Tag: ویسٹ انڈیز

  • ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے پاکستان آنے پر خوشی ہے، آئی جی سندھ کلیم امام

    ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے پاکستان آنے پر خوشی ہے، آئی جی سندھ کلیم امام

    کراچی : آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے پاکستان آنے پر بہت خوشی ہے، ٹیم کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق  سی پی او میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز وومن کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر کھلاڑیوں کے اعزاز میں  عشائیہ دیا گیا۔

     تقریب میں آئی جی سندھ سید کلیم امام، زونل ڈی آئی جیز اور دیگراعلیٰ افسران نے شرکت کی، محفل میں روایتی ثقافتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا، جس پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈانس کیے بغیر نہ رہ سکے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے پاکستان آنے پر خوشی ہے، جب ساری دنیا کی ٹیمیں پاکستان نہیں آرہی تھی تب ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آئی، ویسٹ انڈیز ٹیم کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔

     ان کا مزید کہنا تھا کہ سارے پولیس افسران آپ کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ خواتین ہرشعبہ زندگی میں آگے آرہی ہیں، ماضی میں میں خود بہت کرکٹ کھیلتا تھا۔

    اس موقع پر اپنے خطاب میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کپتان میریسا ایگولیرا  نے کہا کہ پاکستان آکر اور میچز کھیل کر بہت خوشی ہوئی، پاکستان ایک بہت اچھا ملک ہے، دوبارہ آنے کی خواہش رکھتے ہیں، ہمیں پاکستان میں بہت مزہ آیا ،دوبارہ بھی آئیں گے۔

    تقریب کے اختتام پرشرکاء نے ویسٹ انڈیز ٹیم کی کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے پر مبارکباد دی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

    کراچی: ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پرمشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو71 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساؤتھ رن کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر160 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 34 اور دوسری 51 رنز پرگری جس کے بعد تیسری وکٹ پر دیندرا ڈوٹن اور چیڈن نیشن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 109 رنز کی شراکت قائم کی۔

    ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی جانب سے دیندرا ڈوٹن 90 اور چیڈن نیشن نے 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے نشرا سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستانی ٹیم 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 اوورز میں 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے کپتان بسمہ معروف 38 اور جویریہ خان نے 19 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمیلا کونیل نے 3، شاکرہ سلمان اور انیسہ محمد نے 2،2 ڈینڈرا ڈوٹن اور فلے فلیچر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کی کپتان میریسا اگوایلیریا نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں خدا کی شکرگزار ہوں کہ ہم پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے میں کامیاب رہی۔

    کراچی نے دل کھول کر میزبانی کا حق ادا کیا، کپتان ویسٹ انڈیز

    میریسا اگوایلیریا کا کہنا تھا کہ دیگر ٹیموں کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستان آئیں کیونکہ یہاں لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پندرہ سال قبل 2004 میں ویسٹ انڈیز نے شہر قائد میں ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی تھی، جس کے دوران ٹیسٹ سیریز کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئی تھی جبکہ 7 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز ویسٹ انڈیز نے 5-2 سے اپنے نام کی تھی۔

  • ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیوین براوو نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

    ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیوین براوو نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

    بارباڈوس: ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیوین براوو نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تاہم وہ دنیا بھر میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ میں اپنے منفرد انداز اور ڈی جے کے نام سے مشہور ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیووین براوو نے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کریں گے۔

    شائقین کے لیے پیغام میں براوو نے کہا کہ وہ نئے ٹیلںٹ کو آگے بڑھنے کا موقع دینا چاہتے ہیں، براوو نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ لمحہ یاد ہے جب میں نے 14 برس قبل اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انگلینڈ کے خلاف 2004 میں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں اترنے سے پہلے مجھے کیپ دی گئی تھی۔

    ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کے گانے ڈی جے براوو گانے نے دنیا بھر میں براوو کی الگ پہچان بنائی جبکہ ویسٹ انڈیز کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنانے میں بھی براوو کا اہم کردار تھا۔

    براوو نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران 40 میچز کھیلے اور 31.42 کی اوسط سے 2200 رنز بنائے جن میں تین سنچریاں شامل ہیں، 39.83 کی اوسط سے 86 وکٹیں بھی ان کے حصے میں آئی۔

    ون ڈے کرکٹ میں براوو 164 میچز میں ویست انڈیز کی نمائندگی کی اس دوران 25.36 کی اوسط سے 2968 رنز اسکور کیے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 92.30 رہا، انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 199 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے 66 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اور 1142 رنز بنائے اور 52 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

  • وہ لمحہ جب ہزاروں تماشائیوں نے قومی ترانہ مکمل کیا

    وہ لمحہ جب ہزاروں تماشائیوں نے قومی ترانہ مکمل کیا

    کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹی 20 میچ کے درمیان ایک خوبصورت اور یادگار لمحہ آیا جب ساؤنڈ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے قومی ترانہ رک گیا جس کے بعد تماشائیوں نے ایک ساتھ پڑھ کر قومی ترانہ مکمل کیا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ٹی 20 میچز کی سیریز جاری ہے۔ پہلے ٹی 20 میچ کے دوران ایک خوبصورت واقعہ پیش آیا جس نے ہر پاکستانی کا دل وطن کی محبت سے سرشار کردیا۔

    میچ شروع ہونے سے قبل جب دونوں ممالک کا ترانہ بجایا جارہا تھا تب پاکستان کا قومی ترانہ ساؤنڈ سسٹم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے اچانک رک گیا۔

    ایک لمحے کو اسٹیڈیم میں خاموشی چھا گئی لیکن اگلے ہی لمحے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں نے ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھ کر اسے مکمل کیا۔

    اس دوران پاکستانی کرکٹرز بھی قومی ترانہ پڑھتے نظر آئے۔

    ترانہ مکمل ہونے کے بعد تماشائیوں نے خوشی سے زوردار تالیاں بجائیں۔ اس موقع پر کرکٹرز نے بھی تالیاں بجا کر تماشائیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    یوں کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ کی رنگینیاں بحال کرنے والا یہ میچ پورے پاکستان کے لیے یادگار بن گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل کی طرح پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز بھی کامیاب ثابت ہوگی: سرفراز احمد

    پی ایس ایل کی طرح پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز بھی کامیاب ثابت ہوگی: سرفراز احمد

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی طرح پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز بھی کامیاب ثابت ہوگی، اپنے ملک میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہم اپنی پلیئنگ الیون کا فیصلہ کل کریں گے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بولنگ مضبوط ہے، ہوم کراؤڈ کا فائدہ اٹھا کر کل کا میچ جیتنےکی بھرپورکوشش کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان آنے والےغیرملکی مہمان کھلاڑیوں کے شکرگزارہیں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کرئیبین پریمیر لیگ کے بہترین کھلاڑی شامل ہیں، امید ہے، اچھا مقابلہ ہوگا۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کئی نئے کھلاڑی شامل ہیں، ورلڈ کپ سے پہلے قومی ٹیم کےاہم ٹورز ہیں، ورلڈکپ سے پہلے انگلینڈ اورآسٹریلیا میں سیریز کھیلنی ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سے پہلے اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ رومان رئیس اور عماد وسیم انجری سے ریکور نہیں کر پائے ہیں، امید ہے، وہ جلد کم بیک کریں گے۔ ہم ہوم کراوڈ کا فائدہ اٹھا کر مثبت کرکٹ کھیلیں گے اور سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اوپرکے نمبروں پر بیٹنگ کی کوشش کروں گا۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ راحت علی، شاہین آفریدی، عثمان شنواری کل نہیں کھیلیں گے، البتہ پلینگ الیون کا حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔


    پاک ویسٹ انڈیز سیریز، میچ کے تمام ٹکٹس آن لائن فروخت


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ویسٹ انڈیزبورڈ آمادہ، تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی میں ہوں گے، نجم سیٹھی

    ویسٹ انڈیزبورڈ آمادہ، تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی میں ہوں گے، نجم سیٹھی

    لاہور : چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے قومی ٹیم کے ساتھ ہونے والے تینوں میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، ویسٹ انڈیز بورڈ نے کراچی میں کھیلنے پرآمادگی ظاہر کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کراچی والوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز نے کراچی میں کھیلنے پرآمادگی کا اظہار کردیا ہے۔

    پاکستان آنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور کے بجائے کراچی میں منعقد ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہی۔

    انہوں نے کہا کہ مذکورہ میچز یکم، 2 اور4اپریل کوکراچی کھیلیں جائیں گے، ویسٹ انڈیزٹیم کی سیکیورٹی ہماری ذمےداری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کے اس اقدام کی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مکمل حمایت کی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ اگلی بار پی ایس ایل پاکستان لے جائیں، ملتان کے اسٹیڈیم تیار ہیں، کراچی اور راولپنڈی کو تیارکرنا ہے، کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں بہت کام کیا جارہا ہے۔

    کراچی کا اسٹیڈیم تیارہے، فائنل وہیں ہوگا، پی ایس ایل کی ٹرافی 24مارچ کوکراچی پہنچےگی، مخالفین تنقید کا سلسلہ بند کرکے ہمیں سپورٹ کریں، انہوں نے بتایا کہ پاکستان ویسٹ انڈیز اور ممکن ہے کہ بنگلا دیش بھی امریکا میں سہ ملکی سیریز کھیلیں۔

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا، جو پنجاب میں شدید دھند اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیئر (بی پی ایل) سے معاہدے کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔


    ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا نام تبدیل کر کے ونڈیز رکھ دیا 


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ویلنگٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور67رنز سے ہرا دیا

    ویلنگٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور67رنز سے ہرا دیا

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ باآسانی اننگز اور سرسٹھ رنز سے جیت لیا، نیوزی لینڈ نے ہوم گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز کو چاروں شانے چت کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 67 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    کیویز نے پہلی اننگز میں پانچ سو بیس رنز کا پہاڑکھڑا کیا جسے مہمان ٹیم دو اننگز میں بھی پورا نہ کرسکی، نیوزی لینڈ کے دو بیٹسمینوں نے سنچریاں بنائیں۔

    ٹیلر نے بھی شاندار بیٹنگ کی، ویسٹ انڈین کھلاڑی دونوں اننگز میں بے بس رہے، پہلی اننگز میں 134اور دوسری اننگز میں319رنز پر ٹھکانے لگ گئی۔


    مزید پڑھیں: ویلنگٹن ٹیسٹ، ویسٹ انڈیزکی پوری ٹیم پہلے دن134رنز پرمیدان سے باہر


    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے3 جبکہ نیل ویگنر، گرینڈ ہوم اور ٹرینٹ بولٹ نے 2,2وکٹیں حاصل کیں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ نو دسمبر سے ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ویلنگٹن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیزکی پوری ٹیم پہلے دن134رنز پرمیدان سے باہر

    ویلنگٹن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیزکی پوری ٹیم پہلے دن134رنز پرمیدان سے باہر

    ویلنگٹن: نیوز ی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف ایک سو چونتیس رنز پر آؤٹ کردی، نیل ویگنر نے 39رنز کے عوض 7وکٹیں حاصل کیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیوز ی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے ویلنگٹن ٹیسٹ کا پہلا دن نیوزی لینڈ کے نام رہا۔ کیویز نے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں صرف ایک سو چونتیس رنز پر ٹھکانے لگادیا۔

    اننگز کی خاص بات نیل ویگنر کی سات وکٹیں ہیں، ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈز کے اوپنرز نے ٹیم کو59رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن بلے بازوں کی پہلی شراکت ٹوٹتے ہی وکٹیں گرنے کی لائن لگ گئی۔

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلرنیل ویگنر کی تباہ کن بولنگ نے تباہی مچادی، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف ایک سو چونتیس رنز پر ٹھکانے لگ گئی۔ ویگنر نے39رنز دے کرسات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    ڈیبیو کرنے والے ویسٹ انڈین بیٹسمین ایمبرس نے پہلی گیند پر ہٹ وکٹ ہوکر نیا ریکارڈ بنادیا، ویسٹ انڈیز کے پانچ بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی نہ پہنچ سکے۔

    جواب میں نیوزی لینڈ نے پہلے روز دو وکٹوں پر85رنزبنالئے، جیت راول 29اور راس ٹیلر12رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

     

  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیمیں اگلے پانچ سال ٹی ٹوئنٹی سیریزکھیلیں گے، نجم سیٹھی

    پاک ویسٹ انڈیز ٹیمیں اگلے پانچ سال ٹی ٹوئنٹی سیریزکھیلیں گے، نجم سیٹھی

    لاہور : چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں اگلے پانچ سال ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گی، معاہدے کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم اگلےسال مارچ میں پاکستان آئےگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے مابین پانچ سال کیلئے ٹی ٹوئٹی سیریز کھیلنے کامعاہدہ ہوگیا ہے، یہ بات چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے درمیان ہرسال ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ مذکورہ ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان اور امریکا میں کھیلی جائیں گی۔

    ویسٹ انڈین ٹیم اگلے سال مارچ میں پاکستان آئے گی، سیریز کے میچز 29، 31 مارچ اوریکم اپریل کولاہورمیں ہوں گے۔


    مزید پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز سیریزکا امکان نہیں، ویسٹ انڈین میڈیا کا دعویٰ


    یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا، جو پنجاب میں شدید دھند اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیئر (بی پی ایل) سے معاہدے کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • سری لنکن ٹیم نے پاکستان آنے پرآمادگی ظاہرکردی‘ نجم سیٹھی

    سری لنکن ٹیم نے پاکستان آنے پرآمادگی ظاہرکردی‘ نجم سیٹھی

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز نے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ میں آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نےکہا کہ سری لنکن بورڈ نے تیسرا ٹی 20 لاہورمیں کھیلنے پرآمادگی ظاہرکی۔

    چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ کے دیوانوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    دریں اثناء نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف کیس چل رہا ہے، دسمبر میں مثبت نتیجہ آئے گا۔


    سری لنکن کھلاڑیوں کا لاہور میں میچ کھیلنے سے انکار


    خیال رہے کہ دوروز قبل سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے بورڈ کو وینیو تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔

    یاد رہے کہ 2009 میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کھیلنے کے لیے آنے والی سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کا خاتمہ ہو گیا تھا جسے بحال کرنے کے لیے پاکستان بورڈ کے جتن جاری ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔