Tag: ویسٹ انڈیز سے سہ ملکی سیریز

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کا بی سی سی آئی کے سیکرٹری کو خط

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کا بی سی سی آئی کے سیکرٹری کو خط

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کی جانب سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کو لکھے گئے خط میں پاک بھارت سیریز کا انعقاد ممکن بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

     خط میں کہا گیا ہے کہ کھیل اور سیاست کو الگ رکھا جائے۔ پاک بھارت تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اس سے سیریز متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

    شہریار خان نے انوراگ ٹھاکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سیاسی اثررورسوخ ہے پاک بھارت سیریز کو ممکن بنانے کے لئے اعلی قیادت سے بات کریں۔

     شہریار خان نے کہا کہ خطے میں کرکٹ کی ترقی کے لئے پاک بھارت کرکٹ ضروری ہے۔ چئیرمین پی سی بی نے انوراگ ٹھاکر کو یاد دلایاکہ جب دوہزار چار میں وہ پاکستان آئے تھے تو ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا تھا۔ کرکٹ کے دوروں میں باہمی جذبہ اور محبت عیاں ہوتی ہے۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کا ویسٹ انڈیز سے سہ ملکی سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا ویسٹ انڈیز سے سہ ملکی سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ

    لاہور: سری لنکا سے سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز سے سہ ملکی سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی دوہزار سترہ کی دوڑ میں پاکستان ویسٹ انڈیز کے ساتھ دوڑنے کیلئے تیار نہیں، پاکستان نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے، ذرائع کے مطابق سری لنکا سے سیریز میں کامیابی کے بعد پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کو ٹاٹا کردیا۔

    ویسٹ انڈیز نے سیریز کھیلنے کی حامی تو بھرلی تھی لیکن سری لنکا سے کامیابی نے پی سی بی کا موڈ بدل ڈالا ہے اور سہ ملکی سیریز میں پاکستان کو خطرہ تھا۔ قومی ٹیم تمام میچز ہار کر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوسکتے تھے۔

    پاکستان سری لنکا سے سیریز چار ایک سے جیتا تو اس کے ویسٹ انڈیز سے چار پوائنٹس زیادہ ہوجائیں گے۔ چیمئینز ٹرافی کی تیس ستمبر کی ڈیڈ لائن تک ویسٹ انڈیز کی کوئی سیریز نہیں، ایسے میں پاکستان بانوے پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ کا ٹکٹ پکا کرلے گا۔