Tag: ویلز

  • آدھے درجن ریستورانوں میں مہنگا کھانا کھاکر فرار ہونیوالے افراد پکڑے گئے

    آدھے درجن ریستورانوں میں مہنگا کھانا کھاکر فرار ہونیوالے افراد پکڑے گئے

    سات ریستورانوں میں مہنگا کھانا کھاکر بغیر بل ادا کیے فرار ہونے والے مرد اور خاتون کو بلآخر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلز میں مبینہ طور پر آدھے درجن سے زائد ریستورانوں میں کھانے پینے کے بعد بھاگ جانے والے والے اور چوری میں ملوث دو افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

    ویلز کے پورٹ ٹالبوٹ نامی ٹاؤن میں ریستوران کے بل ادا کیے بغیر چلے جانے اور شاپ لفٹنگ کے متعدد مبینہ واقعات کی اطلاعات کے بعد پولیس متحرک ہوگئی تھی۔

    اب پورٹ ٹالبوٹ ٹاؤن سے تعلق رکھنے واللے 41 سالہ مرد اور 39 سالہ خاتون کو دھوکہ دہی (بے ایمانی سے خدمات حاصل کرنے) اور چوری کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    دونوں فی الحال سوانسی سینٹرل پولیس اسٹیشن کی تحویل میں ہیں جبکہ ساؤتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    ساؤتھ ویلز کے سات ریستورانوں میں پچھلے سال اسی طرح کے واقعات سامنے آئے تھے، جس میں ایک اطالوی ریستوران بیلا سیاؤ بھی شامل ہے۔

    پورٹ ٹالبوٹ میں نئے کھلنے والے ایک ریستوران نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ کچھ لوگ 329 پاؤنڈز کا بل ادا کرنے سے پہلے ہی ڈنر کرکے وہاں سے چلے گئے تھے۔

    ان واقعات کے بعد پولیس نے ایک مرد اور ایک خاتون سے پوچھ گچھ کی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی تفتیش جاری ہے۔

    ان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ ریستوران میں کھانے کے بعد خاتون کاؤنٹر پر آتی اور ادائیگی کرنے کی کوشش کا ڈرامہ ک رتی لیکن اس کا کارڈ کام نہیں کرتا۔ پھر وہ عملے سے قریبی کیش پوائنٹ پر جانے کا کہ کر مبینہ طور پر غائب ہوجاتی۔

  • برطانیہ میں 9 سال کے بعد شدید برفباری، مواصلاتی نظام اور پروازیں متاثر

    برطانیہ میں 9 سال کے بعد شدید برفباری، مواصلاتی نظام اور پروازیں متاثر

    برطانیہ میں 9 سال کے بعد شدید برفباری سے پورا ملک برف سے ڈھک گیا جس کے باعث مواصلاتی نظام بُری طرح متاثر ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں شدید برفباری سے اسکالینڈ کے علاقے ابیرڈین شائر میں درجہ حرارت منفی 15 تک گرگیا اس کے علاوہ ویلز میں درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    شدید سردی اور برفباری کے باعث جھیلیں، نہریں اور دریا جم گئے جبکہ برف باری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے سبب حادثات ہوئے جبکہ ٹرین سروس بھی متاثر  ہوئی۔اس کے علاوہ ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ ہوگئیں اور کارنوال سے اسکاٹش ہائی لینڈز تک اسکول بند کردیے گئے۔

    برفانی صورتحال کے پیشِ نظر اسٹینسٹڈ اور گیٹ وِک ہوائی اڈوں کو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ کارن ویل سے لے کر اسکاٹش ہائی لینڈز تک تمام اسکولز بند کر دئے گئے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز برمنگھم کی برفیلی جھیل میں گرنے والے تین بچے ہلاک ہو گئے تاہم ایک بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

    ملک بھر کا فضائی نظارہ اسنو لینڈ کا منظر پیش کر رہا ہے، موٹروے پولیس نے درجنوں ٹریفک حادثات کے باعث عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔

    واضح رہے کہ مارچ دوہزار تیرہ کے بعد سے برطانیہ میں ہونے والی شدید برفباری ہے

  • کرونا وائرس: جڑواں بہنیں یکے بعد دیگرے دنیا سے گزر گئیں

    کرونا وائرس: جڑواں بہنیں یکے بعد دیگرے دنیا سے گزر گئیں

    ویلز: مغربی ملک ویلز میں دو معمر جڑواں بہنیں بھی کرونا وائرس کا شکار ہو کر دنیا سے گزر گئیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے جنوب میں واقع ملک ویلز کی ایک کاؤنٹی رھونڈا کینن ٹاف میں 66 سال کی دو جڑواں بہنیں کرونا وائرس کی وجہ سے اسپتال میں ہلاک ہو گئیں، ان کا بھائی بھی مہلک وائرس کا شکار ہو کر اسپتال پہنچ گیا ہے۔

    جڑواں بہنیں ایلینوز اینڈریوز اور آئلین 4 دن کے وقفے سے یکے بعد دیگرے دنیائے فانی سے کوچ کر گئیں، دونوں بہنوں کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ ہر کام مل کر کرتی تھیں، اور ایک ہی گھر میں رہایش کے دوران دونوں کو کرونا وائرس لگا۔

    ایک بہن ایلینور کی بیٹے اسٹوارٹ نے بتایا کہ سب سے پہلے ان کی ماں میں کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں، اور وہ 29 مارچ کو دنیا سے گزر گئیں، محض 4 دن بعد آئلین بھی اسپتال میں زندگی ہار گئیں۔ دونوں بہنوں کی صحت عمر کے سبب ٹھیک نہیں رہتی تھی۔

    66 سالہ جڑواں بہنیں ایلینوز اینڈریوز اور آئلین جو کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا سے گزر گئیں

    اسٹوراٹ نے میڈیا کو بتایا کہ کرونا وائرس نے ہمارے گھر کی بھی راہ دیکھ لی ہے، یہ سچ نہیں لگتا، لیکن اب دونوں بہنوں کا 68 سالہ بھائی فلپ بھی کرونا سے متاثر ہو کر اسپتال پہنچ گیا ہے، میرے ماموں بہت متحرک انسان تھے، اب انھیں اس حالت میں دیکھ کر دکھ ہو رہا ہے۔ کرونا وائرس اس لیے پھیلتا جا رہا ہے کیوں کہ لوگوں نے حکومت کی گھروں پر رہنے کی ہدایت پر عمل نہیں کیا۔

    اسٹوارٹ کی بیوی کا کہنا تھا کہ آئلین کی طبیعت بہت تیزی سے بگڑی تھی، ہم نے ان کے ساتھ صرف 25 منٹ پہلے بات کی تھی، انھوں نے چائے اور جیلی کی خواہش کی، اور پھر محض پچیس منٹ بعد ہمیں کال آئی کہ وہ نہیں رہی۔ اسٹوارٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کی تدفین شایان شان نہ ہونے پر بھی افسوس ہے، صرف 6 افراد کو تدفین میں شریک ہونے کی اجازت تھی۔

  • فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال کینسر کا باعث بن سکتا ہے

    فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال کینسر کا باعث بن سکتا ہے

    ویلز : برطانوی ماہرین کا کہنا ہے فاسٹ فوڈ کھانے کا زیادہ استعمال کینسر کا خطرہ بہت زیادہ بڑھادیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اگر تو آپ کو فاسٹ فوڈ کھانا بہت زیادہ پسند ہے تو بری خبر یہ ہے کہ اس کے نتیجے میں کینسر کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

    سوانسی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق فاسٹ یا جنک فوڈ کا بہت زیادہ استعمال خون کے خلیات کو تباہ کردیتا ہے جس کے نتیجے میں جان لیوا کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    طبی ماہرین نے تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ سبزیاں وغیرہ کے ذریعے مناسب مقدار میں اینٹی آکسائیڈنٹس جسم کا حصہ نہیں بناتے جو کہ خون کے سرخ خلیات کی تیاری کے لیے ضروری ہیں،ان میں یہ خلیات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    خون کے سرخ خلیات پھیپھڑوں سے آکسیجن جسم کے دیگر حصوں تک پہنچاتے ہیں جبکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی صفائی بھی کرتے ہیں اور اس طرح انسانی صحت کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق طرز زندگی خاص طور پر غذا ہمارے جسم کے ان ننھے ترین خلیات کی صحت پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتی ہے،اگر غذا ناقص ہو تو وہ ٹوپھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    محقین نے بتایا کہ اگر خلیات میں خرابی پیدا ہوجائے تو کینسر کے خلیات پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کم پھل اور سبزیوں کا استعمال خلیات کی توڑ پھوڑ کا عمل دو گنا تیز کردیتا ہے۔

    یاد رہے اس سے پہلے گزشتہ دنوں امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فاسٹ کا محض پانچ دن تک استعمال بھی میٹابولزم پر منفی اثرات مرتب اور طویل المعیاد طبی مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

  • یورو کپ کوارٹرفائنل:ویلز نے بیلجیئم کوشکست دے دی

    یورو کپ کوارٹرفائنل:ویلز نے بیلجیئم کوشکست دے دی

    پیرس : یوروکپ2016 کے دوسرے کواٹر فائنل میں ویلز نے بیلجیئم کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ پرتگال سے ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق یورپ کے بڑے کلبوں میں کھیلنے والے سٹار کھلاڑیوں پر مشتمل بیلجیئم کی ٹیم نے کھیل کا آغاز انتہائی شاندار انداز میں کیا اور میچ کےابتدائی لمحات میں ہی ویلز کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے،بیلجیئم کے نینگولن نے میچ کے 13ویں منٹ میں خوبصورت گول کر کے بیلجیئم کو میچ میں برتری دلوا دی.

    دوسری جانب ویلز کی ٹیم گول کے خسارے کے باوجود بیلجئیم کے گول پر بار بار حملے کرتی رہی اور بالآخر 31ویں منٹ میں کپتان ایشلی ولیئم نےکارنر پر خوبصورت ہیڈر سے گول کر میچ برابر کر دیا،میچ کے پہلے ہاف کے اختتام پر میچ ایک ایک گول سے برابر تھا۔

    ویلز نےدوسرے ہاف میں عمدہ کھیل کو جاری رکھا اور 55ویں منٹ میں رابسن کانو نے شاندار گول کر کے ٹیم کو برتری دلوا دی.

    یاد رہے کہ ویلز نے گذشتہ برس پہلےیوروکپ کے کوالیفائنگ میچ میں بیلجیئم کو ایک صفر سے ہرا دیا تھا،ویلز نے کواٹر فائنل میں بیلجیئم کو ہرا کر اپنی تاریخ میں پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک کوالیفائی کیا ہے.

  • یوروکپ 2016، انگلینڈ نے ویلز کو1-2 سے شکست دے دی

    یوروکپ 2016، انگلینڈ نے ویلز کو1-2 سے شکست دے دی

    لینس :یوروکپ 2016 کے میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو 1-2 سے شکست دے دی.

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر لینس میں یوروکپ2016 کے گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان میچ کا آغازہوا تودونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملے کیےگئے.

    Bale-scores

    دونوں ٹیموں نےایک دوسرے پر برتری قائم کرنے کےلیے تابڑ توڑ حملے کیے. ویلز نے پہلے ہاف میں حریف ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلا گول کیا.

    Sturridge

    انگلش ٹیم نے جارحانہ انداز کو برقرار رکھتے ہوئے ہمت نہ ہاری اور مقابلہ برابر کردیا،کھیل کے اختتام سے پہلےانگلینڈ نے دو ایک سے فتح حاصل کرلی۔

    Vardy