Tag: ویزہ فراڈ.

  • بیلجیم اور کینیڈا  کا ورک ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!

    بیلجیم اور کینیڈا کا ورک ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!

    لاہور : بیلجیم اور کینیڈا میں ملازمت کے خواہمشند افراد ہوشیار ہوجائیں، شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 5 ملزمان گرفتار کرلئے۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت احمد محمد چوراہی ،ساجد معراج، علی اوصاف، عمیر اور محمد سعید کے نام سے ہوئی ، ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم ساجد معراج نے شہری کو بیلجیم ورک ویزا پر بھجوانے کی غرض سے 29 لاکھ روپے ہتھیائے جبکہ ملزم احمد محمد چوراہی نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔

    ملزم علی اوصاف، عمیر اور محمد سعید غیر قانونی ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔

    ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور انسانی سمگلنگ سے متعلق دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے جبکہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائیاں گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، رحیم یار خان، میاں چنوں میں کی گئیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان رحیم یار خان اور میاں چنوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار گروہ کے اراکین نے سوشل میڈیا کے ذریعہ بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دے کر سادہ لوح افراد نے لاکھوں روپے ہتھیائے۔

    ملزمان نے جعلی ویزے دکھا کر نیوزی لینڈ اور بحرین کا ورک ویزہ فراہم کرنے کا جھانسہ دیا اور متاثرین سے 45 لاکھ روپے نقد اور 40 لاکھ روپے بینکنگ ذرائع سے وصول کیے۔

    ایف آئی نے دوسری کارروائی گوجرانوالہ اور گجرات میں کیں، جس میں تین ملزمان رفیق، مہد بؔٹ اور عبدالمعیز کو گرفتار کیا گیا۔ جن سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان بھی بیرون ملک ملازمت اور ویزہ دلانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے لیتے تھے۔ متاثرہ شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام ہونے پر ملزمان روپوش ہو گئے تھے۔

    یاد رہے کہ ایف آئی اے بالخصوص یونان اور لیبیا کشتی حادثات کے بعد انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ملک بھر سے درجنوں ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔

    دوسری جانب لیبیا کشتی حادثے کی انکوائری رپورٹ میں انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران پر بھی ذمہ داری عائد کی گئی تھی۔

    تاہم بڑے افسران کو بچانے کے لہیے ایف آئی اے کے 87 چھوٹے رینک کے افسر بلیک لسٹ کر کے ان کی امیگریشن چیک پوسٹ اور اینٹی ہیومن اسمگلنگ سیل پر تعیناتی پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/libya-and-greece-boat-accident-report-fia/

  • ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ایجنٹ گرفتار

    ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ایجنٹ گرفتار

    ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 6 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے منڈی بہاؤالدین، گجرات، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں کارروائیاں کی اس دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہد محمود، محمد یوسف، محمد جاوید، حمزہ طارق، عاقف اور نعمان شامل ہے، ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔

    اس سے قبل ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان میں امجد حسین، رضوان ڈار، رفاقت علی، مختار احمد اور عاقب عباس شامل تھے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پھالیہ، وزیر آباد، سرگودھا اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، رفاقت اور مختار نے شہری کو اسپین بھجوانے کیلئے 45 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔

  • امریکی ورک ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں!

    امریکی ورک ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں!

    پشاور: امریکی ورک ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں! ویزہ فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباداور پشاور میں کارروائیاں کرتے ہوئے ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ اسلام آباد سے گرفتار 2 ملزمان 2024 کےمقدمےمیں مطلوب تھے اور خلیل اللہ اور مرجان علی نے امریکی ورک ویزے کا جھانسہ دیکرلاکھوں روپے لیے، ملزمان شہری سے پیسے لینے کے بعد روپوش ہوگئےتھے۔

    دوسری جانب پشاور سے گرفتار ملزم بغیر لائسنس ٹریول ایجنسی چلارہا تھا، ملزم حارث خان کے دفتر سے 4 پاکستانی پاسپورٹس برآمد ہوئے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی ورک ویزے کے نام پر فراڈ میں ملوث ایجنٹ فہیم خان کو گرفتار کیا تھا، ملزم نے شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پرلاکھوں روپے لیے تھے۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم سے 32 پاسپورٹس ، موبائل فون اور دیگر شواہد برآمد ہوئے ہیں ، ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہا تھا۔

  • عمرہ  زائرین کے ساتھ بڑا فراڈ ہوگیا

    عمرہ زائرین کے ساتھ بڑا فراڈ ہوگیا

    کراچی : عمرہ کے 36 خواہشمند زائرین سے ویزہ فراڈ کرکے روپوش ہونے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارووائیاں جاری ہے، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپور خاص نے کارروائی کرتے ہوئے عمرہ کے 36 خواہشمند زائرین سے ویزہ فراڈ کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم اقتدار علی عرف سونو نے سعودی عرب بھجوانے کےنام پر 40 لاکھ کا فراڈ کیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا اور ساتھ ہی غیرقانونی طور پر ٹریول ایجنسی چلارہاتھا۔

    یاد رہے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ اور گجرات سے 5 افراد کو گرفتار کیا تھا ، جو انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجواتے تھے۔

  • بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں!

    بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں!

    گوجرانوالہ : ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 36پاکستانی پاسپورٹس برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم علی آفاق سے 36پاکستانی پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں۔

    ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کیلئے شہریوں سے لاکھوں روپےلیے تاہم ملزم کےدیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپےماررہےہیں۔

    یاد رہے کراچی میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں کلفٹن میں چھاپے کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 187 پاکستانی پاسپورٹس برآمد کر لیے تھے۔

    گرفتار ملزمان میں محمد عباس، خواجہ کلیم، محسن رضا، غلام عباس اور عامر علی شامل ہیں، یہ ملزمان شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر پیسے بٹورنے میں ملوث تھے، اور بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے۔