Tag: ویمن کرکٹ ٹیم

  • قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے بری خبر، صدف شمس آئرلینڈ ٹور سے باہر

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے بری خبر، صدف شمس آئرلینڈ ٹور سے باہر

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے بری خبر ہے، بلے باز صدف شمس آئرلینڈ ٹور سے باہر ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی بلے باز صدف شمس انجری کی شکار ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے وہ T20I سیریز کے لیے آئرلینڈ جانے والی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گی۔

    صدف شمس کی جگہ شوال ذوالفقار کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، شوال آج ہفتے کو کراچی میں نیشنل اسکواڈ جوائن کریں گی، جب کہ پاکستان ویمنز ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ روانہ ہوگی۔ آئرلینڈ، بیلفاسٹ میں 6 سے 10 اگست تک 3 ٹی 20 میچز شیڈول ہیں.

    صدف شمس کراچی میں پریکٹس سیشن کے دوران اپنے بائیں کواڈریسیپس کے پٹھے کو زخمی کر بیٹھی تھیں، جب کہ شوال ذوالفقار، جنھوں نے تین ون ڈے اور 7 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں، ان 24 کھلاڑیوں میں شامل تھیں جو گزشتہ ماہ کراچی میں اسکلز کیمپ کا حصہ تھیں۔


    ویڈیو: ’آپ ایسے بات نہیں کرسکتے‘ کے ایل راہول امپائر سے الجھ پڑے


    شوال نے آخری ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ دسمبر 2023 میں کھیلا تھا، جس کے بعد وہ کندھے کی انجری کے باعث میدان سے باہر ہو گئی تھیں۔ انھوں نے اس سال کے شروع میں لاہور میں خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے واپسی کی تھی، اور 2 میچ کھیل کر 8 رنز بنائے تھے۔

    15 رکنی اسکواڈ کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی اور اس میں 20 سالہ بلے باز ایمن فاطمہ بھی شامل ہیں، جنھیں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کامیابی کا صلہ ملا۔

    آئرلینڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ

    فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمن فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، ناجیہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، شوال ذوالفقار، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن، وحیدہ اختر۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں ویمن کرکٹ ٹیم دبئی روانہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ: کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں ویمن کرکٹ ٹیم دبئی روانہ

    لاہور: آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم آج دبئی روانہ ہوگئی ہے، آئی سی سی ویمن ٹی 20ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم 2 وارم اپ میچ کھیلے گی۔

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم  پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر  کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی، دوسرا وارم اپ میچ قومی ٹیم 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔

    ویمن کرکٹ ٹیم ٹی 20ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، دوسرے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا 6 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا، ٹیم کا تیسرا میچ 11 اکتوبر کو آسٹریلیا، چوتھا میچ 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

    قومی ویمن ٹیم کی دبئی روانگی سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ویمن کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ویمن ٹیم کی پلیئرز باصلاحیت اور ٹیلنٹڈ ہیں، ٹیم آئی سی سی ویمن ٹی 20ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

    دوسری جانب کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

  • ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    اسلام آباد: متعدد ریکارڈز کی حامل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، ثنا میر نے 15 سال خواتین کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سال سے آپ سب کی محبت اور حوصلہ افزائی کا شکریہ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، اب آگے بڑھنے کا وقت ہے تاہم میری خدمات کسی اور شکل میں جاری رہیں گی۔

    متعدد ریکارڈز کی حامل ثنا میر نے 15 سال تک پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 137 میچز میں ویمن ٹیم کی کپتانی کی۔ وہ ون ڈے رینکنگ کی نمبر ون بولر رہیں، اور ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی اسپنر بھی ہیں۔

    ثنا میر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 147 ہے اور یوں وہ ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین خاتون اسپنر ہیں، وہ 100 وکٹیں لینے والی پاکستان کی پہلی اور دنیا کی پندرہویں خاتون کرکٹر ہیں۔

    ثنا میر کو گزشتہ برس انٹرنیشنل ویمنز کمیٹی میں بھی شامل کیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ شاندار کیریئر پر ثنا میر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ثنا میر کی پاکستان ویمن کرکٹ کے لیے خدمات مثالی ہیں۔

  • سابق کپتان ثنامیر پہلا ٹی 20 میچ نہیں کھیلیں گی

    سابق کپتان ثنامیر پہلا ٹی 20 میچ نہیں کھیلیں گی

    لاہور :ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچ نے بتایا ہے کہ ٹریننگ سیشن میں فزیکل فٹنس اورفیلڈنگ پربھی توجہ مرکوز کی جارہی ہے،  ثنا میر پہلے ٹی 20 کےلئے دستیاب نہیں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن جاری ہے، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم صبح کےسیشن میں 3گھنٹے ٹریننگ کرےگی۔

    کوچ اقبال امام نے بتایا کہ ٹریننگ سیشن میں فزیکل فٹنس اورفیلڈنگ پربھی توجہ مرکوز کی جارہی ہے، بنگلا دیش ویمن کرکٹ ٹیم سہ پہر میں ٹریننگ سیشن کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹرافی کی رونمائی بھی آج شیڈول ہےجبکہ کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گی، پاکستان اور بنگلادیش ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

    ویمنز کرکٹ سیریز 26 اگتوبر سے 4 نومبر تک جاری رہے گی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا،شیڈول کے مطابق دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ 28 اور تیسرا 30 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 2 نومبر اور دوسرا 4 نومبر کو ہوگا، مہمان ٹیم 23 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔

    ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ نے بتایا کہ سابق کپتان ثنا میر 26 اکتوبر کو ٹیم جوائن کریں گی، ثنا میر ایوارڈ کی تقریب کے سلسلے میں امریکا میں ہیں ،  ثنا میر پہلے ٹی 20 کےلئے دستیاب نہیں ہوں گی۔

    ایشیاءسوسائٹی کی جانب سے جاری کئے گئے پیغام کے مطابق ثناء میر کا نام دیگر 5 خواتین کے ساتھ شامل ہے جنہوں نے اپنے شعبوں میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ،ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام امریکا کے شہر نیویارک میں آج کیا جارہا ہے۔

  • جرمن سفیر کا نیشنل کرکٹ‌ اکیڈمی کا دورہ، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات

    جرمن سفیر کا نیشنل کرکٹ‌ اکیڈمی کا دورہ، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات

    لاہور: پاکستان میں‌ تعینات جرمن سفیر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں‌ انھوں نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی.

    تفصیلات کے مطابق جرمن سفیر مارٹن کابلز آج سہ پہر کر کٹ اکیڈمی پہنچے، جہاں پی سی بی کے سی ای او سبحان احمد نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جرمن سفیر نے اکیڈمی کا دورہ کیا اور کرکٹرز اور آفیشلز سے ملاقات کی.

    مارٹن کابلز نے اس موقع پر گرین شرٹ پہن کر کرکٹ کھیلی. انھوں نے خواتین کرکٹرز اور دیگر افیشلز کے ساتھ سیلفی بھی بنائی.


    آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال


    جرمن سفیر نے خواتین کرکٹ ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کا زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے آنا اور خود کو منوانا ملکی ترقی کے لئے ناگزیر ہے.

    اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ سینئرز کی ریٹائرمینٹ سے ٹیم کمزور ہوئی، لیکن آئی سی سی چیمپیئن شپ اور ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے، امید ہے ہماری کوششیں‌ رنگ لائیں‌ گی.


    جلال الدین خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر منتخب


    پی سی بی کے سی ای او سبحان احمد نے اس موقع پر کہا کہ کرکٹ بورڈ خواتین کو کھیلوں میں آگے لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا.

    واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کی بہتری کے لیے گذشتہ دنوں چند اہم فیصلے کیے گئے تھے، جن کے تحت جلال الدین کو خواتین کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر جبکہ مارک کولیس کو نیا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بسمہ معروف ویمنزکرکٹ ٹیم کی نئی کپتان مقرر

    بسمہ معروف ویمنزکرکٹ ٹیم کی نئی کپتان مقرر

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثنا میر کو ویمنز ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر ان کی جگہ بسمہ معروف کو کپتان مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ثنا میر کی چھٹی کردی ان کی جگہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کی کپتان بسمہ معروف کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا۔

    ثنا میر کوویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا تاہم انہیں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی سلیکشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔


    ورلڈ کپ میں شکست: ویمن ٹیم کی کھلاڑی موٹربائیک پرگھرگئیں


    خیال رہے کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم 17 جولائی کو ویمنز ورلڈ کپ میں مایوس ترین کارکردگی کے بعد وطن واپس پہنچی تو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کرنے کے لیے کوئی آفیشل موجود تھا اور نہ ہی پی سی بی کی جانب سے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔

    ویمنز ورلڈ کپ میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور ساتوں میچز میں ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    بعدازاں 1 اگست 2017 کو ویمنزورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ صبیح اظہر نے اپنی تفصیلی رپورٹ پی سی بی حکام کو بھیجی تھی جس میں کپتان ثنامیر، منیجرعائشہ اشعر اور چند سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔


    بسمہ معروف ویمن ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر


    واضح رہے کہ گزشتہ سال 5 جون 2016 کو بسمہ معروف کو پاکستان ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقررکیا گیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔ 

  • نین عابدی رشتہ ازدواج میں منسلک

    نین عابدی رشتہ ازدواج میں منسلک

    کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق نائب کپتان نین عابدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں نین عابدی کے دوستوں، عزیز و اقارب اور پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

    نین نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کیں۔

    Mehndi event with my girls!!❤ #mehndidance #mehndinight #nightparty

    A photo posted by Syeda Nain Fatima Abidi (@nainabidi) on

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں نین کہہ چکی ہیں کہ شادی ان کے کیریئر میں رکاوٹ نہیں بنے گی اور وہ اپنا کھیل جاری رکھیں گی۔

    نین عابدی پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی وہ واحد کھلاڑی ہیں جو سنچری اسکور کرچکی ہیں۔ وہ سنہ 2010 میں بھی ٹیم کا حصہ تھیں جب چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستانی ویمن ٹیم نے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔