Tag: ویسٹ انڈیز

  • پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیزنے9وکٹوں پر278رنز بنالیے

    پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیزنے9وکٹوں پر278رنز بنالیے

    جمیکا: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےدوسرےروز نو وکٹوں کےنقصان پر 278رنزبنالیے۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کےدوسرے روز کا کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر سےشروع ہوا اور صرف 3۔11 اوورز ہی کرائے جاسکے۔

    پہلےٹیسٹ میچ کےدوسرے روزکاکھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا لیے تھے۔

    میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو محمد عامر نے پاکستان کو جلد ہی دو کامیابیاں دلوا دیں اور کرکٹ میں واپسی کے بعد اننگز میں پہلی بار پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    محمد عامر نے پہلے بشو کو 28 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا اور بعد میں جوزف کو صفر پر بولڈ کر کے اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی۔


    پہلاٹیسٹ : ویسٹ انڈیز نے7وکٹوں پر244بنالیے


    دوسری جانب ہولڈر نے 60 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ان کے ساتھ شینن بیٹنگ کر رہے ہیں۔

    واضح رہےکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹیسٹ کرکٹ میں 49 بار مدمقابل آئیں جس میں سے 18 میچز میں قومی ٹیم اور 16 میں ویسٹ انڈین ٹیم کامیاب رہی جبکہ 15 میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائےگا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائےگا

    جمیکا: پاکستان اورویسٹ انڈیز کےدرمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج جمیکا میں کھیلا جائےگا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج جمیکا میں کھیلا جائےگا۔میچ پاکستانی وقت کےمطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

    قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سریز جیتنے کےبعد ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کرنے کے لیے پرامید ہے۔

    مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے آج میچ کی تیاری کے لیے جمیکا میں بھرپور ٹریننگ کی اور تین گھنٹے کے سیشن کےدوران کوچزنے زیادہ ترتوجہ کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور فریکل فٹنس پر دی۔

    ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر اب تک مکمل فٹ نہ ہوسکے اور خدشہ ہےکہ آج کے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو ان کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔


    تیسراون ڈے: پاکستان نےویسٹ انڈیز کوشکست دےدی


    خیال رہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو بڑے اسٹارز مصباح الحق اور یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری باراس ٹیسٹ سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    قومی ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں کی ویسٹ انڈیز کےخلاف شاندار بیٹنگ سےپاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں پانچواں نمبر برقرار رکھ سکتا ہے۔

    واضح رہےکہ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کی جیت کےامکانات روشن ہیں لیکن پاکستانی بیٹسمینوں کو ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

  • تیسراون ڈے: پاکستان نےویسٹ انڈیز کوشکست دےدی

    تیسراون ڈے: پاکستان نےویسٹ انڈیز کوشکست دےدی

    گیانا: پاکستان نےویسٹ انڈیز کو تین ایک روزہ میچ کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیزکو چھ وکٹوں سےشکست دے کرسیریز اپنےنام کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز انتہائی اچھا نہ رہا،کامران اکمل اننگز کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

    احمد شہزاد تین اور بابراعظم سولہ رنز بناسکے،چھتیس رنزپر تین وکٹیں گرجانےکےبعد محمدحفیظ اور شعیب ملک نےشاندار بیٹنگ کرتےہوئےٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

    شعیب ملک نےناقابل شکست 101 اورمحمد حفیظ نے81 رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں بلےبازوں نےچوتھی وکٹ کی شراکت میں 113 رنز بنائے۔

    شعیب ملک نے دس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی جبکہ محمد حفیظ کی نصف سنچری میں آٹھ چوکےاوردو چھکے شامل رہے۔

    اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے تھے۔

    میزبان ٹیم ویسٹ انڈیزکی جانب سے ہوپ نے 71 اور جیسن محمد 59 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔


    دوسراون ڈے: پاکستان نےویسٹ انڈیزکوشکست دےدی


    پاکستان کی طرف سےجنید خان،محمد عامراور شاداب خان نےدو،دوجبکہ حسن علی اورعماد وسیم نےایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہےکہ پاکستان اورویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا آغاز21 اپریل سے کنگسٹن میں کھیلےجانےوالےپہلےٹیسٹ میچ سےہوگا۔

  • تیسرا ایک روزہ میچ، ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    تیسرا ایک روزہ میچ، ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    گیانا : ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج گیانا میں کھیلا جا رہا ہے جس کے لیے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کر نے کے لیے پر عزم ہیں جب کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سیریز جیتنے کے لیے پر امید نظر آتے ہیں وہ پہلی مرتبہ ایک روزہ میچوں کی سربراہی کر رہے ہیں اس سے قبل وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کرتے رہے ہیں۔

    پاکستانی ٹیم احمد شہزاد، کامران اکمل، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی اور جنید خان پر مشتمل ہے۔

    جب کہ ویسٹ انڈین ٹیم لیوز، والٹن، ہوپ، پاؤل، کارٹر، جیسن محمد، ہولڈر، اے آر نرز، ڈی بشو، پیراماول، گیبریئل مشتمل ہے۔

    خیال رہے کہ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر جائے گی جب کہ شکست خوردہ ٹیم کوالیفائر راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔

  • دوسراون ڈے: پاکستان نےویسٹ انڈیزکوشکست دےدی

    دوسراون ڈے: پاکستان نےویسٹ انڈیزکوشکست دےدی

    گیانا: پاکستان نےتین ایک روزہ میچوں کی سیریز کےدوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیزکو74رنزسےشکست دے دی۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان گیانا کے پراویڈینس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والےدوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 74رنز سے ہرا دیا۔

    پاکستان کے283 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے 44 اعشاریہ پانچ اوورز میں 208 رنز بنا پائی۔ویسٹ انڈیز کےجیسن ہولڈر68 اورایشلے نرس40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    پاکستان کےمحمد اعظم،جنیدخان اور شاداب خان نےایک ایک محمد حفیظ نےدوجبکہ حسن علی نےپانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کی جانب سے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنےوالےبابر اعظم مین آف دی میچ قرار پائے۔انہوں نے132 گیندوں پرسات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے125 رنز بنائےاورناٹ آؤٹ رہے۔بابر اعظم کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

    خیال رہےکہ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔

    اس سےقبل گذشتہ جمعےکوگیانا میں ہی کھیلےجانےوالے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں وییسٹ انڈیز نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔میزبان ٹیم نے 309 کا بڑا ہدف 49 ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔

    واضح رہے کہ 2019 میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی حاصل کرنے کے لیے یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان دوسراون ڈے آج کھیلاجائےگا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان دوسراون ڈے آج کھیلاجائےگا

    گیانا : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائےگا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج گیانامیں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کےمطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

    خیال رہےکہ ویسٹ انڈیز نےپہلے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم پاکستان کوچار وکٹوں سےشکست دے دی تھی۔تین میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک،صفر کی برتری حا صل ہے۔


    پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز نےپاکستان کوشکست دے دی


    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان پہلے ون ڈے میچ میں جیسن محمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے58 گیندوں پر3چھکوں اور11چوکوں کی مدد سے91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر309رنز کاہدف 49ویں اوور میں 6 وکٹوں کےنقصان پرحاصل کرلیاتھا۔

    پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاداب خان نے2، 2 جبکہ محمدحفیظ اوروہاب ریاض نےایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر جیسن محمد کو مین آف دی میچ کےاعزاز سےنوازاگیاتھا۔

    واضح رہےکہ پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سیریز کےدونوں میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان پہلا ون ڈے آج کھیلاجائےگا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان پہلا ون ڈے آج کھیلاجائےگا

    گیانا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے آج کھیلا جائےگا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز پہلا ون ڈے آج پرویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔میچ پاکستانی وقت کےمطابق شام ساڑھے چھ بجےشروع ہوگا۔

    ویسٹ انڈیز کےاسٹار کرکٹر کرس گیل سمیت سنیل نارائن، لینڈل سمنز، کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیرن براوو، ڈیرن سیمی اور کیرون پولارڈانڈین پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

    پاکستان ٹیم کی جانب سےجارج ٹاؤن میں پہلے ون ڈے میچ میں محمد حفیظ اور فاسٹ بولر محمد عامر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کےخلاف پہلے ون ڈے میچ میں سرفراز احمد (کپتان) کامران اکمل،احمد شہزاد،محمدحفیظ، بابر اعظم،شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامراور حسن علی شامل ہیں۔

    خیال رہےکہ اسکواڈ میں شامل آصف ذاکر، فہیم اشرف، محمد اصغر، فخر زمان کو پہلے میچ میں موقع نہیں دیا جائے گا۔


    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کرٹی ٹوئنٹی سیریز تین ایک سے جیت لی


    واضح رہے کہ سرفراز احمدکی کپتانی میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی تھی۔ نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان ٹی ٹوئنٹی سیریز کےمین آف دی سیریز قرار پائے تھے۔

  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کرٹی ٹوئنٹی سیریز تین ایک سے جیت لی

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کرٹی ٹوئنٹی سیریز تین ایک سے جیت لی

    پورٹ آف اسپین : پاکستان نے سات وکٹوں سے فتح کا جھنڈا گاڑھ کر ویسٹ انڈیز کیخلاف چار میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز تین ایک سے جیت لی، حسن علی مین آف دی میچ قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق پورٹ آف سپین کے میدان میں کھیلے جانے والے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

    سرفرازاحمد کیلئے مشن ٹی ٹوئٹی سیریز کامیابی سے ہمکنار ہوگئی۔ پاکستان نے 125 رنز کا ہدف 19 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ احمد شہزاد 53 رنزکی اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے۔

    بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 38 رنز کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں اہم 70 رنز بنائے۔

    کامران اکمل 20 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے۔

     قومی ٹیم کے بالر حسن علی نے بارہ رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، اس شاندار کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • آخری ٹی ٹونٹی : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 125رنز کا ہدف دے دیا

    آخری ٹی ٹونٹی : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 125رنز کا ہدف دے دیا

    پورٹ آف اسپین : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف دے دیا، کالی آندھی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 124 رنز اسکور کیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے سیریزکے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے اس میچ میں بولرز نے ایک بار پھر عمدہ بولنگ کا مظاہر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو بڑا اسکور کرنے سے روکے رکھا۔

    پاکستان ٹیم کی تباہ کن بولنگ نے ویسٹ انڈیز کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بڑے ہدف سے روک دیا۔ میزبان ٹیم آٹھ وکٹوں پر ایک سو چوبیس رنز بناسکی۔

    ویسٹ انڈیز کے اوپنر ایون لیوس صرف سات رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، نمایاں بلے بازوں چاڈوک والٹن نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کپتان بریتھویٹ نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ویسٹ انڈیز نے مقررہ بیس اوورز میں 124 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور حسن علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم، وہاب ریاض اور رومان رئیس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد سات اپریل سے دونوں ٹیمیں تین ایک روزہ میچ کھیلیں گی جس کے بعد 22 اپریل سے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ہوگا۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

    پورٹ آف اسپین : حسن علی کے کامیاب اوور کے باعث پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں تین رنز سے شکست دے دی ہے یوں چار میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو میچوں کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف مقررہ اوور میں 132 رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی اس دوران پاکستان کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی تھی۔


    *احمد شہزاد ویسٹ انڈین بلے باز سے ٹکرا کر شدید زخمی


    پاکستان کی جانب سے شعیب ملک 28 رنز کے ساتھ سر فہرست رہے جب کہ بابر اعظم 27 اور وہاب ریاض نے 24 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے کارلوس اور نارائن نے تین تین جب کہ بدری نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے پاکستان کو 132 کے مجموعی اسکور تک محدود رکھا۔

    ویسٹ انڈیز کا آغاز کچھ بہتر رہا تاہم پاکستانی باؤلرز نے ویسٹ انڈیز بلے بازوں کو کُھل کر کھیلنے سے روکے رکھا جب کہ فیلڈرز نے اپنے باؤلرز کا بھرپور ساتھ دیا۔

    آخری اوورز میں دو چوکے کھانے کے باوجود حسن علی عمدہ کم بیک کیا اور دو ڈاٹ بول کے ساتھ ساتھ ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی اور پاکستان کو 3 رنز سے فتح دلوا دی۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور سیموئیل بنایا جب کہ شاداب علی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تاہم آخری اوور میں حسن علی کی شاندار بولنگ نے پاکستان کو شکست سے بچا یا۔

    یاد رہے قبل ازیں ویسٹ انڈیز کے کپتان بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پچ میں موجود نمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور پچھلی ہار کو بھول کر نئی جیت کا سفر جاری رکھیں گے۔

    اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاس جیتنا اہم ضرور ہے لیکن حتمی امر نہیں گراؤند میں وہ ٹیم جیتی ہے جو لگن، محنت اور ہر میچ میں فتح کے لیے کھیلتی ہو اور یہ تمام چیزیں ہماری ٹیم میں موجود ہے اسی یقین سے پہلا میچ جیتا تھا اور اسی جذبے سے یہ میچ بھی اپنے نام کریں گے۔

    واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا اور اس میچ میں شاداب خان کی اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت میچ آف دی میچ قرار پائے تھے۔