Tag: ویمنز کرکٹ ٹیم

  • جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کپتان لورا وولوارٹ کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی۔

    رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم جوہانسبرگ سے براستہ دبئی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی۔ ٹیم کو اب لاہور سے بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملتان منتقل کیا جائے گا۔

    جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

    دوسری جانب آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے کم قیمت ٹکٹوں کا اعلان کر دیا ہے۔

    تین اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ورلڈکپ میں کم از کم ٹکٹ 5 درہم کا ہو گا۔ 18سال سے کم عمر تماشائیوں کیلئے ٹورنامنٹ میں انٹری فری ہو گی۔10ٹیموں کا خواتین ٹی20 ٹورنامنٹ 3 سے 20 اکتوبر تک شارجہ اور دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کردیا ہے۔

    بنگلادیشی کرکٹر نے پاکستان میں کیا وعدہ پورا کردیا

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے ایونٹ منتقل کیا گیا ہے، ایونٹ کی میزبانی کے حقوق بنگلہ دیش کے پاس ہی رہیں گے، کچھ ملکوں کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے بنگلا دیش میں ایونٹ ممکن نہیں تھا۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

    ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

    کینبرا : ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں آج کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز کے ہدف میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دی، قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 127 رنز بنانے تھے۔

    ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی ٹیم کی پہلی کامیابی ہے، ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے خواتین شاہینوں کو میچ جیتنے کے لیے 127 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹسمین اور منیبہ علی نے بہترین اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 42 گیندون پر 53 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔

    جویریہ خان نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 35 رنز اسکور کیے، جس کے باعث انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔


    پہلے بلے بازی کرنے والی منیبہ علی نے ٹیم کے مجموعے میں 25 رنز کا اضافہ کیا اور ویسٹ انڈین کھلاڑی انیسہ محمد کو کیچ دے بیھٹیں۔

    قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف 38 رنز کی اچھی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کا حوصلہ بلند کیا اور ندا ڈار کے ساتھ مل کر ٹیم کو ایونٹ کی پہلی کامیابی دلوائی۔


    خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتے ہوئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز اسکور کرکے پاکستان کو جیت کےلیے 127 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔

    اسکواڈ:

    بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید، جویریہ خان، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور سیدہ عروب شاہ۔

  • پاکستان ویمنز ٹیم سے کھیلنے سے انکار، بھارت 6 پوائنٹس سے محروم

    پاکستان ویمنز ٹیم سے کھیلنے سے انکار، بھارت 6 پوائنٹس سے محروم

    انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم سے کھیلنے پر انکار کے بعد آئی سی سی نے بھارت کو 6 پوائنٹس سے محروم کردیا۔

    بھارت کی چالاکیاں، بہانے اور تاخیری حربے کسی کام نہ آئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ آئی سی سی نے فیصلہ پاکستان ویمنز ٹیم کے حق میں دے دیا۔

    ویمنز چیمپئن شپ میں بھارت کی جانب سے کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے 6 پوائنٹس پاکستان کو دے دیے۔

    آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کی حساسیت کا علم ہے لیکن بھارت نے پاکستان سے نہ کھیلنے کی کوئی قابل قبول وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی انہوں نے نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی کوئی تجویز پیش کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان یکم اگست سے 31 اکتوبر کے دوران 3 میچز ہونے تھے، تاہم بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا تھا، جس پر پی سی بی کی جانب سے درخواست کی گئی کہ ان میچز کے پوائنٹس پاکستان کو دیے جانے چاہئیں۔

    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب ورلڈ کپ راؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔

  • دوسرا ٹی ٹونٹی:پاک ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو ہرا دیا

    دوسرا ٹی ٹونٹی:پاک ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو ہرا دیا

    شارجہ : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کپتان ثنا میر کی ہیٹرک کی بدولت سری لنکا ویمنز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پچپن رنز سے شکست دے دی۔

    شارجہ میں کھیلے جانے  والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ  میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مایوس کن آغاز کے بعد کپتان ثنا میر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو ایک سو چوبیس رنز تک پہنچادیا۔

    ثنا میر نے اڑتالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں قومی خواتین بولرز نے نپی تلی بولنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔

    کپتان ثنا میر نے تیرہویں اوور میں ہیٹ ٹرک کرکے سری لنکن ٹیم کو انہتر رنز پر پویلین بھیج دیا۔ آل راؤنڈ کارکردگی پر ثنا میر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔

  • ایشین گیمز: قومی ویمن کرکٹ ٹیم نےسونےکاتمغہ اپنےنام کرلیا

    ایشین گیمز: قومی ویمن کرکٹ ٹیم نےسونےکاتمغہ اپنےنام کرلیا

    انچیون: جنوبی کوریا میں جاری ایشین گیمزمیں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا، پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو فائنل میں چاررنزسے شکست دے کرسونے کا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انچیون میں پاکستان ویمنزٹیم نے سبزہلالی پرچم سربلند رکھتے ہوئےاعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ قومی ویمنزٹیم کی جیت کا سفرفائنل تک جاری رہا اورگولڈ میڈل معرکے میں پاکستان ویمنزٹیم نے میدان مارلیا۔

    بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ اوورز میں چھ وکٹوں ستانوے رنزبنائے، بسمہ معروف چوبیس رنزبناکر نمایاں رہیں۔

    جواب میں بارش کے باعث بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت سات اوورزمیں تینتالیس رنز کا ہدف دیا گیا جس کو حاصل کرنے کے لئےبنگلہ دیش نے اننگزکا آغازتو برق رفتاری سے کیا لیکن پاکستانی بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے حریف ٹیم کے عزائم خاک میں ملادیئے ۔

    قومی ویمنزکرکٹ ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے مسلسل دوسری مرتبہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے ثناء میر، ندا ڈاراورسعدیہ یوسف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔