Tag: ویسٹ انڈیز

  • سینٹ کٹس: ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کوعبرتناک شکست دے دی

    سینٹ کٹس: ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کوعبرتناک شکست دے دی

    سینٹ کٹس: ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو تیسرے ون ڈے میں اکیانوے رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔سینٹ کٹس میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    میزبان ٹیم نے براوو اور رامدین کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں پر تین سو اڑتیس رنزبنائے۔ رامدین نے ایک سو انہتر اور براوو نے ایک سو چوبیس رنز کی اننگز کھیلی۔

    جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر دو سو سینتالیس رنزبناسکی۔ مشفیق الرحیم بہتر رنزبناکر نمایاں رہے۔

  • دوسراون ڈے:ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو ایک سو ستتر رنز سے ہرادیا

    دوسراون ڈے:ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو ایک سو ستتر رنز سے ہرادیا

    گریناڈا : ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میں ایک سو ستتر رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ گریناڈا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بنگلہ دیش نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کے کھلاڑی کپتان کے فیصلے کی لاج نہ رکھ سکے۔

    ویسٹ انڈیز نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو سینتالیس رنزبنائے۔ کرس گیل، براوو نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

    تمیم اقبال کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکا۔ مہمان ٹیم پچیسویں اوور میں صرف ستر رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

  • نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹوں سے شکست

    نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹوں سے شکست

    نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ، سیریز دو صفر سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔

    ویلنگٹن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر ایک سو انسٹھ رنز بنائے۔ ایندرے فلنچر چالیس اور دنیش رامدین پچپن رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مشکلات درپیش رہیں، چھ وکٹوں کے نقصان پر کیوی ٹیم نے ہدف حاصل کرلیا۔ راس ٹیلر نے انتالیس رنز بنائے، لیوک رانچی نے اکیاون رنز کی اننگز کھیلی۔ جیسن ہولڈ،سنیل نرائن اور اندرے رسل نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • پہلاٹی ٹوئنٹی:نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

    پہلاٹی ٹوئنٹی:نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

    نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اکیاسی رنز سے شکست دے کر دومیچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ آکلینڈ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    کیوی بیٹسمینوں نے کھیل کا عمدہ آغاز کیا جس کے بعد میککلم نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر ایک سو نواسی رنز تک پہنچادیا۔ میکلم نے ساٹھ اور لیوک رانچھی نے اڑتالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو آٹھ رنز ہی بناسکی۔

     

  • ون ڈے سیریز: آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 203 رنز سے شکست دے دی

    ون ڈے سیریز: آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 203 رنز سے شکست دے دی

    ویسٹ انڈیز نے ون ڈے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں نیوزی لینڈ کو دو سو تین رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے۔ سیریز دو دو سے برابر رہی۔

    ہملٹن میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن مقابلہ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان  نے ٹاس  جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بدقسمتی سے یہ فیصلہ میزبان ٹیم کیلئے اچھا ثابت نہ ہوسکا، ویسٹ انڈین ٹیم کے بیٹسمینوں نے فیصلہ کن معرکے میں جم کر کیوی بولرز کو دھویا۔

    چار وکٹوں کے نقصان پر کیریبین ٹیم نے تین سو تریسٹھ رنز بنائے۔کرک ایڈورڈز نے ایک سو تئیس،کپتان ڈوین براؤو نے ایک سو چھ اور کیران پاؤل نے تہتر رنز کی شاندار اننگز کھیلی، مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ناقص کارکردگی دکھاتے ہوئے نیوزی لینڈر جلد ہی ہمت ہار گئے۔ کیوی سائیڈ ایک سو ساٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    ویسٹ انڈیز دو سو تین رنز سے کامیاب رہی، نیکیتا ملر نے چار،جیسن ہولڈر اورآندرے رسل نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں، ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈوین براؤو پلیئر آف دی میچ قرار پائے، ون ڈے سیریز دو دو سے برابر رہی ۔

  • نیلسن ون ڈے:ویسٹ انڈیز کو چوتھے ون ڈے میں شکست کا سامنا

    نیلسن ون ڈے:ویسٹ انڈیز کو چوتھے ون ڈے میں شکست کا سامنا

    نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت اٹھاون رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔ نیلسن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    کیوی ٹاپ آرڈر نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر دو سو پچیاسی رنز تک پہنچادیا۔ مارٹن گپتل نے اکیاسی رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جیسے رائڈر اور ولیمسن نے سینتالیس سینتالیس رنز اسکور کئے۔

    ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز مایوس کن رہا۔ اوپنرز کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ ویسٹ انڈیز نے تینتیس اعشاریہ چار اوورز میں پانچ وکٹوں پر ایک سو چونتیس رنزبنائے تھے کہ میچ بارش کے سبب روک دیا گیا۔ کھیل دوبارہ شروع نہ ہوا اور نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت اٹھاون رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔