Tag: ویسٹ انڈیز

  • ورلڈ کپ: پاکستان ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں ہفتے کو مد مقابل ہوں گی

    ورلڈ کپ: پاکستان ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں ہفتے کو مد مقابل ہوں گی

    کرائسٹ چرچ : ورلڈ کپ کے ایونٹ میں  پاکستا نی ٹیم کا دوسرا معرکہ ویسٹ انڈیز سے اکیس فروری کو ہوگا، تفصیلات کے مطابق کالی آندھی کا مقابلہ زخمی شاہینوں سے ہفتے کے روز کرائسٹ چرچ کے میدان میں ہوگا۔

    دونوں ٹیمیوں کا ورلڈکپ میں مایوس کن آغازہوا ہے، پاکستان نے بھارت سے شکست کھائی تودوسری جانب  آئر لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دھول چٹائی تھی، شکست خوردہ ٹیموں کے درمیان اس مقابلے میں جو پرفامنس  دے گا وہی ایونٹ میں رہنے کی جنگ جیت پائے گا ۔

    پاکستانی شاہین مشکلات سے نکلنے کے لئے کرائسٹ چرچ میں خوب جم کرتیاری کررہے ہیں،ادھر ویسٹ انڈیز والوں نے بھی  کمرکس لی ہے۔کیا ویسٹ انڈیز کے آؤٹ آف فارم کرس گیل، کوہلی کی طرح فارم میں آئیں گے یا پاکستانی یونس خان اپنا کوئی کمال دکھا سکیں گے؟

    ،کانٹے دار مقابلے میں ویسٹ انڈیز کا پلڑا پہلے ہی بھاری ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ایک سو ستائیس میچز میں سے اڑسٹھ میچ ویسٹ انڈیز جیت چکا ہے۔

    لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کرائسٹ چرچ میں کیا ہوگا، پانسہ پلٹتا ہے یا پھر تاریخ خود کو یونہی دہراتی رہے گی۔

  • ویسٹ انڈیز کو شکست: ساؤتھ افریقہ نے ون ڈے سیریز جیت لی

    ویسٹ انڈیز کو شکست: ساؤتھ افریقہ نے ون ڈے سیریز جیت لی

    ڈربن : جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت اکسٹھ رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    ڈربن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا سولہ رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد ہاشم آملہ اور ڈولئیرز نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے تیسری وکٹ کے لئے ننانوے رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں بیسٹمینوں نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔ ڈولئیرز نے اکیاسی اور ہاشم آملہ نے چھیاسٹھ رنزبنائے۔ ڈیوڈ ملر نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ستر رنز اسکورکئے۔ بارش کے سبب جنوبی افریقہ نے اڑتالیس اعشاریہ دو اوورز میں دو سو اناسی رنزبنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے بتیس اوورز میں دو سو چھبیس رنز کا ہدف ملا۔ کرس گیل کے عمدہ آغاز کے باوجود ویسٹ انڈین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور ایک سو چونسٹھ رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ گیل اکتالیس رنزبناکر نمایاں رہے۔

  • ساؤتھ افریقہ کو شکست:ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹونٹی سیریزجیت لی

    ساؤتھ افریقہ کو شکست:ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹونٹی سیریزجیت لی

    جوہانسبرگ : جنوبی افریقی کپتان فف ڈوپلیسی کی سینچری بھی  ٹیم کے کام نہ آسکی۔ کرس گیل اور سیمیولز کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز اپنےنام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ میں منعقدہ ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    اکیس رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد جنوبی افریقی کپتان فف ڈوپلیسی نے خوب لاٹھی چارج کیا اورسینچری بنا ڈالی۔ میزبان ٹیم نے بیس اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو اکتیس رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

    ڈوپلیسی نے گیارہ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ایک سو انیس رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں کالی آندھی  نے بھی اپنا جادو دکھایا۔

    کرس گیل اور مارلون سیمیولز نے جنوبی افریقی بولرز کو دن میں تارے دکھادیئے۔ گیل نے نوے اور سیمیولز نے ساٹھ رنز کی دھواں دھاراننگز کھیل کر میزبان ٹیم کے ارمانوں پر پانی پھیردیا۔

    دونوں کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر نو چھکے اور سولہ چوکے لگائے۔ ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

  • ٹی ٹوینٹی: ویسٹ انڈیز نے ساؤتھ افریقہ کو چاروکٹوں سے ہرا دیا

    ٹی ٹوینٹی: ویسٹ انڈیز نے ساؤتھ افریقہ کو چاروکٹوں سے ہرا دیا

    کیپ ٹاؤن :ویسٹ انڈیز نے کرس گیل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں چار وکٹوں سے شکست دے دی۔کیپ ٹاؤن کا میدان کرس گیل کے نام رہا۔

    جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں پر ایک سو پینسٹھ رنزبنائے۔ رلی روسو نے ناٹ آؤٹ اکیاون رنز کی اننگز کھیلی۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز نے کرس گیل کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گیل نے چھکوں اور چوکوں کی برسات کردی۔

    سترہ گیندوں پر نصف سینچری جڑدی۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے تیز نصف سینچری بنانے والے بیٹسمین بھی بن گئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

  • ویسٹ انڈیز نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

    ویسٹ انڈیز نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

    کوچی : ویسٹ انڈیز نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں ایک سو چوبیس رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    کوچی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز نے مارلون سیمیولز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پر تین سو اکیس رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

    سیمیولز نے ایک سو چھبیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، دنیش رامدین نے سیمیولز کا بھرپور ساتھ دیا، رامدین نے اکسٹھ رنز اسکور کئے۔ جواب میں بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو انچاس رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن وہ مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

    بھارتی ٹیم اکتالیس اوورز میں ایک سو ستانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، شیکھر دھون ارسٹھ رنز بناکر نمایاں رہے، سیمیولز اور روی رامپال نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • مشکوک ایکشن: ویسٹ انڈیز کے بالرسنیل نارائن فائنل کھیلنے سے محروم

    مشکوک ایکشن: ویسٹ انڈیز کے بالرسنیل نارائن فائنل کھیلنے سے محروم

    حیدرآباد دکن: ویسٹ انڈیزکےسنیل نارائن کابولنگ ایکشن دوسری مرتبہ رپورٹ ہوگیا، جس کے باعث وہ چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کافائنل نہیں کھیل سکیں گے۔بھارت میں جاری چیمپینز لیگ ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیزکے معروف اسپنر سنیل نارائن کابولنگ ایکشن دوسری بار رپورٹ ہوگیا ہے۔

    نارائن کا بولنگ ایکشن چیمپئنزلیگ کےپہلےسیمی فائنل میں دوسری بار رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد چیمپینز لیگ انتظامیہ نے انھیں فائنل میں کھیلنے سے روک دیا ہے۔

    سنیل نارائن چیمپئنزلیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کررہےتھے۔اس معاملے کی وجہ سے نارائن کی ویسٹ انڈیزکی جانب سےبین الاقوامی میچزمیں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

  • پاکستان کیخلاف سیریز، نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا

    پاکستان کیخلاف سیریز، نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹیسٹ سیریز کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نو نومبر سے پاکستان کیخلاف شیڈول تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، برینڈن مک کلم کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، ویسٹ انڈیز کیخلاف مایوس کن پرفارمنس دکھانے والے کیوی اوپنر پیٹر فلٹن کو ٹیم میں شامل نہیں گیا۔ فاسٹ بولر ڈگ بریسول کو ایک سال بعد کم بیک کرنے میں کامیاب رہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ نو نومبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا، سیریز میں دو ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

  • سینٹ لوشیا: بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 104 رنزبنالئے

    سینٹ لوشیا: بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 104 رنزبنالئے

    سینٹ لوشیا: سینٹ لوشیا ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلہ دیش کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے، ویسٹ انڈیز کے تین سو اسی رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کے سات کھلاڑی ایک سو چار رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    سینٹ لوشیا میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے پہلی نامکمل اننگز دو سو چھیالیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی اور تین سو اسی رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی،چندرپال نے چوراسی رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    جواب میں بنگلہ دیش کے بیٹسمینوں نے ابتدا میں ہی ہتھیار ڈال دیئے،بیٹسمین وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے، مہمان ٹیم نے کھیل کے اختتام تک سات وکٹوں پر ایک سو چار رنز بنالئے ہیں اور اسے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لئے مزید دو سو چہتر رنز درکار ہیں۔

  • ویسٹ انڈیز نےپہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے ہرا دیا

    ویسٹ انڈیز نےپہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے ہرا دیا

    کنگسٹن :ویسٹ انڈیز نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ کنگسٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے آخری روز بنگلہ دیش نے دوسری نامکمل اننگز دو سو چھپن رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کیمر روچ نے بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی۔

    کپتان مشفیق الرحیم ہی حریف بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کرسکے۔ مشفیق الرحیم کی سنچری نے بنگلہ دیش کو اننگز کی شکست سے تو بچالیا لیکن شکست سے نہ بچا سکے۔ مہمان ٹیم دوسری اننگز میں تین سو چودہ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    مشفیق الرحیم ایک سو سولہ رنز پر بناکر ٹاپ اسکورررہے۔ ویسٹ انڈیز نے تیرہ رنز کا مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرتے ہوئے دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو بد ترین شکست کا خطرہ

    ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو بد ترین شکست کا خطرہ

    کنگزٹاؤن: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش پر شکست کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید چھیالیس رنز درکار ہیں اور اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

    کنگزٹاؤن میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے روز بنگلہ دیش نے فالو آن کے بعد دوسری اننگز کا آغاز بھی مایوس کن ہی رہا۔ گیارہ کے مجموعی اسکور پر اس کا پہلا کھلاڑی آؤٹ ہوگیا۔ جس کے بعد بنگلہ دیشی بیٹسمینوں نے کچھ محتاط ہوکر کھیلا لیکن کھیل کے اختتام تک اس کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    مہمان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے اب بھی مزید چھیالیس رنز درکار ہیں اور اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو بیاسی رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی