Tag: ویمنز بگ بیش لیگ

  • ویڈیو: کیوی ویمن کرکٹر کو تولیے سے بال پکڑنا مہنگا پڑ گیا، پانچ رنز کی پنالٹی

    ویڈیو: کیوی ویمن کرکٹر کو تولیے سے بال پکڑنا مہنگا پڑ گیا، پانچ رنز کی پنالٹی

    کیوی ویمن کرکٹر امیلیا کیر اس وقت اپنی ٹیم کا نقصان کروا بیٹھیں جب انھوں نے ویمنز بگ بیش لیگ میں تولیہ سے گیند کو پکڑا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بی بی ایل میں برسبین ہیٹ اور سڈنی سکسرز کے درمیان میچ جاری تھا۔ برسبین کی نمائندگی کرنے والی امیلیا کیر نے لیگ کے ایک میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کی تھرو کی گئی گیند کو تولیے کی مدد سے کیچ کیا۔ امپائر کو یہ بات بالکل پسند نہ آئی اور انھوں نے فوری طور پر اپنا ردعمل دیا۔

    امپائر نے اس حرکت پر کیر اور ان کی ٹیم پر پانچ رنز کا جرمانہ عائد کیا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سکسرز کی ٹیم 177 رنز کے ہدف کا تعاقب کررہی تھی اسی دوران کیر اپنا دوسرا اوور کرانے آئیں۔ ان کی دوسری گیند بیٹر نے ڈیپ لانگ آن پر کھیلی جب فیلڈر نے واپس گیند تھرو کی تو کیر نے اسے تولیے کی مدد سے کیچ کیا۔

    امپائر پہلے تو انھیں دیکھتے رہے پھر پانچ رنز کی پنالٹی لگا دی کیونکہ قانون 28.2.1.2 میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی فیلڈر گیند پکڑنے کے لیے ’اپنا کپڑا آگے بڑھاتا ہے تو یہ غیر قانونی ہے‘۔

    برسبین ہیٹ کے لیے یہ غلطی مہنگی ثابت ہوئی کیونکہ میٹلان براؤن اور میتھلڈا کارمائیکل نے سکسرز کی جانب سے عمدہ بیٹنگ کی اور ایک گیند قبل ہی میچ جیت لیا۔

  • انگلش ویمن بیٹر نے اتنا زوردار چھکا مارا کہ بیٹ ٹوٹ گیا! دلچسپ ویڈیو

    انگلش ویمن بیٹر نے اتنا زوردار چھکا مارا کہ بیٹ ٹوٹ گیا! دلچسپ ویڈیو

    انگلینڈ کی ویمن کرکٹر گریس ہیرس نے ویمنز بگ بیش لیگ 2023 میں ٹوٹے ہوئے بلے کے ساتھ چھکا مار کر سب کو حیران کردیا۔

    برسبین ہیٹس اور پرتھ اسکوچرز کے درمیان سڈنی میں بیگ بیش کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں یہ دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ ہیرس 14 ویں اوور میں پائیپا کلیری کا سامنا کررہی تھیں اس دوران بیٹر نے ان کی گیند پر زوردار ہٹ ماری اور بلا ٹوٹ گیا۔

    ہیرس کی ہٹ اتنی طاقتور تھی کہ بلا تو ٹوٹا ہی ساتھ ہی گیند بھی باؤنڈری کے باہر جاگری اور امپائر کی جانب سے چھکے کا اشارہ کیا گیا۔

    ویمنز بگ بیش لیگ کے اس میچ میں ہیرس نے 59 گیندوں پر 136 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو کہ ایونٹ کی تاریخ میں کسی خاتون کی جانب سے نیا ریکارڈ ہے۔

    درحقیقت، ویمنز بیٹر ہیرس کا بیٹ پہلے ہی ٹوٹ چکا تھا لیکن وہ اسے تبدیل کرنے پر تیار نہیں تھیں مگر ہینڈل نکلنے کے بعد انھیں دوسرا منگوانا پڑا۔

    "کیا آپ کو ابھی اس کی ضرورت ہے، گریس،” ٹیم کے ایک ساتھی کو برسبین ہیٹ بلے باز سے پوچھتے ہوئے سنا گیا۔ "نہیں، یہ چیزیں، میں پھر بھی اسے ماروں گا،” حارث کا جواب تھا۔

    اس مقابلے میں ہیرس نے پرتھ اسکوچرز کے خلاف 11 چھکے لگائے۔ میچ کے بعد اپنی اننگز کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ہیرس نے انکشاف کیا کہ وہ نارتھ سڈنی کی وکٹ پر بیٹنگ سے بہت لطف اندوز ہوئیں۔

  • ندا ڈار انٹرنیشنل لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹربن گئیں

    ندا ڈار انٹرنیشنل لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹربن گئیں

    اسلام آباد: قومی کرکٹر ندا ڈار کا آسٹریلیا کی ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر سے معاہدہ طے پاگیا ہے،وہ کسی بھی انٹرنیشنل لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔

    پی سی بی پوڈ کاسٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ندا ڈار کاکہنا ہے کہ ویمنز بگ بیش لیگ میں شمولیت کا موقع ملنے پر وہ بہت مسرور ہیں۔ امید ہے رواں سال آسٹریلوی لیگ میں ان کی شرکت مستقبل میں دیگر قومی خواتین کرکٹرز کی ڈبلیو بی بی ایل میں شرکت کا باعث بنے گی۔

    71 ایک روزہ اور 96 ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ندا ڈار نے 2010 میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ آلراونڈر 5 اکتوبر کو سڈنی کے لیے روانہ ہوں گی جس کے بعد وہ یکم دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ویمن چمپئن شپ میں شرکت کےلئے کوالالمپور پہنچیں گی۔ سڈنی تھنڈر ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 18 اکتوبر کو کھیلے گی۔

    ندا ڈار نے کہا کہ ویمنز بگ بیش لیگ میں بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی کے باعث معیاری کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا آئندہ سال آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی لیگ میں شمولیت سے انہیں کنڈیشنز سے ہم آہنگی میں مدد ملے گی۔

    21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل ندا ڈار کی ویمنز بگ بیش لیگ میں شمولیت کا تنقیدی جائزہ لینے کے بعد پی سی بی نے قومی خاتون کرکٹر کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں عدم شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیگ میں شرکت ندا ڈار اور قومی خواتین کرکٹ ٹیم دونوں کے لیے مفید رہے گی۔