Tag: ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر

  • آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

    آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا پاکستان کی فاطمہ ثنا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    پاکستان کی میزبان میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کی فاطمہ ثنا کپتان مقرر، چار گرین شرٹس کھلاڑی شامل ہیں۔

    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف کی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کی کھلاڑی بھی شامل کی گئی ہیں۔

    ٹیم میں سب سے زیادہ پاکستان کی 4 کھلاڑی شامل کی گئیں۔ ان میں فاطمہ ثنا (کپتان) کے علاوہ منیبہ علی، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال شامل ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کی تین کھلاڑی ہیلے میتھیوز، عالیہ علین اور شنیل ہنری، بنگلہ دیش کی شرمین اختر اور نگار سلطانہ جب کہ اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین برائس اور کیتھرین فریزر شامل تھیں۔

    واضح رہے کہ لاہور میں ہونے والےآئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان سمیت 6 ٹیموں بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیموں نے شرکت کی۔

    ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نا قابل شکست رہتے ہوئے اپنے تمام میچز جیتے اور رواں برس بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لی کوالیفائی کیا۔

    ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے تین، تین میچز جیتے تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر بنگلہ دیش نے میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔

    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ رواں برس ستمبر اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی اور آئی سی سی معاہدے کے تحت پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/india-in-trouble-after-pakistan-womens-team-qualifies-for-world-cup/

  • ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر: اسکاٹ لینڈ نے تھائی لینڈ کو شکست دیدی

    ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر: اسکاٹ لینڈ نے تھائی لینڈ کو شکست دیدی

    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کھانے والی اسکاٹ لینڈ نے تھائی لینڈ کو باآسانی شکست دیدی۔

    اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں ہونے والے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 41 اوورز میں 206 رنز اسکور بورڈ پر سجائے، کیتھرین برائس نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، میگن میکوئل نے 57 جبکہ ایلیسا لیسٹر 38 رنز بناکر نمایاں رہی۔

    تھائی لینڈ کی جانب سے تھیپاتا موتھا وانگ اور اونیکا کمچمپو نے3،3 وکٹیں اپنے نام کیں، نٹایا بوچاتھم نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    ہدف کے تعاقب میں تھائی ٹیم 148 رنز پر ہمت ہارگئی، نتھاکھم چنتھم نے 63 رنز کی اننگز کھیل کر کچھ مزاحمت کی، ان کے علاوہ نٹایا بوچاتھم نے 20 اور چنیڈا ستینگ نے 18 رنز اسکور کیے۔

    اسکاٹ لینڈ کی جانب سے ابطحیٰ مقصود، رچل سلیٹر اور کیتھرین فریزر نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

    اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین فریزر کو عمدہ بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیاگیا، انھوں نے 28 رنز دیکر 3 تھائی کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/icc-womens-world-cup-qualifiers-pakistan-beat-ireland/

  • آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کا فاتحانہ آغاز

    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کا فاتحانہ آغاز

    آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں میزبان ٹیم پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے افتتاحی میچ میں آئرلینڈ کو ہرا دیا ہے۔

    لاہور میں کھیلے جا رہے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں میزبان ٹیم پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے عزائم ظاہر کر دیے ہیں۔

    پاکستان ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کو با آسانی 38 رنز سے شکست دے دی ہے۔

    لاہور میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم پاکستانی ٹیم نے سدرہ امین اور عالیہ ریاض کی نصف سنچریوں کی بدولت 49 اوورز میں 217 رنز بنا کر آئرش ٹیم کا فیصلہ غلط ثابت کیا۔

    عالیہ ریاض (52)، سدرہ امین (51) کے علاوہ منیبہ اقبال 32 رنزبنا کر نمایاں رہیں۔
    آئرلینڈ کی جانب سے جین میگوئر نے تین جب کہ کارا مورے اور ارلین کیلی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    218 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم 44 رنز میں 179 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان گیبی لوئس اور ایمی ہنٹر 44، 44 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔ ان کے علاوہ کوئی بیٹر پاکستانی بولرز کے سامنے نہ جم سکا۔

    پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ سب سے کامیاب بولر رہیں جنہوں نے 35 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ نشرح سندھو کے ہاتھ تین اور سعدیہ اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیانا بیگ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ جمعہ کو اسکاٹ لینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا آغاز 9 اپریل سے لاہور میں ہو رہا ہے۔ 19 اپریل تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

    ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان کے علاوہ ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔