Tag: ویلنگٹن ٹیسٹ

  • نیوزی لینڈ کی تاریخی فتح پر ‘کرکٹ لیجنڈ’ حیران

    نیوزی لینڈ کی تاریخی فتح پر ‘کرکٹ لیجنڈ’ حیران

    ویلنگٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک رن سے شکست دی، میزبان نیوزی لینڈ نے فالو آن ہونے کے بعد ٹیسٹ میچ ایک رن سے جیت کر ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کی ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح پر نیوزی لینڈ ٹیم کو دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں نے مبارک باد دی ہے اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی کیوی ٹیم کی خوب ستائش کی جارہی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے سابق کپتان راس ٹیلر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘بلیک کیپس کی شاندار کامیابی’۔

    انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کا ناقابل یقین میچ تھا جس نے ایک بار پھر کرکٹ کے سب سے بڑے فارمیٹ کو زندہ کردیا ہے۔

    سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے بھی ویلنگٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی کامیابی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ثابت ہوا کہ کرکٹ کا بہترین فارمیٹ ‘ٹیسٹ’ ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نہایت سنسنی خیز رہا مگر نیوزی لینڈ کی جیت شاندار تھی۔

    آئی سی سی نے بھی ویلنگٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی کامیابی پر کچھ اس طرح ٹوئٹ کیا۔

    یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 1 رن سے میچ جیتنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل جنوری 1993 میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ایک رن سے ہرایا تھا۔

  • ویلنگٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست

    ویلنگٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست

    ویلنگٹن: ٹیسٹ میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد انگلینڈ کو ایک رن سے شکست دے دی۔

    میزبان نیوزی لینڈ نے فالو آن ہونےکے بعد ٹیسٹ میچ ایک رن سے جیتا،  جس کے نتیجے میں  دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

    مہمان انگلش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 435 رنز 8 وکٹ کے نقصان پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی، جواب میں کیوی ٹیم 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس پر انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو فالو آن کرانےکا فیصلہ کیا۔

    نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز 226 رنز کے خسارے کے ساتھ شروع کی اور 483 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 258 رنز کا ہدف ملا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)

    تاہم ٹیسٹ میچ کے آخری روز کیوی بولرز کی شاندار بولنگ کے سامنے انگلش بیٹر نہ ٹھہر سکے اور پوری ٹیم 256 رنز  پر آؤٹ ہوگئی اور یوں نیوزی لینڈ ویلنگٹن ٹیسٹ صرف ایک رن سے جیت گیا۔

    خیال رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 1 رن سے میچ جیتنےکا یہ دوسرا واقعہ ہے،  اس سے قبل جنوری 1993 میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ایک رن سے ہرایا تھا۔

  • ویلنگٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور67رنز سے ہرا دیا

    ویلنگٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور67رنز سے ہرا دیا

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ باآسانی اننگز اور سرسٹھ رنز سے جیت لیا، نیوزی لینڈ نے ہوم گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز کو چاروں شانے چت کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 67 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    کیویز نے پہلی اننگز میں پانچ سو بیس رنز کا پہاڑکھڑا کیا جسے مہمان ٹیم دو اننگز میں بھی پورا نہ کرسکی، نیوزی لینڈ کے دو بیٹسمینوں نے سنچریاں بنائیں۔

    ٹیلر نے بھی شاندار بیٹنگ کی، ویسٹ انڈین کھلاڑی دونوں اننگز میں بے بس رہے، پہلی اننگز میں 134اور دوسری اننگز میں319رنز پر ٹھکانے لگ گئی۔


    مزید پڑھیں: ویلنگٹن ٹیسٹ، ویسٹ انڈیزکی پوری ٹیم پہلے دن134رنز پرمیدان سے باہر


    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے3 جبکہ نیل ویگنر، گرینڈ ہوم اور ٹرینٹ بولٹ نے 2,2وکٹیں حاصل کیں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ نو دسمبر سے ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ویلنگٹن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیزکی پوری ٹیم پہلے دن134رنز پرمیدان سے باہر

    ویلنگٹن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیزکی پوری ٹیم پہلے دن134رنز پرمیدان سے باہر

    ویلنگٹن: نیوز ی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف ایک سو چونتیس رنز پر آؤٹ کردی، نیل ویگنر نے 39رنز کے عوض 7وکٹیں حاصل کیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیوز ی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے ویلنگٹن ٹیسٹ کا پہلا دن نیوزی لینڈ کے نام رہا۔ کیویز نے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں صرف ایک سو چونتیس رنز پر ٹھکانے لگادیا۔

    اننگز کی خاص بات نیل ویگنر کی سات وکٹیں ہیں، ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈز کے اوپنرز نے ٹیم کو59رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن بلے بازوں کی پہلی شراکت ٹوٹتے ہی وکٹیں گرنے کی لائن لگ گئی۔

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلرنیل ویگنر کی تباہ کن بولنگ نے تباہی مچادی، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف ایک سو چونتیس رنز پر ٹھکانے لگ گئی۔ ویگنر نے39رنز دے کرسات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    ڈیبیو کرنے والے ویسٹ انڈین بیٹسمین ایمبرس نے پہلی گیند پر ہٹ وکٹ ہوکر نیا ریکارڈ بنادیا، ویسٹ انڈیز کے پانچ بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی نہ پہنچ سکے۔

    جواب میں نیوزی لینڈ نے پہلے روز دو وکٹوں پر85رنزبنالئے، جیت راول 29اور راس ٹیلر12رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

     

  • سری لنکا کو شکست : نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ جیت لیا

    سری لنکا کو شکست : نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ جیت لیا

    ویلنگٹن :نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک سو ترانوے رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز وائٹ واش کردی۔میچ میں تین سو سے زائد رنز بنانے پر کین ولیم سن کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

    ولینگٹن میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز پنتالیس رنز ایک کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسے کامیابی کے لئے مزید تین سو پنتالیس رنز درکار تھے۔

    دھمیکا پرساد گزشتہ اسکور میں چھ رنز کے اضافے کے بعدآوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ کمارا سنگاکارا بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھیر سکے اور صرف پانچ رنز بناکر کیچ آوٹ ہوگئے جس کے بعد مہمان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم ایک سو چھیانوے رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

    لہیرو تھیرمانے ناقابل شکست باسٹھ رنز بناکر نمایاں رہے۔ مارک گریگ نے چار اور ٹرینٹ بولٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں تین سو گیارہ رنز اسکور کرنے پر کین ولیمسن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

  • ویلنگٹن ٹیسٹ: سری لنکا کو تین سو پینتالیس رنز درکار

    ویلنگٹن ٹیسٹ: سری لنکا کو تین سو پینتالیس رنز درکار

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن ٹیسٹ میں سری لنکا کو جیت کے لئے تین سو پینتالیس رنز درکار ہیں اور اس کی نو وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے نام رہا۔ کین ولیمسن کی ناقابل شکست ڈبل سینچری اور واٹلنگ کی ذمہ دارانہ اننگز نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

    کیویز نے دوسری نامکمل اننگز دو سو تریپن رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی اور مزید کوئی وکٹ کھوئے پانچ س چوبیس رنز پر ڈکلئیر کردی۔

    ولیمسن نے دو سو بیالیس اور واٹلنگ نے ایک سو بیالیس رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ تین سو نوے رنز کے جواب میں سری لنکا نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر پینتالیس رنزبنالئے ہیں۔

  • ویلنگٹن ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں تین سوچھپن رنز پرآؤٹ

    ویلنگٹن ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں تین سوچھپن رنز پرآؤٹ

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے ویلنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں تین سوچھپن رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    دن کے اختتام تک میزبان نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے بائیس رنز بنالیےہیں۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ویلنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے نامکمل پہلی اننگز اٹہتر رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔

    تجربہ کار کھلاڑی کمار سنگاکارا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے ڈبل سنچری اسکور کی اور دو سو تین رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔چندی مل سرسٹھ رنز بناسکے۔

    پہلی اننگز میں سری لنکا نے تین سو چھپن رنز اسکور کیے۔کیوی ٹیم کیلئے بریسویل اور نیشام نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں نیوز ی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے بائیس رنز بنالیے ہیں۔ سری لنکاکو ایک سو تیرہ رنز کی سبقت حاصل ہے۔