Tag: ویسٹ انڈیز

  • احمد شہزاد ویسٹ انڈین بلے باز سے ٹکرا کر شدید زخمی

    احمد شہزاد ویسٹ انڈین بلے باز سے ٹکرا کر شدید زخمی

    پورٹ آف اسپین : پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد ویسٹ انڈین بلے باز سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس کو گراؤنڈ میں ہی بلایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پورٹ آف اسپین میں جاری دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈین بلے باز کو رنز آؤٹ کرنے کی کوشش میں پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد مخالف ٹیم کے کھلاڑی والٹن سے جا ٹکرائے اور زخمی ہوکرزمین پر گر گئے۔


    ویسٹ انڈین بلے باز اور احمد شہزاد کے درمیان ٹکراؤ اتنا شدید تھا کہ احمد شہزاد زمین پر گرنے کے بعد اٹھنے کی کوشش میں ناکام رہے اور بے ہوش ہو گئے جس کے بعد فوری طور پر گراؤنڈ میں ایمبولینس کو بلایا گیا جس کے ذریعے انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
    ahmed-post-1

    اس حادثے کے بعد کھیل کو روک دیا گیا ہے اور پاکستانی ٹیم کے کوچ اور آفیشلز گراؤنڈ میں ہی موجود ہیں جنہوں نے اپنی موجودگی میں احمد شہزاد کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کروایا۔
    ahmed-post-2

    واضح رہے آج ویسٹ انڈیز میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 133 رنز کا ہدف دیا ہے۔

  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    برج ٹاؤن / بارباڈوس: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہینوں نے عمدہ کھیل پیش کر کے کالی آندھی کو دھول چٹا کر  فتح اپنے نام کرلی، شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر شاداب خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    بارباڈوس میں پاکستان اور ویسٹ انڈین ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، شاداب خان نے اپنے پہلے میچ کو یادگار بناتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

    پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے باؤلرز کے حوصلے بلند کیے اور کالی آندھی کے بیٹسمنوں کو وکٹ پر زیادہ دیر ٹکنے نہ دیا، عماد وسیم، سہیل تنویر، حسن علی اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    post-1

    پاکستان کی جانب سے شعیب ملک38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ بابر اعظم 29 اور کامران اکمل 22 رنز کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 111 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے 112 رنز کا ہدف دیا۔

    post-2

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور احمد شہزاد نے کیا۔ احمد شہزاد 13 رنز بناکر 25 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے جبکہ کامران اکمل 22 رنز بناکر 40 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، 9 رنز کے اضافے کے بعد محمد حفیظ بھی آؤٹ ہوئے۔

    ویسٹ انڈیز اننگز

    پاکستان کی دعوت پر جب ویسٹ انڈیز نے اننگز کا آغاز کیا تو لیوس اور والٹن نے کیا۔ لیوس 1 چھکے کی مدد سے 10 گیندیں کھیل کر 10 رنز بنائے اور احمد شہزاد کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ والٹن 1 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 18 گیندوں پر اتنے یہ رنز سکور کر کے شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

    post-3

    سیموئلز نے 14 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چوکے کی مدد سے 7 رنز بنائے اور عماد وسیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ نئے آنے والے بیٹسمین سمنز 3 گیندیں کھیل کر 1 رن بنا سکے انہیں شاداب خان نے کلین بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔

    پولارڈ نے 1 چوکے کی مدد سے 27 گیندوں پر 14 رنز سکور کئے اور وہاب ریاض کی گیند پرعماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ نرائن نرائن 5 گیندیں کھیل کر صرف ایک رن ہی بنا سکے اور شاداب خان کی گیند کو کھیلنے کے چکر میں عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    post

    روومین پاول نے 1 چوکے کی مدد سے 5 گیندیں کھیلی اور صرف 5 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، نئے آنے والے کھلاڑی بریتھویٹ نے 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 گیندیں کھیل کر 34 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ہولڈر نے 2 چوکوں کی مدد سے 12 گیندیں کھیل کر 14 رنز سکور کئے اور سہیل تنویر کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

    post-5

    کارلوس براتھ ویٹ 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ شاداب خان عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے اور 4 اوورز میں صرف 7 رنز دے کر تین بلے بازوں کو پویلین بھیجنے پر نمایاں باؤلر قرار پائے۔

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیزکےدرمیان آج پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلاجائےگا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیزکےدرمیان آج پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلاجائےگا

    بارباڈوس: پاکستان اورویسٹ انڈیز کےدرمیان ہونے والی چار ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائےگا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان چارمیچوں پرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کاپہلامیچ آج بارباڈوس میں کھیلا جائےگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجےشروع ہوگا۔

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محمد حفیظ کی جگہ ایک اور نوجوان فخر زمان اور بابر اعظم میں سے کسی ایک کوکھلایاجائےگا۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامران اکمل پہلی بار اسپیشلسٹ بیٹسمین کی حیثیت سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کو سرفراز احمد کی قیادت میں تین صفر سے وائٹ واش کیا تھا۔


    مزید پڑھیں: اظہرعلی اورسہیل خان کو مکی آرتھر کےکہنےپرڈراپ نہیں کیا انضمام الحق


    یاد رہےکہ دوروزقبل قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر نےمیڈیا میں جاری قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئےکہا تھاکہ سابق کپتان اظہر علی اور فاسٹ باؤلرز سہیل خان کو کوچ مکی آرتھر کے کہنے پر ڈراپ نہیں کیا۔

    واضح رہےکہ انصمام الحق کاکہناتھاکہ کامران اکمل نےگزشتہ دو سال کے دوران عمدہ کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے ان کا بطور بلے باز انتخاب کیا گیا۔

  • دورہ ویسٹ انڈیز، پاکستان اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

    دورہ ویسٹ انڈیز، پاکستان اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کی قومی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا جس میں احمد شہزاد، کامران اکمل کی واپسی متوقع ہے جب کہ محمد عباس ون ڈے ڈیبیو کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آج ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان کرے گی جس میں پی ایس ایل ٹو میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا جب کہ کچھ کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں پی ایس ایل کے بہترین بلے بازوں احمد شہزاد اور کامران اکمل کی واپسی کے قوی امکان ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، فخرزمان، حسن علی، عمادبٹ، عماد وسیم، شاداب خان، نواز، شعیب ملک، رومان رئیس کے علاوہ کراچی کنگز کے عثمان شینواری بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے محمدعامر اور وہاب ریاض کوآرام کاموقع دیاجائےگا تاہم دونوں کھلاڑیوں کو ون ڈے اسکواد کا حصہ بنایا جائے گا
    اورمحمدعباس کوپہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیاجائےگا جب کہ فاسٹ بولر سہیل تنویر اور بلے باز عمراکمل کی سلیکشن فٹنس ٹیسٹ سےمشروط ہوگی۔

    واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ماہ تین ٹیسٹ میچز، تین ایک روزہ میچز، اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز (26 مارچ سے 14 مئی) کھیلنے ویسٹ انڈیز جائے گی۔

  • کیا آپ نےکرس گیل کو اردو بولتے دیکھا ہے

    کیا آپ نےکرس گیل کو اردو بولتے دیکھا ہے

    کراچی : کرکٹ کی دنیا میں چوکوں،چھکوں کے بادشاہ کے نام سے پہچانے جانے والے آل راؤنڈرکرس گیل کو کیا آپ نے اردو بولتے دیکھا ہے؟اگر نہیں تو اب دیکھ لیں۔

    تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیزکےمایہ نازآل راؤنڈر کرس گیل کے انداز ہی نرالے ہیں۔کرکٹ کا کھیل ہو یا ان کی ذاتی زندگی،وہ ہمیشہ کچھ نیا کرکے اپنے مداحوں کو چونکا دیتے ہیں۔

    باؤلرز کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے آل راؤنڈرگرس گیل نے اے آر وائی نیوز کے اینکر وسیم بادامی سے اردو زبان میں گفتگوکرکےمداحوں کو حیران کردیا۔

    کرس گیل کی اردو سننے کےلیےویڈیو کے لنک پرکلک کریں


    ویسٹ انڈیزکےاسٹار آل راؤنڈر کرس گیل اگلےماہ دبئی میں ہونے والی پاکستان سپرلیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

    واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ ماہ دسمبر میں کرسمس کے موقع پرسوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر اپ لوڈ کی تھی جس میں وہ انہوں نےداڑھی اور مونچھیں رکھی ہوئی ہیں۔

    chris

  • پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرےگی

    پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرےگی

    کیریبیئن: ویسٹ انڈیز نے رواں سال مارچ کے آخر میں پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان کی ٹیم مارچ کے آخری ہفتے میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔سیریز دو ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی۔

    پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز میں ایک تین روزہ سائڈ میچ بھی شیڈول ہے۔دورے کا آغاز اکتیس مارچ کو پورٹ آف اسپین میں ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز31مارچ اور2اپریل کوہوں گے،ایک روزہ میچز9،7 اور 11اپریل کو کھیلے جائیں گےجبکہ پہلا ٹیسٹ 22اپریل،دوسرا30اپریل اور تیسرا ٹیسٹ 10مئی سےکھیلا جائےگا۔

    مزید پڑھیں:ویسٹ انڈیز لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، نجم سیٹھی

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاتھا کہ 9 فروری سے شروع ہونے والی پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہو گیا تو پاک ویسٹ انڈیز سیریز پاکستان میں یقینی ہو جائے گی۔

  • انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی: آفریدی کردار ادا کرنے کیلئے بے چین

    انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی: آفریدی کردار ادا کرنے کیلئے بے چین

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں کردار ادا کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے خواہاں ہیں۔ اے آر وائی اسپورٹس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئی تو اس کا سہرا پی سی بی کو جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم دورہ پاکستان پر آجاتی ہے تو یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی کامیابی ہوگی،پاکستان میں امن و امان کی صورتحال اب کافی بہتر ہے، غیر ملکی ٹیموں کو اب پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔

    36 سالہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم اور رمیز راجہ کو بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان کے لیے آمادہ کرنا چاہیے، میں بھی اپنی طرف سے غیر ملکی کرکٹرز کرس گیل، مارلون سیموئیل سے بات کروں گا۔

    یاد رہے کہ  گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ پی ایس یل کا فائنل لاہور میں ہوگیا تو پاک ویسٹ انڈیز سیریز پاکستان میں یقینی ہوجائے گی۔

    آفریدی کا کہنا تھا کہ یونس خان اور مصباح الحق کی پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی خدمات انہیں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ سوچ سمجھ کر نا چاہیے۔

    واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی طویل عرصے بعد ڈومیسٹک کرکٹ واپسی ہوئی، آفریدی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ون ڈے ٹورنامنٹ کے میچ جس میں سوئی سدرن گیس کمپنی (لمیٹڈ) اور حبیب بینک (ایچ بی ایل) کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، آفریدی ایچ بی ایل کی نمائندگی کررہے تھے۔

     احمد شہزاد کی کپتانی میں کھیلے جانے والے ون ڈے ٹورنامنٹ میں حبیب بیک نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ آفریدی نے دس اوورز میں 42 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، نجم سیٹھی

    http://www.arynews.tv/ud/chairman-pcb-executive-committee-najam-sethi-says-pcl-final-will-b-held-in-lahore/

  • شارجہ ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    شارجہ ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کا وائٹ واش کا خواب چکنا چور کردیا۔

    شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم دوسری اننگز میں 208 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی تھی۔ پل پل رنگ بدلنے کے بعد شارجہ ٹیسٹ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا تھا اور یاسر شاہ کی بولنگ نے آسان اور چھوٹا ہدف مشکل بنا دیا۔

    match-1

    تاہم ویسٹ انڈیز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے 87 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تھی تو اسے صرف 31 رنز کی برتری حاصل تھی۔

    match-2

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان جیسن ہولڈر نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دیویندرا بیشو نے 3 اور روسٹن چیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    جواب میں ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن بھی ڈگمگا گئی اور صرف 67 رنز پر ہی 5 کھلاڑی ہمت ہار گئے ہیں۔ وہاب ریاض نے بھی تباہ کن بولنگ کی۔ پہلے بلیک ووڈ اور پھر چیس کو پویلین بھیجا۔

    ٹیسٹ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 39 رنز درکار تھے۔ کریگ برتھ ویٹ اور شین ڈوریچ کی شراکت نے جیت کی راہ ہموار کردی۔ پہلی اننگز میں آؤٹ نہ ہونے والے برتھ ویٹ اس بار بھی ناٹ آؤٹ رہے۔ برتھ ویٹ اور ڈوریچ نے 60، 60 رنز بنائے۔

    match-3

    آخری دن پاکستان کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکا۔ سیریز میں 21 وکٹیں لینے پر یاسر شاہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    اس دورے میں ویسٹ انڈیز کی یہ پہلی فتح ہے۔ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 اور ایک روزہ میچز کی سیریز میں وائٹ واش سے دو چار کیا تھا۔ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے پہلے دو ٹیسٹ جیت کر سیریز 2.1 سے اپنے نام کرلی۔

  • شارجہ ٹیسٹ : پاکستان پہلی اننگز میں 281 رنز پر آؤٹ

    شارجہ ٹیسٹ : پاکستان پہلی اننگز میں 281 رنز پر آؤٹ

    شارجہ : ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    تفصیلات کےمطابق ٹیسٹ کے دوسرے روز محمد عامر اور یاسر شاہ نے 255 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا،تاہم عامر 20 اور یاسر 12 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں سمیع اسلم 74، مصباح الحق 53جبکہ یونس خان اور سرفراز احمد 51،51رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سےتیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بشو نے4، گیبرئیل نے 3 اور جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے آغاز میں ہی 6رنرز پر پہلی وکٹ گرگئی،فاسٹ بالر وہاب ریاض نے جانسن کو 1رنرکے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے اوراگرپاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے دی، تو وہ دنیا کی پہلی ٹیم بن جائے گی جو ویسٹ انڈیز کو مسلسل 9انٹر نیشنل میچوں میں شکست دے کر نئی تاریخ رقم کرے گی۔

  • تیسراٹیسٹ میچ :پاکستان کاٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

    تیسراٹیسٹ میچ :پاکستان کاٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

    شارجہ : پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم آج شارجہ کے تاریخی میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے لئے میدان میں اتررہی ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں راحت علی اور سہیل خان کی جگہ وہاب ریاض اور محمد عامر کی ٹیم شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہناتھا کہ فاسٹ بالر سہیل خان اور راحت علی کو اس میچ کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

    مصباح الحق نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کی کپتانی کرنے والے لیجنڈ کرکٹر عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا.انہوں نے 48میجز میں کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق آج ویسٹ انڈیز کے خلاف49ویں ٹیسٹ میچ میں کپتانی کررہے ہیں اور ان کی کپتانی میں پاکستان نے 24ٹیسٹ میچوں میں فتوحات حاصل کیں۔

    یاد رہے کہ قوم کرکٹ ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں حریف ویسٹ انڈیز کے خلاف 0-2 کی شاندرار برتری حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ اگرپاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے دی، تو وہ دنیا کی پہلی ٹیم بن جائے گی جو ویسٹ انڈیز کو مسلسل 9انٹر نیشنل میچوں میں شکست دے کر نئی تاریخ رقم کرے گی۔