Tag: ویسٹ انڈیز

  • ٹی 20 ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز اور امریکا سے منتقل کیے جانے کا امکان

    ٹی 20 ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز اور امریکا سے منتقل کیے جانے کا امکان

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ویسٹ انڈیز اور امریکا سے منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں کرکٹ کے انفرا اسٹرکچر کا فقدان ہے اور اسٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کے نہیں ہیں اتنے کم وقت میں ورلڈ کپ کے لیے وینیوز کی تیاری مشکل ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے انگلینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی کی درخواست کی جاسکتی ہے۔

    2030 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی انگلینڈ،آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کےپاس ہے، بتایا جارہا ہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا کو 2030 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی دی جاسکتی ہے۔

    سابق چیئرمین یو ایس اے کرکٹ ڈاکٹر اتُل رائے کا کہنا ہے کہ امریکا میں موجودہ حالت دیکھ کر ورلڈکپ کی میزبانی مشکل لگتی ہے، امریکا میں موجودہ سہولیات آئی سی سی کے معیار کےبرابر نہیں ہیں۔

    ڈاکٹر اتُل رائے کا کہنا ہے کہ اب یہ آئی سی سی پر منحصر ہے کہ وہ امریکا میں اسٹیڈیمز پر سرمایہ کار ی کرتے ہیں یا میزبانی دوسرے ملک کو دیتے ہیں۔

  • پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ

    پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ

    پاکستان نے مسلسل تیسرے میچ میں ویسٹ انڈییز کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔

    ملتان میں کھیلے گئے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم کے 269 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 216 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین 60 اور کیسی کارٹی 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    قومی ٹیم کی جانب سے شاداب خان نے 4، حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں قومی ٹیم نے مقررہ 48 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر269 رنز بناسکی، شاداب خان 86 اور امام الحق 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کیلئے 85 رنز کی شراکت قائم کی، اس موقع پر فخر زمان 35 رنز بنا کر پوران کی گیند پر بولڈ ہوئے،

    شاندار اوپننگ شراکت کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑاگئی اور ویسٹ انڈین کپتان پوران نے مڈل آرڈر کا صفایا کردیا، بابر اعظم صرف ایک رن بنا کر 88 رنز پر پویلین لوٹے۔ امام الحق نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور پھر پویلین لوٹ گئے، بعد ازاں محمد حارث اور رضوان بالترتیب 113 اور 117 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

    117 رنز پر پانچ وکٹیں کھونے کے بعد شاداب خان اور خوشدل شاہ نے سنبھالا اور ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا، 33 ویں اوور میں تیز آندھی کے باعث کھیل کو روک دیا گیا، کھیل دوبارہ شروع ہوا تو میچ کو 48 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

    خوشدل شاہ اور شاداب خان کے درمیان 84 رنز کی شراکت قائم ہوئی، خوشدل شاہ  34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نواز بھی خاطر خواہ اسکور نہ بناسکے اور آٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دوسرے اینڈ پر شاداب خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو 269 تک پہنچا دیا۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان نکولس پورن نے 4، کیمو پال نے 2، اکیل حسین، ہیڈن والش اور  جیڈن سیلز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • کرس گیل کا آئی پی ایل سے علیحدگی کا اعلان

    کرس گیل کا آئی پی ایل سے علیحدگی کا اعلان

    ویسٹ انڈیز کے عالمی شہرت یافتہ بلے باز کرس گیل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سٹار بلے باز کرس گیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ بائیو سیکیور ببل سے اکتا گئے ہیں۔

    کرس گیل نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایک کے بعد دوسرے ببل کا حصہ بنا ہوں۔ ٹی 2 ورلڈ کپ سے قبل ذہنی طور پر خود کو ری فریش ہونا چاہتا ہوں اس لیے بائیو سیکیورببل سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ کرس گیل آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کر رہے تھے۔

  • ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم، ایک اننگز میں 12 کھلاڑیوں کی بیٹنگ

    ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم، ایک اننگز میں 12 کھلاڑیوں کی بیٹنگ

    جمیکا: بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، ایک اننگز میں 12 کھلاڑیوں نے بیٹنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کے 12 کھلاڑیوں نے بیٹنگ کی، 12 کھلاڑیوں کی بیٹنگ آئی سی سی کے نئے قانون کے مطابق ہوئی۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین بلے باز ڈیرن براوو کے سر پر گیند لگنے کے بعد بلیک ووڈ نے ان کے متبادل کے طور پر بلے بازی کی۔

    واضح رہے کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جسپریت بمراہ کے تیز رفتار باؤنسر نے ڈیرن براوو کا ہیلمٹ توڑ دیا تھا، چوتھے روز براوو بیٹنگ کرنے آئے لیکن درد کی وجہ سے باہر چلے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ویسٹ انڈیز کے خلاف بھارت نے ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیت لی، ویرات کوہلی مہندر سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایشز سیریز میں بھی اسٹیو اسمتھ گردن پر گیند لگنے کے باعث باہر ہوگئے تھے، لارڈز میں مارنس لبوشین اسٹیو اسمتھ کے متبادل کے طور پر میچ میں شامل ہوئے تھے۔

    ایشیز سیریز میں انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر اسٹیو اسمتھ کے گردن پر جا لگا تھا جس کے باعث وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے، انجری کی نوعیت زیادہ ہونے کے سبب وہ تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

  • ورلڈ کپ 2019: ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 23 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ 2019: ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 23 رنز سے شکست دے دی

    لیڈز: ورلڈ کپ 2019 کے 42ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 23 رنز سے شکست دے دی، اکرام علی خیل کی 86 رنز کی اننگز بھی افغانستان کو شکست سے نہ بچاسکی، افغانستان کی ٹیم ورلڈ کپ میں ایک میچ بھی نہیں جیت سکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لیڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے دئیے جانے والے 312 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 288 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بریتھ ویت نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    افغانستان کی پہلی وکٹ 5 رنز پر گری جب کپتان گلبدین نائب 5 رنز بنا کر کیمار روچ کی گیند پر لوئس کو کیچ دے بیٹھے، رحمت شاہ 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    اکرام علی خیل نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں کرس گیل نے آؤٹ کیا، نجیب اللہ زردان 31 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، اصغر افغان 40 رنز بنا کر بریتھ ویت کا نشانہ بنے۔

    آل راؤنڈر محمد نبی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سمیع اللہ شنواری کو 6 رنز پر کیمار روچ نے آؤٹ کیا، راشد خان 9 رنز بناسکے، دولت زردان ایک رن بناسکے، سید شیرزاد 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویت نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کیمار روچ نے تین وکٹیں حاصل کیں، کرس گیل اور اوشین تھامس ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل لیڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 312 رنز کا ہدف دیا تھا، دولت زردان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گری جب کرس گیل 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ایون لوئس 58 رنز بنا کر راشد خان کا نشانہ بنے، شائے ہوپ نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں محمد نبی نے آؤٹ کیا۔

    ہیٹ مائر کو 39 رنز پر دولت زردان نے پویلین روانہ کیا، نکولس پورن 58 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، کپتان جیسن ہولڈر 45 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے، بریتھ ویت 14 رنز بنا کر ناٹ اؤٹ رہے۔

    افغانستان کے دولت زردان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد نبی اور راشد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں آج افغانستان اور ویسٹ انڈیز مدمقابل ہیں، ویسٹ انڈیز نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

     آئی سی سی ورلڈ کپ کے 42 ویں میچ میں آج افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔

    افغانستان کی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک 8 میچز کھیل چکی ہے اور اسے تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پوائنٹس اسکورننگ ٹیبل پر افغانستان صفر پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی اب تک 8 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے وہ ایک ہی میچ جیت سکی، 6 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک بارش کی نذر ہوا۔ 3 پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اسکورننگ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔

    ٹاس جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹورنامنٹ کو اچھے انداز میں ختم کرنا چاہتے ہیں۔

    افغانستان کے کپتان گلبدین نائب کا کہنا تھا کہ ہم بھی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، وکٹ اچھی ہے، اسپنرز کو مدد ملے گی۔ ہم نے گزشتہ میچز میں اچھا کھیلا۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا۔

    ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل کے لیے آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ اپنی جگہ بنا چکے ہیں۔ پاکستان اگر اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے شکست دے دے تو اس کا سیمی فائنل میں جانے کا امکان ایک بار پھر روشن ہوسکتا ہے۔

    ورلڈ کپ 2019 کا فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

  • کرکٹ ورلڈکپ 2019: افغانستان اور ویسٹ انڈیز آج مدمقابل ہوں گے

    کرکٹ ورلڈکپ 2019: افغانستان اور ویسٹ انڈیز آج مدمقابل ہوں گے

    لیڈز: آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کے 42 ویں میچ میں آج افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    افغانستان کی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک 8 میچز کھیل چکی ہے اور اسے تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، پوائنٹس اسکورننگ ٹیبل پرافغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پرہے۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم اب تک 8 میچز کھیل چکی ہے جس میں وہ ایک ہی میچ جیت سکی اور 6 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، 3 پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اسکورننگ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔

    ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔

  • ورلڈ کپ 2019، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 23 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ 2019، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 23 رنز سے شکست دے دی

    چیسٹرلی اسٹریٹ: ورلڈ کپ 2019 کے اہم میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 23 رنز سے شکست دے دی، نکولس پورن کی سنچری بھی ویسٹ انڈیز کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    تفصیلات کے مطابق چیسٹرلی میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا کی جانب سے دئیے جانے والے 339 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بناسکی، اویشکا فرنینڈو کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب سنیل ایمبرس 5 رنز بنا کر ملنگا کا شکار بنے، کرس گیل 35 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شائے ہوپ بھی 5 رنز پر ہمت ہار گئے۔

    ہیٹ مائر کو 29 رنز پر ڈی سلوا نے رن آؤٹ کیا، نکولس پورن کی 118 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آسکی، جیسن ہولڈر 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    بریتھ ویت 8 جبکہ ایلن نے 51 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، تھامس ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، کوٹریل 7 اور گیبریل 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    سری لنکا کے لیستھ ملنگا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، راجیتا اور میتھیوز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل چیسٹرلی اسٹریٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 339 رنز کا ہدف دے دیا تھا، جیسن ہولڈر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    ویسٹ انڈیز کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، سری لنکا کے اوپنر نے شاندار آغاز فراہم کیا اور ان کی پہلی 93 رنز پر گری جب کرونا رتنے 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    کسل پریرا نے 64 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، مینڈس 39 رنز بنا کر ایلن کا شکار بنے، اویشکا فرنینڈو نے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں کوٹریل نے آؤٹ کیا۔

     میتھیوز 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ادانا کو 3 رنز پراوشین تھامس نے جیسن ہولڈر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، لہیرو تھریمانے نے 45 رنز بنا کا ناٹ آؤٹ رہے۔

    ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے دو شکار کیے، شیلڈرون کوٹریل، اوشین تھامس اور ایلن کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

    اس سے قبل آئی سی سی ورلڈ کپ کے 39 ویں میچ میں آج سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جو چیسٹرلی اسٹریٹ کے میدان میں کھیلا جارہا ہے۔

    سری لنکا کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں 7 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے انہیں 2 میچز میں کامیابی اور 3 میں ناکامی ملی، 2 میچز بارش کی نذر ہوگئے۔ پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

    سری لنکا کے پاس سیمی فائنل کھیلنے کا اب بھی موقع ہے، شکست کی صورت میں ان کا ورلڈ کپ میں سفر ختم ہوجائے گا اور جیت کی صورت میں دیگر ٹیموں پر انحصار کے ساتھ اسے بھارت کے خلاف آخری میچ بھی لازمی جیتنا ہوگا۔

    دوسری طرف ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی میگا ایونٹ میں اب تک سات میچز کھیل چکی ہے، جس میں سے انہیں 1 میچ میں کامیابی اور 5 میں ناکامی ملی۔ ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ اس طرح ویسٹ انڈیز ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے جبکہ اس کا سیمی فائنل کھیلنے کا کوئی امکان موجود نہیں۔

    اب تک مجموعی طور پر سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 56 ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے ویسٹ انڈیز نے 28 اور سری لنکا نے 25 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

  • کرکٹ ورلڈکپ 2019: سری لنکا اورویسٹ انڈیز آج مدمقابل ہوں گے

    کرکٹ ورلڈکپ 2019: سری لنکا اورویسٹ انڈیز آج مدمقابل ہوں گے

    چیسٹرلی: آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کے 39 ویں میچ میں آج سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    سری لنکا کے پاس آج کے میچ میں آخری موقع ہے، شکست کی صورت میں ان کا ورلڈکپ میں سفر ختم ہوجائے گا اور جیت کی صورت میں دیگر ٹیموں پر انحصار کے ساتھ اسے بھارت کے خلاف آخری میچ لازمی جیتنا ہوگا۔

    آئی لینڈرز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 56 ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے ویسٹ انڈیز نے 28 اور سری لنکا نے 25 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    سری لنکا کی ٹیم اب تک سات میچز کھیل چکی ہے جس میں سے انہیں 2 میچز میں کامیابی اور 3 میچز میں ناکامی ملی جبکہ دو میچ بارش کی نذر ہوگئے۔ پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبرپر ہے۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک سات میچز کھیل چکی ہے، جس میں سے انہیں 1 میچ میں کامیابی اور 5 میں ناکامی ملی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ اس طرح ویسٹ انڈیز ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔

    ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔

  • کرکٹ ورلڈکپ 2019: بھارت اور ویسٹ انڈیزآج مدمقابل ہوں گے

    کرکٹ ورلڈکپ 2019: بھارت اور ویسٹ انڈیزآج مدمقابل ہوں گے

    مانچسٹر: آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کے 34ویں میچ میں آج بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    بھارت کی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک نا قابل شکست ہے، ایونٹ میں بھارتی ٹیم اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہے، ٹیم چار میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت کا ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

    دوسری جانب ویسٹ انڈیر میگا ایونٹ میں اب تک چھ میچز کھیل چکی ہے جس میں سے 4 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پوائنٹ اسکورننگ ٹیبل پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔

    ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔

  • شیلڈون کوٹریل وکٹ لینے کے بعد ’سلیوٹ‘ کیوں کرتے ہیں، وجہ سامنے آگئی

    شیلڈون کوٹریل وکٹ لینے کے بعد ’سلیوٹ‘ کیوں کرتے ہیں، وجہ سامنے آگئی

    لندن: آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جہاں ٹیمیں سر دھڑ کی بازی لگا کر ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے سرگرداں ہیں وہیں آف دی فیلڈ چیزیں بھی مقبول ہورہی ہیں جس میں ویسٹ انڈین فاسٹ بولر شیلڈون کوٹریل کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز سرفہرست ہے۔

    بائیں ہاتھ کے ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کوٹریل جب وکٹ لینے ہیں تو کچھ دیر چلنے کے بعد آرمی کی طرح سلیوٹ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، کوٹریل کا سلیوٹ اسٹائل کو کمنٹینر ہی نہیں برطانیہ میں ورلڈ کپ کے مداح نے کاپی کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    شیلڈون کوٹریل جمیکا ڈیفنس فورس کا حصہ ہیں اور ان کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز ٹریڈ مارک بن چکا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کو گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ سے 5 رنز سے شکست ہوئی تھی لیکن میچ میں کوٹریل نے 58 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    برطانوی خبررساں ادارے کے گفتگو کرتے ہوئے شیلڈون کوٹریل کا کہنا تھا کہ میں میرا ملٹری اسٹائل میں سلیوٹ کرنا پروفیشن کا حصہ ہے، میں ایک فوجی ہوں، جمیکا ڈٰیفنس فورس کی عزت کرتا ہوں اس لیے یہ انداز اپنایا ہے۔

    کوٹریل کا کہنا تھا کہ میں جب آرمی میں ٹریننگ کررہا تھا تو 6 ماہ تک آرمی اسٹائل میں سلیوٹ کی پریکٹس کی تھی۔

    برطانیہ میں کرکٹ کے مداح نوجوان لڑکے لڑکیاں بھی کوٹریل کا سلیوٹ کاپی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کا جشن منانے کا انداز مقبول ہوا ہے اس سے قبل 2012 میں ویسٹ انڈین ٹیم ٹی ٹوینٹی کی ورلڈ چیمپئن بنی تھی تب ان کی ٹیم کا چیمپئن ڈانس مقبول ہوا تھا۔