Tag: ویمنز ایشیا کپ

  • ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان کا ناکامی سے آغاز، بھارت نے 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان کا ناکامی سے آغاز، بھارت نے 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    ڈمبولا: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان نے مایوس کن آغاز کیا اور بھارت نے 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ڈمبولا میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان ویمن پہلے بیٹنگ کرتی ہوئیں 20ویں اوور میں 108 رنز پر آؤٹ ہوئیں، سدرہ امین 25 رنز بنا کر ٹاپ بیٹر رہیں۔

    دوسری جانب بھارت کی دیپتی شرما نے 3 جبکہ رینوکے سنگھ، پوجا وستراکر اور شریانکا پٹیل نے کھلاڑی آؤٹ کیں، جواب میں بھارتی ویمن ٹیم نے ہدف 15ویں اوور میں 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

    بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا 45 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ شفالی ورما 40 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں، پاکستان کی سیدہ اروب شاہ نے 2 جبکہ نشرہ سندھو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • ویمنز ایشیا کپ کی تیاری کیلیے خواتین کرکٹرز کا تربیتی کیمپ شروع

    ویمنز ایشیا کپ کی تیاری کیلیے خواتین کرکٹرز کا تربیتی کیمپ شروع

    انترنیشنل کرکٹ کونسل (اے سی سی) ویمنز ایشیا کپ کی تیاری کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ ہونے والے اے سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2024 کے سلسلے میں پاکستان ویمن ٹیم کا 4 روزہ ٹریننگ کیمپ آج سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں شروع ہوگیا ہے۔

    کراچی میں منعقد ہونے والے اس 4 روزہ کیمپ میں 29 ویمن کرکٹرز شریک ہوں گی، اس دوران 2 پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ آٹھ ٹیموں پر مشتمل اے سی سی ویمنز ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ 19 سے 28 جولائی تک سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں ہے اس گروپ میں بھارت نیپال اور یو اے ای کی ٹیم بھی ہے، پاکستان ویمنز ٹیم پہلا میچ 19جولائی کو بھارت کیخلاف کھیلے گی جبکہ نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ 21 اور 23 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو تبدیل کر دیا گیا، کرکٹ بورڈ نے محمد وسیم کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

  • ویمنز ایشیا کپ، پاکستان نے بنگلا دیش کو بھی 9 وکٹ سے شکست دے دی

    ویمنز ایشیا کپ، پاکستان نے بنگلا دیش کو بھی 9 وکٹ سے شکست دے دی

    سلہٹ: ویمنز ایشیا کپ 2022 میں پاکستان نے بنگلا دیش کو بھی 9 وکٹ سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ویمنز ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز ملائیشیا کے خلاف اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اسے 9 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کر دیا تھا۔

    آج بھی سلہٹ کے اسٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے پاکستان خواتین کرکٹرز نے بنگلادیش کو نو وکٹوں کی شکست سے دوچار کر دیا۔ قومی ویمنز ٹیم نے 71 رنز کا ہدف 12.2 اوورز میں پورا کیا، بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 70 رنز بنائے تھے۔

    پاکستان ٹیم کی جانب سے سدرہ امین نے 36 ناقابل شکست رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ منیبہ علی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جب کہ بسمہ معروف 12 رنز کے ساتھ کریز پر فتح تک جمی رہیں۔

    گزشتہ روز سلہٹ میں ملائیشین ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں پر صرف 57 رنز بنا سکی تھی، جس کے جواب میں گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف بہ آسانی 9 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کیا۔

    دو وکٹیں حاصل کرنے والی طوبیٰ حسن میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں تھیں۔