Tag: ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی

  • ویسٹ انڈیزویمنز نے آسٹریلیا کوشکست دیکر  ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیت لیا

    ویسٹ انڈیزویمنز نے آسٹریلیا کوشکست دیکر ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیت لیا

    کولکتہ: ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں شکست دے کر ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔

    کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلین ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنائے تھے ، آسٹریلیا کی طرف سے ولانی اور کپتان لاننگ نے 52،52 رنز بنائے تھے جبکہ پیری 28 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔

    ہدف کے تعقب میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے میتھیوز نے 66 ، ٹیلر نے 59 اور ڈوٹن نے 18 رنز بنائے،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے انیسویں اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پہلی دفعہ ٹی ٹو ئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

    دوسری طرف ویسٹ انڈیز کی قومی ٹیم بھی ورلڈ ٹی ٹو ئنٹی کے فائنل میں پہنچ چکی ہے اور اسی گراونڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

  • ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز ویمنز نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

    ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز ویمنز نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

    ممبئی: ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو چھ رنز سے شکست دیکر پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، فائنل میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم مدمقابل ہونگی۔

    ممبئی میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی، بریٹنی کوپر کی نصف سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز چھ وکٹ پر ایک سو تینتالیس رنز بناسکی،صوفی ڈیوائن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    5

    2

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کوئی بھی کھلاڑی جم کر کھیل نہ سکا، ویسٹ انڈیز نے حریف سائیڈ کو ایک سو سینتیس رنز پر ڈھیر کردیا، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل تین اپریل کو ہوگا۔

    4

    3

  • ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو9وکٹ سے ہرا دیا

    ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو9وکٹ سے ہرا دیا

    دہلی: پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کے بعد بنگلہ دیش کو بھی ٹھکانے لگا دیا، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں دوسری کامیابی سمیٹتے ہوئے بنگلہ دیش کو نو وکٹ سے شکست دی۔

    دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ میں بنگلہ دیشن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کی باعث بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہیں اور نو وکٹ پر ایک سو تیرہ رنز بناسکیں۔

    پاکستان ویمنز ٹیم نے ہدف صرف ایک ہی وکٹ پر حاصل کرلیا، دوسری وکٹ کی شراکت میں ننانوے رنز اسکور میں جوڑنے والی سدرہ امین نے کیرئیر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی، بسمہ معروف نے بھی تینتالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو نو وکٹ سے جیت دلائی۔

    گروپ بی کے ٹیبل میں پاکستان چار پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

  • ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کو 2 رنز سے شکست دیدی

    ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کو 2 رنز سے شکست دیدی

    دہلی: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کو ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے تحت دو رنز سے شکست دے دی۔

    دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا پاک بھارت ویمنز میچ میں بھی بارش کی مداخلت ہوئی جس کے باعث میچ پاکستان کے حق میں رہا۔

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بھارتی اوپنرز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکیں اور صرف پانچ رنز کے مجموعی اسکور پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئیں۔

    انعم امین اور اسماویہ اقبال نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو محتاط انداز میں کھیلنے پر مجبور کر دیا اور بھارت کی پوری ٹیم صرف 96 رنز ہی بنا سکی۔

    بھارت کی جانب سے ویلاسوامی وانیتھا نے 2، مندھانا نے 1، ہرمن پریت کور نے 16، میتھالی راج نے 16،کرشنا مورتی نے 24 اور انوجا پٹیل نے 3 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے انعم امین، اسماویہ اقبال، ثناءمیر، سعدیہ یوسف اور ندا ڈار نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    ہدف کے تعاقب میں انیس رنز کے مجموعی سکور پر ناہیدہ خان 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں جبکہ سدرہ امین نے 26 اوربسمہ معروف نے 5 رنز سکور کیے ۔

    ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اہم میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا بھارت کیخلاف پاکستان ویمنز کو 4اوورز میں مزید 20رنز درکار تھے جبکہ پاکستان کی چار وکٹیں باقی تھیں۔ واضح رہے کہ ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے تحت پاکستان نے بھارت کو دو رنز سے شکست دے دی۔

    بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلے میچ بنگلہ دیش کو یک طرفہ مقابلے کے بعد بہتر رنز سے شکست دی تھی۔ قومی ویمنز ٹیم کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد ناکامی کا سامنا ہوا تھا، ایونٹ میں رہنے کے لئے پاکستان ویمنز ٹیم کو بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ضروری تھی۔


    پاک بھارت ٹیمیں