Tag: ویزوں

  • امریکا میں ساڑھے 5 کروڑ ویزوں پر منسوخی کی تلوار لٹکنے لگی

    امریکا میں ساڑھے 5 کروڑ ویزوں پر منسوخی کی تلوار لٹکنے لگی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی تاریخ میں سب سے بڑے ویزہ اسکروٹنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 55 ملین ویزا ہولڈرز کو اب سخت تحقیقات کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام کا مقصد کسی بھی ایسے ویزا ہولڈر کی نشاندہی کرنا ہے جو قوانین کی خلاف ورزی یا دیگر وجوہات کے باعث امریکا میں قیام کا اہل نہیں رہا۔

    رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے ویزہ پالیسی کو سخت بنانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ کرنا شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ ان اقدامات میں درخواست دہندگان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی کڑی نگرانی اور انٹرویوز کا عمل معطل کرنا بھی شامل ہیں۔

    امریکی صدر کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب غزہ اور فلسطین کے شہریوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیے جانے والے طبی ویزے بند کر دیے گئے ہیں۔ اب فلسطینی طلبا، مریض اور عام درخواست گزار بھی امریکا میں داخل نہیں ہوسکتے۔

    علاوہ ازیں 2025 میں صرف طلبا کے 6 ہزار سے زائد ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔ ان میں وہ طلبا شامل ہیں جنہوں نے قیام کی مدت سے زیادہ وقت گزارا، قوانین کی خلاف ورزی کی یا دہشت گردی کی حمایت جیسے الزامات کا سامنا کیا۔

    واضح رہے کہ رواں برس اب تک امریکا میں تقریباً 40 ہزار ویزوں کو منسوخ کیا جاچکا ہے، جبکہ سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں اسی مدت میں صرف 16 ہزار ویزے منسوخ کیے گئے تھے۔

    امریکا سے نکالے گئے افراد کو کس ملک میں بھیجا جائے گا؟

    مشرقی افریقی ملک یوگنڈا نے امریکا کے ساتھ ڈی پورٹ کیے گئے پناہ گزینوں کو واپس لینے کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

    وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یوگنڈا نے تیسرے ممالک کے ایسے شہریوں کو لینے پر رضامندی ظاہر کی ہے جنہیں امریکا میں سیاسی پناہ نہیں مل سکتی ہے لیکن وہ اپنے آبائی ممالک میں واپس نہیں جانا چاہتے ہیں۔

    کینیڈا کا امریکی اشیا پر محصولات ختم کرنے کا فیصلہ

    وزارت نے جمعرات کو کہا کہ یہ معاہدہ ان شرائط پر مبنی ہے کہ پناہ حاصل کرنے والوں کا مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اور وہ نابالغ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کی تفصیلات پر ابھی کام کیا جا رہا ہے۔

  • کویت میں فیملی سمیت 4 اقسام کے ویزوں سے متعلق اہم خبر

    کویت میں فیملی سمیت 4 اقسام کے ویزوں سے متعلق اہم خبر

    کویت میں حکومت کی جانب سے فیملی سمیت چار اقسام کے ویزوں کے لیے نیا الیکٹرانک نظام متعارف کرادیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویزوں کے اجرا کے معاملات کو بہتر بنانے کی جانب مثبت اقدام قرار دیا جارہا ہے۔

    العربیہ نیوز کے مطابق کویتی ادارہ امیگریشن کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والوں کے لئے چار اقسام کے ویزوں کے اجرا کی ڈیجیٹل سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    کویتی ادارہ امیگریشن کے مطابق ملک میں سیاحت کی غرض سے کویت آنے والے اب ڈیجیٹل ویزہ اپلائی کرسکیں گے جس کا دورانیہ تین ماہ کا ہوگا۔

    رپورٹس کے مطابق وہ غیرملکی جو کویت میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں وہ اپنے اہل خانہ کیلیے بھی مذکورہ سہولت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں، علاوہ ازیں تجارتی یا بزنس ویزے اور سرکاری وفود کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ویزے کی درخواست دی جاسکتی ہے۔

    کویتی امیگریشن کا کہنا ہے کہ ویزوں کے اجرا کیلیے فراہم کی جانے والی نئی سہولت کا مقصد روایتی کاغذی طریقہ کار کو ختم کرنا اور جدت اختیار کرنا ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ اقدام نہ صرف ملکی خدمات کی بہتری کا عکاس ہے بلکہ اس سے کویت کی اقتصادی و سیاحتی اہمیت کو بھی مزید مستحکم ہوگی۔

    واضح رہے کہ کویت میں نئے قانون کے تحت نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کیلیے لازمی الیکٹرانک ٹریول پرمٹ سسٹم نافذ العمل ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت میں یہ قانون غیر ملکیوں کے رہائشی قانون کے آرٹیکل 18 کے تحت نافذ کیا گیا جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگیا ہے۔

    پبلک اتھارٹی فار مین پاور (پی اے ایم) نے یکم جولائی 2025 کو سسٹم کا آغاز کیا جو کویت میں ڈیجیٹل تبدیلی اور لیبر مارکیٹ کے ضابطے کیلیے ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے۔

    کویتی خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ

    سسٹم کی لانچنگ کے چند گھنٹوں کے اندر 36 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جو آجروں اور غیر ملکی ملازمین کی طرف سے وسیع بیداری اور تیاری کی نشاندہی کرتی ہیں۔

  • سعودی عرب: وزٹ ویزوں سے متعلق اہم خبر

    سعودی عرب: وزٹ ویزوں سے متعلق اہم خبر

    سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی جانب سے حتمی روانگی کے لیے تمام اقسام کے ایکسپائرڈ وزٹ ویزوں میں توسیع کے لیے ایک انیشیٹیو کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام توسیع کیلیے 30 دن کی ایک ونڈو فراہم کرتا ہے جو مقررہ فیس اور جرمانے کی ادائیگی پر منحصر ہے، یہ فیصلہ یکم محرم 1447 ہجری سے نافذ العمل ہے۔

    بیان کے مطابق وزارت داخلہ کے ای پلیٹ فارم ابشر پر تواصل سروس کے ذریعے درخواست دے کر مخصوص مدت کے اندر اس رعایت سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

    بیان میں ان تمام افراد پرزور دیا گیا جن کے ویزوں کی مدت ختم ہوچکی ہے وہ مقررہ مدت سے قبل اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

    سعودی عرب: ملازمین کے اقامے سے متعلق اہم خبر

    سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں موجود گھریلو ملازمین کے اقامے کی تجدید 14 ماہ سے کم مدت ہونے پر کرائی جا سکتی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ جوازات کے ایکس اکاونٹ پر ایک شخص نے دریافت کیا کہ گھریلو ملازمین کے اقامے کی ایکسپائری میں 6 ماہ کی مدت باقی ہے اس صورت میں اقامہ کی تجدید کرائی جاسکتی ہے یا نہیں؟۔

    جس پر محکمہ جوازات کا کہنا تا کہ گھریلو کارکنوں کے اقامے کی تجدید کے لیے انتہائی مدت 14 ماہ سے کم ہو تو اس صورت میں مزید اس میں توسیع کرائی جا سکتی ہے۔

    امریکا میں گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے نئی وارننگ

    جوازات نے بتایا کہ ضوابط کے مطابق کمرشل کارکنوں کے اقامے کی ایکسپائری میں اگر 6 ماہ یا اس سے کم وقت باقی ہونے کی صورت میں تجدید کرنا ممکن ہے تاہم اسکے لیے ضروری ہے کہ کارکنوں کا ورک پرمٹ اور میڈیکل انشورنس کارآمد ہو۔

  • سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کیلئے ویزوں میں 72 فیصد کمی کردی

    سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کیلئے ویزوں میں 72 فیصد کمی کردی

    ریاض : حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دو برسوں میں سعودی لیبر مارکیٹ سے 16 لاکھ غیر ملکی نکل گئے، وطن واپس جانے والوں میں انڈین پہلے اور پاکستانی دوسرے نمبر پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ برس غیر ملکی کارکنوں کے لیے ویزوں کی شرح میں 72.6 فیصد کمی کی گئی ہے۔

    سعودی وزارت محنت و سماجی فروغ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جاری ہونے والے ورک ویزوں کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار تین سو 25 تھی جبکہ اس کے مقابلے میں معاشی بحران سے قبل سنہ 2015 میں جاری ہونے والے ورک ویزوں کی تعداد 20 لاکھ 31 ہزار 2 سو اکیانوے رہی۔

    قبل ازیں رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ گذشتہ دو برسوں میں سعودی لیبر مارکیٹ سے 16 لاکھ غیر ملکی نکل گئے ہیں ۔ وطن واپس جانے والوں میں انڈین پہلے جبکہ پاکستانی دوسرے نمبر پر ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وطن واپس جانے والے ان غیرملکیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ تعمیرات کا شعبہ متاثر ہوا ہے جبکہ گذشتہ برس سب سے زیادہ نئے ویزے بھی تعمیرات کے شعبے میں کام کرنے والے کارکنوں کو جاری کیے گئے۔

    ان تمام حقائق اور مسائل کے باوجود سعودی عرب آج بھی غیر ملکی کارکنوں کے پسندیدہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

    مقامی اخبار میں جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے سروے میں 10 ملین افراد سے ملازمت کے لیے پسندیدہ ممالک کے متعلق رائے پوچھی گئی تھی۔

    سروے کے مطابق دنیا بھر کے ورکرز کے نزدیک امریکہ پسندیدہ ممالک کی فہرست میں پہلے جبکہ روس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح سعودی عرب کارکنوں کے لیے پسندیدہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر رہا۔

    غیر ملکیوں پر عائد فیس کے علاوہ ان کے ہمراہ رہنے والے اہل خانہ میں سے ہر ایک فرد پر ماہانہ فیس مقرر کرنے کی وجہ سے نہ صرف لیبر مارکیٹ متاثر ہوئی بلکہ مجموعی معیشت پر اس کے اثرات دیکھے جاسکتے ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نئے ویزوں کے اجرا میں کمی کے علاوہ لیبر مارکیٹ سے بڑی تعداد میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کا نکل جانا اس کی بڑی وجہ ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق جدہ، ریاض اور دمام سمیت بڑے شہروں میں پاکستانی علاقوں میں گھروں کے کرایوں میں کمی اور ہر عمارت میں کرایہ پر دستیاب اپارٹمنٹ کے بورڈ ظاہر کر رہے ہیں کہ یہاں سے بڑی تعداد میں لوگ جا چکے ہیں۔