چیت سے انکار کردیا۔

    نوجوت سنگھ سدھو کو کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت

    ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ ایران کے معاملے پر مفاہمت کا عمل جاری ہے، ایران کے معاملے پر مثبت نتائج ملنے کی امید ہے، بارسلونا میں 2پاکستانی گروپس کا جھگڑا ہوا ہے، جھگڑے کے دوران کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

  • بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کے لیے ویزے کا اجرا روک دیا

    بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کے لیے ویزے کا اجرا روک دیا

    اسلام آباد: پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سفارتی تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے، بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کے لیے ویزے کا اجرا روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کے لیے ویزے کا اجرا روک دیا، پاکستانی شہریوں کو گزشتہ 7 روز سے ویزے جاری نہیں کیے جا رہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کا ویزا سیکشن گزشتہ پیر سے بند ہے۔ بنگلہ دیش نے فیصلہ اپنے سفارتکار اقبال حسین کو ویزا کے عدم اجرا پر کیا۔ اقبال حسین، بنگلہ دیشی ہائی کمیشن میں پریس اور ویزا قونصلر تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال حسین نے جنوری میں ویزا میں توسیع کی درخواست دی تھی۔ وزارت داخلہ نے 4 ماہ گزرنے پر بھی اقبال حسین کو ویزا میں توسیع نہیں دی۔ محمد اقبال حسین ویزا توسیع کے انتظار میں ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق اقبال حسین کی بیٹی کے ویزا پر بھی توسیع نہیں دی گئی، بنگلہ دیشی پریس قونصلر بیٹی کے ہمراہ تاحال وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ ڈھاکہ میں پاکستانی ناظم الامور کی بھی معاملے پر طلبی کی گئی تھی۔

    بنگلہ دیشی حکام کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ہمارے سفارتکار کی جلد واپسی یقینی بنائے۔ وزارت خارجہ ویزا معاملے پر اپنا مؤقف دینے سے گریزاں ہے۔

  • پاکستانی شوٹرز کو ویزا نہ دینا بھارت کو مہنگا پڑگیا

    پاکستانی شوٹرز کو ویزا نہ دینا بھارت کو مہنگا پڑگیا

    نئی دہلی: ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی شوٹرز کو ویزا نہ دینا بھارت کو مہنگا پڑگیا۔ انٹرنیشنل شوٹنگ فیڈریشن نے بھارت کو سنگین نتائج سے خبردار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشل شوٹنگ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی شوٹرز کو میزبان ملک بھارت جانا تھا تاہم بھارت نے ہمیشہ کی طرح نیچ حرکت کا مظاہرہ کیا اور آخری وقت میں پاکستانی شوٹرز کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔

    پاکستانی شوٹرز کی عدم شرکت سے ٹورنامنٹ متاثر ہوگیا جس کے بعد انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن نے بھارت کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔

    فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بھارت کی اس اوچھی حرکت سے اس کے کھلاڑیوں پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

    فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا نہ دینے کے باعث ٹورنامنٹ متاثر ہوا۔ فیڈریشن اس معاملے کو حل کرنے اور پاکستان کھلاڑیوں کے متاثر نہ ہونے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

    بیان کے مطابق فیڈریشن بھارت کی اس حرکت کے بعد اس بات پر بھی نظر ثانی کر رہی ہے کہ آئندہ بھارت کو کسی ٹورنامنٹ کا میزبان نہ بنایا جائے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملے کے بعد بھارت نے حسب معمول پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور بھارتی سیاستدان، اداکار اور میڈیا پاکستان کی مخالفت میں ہر حد سے گزر چکے ہیں۔

    اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ بھارت آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پاک بھارت میچ کو منسوخ کرنے کی کوششیں کر رہا ہے تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تمام خبریں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

  • برطانیہ میں زیرعلاج نصراللہ بٹ کے گھروالوں کو ویزا مل گیا

    برطانیہ میں زیرعلاج نصراللہ بٹ کے گھروالوں کو ویزا مل گیا

    جہلم: برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیرعلاج پاکستانی نصراللہ بٹ کے گھروالوں کو ویزا مل گیا جس کے بعد ان کی اہلیہ اور دونوں بیٹے برطانیہ روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم میں زیرعلاج پاکستانی نصراللہ کے لیے اے آروائی نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

    دل کے عارضے میں مبتلا نصراللہ بٹ کی اہلیہ ثانیہ نصراللہ، بیٹے عبداللہ اور سیف اللہ ویزا ملنے کے بعد برطانیہ روانہ ہوگئے۔

    والد محمد حنیف بٹ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا 9 سال سے برطانیہ میں مقیم ہے۔ نصراللہ کی ہمشیرہ نے بتایا کہ ان کا بھائی شادی کے بعد 2 سال پاکستان میں رہا۔

    نصراللہ بٹ کی بہن نے کہا کہ 9 سال بعد میرا بھائی اپنے بیوی بچوں کوملے گا، اےآروائی نیوز کے شکرگزارہیں جن کی کوششوں سے ویزا ملا۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیرعلاج پاکستانی نصراللہ خان نے وفات سے قبل اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کشمنر سے اپیل کی تھی۔

    نصراللہ بٹ کا کہنا تھا کہ میرے پاس بچنے کی کوئی امید نہیں لیکن میری خواہش ہے کہ میں آخری بار اپنے دونوں بیٹوں اور اہلیہ کو دیکھ لوں۔

    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی تھی اور کہا تھا کہ نصراللہ کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مدد کی ضرورت ہے۔

  • ’مشن پرواز‘ پرنکلے فخرعالم کو نیا ویزا مل گیا

    ’مشن پرواز‘ پرنکلے فخرعالم کو نیا ویزا مل گیا

    ماسکو: دنیا کا چکرلگانے کی غرض سے ’مشن پرواز‘ پرنکلے پاکستانی گلوکار، اداکار اورمیربان فخر عالم نے نیا ویزا ملنے پرحکومت پاکستان اور روسی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارواداکار فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ انہیں نیا ویزا مل گیا ہے۔

    پاکستانی آرٹسٹ نے ویزا ملنے پر حکومت پاکستان، روسی حکام اور دوستوں سمیت پاکستان کے عوام اورمیڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    مشن پرواز پرنکلے فخر عالم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستانی پرچم کا سفر جاری رہے گا۔

    پاکستانی گلوکار فخرعالم روسی ایئرپورٹ پر نظربند

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی آرٹسٹ فخرعالم کو روسی حکام نے ویزہ ختم ہونے پرحراست میں لیا تھا، روس کے ایئرپورٹ پہنچنے سے پہلے ہی گلوکار کے ویزے کی مدت ختم ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ فخرعالم نے 10 اکتوبر کی صبح 7 بجے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہرواٹرز سے مشن پرواز کا آغاز کیا تھا۔ اس مشن کے تحت وہ دنیا کے مختلف ممالک کے 32 اسٹاپس پرجائیں گے جس کا دورانیہ 28 دنوں پرمشتمل ہوگا۔

  • ایسے ممالک جہاں جانے کے لیے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں

    ایسے ممالک جہاں جانے کے لیے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں

    سیر و سیاحت کرنے کا شوق کسے نہیں ہوتا، مگر اس کے لیے بہت سا وقت اور پیسہ درکار ہے۔

    پھر جب سے دنیا بھر میں دہشت گردی کا خوفناک عفریت زور پکڑ رہا ہے تب سے ایک سے دوسرے ملک جانا اور ویزا حاصل کرنا ایک مشکل مرحلہ بن گیا ہے۔

    کچھ عرصہ قبل ایک امریکی ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں پاکستانی پاسپورٹ کو ایشیائی ممالک کی فہرست میں کمزور ترین قرار دیا گیا۔

    اس فہرست میں بھارت سب سے آگے تھا جس کا پاسپورٹ تمام جنوبی ایشیائی ممالک میں بہترین پوزیشن پر تھا۔

    تاہم پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں، گو کہ پاکستان کا پاسپورٹ پہلے جیسا مضبوط تو نہیں رہا، تاہم اب بھی دنیا کے کئی ممالک ایسے ہیں جو پاکستانیوں کو بغیر ویزے کے قبول کرلیتے ہیں، اور پھر سفر تو کہیں کا بھی ہو، ہمیشہ علم اور خوشی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

    آئیں دیکھتے ہیں وہ کون سے ممالک ہیں جہاں پاکستانی بغیر ویزے کے باآسانی جاسکتے ہیں۔

    جزائر کیریبئین میں واقع ملک ڈومینیکا

    ہیٹی

    سینٹ ونسنٹ

    ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو

    براعظم اقیانوس (اوشنیا) میں واقع ملک مائیکرو نیزیا

    واناتو


    علاوہ ازیں مندرجہ ذیل ممالک پاکستان کے لیے ویزا اپون ارائیول کی پالیسی پر کاربند ہیں یعنی آپ کو ان ممالک میں پہنچ کر ویزا ملے گا۔

    کمبوڈیا

    افریقی ملک کیپ ورڈ

    کاموروس

    آئیوری کوسٹ

    جبوتی

    گینیا بساؤ

    کینیا

    مڈغاسکر

    مالدیپ

    موریطانیہ

    موزمبیق

    نیپال

    نکارا گوا

    پالاؤ

    سموا

    سشیلز

    تنزانیہ

    مشرقی تیمور

    ٹوگو

    تووالو

    یوگنڈا

    آپ کس ملک کی سیر کو جانا پسند کریں گے؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی شہریوں کی بغیرویزایورپ سفرکی سہولت ختم

    امریکی شہریوں کی بغیرویزایورپ سفرکی سہولت ختم

    برسلز: یورپی یونین کی پارلیمنٹ نےامریکی شہریوں کےبغیر ویزا یورپ سفر کرنے کی سہولت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کی شہری آزادی کی کمیٹی نےیہ فیصلہ امریکہ کی جانب سے خیر سگالی معاہدے پر رضامندی میں ناکامی پر کیا،جس کے تحت 5یورپی ممالک رومانیا،پولینڈ،قبرص،بلغاریہ اورکروشیا کےشہری بغیر ویزے امریکہ کاسفرکرسکتے تھے۔

    خیال رہےکہ یورپی کمیشن نے3سال قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہا،لیکن اس حوالے سے کوئی قانونی قدم اٹھایاجانا باقی تھا۔

    یاد رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں یورپی پارلیمنٹ کےارکان نے بھی امریکی شہریوں کو بغیر ویزا یورپ سفر کرنے کی سہولت ختم کرنے پر زور دیا تھا،تاکہ واشنگٹن اس حوالے سےاپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

    واضح رہےکہ یورپی پارلیمنٹ کے بغیر ویزے کی سفری سہولت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیے جانے کے بعد امریکی شہریوں کو اگلے 12 ماہ یورپی ممالک جانے کے لیےاضافی سفری دستاویزات کی درخواست جمع کرانی ہوگی۔

  • ‘پابندی صرف فنکاروں کے لیے ہی کیوں ہے؟’

    ‘پابندی صرف فنکاروں کے لیے ہی کیوں ہے؟’

    ممبئی: بھارتی اداکار ابھے دیول نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے فیصلے کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر میں حکومت کو سنجیدگی سے لے ہی نہیں رہا۔ اگر پابندی ہی عائد کرنی ہے تو ہر شعبہ پر عائد کی جائے صرف فنکاروں پر نہیں۔

    فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ کی پروموشن کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ابھے دیول کا کہنا تھا کہ پابندی صرف فنکاروں کے لیے ہی کیوں ہے؟

    پاکستانی فنکاروں پر پابندی اسکول کے بچوں کا مذاق ہے، پوجا بھٹ *

    انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پر پابندی لگانی ہی ہے تو ہر شعبہ پر لگائی جائے، چاہے وہ کاروبار ہو، چاہے برآمدات ہوں یا درآمدات ہوں۔ پابندی سب پر ہونی چاہیئے۔ صرف فنکاروں پر ہی پابندی کیوں ہے۔

    ابھے کا کہنا تھا کہ صرف فنکاروں پر پابندی لگائی گئی جبکہ باقی تمام شعبے اس پابندی سے مستشنیٰ ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت اس اقدام سے صرف شور مچانا چاہتی ہے۔

    ‘پاکستانی فنکاروں کی حب الوطنی سے بھارتی سبق سیکھیں’ *

    ابھے نے اس فیصلے کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا کہ میں اس فیصلے کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ ہاں اگر حکومت تمام شعبوں میں پاکستان سے ہر قسم کے تعلقات منقطع کر دے تو میں اس فیصلے کا احترام کروں گا۔

    اس موقع پر وہاں موجود فلم ساز زویا اختر نے بھی کچھ اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے صرف فلم اور اداکاروں کو ہدف بنانے کو بدقسمتی قرار دیا۔

    دیا مرزا کا نفرت کو فروغ دینے والی حب الوطنی سے انکار *

    کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز کو روکنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا، ’کرن جوہر نے کچھ غلط نہیں کیا۔ انہوں نے کوئی قانون نہیں توڑا‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکاروں کو بھارت آنے کے لیے ویزا خود حکومت نے دیا ہے۔ اگر وہ یہاں کام کر رہے ہیں تو یہ بالکل قانونی ہے۔

    اس سے قبل بھارتی ہندو انتہا پسند تواتر سے فلم ساز کرن جوہر کو دھمکیاں دے رہے تھے کہ وہ ’اے دل ہے مشکل‘ سے پاکستانی اداکار فواد خان کے مناظر کو نکال دیں ورنہ وہ فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

    بالآخر کرن جوہر کو اعلان کرنا پڑا کہ وہ آئندہ کسی پاکستانی اداکار کو اپنی فلم میں نہیں لیں گے۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی اداکاروں نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی۔ اس سے قبل سلمان خان سمیت متعدد اداکار اس فیصلے کی مخالفت کر چکے ہیں جس کی پاداش میں انہیں دھمکیوں کا سامنا ہے۔