Tag: ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز

  • پاکستان بنگلہ دیش ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز،ٹرافی کی تقریب رونمائی

    پاکستان بنگلہ دیش ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز،ٹرافی کی تقریب رونمائی

    کراچی : پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ کل ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیم دو ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے پاکستان کے دورہ پر کراچی پہنچ گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز بدھ سے ہورہا ہے جس کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

    اس موقع پر پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ثناء میر کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھتے۔ سیریز میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

    جبکہ بنگلہ دیشی کپتان سلمیٰ خاتون نے کہا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی جانتے ہیں پاکستان مضبوط ٹیم ہے اس لئے بھرپور تیاری کے ساتھ آئیں ہیں۔

    دونوں ٹیموں نے سیریز کی تیاری کے لئے ساؤتھ اینڈ کلب میں بھرپور پریکٹس کی۔ سیریز کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

    شارجہ : پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ سات وکٹوں سے فاتح رہا۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئےسات وکٹوں پر ایک سو چھ رنز اسکور کیے۔

    بسمہ معروف چونتیس اور اسماویہ اقبال اکتیس رنز بناکر نمایاں رہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین وین نائکرک نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔وین نائکرک نے سرسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی اسماویہ اقبال سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔