Tag: وین

  • قصور میں  وین نالے میں جاگری،  ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

    قصور میں وین نالے میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

    قصور: رائیونڈ روڈ پر تیز رفتارہائی روف وین نالے میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، وین میں سوارافراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق قصور میں رائیونڈ روڈ پر وین نالے میں جا گری، حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، وین میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ ڈرائیور کو نیند آنے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

    جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ لائیبہ، 35 سالہ عمران، 38 سالہ سلیمان، 25 سالہ سنی، 35 سالہ مقصود اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : مسافر بس اور رکشے میں خوفناک تصادم ، 6 افراد جاں بحق

    گذشہ روز خانپور میں قومی شاہراہ پر ظاہر پیر کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، جس میں مسافر بس رکشہ سے ٹکرا گئی تھی ، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا ، بس اور رکشہ میں تصادم کے بعد بس روڈ سے نیچے اتر گئی۔

  • ہری پور: مسافر وین کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 8زخمی

    ہری پور: مسافر وین کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 8زخمی

    ہری پور: چہکائی کے قریب مسافر وین کھائی میں گرنے کے سبب 4 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ وین میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد سوار تھے، بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق مسافروین صوابی میرا سے اسلام آباد جارہی تھی، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ٹراما سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔

    اس سے قبل بھگر میں جھنگ روڈ پر منکیرہ کے نزدیک گاڑی اور ڈالے میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھکر میں جھنگ روڈ منکیرہ کے قریب وین اور ڈالے میں تصادم ہوا، حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے گاڑی کاٹ کر نکالا۔

    اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منکیرہ منتقل کردیا گیا، حادثہ وین کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

  • کراچی: جیل چورنگی پل پر تیز رفتار وین الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق

    کراچی: جیل چورنگی پل پر تیز رفتار وین الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق

    کراچی:جیل چورنگی کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث وین اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، خاتون اور بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ وین حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مرنے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب شہر قائد میں رات گئے ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے کراچی کے علاقے کورنگی میں سنگر چورنگی کے قریب ایک تیز رفتار کار نے دوسری کار کو ٹکر مار دی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

    تیز رفتار کار کے ٹکر کے بعد دوسری کار الٹ کر نالے کے پاس فٹ پاتھ سے بری طرح ٹکرا گئی، فوٹیج میں کار کو فٹ پاتھ پر الٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللہ مروت بازیاب

    اس حادثے میں دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنھیں طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔ حادثے میں سڑک سے گزرنے والی ایک گاڑی کو دوسرے گاڑی نے ٹکر ماری تھی، تیز رفتار کار تو ٹکرا کر آگے چلے گئی، جب کہ دوسری کار فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔

  • گلستان جوہر میں نجی یونیورسٹی کی وین کو لوٹ لیا گیا

    گلستان جوہر میں نجی یونیورسٹی کی وین کو لوٹ لیا گیا

    کراچی: شہر  قائد کے علاقے گلستان جوہر میں موٹر سائیکل سوار  2 ملزمان نے نجی یونیورسٹی کی وین کو لوٹ لیا۔

    ارآر وائی نیوز کے مطابق گلستان جوہر کامران چورنگی کی طرف جانے والی سڑک پر نجی یونیورسٹی کی وین کو لوٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، 2 ملزمان طالبات کے پرس سے موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے واردات کی، یونیورسٹی کی وین میں 4 طالبات سمیت ایک استاد بھی سوار تھے۔

    ملزمان نے تسلی سے واردات کی طالبات کے پرس سے پیسے بھی نکالے اور جاتے ہوئے گاڑی کی چابی نکال کر دور پھینک دی۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی اطلاع ملنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔

  • مٹھڑی کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم، 10 افراد جاں بحق

    مٹھڑی کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم، 10 افراد جاں بحق

    سبی: صوبہ بلوچستان کے شہر مٹھڑی کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مٹھڑی میں ٹرک اور وین میں تصادم ہوا، افسوس ناک حادثے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 بچے اور خاتون بھی شامل ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    بونیر:گاڑی کھائی میں گر گئی، 8 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بونیر میں چلندری چغرزئی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گاڑی میں سوار افراد شادی میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا، جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل تھے۔

  • سرگودھا موٹروے پر وین میں آتشزدگی، 11 افراد جاں بحق

    سرگودھا موٹروے پر وین میں آتشزدگی، 11 افراد جاں بحق

    سرگودھا: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاہور جانے والی وین میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھیرہ کے قریب موٹروے پر اسلام آباد سے لاہور جانے والی وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر خواتین سمیت 11 مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

    نیو کراچی، چلتی ہائی روف میں آگ، مزید 2 بچے دم توڑ گئے

    اس سے قبل رواں سال 11 جنوری کو کراچی کے علاقے نیو کراچی میں چلتی گاڑی میں آگ لگنے سے چار بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے

    ساہیوال: مسافر وین میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں مسافر وین میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے تھے۔

  • فیصل آباد: وین اور ٹرک میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: وین اور ٹرک میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ساہیانوالہ انٹرچینج موٹروے پروین اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں 2 بچوں سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور 3 خواتین سمیت 8 افراد شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، وین میں سوار فیملی لاہورسے آ رہی تھی۔

    بھکرمیں ٹریلراورمسافروین کی ٹکر، 8 افراد جاں بحق

    اس سے قبل 30 جون کو صوبہ پنجاب کے شہر بھکر میں مسافر وین اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    بھکر میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 8 جون کو بھکر میں ایم ایم روڈ پر فاضل اڈا کے قریب بس اور ٹریک میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے تھے۔

  • کندھ کوٹ: وین میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ: وین میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ: صوبہ سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں وین میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمور کے قریب وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    افسوس ناک حادثے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے جہلم میں جی ٹی روڈ پرمسافروین میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث لگنے والی آگ سے 8 مسافر جاں بحق جبکہ 4 مسافر زخمی ہوگئے۔

    مسافر وین گوجرانوالہ سے راولپنڈی جا رہی تھی، تیز رفتاری کے باعث وین بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے باعث میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

    واضح رہے کہ رواں سال فروری میں کرک کے علاقے تبی خواہ کے قریب مسافر وین کا سلنڈر پھٹنے سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کوہاٹ روڈ پروین اورکارمیں تصادم،4 افراد جاں بحق

    کوہاٹ روڈ پروین اورکارمیں تصادم،4 افراد جاں بحق

    اٹک: صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے کوہاٹ روڈ پر وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر وین اور کار آپس میں ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو اسپتال فتح جنگ منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    صادق آباد میں ٹریفک حادثہ‘ 2 افراد جاں بحق

    پولیس حکام کے مطابق مسافروین کوہاٹ سے راولپنڈی جا رہی تھی، وین اوورٹیک کرنے کی کوشش میں سامنے سے آنے والی کارسے ٹکرائی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں کوٹ سبزل چیک پوسٹ کے قریب گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    گوجرانوالہ میں بس حادثہ ‘ 1 شخص جاں بحق ‘ 15 زخمی

    واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تیزرفتار بس فٹ پاتھ سے ٹکرا کرالٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق بس جڑانوالہ سے سیالکوٹ ایئرپورٹ جارہی تھی، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں عمرہ عازمین سوارتھے۔

  • مچھ کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم‘ 5 افراد جاں بحق

    مچھ کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم‘ 5 افراد جاں بحق

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ کے قریب وین اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ کے قریب وین اور ٹرک ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3 گاڑیوں اور پولیس چوکی کو آگ لگ گئی۔

    آگ لگنے کے باعث 5 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    سرگودھا: بس اور اسکول وین میں تصادم‘ 7 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے شہرسرگودھا میں تیزرفتار بس اور اسکول وین میں تصادم کے نتیجے میں 5 طالبات اور ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    حادثے کے فوری بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی تھی تاہم بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 16 ستمبر کو ملتان میں چوک سرور شہید کے قریب ایم ایم روڈ پر منی وین اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔