Tag: وینا ملک

  • وینا ملک نے ریحام خان کو ڈرامہ کوئین قرار دے دیا

    وینا ملک نے ریحام خان کو ڈرامہ کوئین قرار دے دیا

    کراچی: پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو ڈرامہ کوئین قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے مقبول پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ کے کٹہرے میں تنازعوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے وینا ملک نے ریحام خان کو ڈرامہ کوئین قرار دے دیا۔

    وینا ملک نے میزبان وسیم بادامی کے چبھتے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کام کرنا بہت بڑی غلطی تھی مگر بگ باس میں جانے پر شرمندگی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے متنازعہ فوٹو شوٹ پر بھارت میں کیس بھی کیا تھا، بھارتی فلموں میں جتنا چاہے کام کرلیں لیکن میری پہچان پاکستان ہے اور بھارت میں مجھے یاد نہیں رکھا جائے گا تاہم پاکستانی مجھے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

    وینا ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا طارق جمیل سے دو ماہ قبل ملاقات ہوئی تھی میں نے ان سے روتے ہوئے کہا کہ آپ سے تین وعدے کیے تھے پہلا یہ کہ ’میں کسی بیکار سی فلم میں کام نہیں کروں گی۔‘ وہ میں نے پورا کیا۔

    اداکارہ نے دوسرے وعدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کوئی برے اور بولڈ کپڑے نہیں پہنوں گی وہ بھی میں نے پورا کردیا۔‘

    تیسرے وعدے پر وینا ملک نے کہا کہ میں نے ان سے کہا تھا کہ میرے سر سے دوپٹہ نہیں اترے گا، یہ وعدہ مجھ سے پورا نہیں ہوسکے گا لیکن میں جب بھی سفر کرتی ہوں برقع پہنتی ہوں اور دوپٹہ مجھے بہت پسند ہے، میں چھ مہینے بعد یہ وعدہ بھی پورا کردوں گی۔

    پروگرام میں شفاعت علی نے صحافی سہیل وڑائچ کا روپ دھارا اور وینا ملک کی فلم کے ہیرو بنے، وینا ملک سے جب پوچھا گیا کہ سہیل وڑائچ کے ساتھ ہیروئن آنا قبول ہے جس پر وینا نے کہا کہ میں ایک بار قبول ہے کہہ کر پچھتا رہی ہوں دوسری بار نہیں کہنا چاہتی۔

  • وینا ملک کا فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نغمہ

    وینا ملک کا فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نغمہ

    معروف اداکارہ اور گلوکارہ وینا ملک نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے اور ملک سے اظہار محبت کے لیے ایک اور ملی نغمہ جاری کردیا۔

    وینا کے نغمہ ’اے دشمن وطن ذرا ہوجا ہوشیار‘ میں پاک فوج کی جدوجہد اور بہادری کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ دشمنوں کے خلاف سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہیں۔


    مکمل ملی نغمہ دیکھنے کے لیے کلک کریں


    ملی نغمے کی موسیقی عرفان سلیم نے ترتیب دی ہے جبکہ شاعری لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرد کاظم حسین شاہ نے کی ہے۔

    گانے کے شاعر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرد کاظم حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وینا آپریشن رد الفساد کے حوالے سے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی تھیں اور یہ نغمہ اسی لیے جاری کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر بھی وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک ایک ملی نغمہ جاری کر چکے ہیں جس میں پاکستان کی ثقافت، خوبصورت مقامات اور نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو پیش کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: وینا ملک اور اسد خٹک کا ملی نغمہ

    وینا ملک اور اسد خٹک اپنے ذاتی اختلافات، طلاق اور صلح کے معاملات کی وجہ سے پہلے ہی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

  • وینا ملک کا اپریل فول پر تحفہ

    وینا ملک کا اپریل فول پر تحفہ

    وینا ملک اپنے شوہر اسد خٹک سے علیحدگی کی خبروں کے بعد اب انڈسٹری میں واپس آرہی ہیں اور بہت جلد ان کی میوزک ویڈیو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

    وینا ملک کی 3 سال بعد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں واپسی ہو رہی ہے اور اس کا اعلان انہوں نے اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے کیا۔

    بعد ازاں انہوں نے شوٹنگ کی ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کیمرے کے پیچھے اپنی ٹیم سے متعارف کروا رہی ہیں۔

    وینا کی میوزک ویڈیو ’لشکر جرار‘ کے نام سے آرہی ہے جو 3 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔ گانے کی پروڈیوسر خود وینا ملک ہیں جبکہ ویڈیو میں وہ اداکاری و رقص کے جوہر بھی دکھاتی نظر آئیں گی۔

    مزید پڑھیں: وینا ملک اور اسد خٹک نے ملی نغمہ جاری کردیا

    ان کی میوزک ویڈیو کی مزید تصاویر دیکھیں۔

    veena-6

    veena-5

    veena-4

    veena-3

    veena-2

  • وینا ملک اور اسد خٹک نے اپنا نیا ملی نغمہ جاری کردیا

    وینا ملک اور اسد خٹک نے اپنا نیا ملی نغمہ جاری کردیا

    لاہور : معروف اداکارہ ویناملک اور ان کے شوہر اسد خٹک نے یوم پاکستان کے موقع پر ملی نغمہ جاری کیا ہے جسے سوشل میڈیا پرکافی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وینا ملک اور اسد خٹک نے یوم پاکستان کے موقع پر نیا ملی نغمی جاری کیا ہے یہ دوگانہ نغمہ یہ تیرا پاکستان ہے 23 مارچ کے موقع پر ریلیز کیا گیا جس میں پاکستان کی ثقافت، خوبصورت مقامات اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے شخصیات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    یہ تیرا پاکستان ہے جذبہ حب الوطنی سے سرشار نغمہ ہے جس کی ویڈیو میں پاکستان کے خوبصورت مقامات کو فلمایا گیا ہے اور ملک کے چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    اس نغمے کی ویڈیو میں پاکستان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور بالخصوص معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو سلام تحسین پیش کیا گیا۔

    وینا ملک اور اسد خٹک کے اختلافات ایک طرف لیکن اس اہم قومی دن پر تمام اختلافات کو بھلا کر ملک کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مشترکہ کاوش کو سراہا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اس نغمے کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

  • اسد قصوروار ہیں، وینا کو 3 ماہ تک نفقہ دیں گے، مفتی نعیم

    اسد قصوروار ہیں، وینا کو 3 ماہ تک نفقہ دیں گے، مفتی نعیم

    کراچی : جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان صلح کرواتے ہوئے اسد خٹک کو تین ماہ کا وقت دیا ہے اس دوران اسد خٹک وینا ملک کو ماہانہ اخراجات دینے کے پابند ہوں گے۔

    جامعہ بنوریہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی نعیم نے بتایا کہ دونوں کی تفصیلی بات سنی ہے اوراس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ سارے معاملے میں اسد خٹک قصور وار ہیں کیوں کہ انہوں نے بنیادی حق نان نفقہ ادا نہیں کیا اس لیے طے پایا ہے کہ ابتدائی طور پر اسد خٹک تین ماہ تک وینا ملک اور بچوں کا نان نفقہ دیں گےاور یہ خرچہ وہ جامعہ بنوریہ میں جمع کرائیں گے ۔

    اسی سے متعلق : داکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لی

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور کے اینکرز وسیم بادامی نے اپنے پروگرام میں وینا ملک اور اسد خٹک کو مدعو کر کے مسئلہ حل کرنا چاہا جس کے لیے پروگرام میں ممتاز عالم دین طارق جمیل کو بھی ٹیلی فون پر لیا گیا جنہوں نے دونوں کے درمیان صلح کروادی تھی تاہم بعد میں خبریں آئیں کہ معاملہ پھر کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

    یہ پڑھیں : اسد خٹک نے ویناملک سے معافی مانگ کر صلح کرلی

    گو کہ ممتاز عالم دین مفتی نعیم نے دونوں کے درمیان ایک بار پھر مشروط صلح تو کروا دی ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ آیا اسد خٹک اپنے مزاج میں تبدیلی کے ساتھ تین ماہ تک نان نفقہ باقاعدگی سے دیں گے؟ اور کیا وینا ملک کا یہ فیصلہ حتمی ہے یا پھر کوئی نیایو ٹرن لیا جائے گا؟

    یہ بھی پڑھیں : خلع کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی، وینا ملک نے یو ٹرن لے لیا

    وینا ملک اور اسد ملک کی بہ ظاہر خوشگوار ازدواجی زندگی میں اچانک آنے والا بھونچال اس وقت منظرِ عام پر آیا جب وینا ملک کے وکیل نے جوڑے کے درمیان خلع کی خبر میڈٍیا کو دی جس کے بعد یہ معاملہ زبان زد عام ہو گیا تاہم وینا ملک کے قریبی دوستوں اور حلقہ احباب نے اس پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔

  • وینا ملک اپنے شوہر کے ہمراہ ایدھی ہوم پہنچ گئیں

    وینا ملک اپنے شوہر کے ہمراہ ایدھی ہوم پہنچ گئیں

    کراچی : اداکارہ وینا ملک اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی عیادت کرنے اور ان کی خدمات کو سراہنے کے لئے ایدھی ہوم میٹھا در کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ اور معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی سے ملاقات کی، اس موقع پر ان کے شوہر اسد خٹک اوران کا بیٹا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے، مجھے بے حد خوشی ہے کہ آج ایدھی صاحب سے ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر برائیوں کے باوجود دنیا میں اچھے لوگ موجود ہیں، جن کے باعث آج تک دنیا قائم ہے۔

    اس موقع پر وینا ملک نے عبدالستار ایدھی کی صحتیابی کے لئے دعا کی اور فلاحی کاموں میں اپنی خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا۔


    ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماں کا رشتہ دنیا کا سب سے انمول رشتہ ہے، یتیم بچوں کے ساتھ آج کے اہم دن بچوں کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

    فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ اگر کسی پراجیکٹ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو سوچ کر فیصلہ کرسکتی ہوں۔

    وینا ملک اور ان کے شوہر نے ایدھی ہوم میں موجود بچوں کے ساتھ نظمیں پڑھیں اور بچوں کے ساتھ مختلف کھیل کھیلے۔

    مزید پڑھیں     اداکارہ ’ وینا ملک ‘ نے بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا اعلان کردیا

    فیصل ایدھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایدھی صاحب کی طبیت میں بہتری آئی ہے، دکھی انسانیت کی خدمت رکھنے والوں کے لئے ایدھی صاحب کا نظریہ مشعل راہ ہے۔

  • جنرل راحیل شریف اورعدلیہ کے ہوتے ہوئے محفوظ ہوں، وینا ملک

    جنرل راحیل شریف اورعدلیہ کے ہوتے ہوئے محفوظ ہوں، وینا ملک

    اسلام آباد : معروف ماڈل اور اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے پاکستانیوں کو نیا پاکستان دیا ہے۔

    دبئی سے تین سال بعد وطن واپسی کے موقع پر اسلام آباد ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے تاہم جنرل راحیل شریف اورعدلیہ کے ہوتے ہوئے وہ اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے پاکستانیوں کو نیا پاکستان دیا ہے، انہوں نے  مزید کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، تین سال بعد وطن واپس آکر بہت خوشی ہورہی ہے۔

    وینا ملک نے کہا کہ وہ کمرشل فلموں میں کام نہیں کریں گی ٹی وی سے تعلق برقرار رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شہداء اے پی ایس اور آپریشن ضرب کے لئے نیا گانا بنایا ہے۔ جکو بہت جلد آن ایئر ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

  • معروف ماڈل وینا ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    معروف ماڈل وینا ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    ورجینیا: پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل وینا ملک دوسری مرتبہ ماں بن گئی ہیں۔ اس بار اللہ تعالیٰ نے انھیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ وینا ملک دوسری بار ماں بن گئی ہیں۔ اس بار ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زچہ اور بچہ کی صحت ٹھیک ہے۔

    جوڑے نے اپنی بیٹی کے ہمراہ تصویریں سوشل میڈیا ویب سائٹس پر جاری کی ہیں جس میں دونوں خوش نظر آ رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ وینا ملک اور بشیر خان کی شادی دسمبر 2013ء میں سرانجام پائی تھی۔ دونوں کے یہاں پچھلے سال 22ستمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام معروف اسکالر اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے ابراہیم خان خٹک رکھا تھا۔

    وینا ملک کو ماضی میں ان کے متنازعہ تصاویر کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا دوسری جانب عدالت جیو کے مارننگ شو میں توہین آمیز پروگرام کیس میں وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

  • وینا ملک نے شوبر انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا

    وینا ملک نے شوبر انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا

    دبئی: مشہور متنازعہ پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ایک بار پھر شوبز میں واپسی فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ایک بار پھر بھر پور انداز میں شوبز میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

    اداکارہ وینا ملک آج کل دبئی میں اپنے بچے اور شوہر کے ساتھ مقیم ہیں، اور گھریلو زندگی میں مصروف تھیں ، تاہم وینا نے یہ اعلان کیا ہے کہ  وہ ایک بار پھر شوبز انڈسٹری واپس آرہی ہیں  جس کے لئے اپریل کے مہینے میں پاکستان آئیں گی۔

    وینا کا کہنا ہے کہ انہیں کئی پراجیکٹس کے لئے آفر آرہی ہیں لیکن تاحال وینا نے ابھی تک کوئی آفر قبول نہیں کی ہے ۔

    وینا کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت بھی دو کردار ادا کررہی ہیں جس میں ایک ماں کا کردار اور ایک بیوی کا کردا ر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اچھی معیاری فلمیں بننے لگی ہیں جس کی بے حد خوشی ہوئی ہے اور میں بھی اپنے شوہر کے ہمراہ فلم اور ڈرامہ پروڈکشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

    وینا ملک نے کہا کہ بالی وڈ سے ابھی بھی مجھے آفرز ہیں جس کے بارے میں ان سے بات چیت چل رہی ہے اور ہوسکتا ہے کہ جسے ہی پاکستان آؤں تو وہیں سے بھارت جانا پڑے۔

    واضح رہے کہ وینا ملک کو ماضی میں ان کے متنازعہ تصویروں کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا دوسری جانب عدالت نے جیو کے مارننگ شو میں توہین آمیز پروگرام کیس میں وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

  • میرشکیل،شائستہ لودھی،وینا ملک اوراسد خٹک اشتہاری ملزمان قرار

    میرشکیل،شائستہ لودھی،وینا ملک اوراسد خٹک اشتہاری ملزمان قرار

    ایبٹ آباد:شہرکی مقامی عدالت نے توہین آمیز پروگرام کیس میں جیونیوز کے مالک میرشکیل الرحمٰن ،شائستہ لودھی ، وینا ملک اور اسد خٹک کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق سول جج اور مقامی مجسٹریٹ نجیب الحق کی عدالت میں جیو مارننگ شو میں توہین آمیز پروگرام کیس میں چاروں ملزمان جیو کے مالک میر شکیل الرحمان، وینا ملک، اسد خٹک، اور شائستہ لودھی کو متعدد بار عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔

    پیش نہ ہونے پر عدالت نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان ،شائستہ لودھی ، وینا ملک اور اسد خٹک کو اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او میر پور ، تفتیشی افسران سمیت مدعی کو بھی بیابات قلمبند کروانے کیلئے طلب کر لیا گیا ۔

    عدالت میں جیو کے مارننگ شو میں توہین آمیز پروگرام کیخلاف سردار بلال مرتضی نے درخواست دائر کی تھی