Tag: ویمنز ٹیم

  • پاکستان ویمنز ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے دبئی پہنچ گئی

    پاکستان ویمنز ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے دبئی پہنچ گئی

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم دبئی پہنچ گئی۔

    رپورٹس کے مطابق ویمن کرکٹ ٹیم کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچی، قومی ٹیم آج آرام کے بعد کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔

    28 ستمبر کو ویمن کرکٹ ٹیم پہلا وارم اپ میچ اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرے وارم اپ میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف میدان میں اترے گی۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

    دوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا 6 اکتوبر بروز اتوار کو روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔

    پاکستانی ویمنز ٹیم تیسرا میچ 11 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ چوتھا میچ 14 اکتوبر بروز پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

    آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا آفیشل گانا جاری کردیا

    آئی سی سی نے ویمن کرکٹ ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آفیشل گانا بھی جاری کردیا ہے۔

  • قومی ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ روانہ

    قومی ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ روانہ

    پاکستان ویمنز کا 17 رکنی اسکواڈ ندا ڈار کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 3، 5 اور 9 دسمبر کو ڈنیڈن اور کوئنز ٹاؤن میں کھیلئے جائیں گے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کوئنز ٹاؤن اور کرائسٹ چرچ میں 12 سے 18 دسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

    ندا ڈار قومی اسکواڈ کی قیادت کپتان کریں گے جبکہ ٹیم میں عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا اور غلام فاطمہ شامل ہوں گی۔

    قومی ٹیم کے اسکواڈ میں نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین اور ام ہانی سمیت وحیدہ اختر کے علاوہ دو وکٹ کیپر منیبہ علی اور نجیہہ علوی بھی شامل ہیں۔

    پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل کراچی میں چار روزہ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیا اور بھرپور پریکٹس کی۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

    قومی ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قومی ویمنز ٹیم اسکواڈ میں چند نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ فاطمہ ثنا اور شوال ذوالفقار کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ اسکواڈ میں شامل ام ہانی بھی باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم ایک درست کامبی نیشن بنانے میں مصروف ہیں اور کھلاڑیوں کا پول بڑھانے پر بھی کام کررہے ہیں۔

  • پاکستان ویمنز ٹیم سے کھیلنے سے انکار، بھارت 6 پوائنٹس سے محروم

    پاکستان ویمنز ٹیم سے کھیلنے سے انکار، بھارت 6 پوائنٹس سے محروم

    انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم سے کھیلنے پر انکار کے بعد آئی سی سی نے بھارت کو 6 پوائنٹس سے محروم کردیا۔

    بھارت کی چالاکیاں، بہانے اور تاخیری حربے کسی کام نہ آئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ آئی سی سی نے فیصلہ پاکستان ویمنز ٹیم کے حق میں دے دیا۔

    ویمنز چیمپئن شپ میں بھارت کی جانب سے کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے 6 پوائنٹس پاکستان کو دے دیے۔

    آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کی حساسیت کا علم ہے لیکن بھارت نے پاکستان سے نہ کھیلنے کی کوئی قابل قبول وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی انہوں نے نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی کوئی تجویز پیش کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان یکم اگست سے 31 اکتوبر کے دوران 3 میچز ہونے تھے، تاہم بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا تھا، جس پر پی سی بی کی جانب سے درخواست کی گئی کہ ان میچز کے پوائنٹس پاکستان کو دیے جانے چاہئیں۔

    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب ورلڈ کپ راؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔

  • جنوبی افریقہ نے ویمنز ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز جیت لی

    جنوبی افریقہ نے ویمنز ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز جیت لی

    جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو چار وکٹوں سے ہرا کر ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز جیت لی ہے۔ دوحہ میں ہونے والی ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز کے فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان ویمنز ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    خراب کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم چورانوے رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جویریہ خان تیس رنز بناکر نمایاں رہیں۔جنوبی افریقی ٹیم کیلئے شبنم اسمعیل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کو بھی مشکلات درپیش رہیں لیکن چھ وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا گیا۔ سمیعہ صدیقی اور ندا ڈار نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان، جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ ویمنز ٹیم کے درمیان ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز انیس جنوری سے شروع ہوگی

     

  • سہ ملکی سیریز:پاکستان ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

    سہ ملکی سیریز:پاکستان ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

    پاکستان ویمنز ٹیم نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو ایک سو دس رنز سے شکست دے دی۔ دوحہ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان ویمنز ٹیم نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو تراسی رنز بنائے۔

    ناہیدہ خان چھتیس رنزبناکر نمایاں رہیں۔ جواب میں آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف تیہتر رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آئرلینڈ ویمنز ٹیم کی سات کھلاڑی ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکیں۔ سعدیہ یوسف نے تین، اسماویہ اقبال اور ثنا میر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

     

  • سہ ملکی ویمنز ون ڈےکرکٹ سیریز کل سے دوحہ میں شروع ہوگی

    سہ ملکی ویمنز ون ڈےکرکٹ سیریز کل سے دوحہ میں شروع ہوگی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کل سے دوحہ میں سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا آغاز ہورہا ہے۔ پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

    دوحہ میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز میں پاکستان ویمنز ٹیم کیساتھ آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیم شرکت کررہی ہیں۔

    ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز دس جنوری سے سترہ جنوری تک کھیلی جائے گی ۔تینوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز انیس جنوری سے چوبیس جنوری تک دوحہ میں ہی کھیلی جائیگی۔

    پاکستان ویمنز ٹیم کے مطابق ورلڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کیلئے یہ ایونٹ فائدہ مند رہے گی۔