Tag: ویلنٹائنز ڈے

  • ننھی گلہریوں کا ویلنٹائنز ڈے

    ننھی گلہریوں کا ویلنٹائنز ڈے

    کیا آپ نے کبھی کسی گلہری کو ویلنٹائنز ڈے مناتے ہوئے دیکھا ہے؟

    یہ کام انسانوں سے مشابہہ اور کچھ عقل رکھنے والے بندر یا گوریلا کے بارے میں تو سوچی جا سکتی ہے، یہاں تک کہ کتے اور بلی کے بارے میں بھی جو تھوڑی بہت عقل رکھتے ہیں۔ لیکن دو ننھی منی گلہریاں کیسے ویلنٹائنز ڈے منا سکتی ہیں؟

    اگر اب بھی آپ کو یقین نہ آیا تو یہ تصاویر دیکھ کر ضرور آجائے گا۔

    14

    3

    5

    6

    4

    16

    2

    7

    گلہریوں کی یہ نایاب تصاویر گرٹ ویگن نامی فوٹوگرافر نے کھینچی ہیں جو اپنی تصاویر پر کئی بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

    اور حیران مت ہوں، یہ تصاویر دراصل فوٹو شاپ کا کمال ہیں۔

    13

    8

    9

    11

    15

    گرٹ ویگن مختلف تصاویر کھینچ کر فوٹو شاپ کے ذریعہ انہیں نہایت انوکھے انداز سے بدل دینے میں مہارت رکھتے ہیں۔

    ایک عام فوٹو گرافر کی طرح انہیں بھی اپنا مطلوبہ منظر حاصل کرنے کے لیے بہت محنت، انتظار اور مشقت کرنی پڑتی ہے تب کہیں جا کر وہ اپنی خواہش کا منظر حاصل کر پاتے ہیں۔

    گلہریوں کی یہ ویلنٹائنز فوٹو سیریز کے لیے بھی انہیں خاصی محنت کرنی پڑی۔ انہوں نے پہلے تمام تصاویر کا ایک خاکہ ترتیب دیا، اس کے بعد ان خاکوں کے مطابق گلہریوں کی تصاویر کھینچیں اور گلہریوں کے اس مخصوص انداز کا انتظار کرنا اور پھر اسے عکس بند کرنا کوئی آسان کام نہیں۔

    گریٹ کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر لگ بھگ اپنی اصل حالت میں ہی ہیں۔ تصاویر میں موجود گلہریوں کو اسی انداز میں عکس بند کیا گیا۔ بس انہوں نے مختلف چیزوں کو ان تصاویر میں جمع کردیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مومنہ مستحسن کی منگنی ٹوٹ گئی

    مومنہ مستحسن کی منگنی ٹوٹ گئی

    کوک اسٹوڈیو میں پیش کیے جانے والے گانے ’آفرین آفرین‘ سے مشہور ہونے والی خوبصورت گلوکارہ مومنہ مستحسن یوں تو اپنی منگنی ٹوٹنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتی رہی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے اپنی منگنی ٹوٹنے کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

    اس سے قبل آج ویلنٹائنز ڈے ہی کے روز انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اسنیپ چیٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے خود کو موصول ہونے والے تحفے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’سنگل لڑکیوں کو بھی ویلنٹائنز ڈے پر گفٹ ملتے ہیں‘۔

    momina-2

    مومنہ کو یہ تحفہ دراصل ایک فیشن برانڈ کی طرف سے موصول ہوا تھا۔

    ابھی اس بات سے اندازہ لگایا جارہا تھا کہ آیا مومنہ کی منگنی واقعی ٹوٹ چکی ہے اور وہ پھر سے سنگل ہوگئی ہیں کہ ایک اور پوسٹ کے ذریعے انہوں نے خود ہی اپنی منگنی ٹوٹنے کا اعلان کردیا۔

    فیس بک پر اپنی پوسٹ میں مومنہ کا کہنا تھا، ’ہمارے خاندانوں نے باہمی رضا مندی سے یہ رشتہ ختم کردیا ہے‘۔

    انہوں نے دکھی دل کے ساتھ لکھا، ’کوئی بھی کسی رشتے سے اس لیے منسلک نہیں ہوتا کہ اسے ختم کردیا جائے، لیکن بعض اوقات حالات آپ کی مرضی اور سوچ کے مطابق نہیں رہتے‘۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ایک گانے سے مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچنے والی مومنہ مستحسن نے اس وقت سب کے دل توڑ دیے جب ان کی منگنی کی تصاویر منظر عام پر آئیں۔ انہوں نے علی نقوی نامی ایک شخص سے منگنی کی تھی، تاہم کچھ عرصہ بعد ہی ان کی منگنی ٹوٹنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

    مومنہ نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں پھیلانے والی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کے صفحات پر شدید تنقید کی تھی۔

    انہوں نے لوگوں سے اپنی ذاتی زندگی کا احترام کرنے اور اسے مذاق اور تفریح کا ذریعہ نہ بنانے کی درخواست کی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ اپنے بارے میں کسی بھی قسم کی خبر کا وہ خود اعلان کریں گی۔

    چنانچہ اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے مومنہ نے آج اپنی منگنی ختم ہونے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔