Tag: وینزویلا بحران

  • وینزویلا بحران، چین کی حکومت کو تعاون کی یقین دہانی

    وینزویلا بحران، چین کی حکومت کو تعاون کی یقین دہانی

    بیجنگ: وینزویلا میں جاری سیاسی بحران میں چین نے صدر نکولس مدورو کو تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے وینزویلا پر نئی پابندیاں عاید کرنے کے ردعمل میں صدر نکولس مدورو نے اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو سے مذاکرات منسوخ کردیے جس کے بعد سیاسی صورت حال مزید خراب ہوچکی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین وینزویلا کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، امریکا بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔

    چینی وزارت خارجہ نے وینزویلا سے متعلق امریکی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا، چین روس کے بعد دوسرا طاقتور ملک ہے جس نے وینزویلا کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جبکہ کئی یورپی ممالک سمیت امریکا بھی اپوزیشن کی حمایت کررہا ہے۔

    چین نے امریکی کی حالیہ پابندیوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، بیجنگ حکام نے ڈباؤ ڈالا کہ امریکا وینزویلا میں داخلی انتشار سے گریز کرے۔

    وینزویلا پر نئی امریکی پابندی، حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات منسوخ کردیے

    امریکا نے دو روز قبل وینزویلا حکومت کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا اور ساتھ ہی وینزویلا حکومت کو تمام ادائیگیوں کا سلسلہ بھی روک دیا تھا۔

    مذکورہ پابندیوں کے علاوہ امریکا نے روس اور چین سمیت دیگر ممالک کوتنبیہ کی ہے کہ وہ وینزویلا کے صدر نکولس کی حکومت کے ساتھ تجارتی روابط رکھنے سے گریز کریں۔

    یاد رہے کہ امریکا صدر نکولس مدورو کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا جو گزشتہ سال ہونے والے انتخابات کے بعد صدر منتخب ہوئے تھے امریکانے ان انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا تھا۔

  • وینزویلا کے صدر نے اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کردی

    وینزویلا کے صدر نے اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کردی

    کراکس: وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کردی جس میں ملکی حکومت پر قتل وغارت کا الزام لگایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں وینزویلا حکومت پر الزام عاید کیا گیا تھا کہ وہ عام شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو کے حمایتی لوگوں کی رائے زبردستی تبدیل کرائی جارہی ہے اور ماورائے عدالت مخالفین کا قتل عام بھی جاری ہے۔

    ردعمل میں وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مچل بیچلٹ کی وینزویلا کے بارے میں تیار کردہ رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ رپورٹ حقیقت کے منافی ہے، دروغ گوئی سے کام لیا جارہا ہے، یہ رپورٹ چالبازیوں اور غیر حقیقی معلومات پر مشتمل ہے۔

    یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ پولیس کی جانب سے مخالفین کو گرفتار کرکے ماوارئے عدالت قتل بھی کیا جارہا ہے، اور ردعمل سے بچنے کے لیے ان پر من گھڑت الزامات عاید کیے جارہے ہیں۔

    وینزویلا بحران، حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے لیے تیار

    وینزویلا میں اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو کی حمایت دن بہ دن بڑھتی چلی جارہی ہے، امریکا سمیت کئی یورپی ریاستوں نے بھی جون گائیڈو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    البتہ غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فریقین رواں ہفتے مذاکرات کی میز پر ہوں گے۔

  • وینزویلا بحران، حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے لیے تیار

    وینزویلا بحران، حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے لیے تیار

    کراکس: وینزویلا میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے لیے تیار ہوگئے، بات چیت رواں ہفتے ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وینزویلا میں سیاسی بحران کے باعث ملکی معاشی صورت حال بھی ابتر ہے، مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے خود ساختہ صدر جون گائیڈو نے ملکی حکومت کو ٹف ٹائم دے رکھا ہے، جبکہ آئینی صدر نکولاس مادورو کی جانب سے مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔

    ناروے حکام کا کہنا ہے کہ اقتصادی بحران اور سياسی عدم استحکام کے شکار ملک وينزويلا ميں حکومت اور اپوزيشن کے مابين ناروے کی ثالثی ميں بات چيت اس ہفتے متوقع ہے۔

    ناروے حکام کے مطابق فريقين اس ہفتے بارباڈوس ميں مليں گے اور ملک کو درپيش بحرانوں کا آئينی حل تلاش کريں گے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جون گائیڈ مذاکرات کے دوران اپنے رہنماؤں کی رہائی کا بھی مطالبہ رکھیں گے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وینزویلا حکومت جبری طور پر عوامی رائے تبدیل کررہی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے ہاتھوں عام شہریوں کے ہلاکتوں کی تعداد چونکا دینے والی ہے، مذکورہ رپورٹ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ وینزویلا میں اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو کی حمایت دن بہ دن بڑھتی چلی جارہی ہے، امریکا سمیت کئی یورپی ریاستوں نے بھی جون گائیڈو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

  • وینزویلا بحران: اقوام متحدہ نے شہریوں کی ہلاکتوں کا الزام حکومت پر عاید کردیا

    وینزویلا بحران: اقوام متحدہ نے شہریوں کی ہلاکتوں کا الزام حکومت پر عاید کردیا

    کراکس: اقوام متحدہ نے وینزویلا میں جاری سیاسی بحران اور درجنوں شہریوں کی ہلاکتوں کا الزام حکومت پر عاید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کراکس سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ تاحال برقرار ہے، جبکہ اقوام متحدہ نے مظاہرے کے دوران کئی شہریوں کی ہلاکتوں کا الزام ملکی حکومت پر عاید کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وینزویلا حکومت جبری طور پر عوامی رائے تبدیل کررہی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے ہاتھوں عام شہریوں کے ہلاکتوں کی تعداد چونکا دینے والی ہے، مذکورہ رپورٹ آج اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کی جائے گی۔

    اقوام متحدہ نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ پولیس کی جانب سے مخالفین کو گرفتار کرکے ماوارئے عدالت قتل بھی کیا جارہا ہے، اور ردعمل سے بچنے کے لیے ان پر من گھڑت الزامات عاید کیے جارہے ہیں۔

    وینزویلا میں اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو کی حمایت دن بہ دن بڑھتی چلی جارہی ہے، امریکا سمیت کئی یورپی ریاستوں نے بھی جون گائیڈو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    وینزویلا بحران، امریکا نے وزراء پر نئی پابندیاں عائد کردیں

    دوسری جانب رواں ماہ کے آغاز میں امریکی محکمہ خزانہ نے وینزویلا کے بجلی کے وزیر لوئس موتا ڈومنگوئئز اور ملک کے نائب وزیر خزانہ یوسٹکیو جوس لگو گومیزا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکی انتظامیہ نے رواں سال اپریل میں وینزویلا کے مرکزی بینک اور اس کے سربراہ الیانا جوزفا روزا تیران پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • وینزویلا میں بغاوت کا الزام، 7 ارکان پارلیمان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    وینزویلا میں بغاوت کا الزام، 7 ارکان پارلیمان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    کراکس: وینزویلا میں بغاوت کے الزام میں حکومت نے سات ارکان پارلیمان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وینزویلا میں ان سات ارکان پارلیمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جنہوں نے پچھلے ہفتے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششوں کی حمایت کی تھی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ ملکی سپریم کورٹ نے آٹھ مئی کو کیا، عدالت عظمی نے اٹارنی جنرل طارق ولیم صاب کو ہدایت کی کہ متعلقہ منتخب نمائندوں کے خلاف بغاوت کے الزام میں تفتیش کی جائے۔

    ان قانون سازوں کی پارلیمانی حیثیت کو بھی ختم کر دیا گیا، وینزویلا میں اپوزیشن رہنما خون گائیڈو صدر نکولاس مادورو کی حکومت کو چیلنج کر رہے ہیں، اس وجہ سے ملک شدید سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہے۔

    قبل ازیں وینزویلا کے وزیردفاع ولادی میرپادرینو کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو نے ملک میں بغاوت کی کوشش کی جسے ناکام بنا دی گئی۔

    وینزویلا: جون گائیڈو کی بغاوت کی کوشش ناکام بنادی، وزیردفاع

    وینزویلا میں اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو نے خود ساختہ طور پر ملکی صدر کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں سینکڑوں افراد نکولاس مادورو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

    یاد رہے کہ وینزویلا میں 23 جنوری کو اپوزیشن لیڈر اور پارلیمںٹ کے اسپیکر جون گائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیا تھا جس کے بعد امریکا اور بعض دوسرے علاقائی ممالک نے صدر نکولس مادورو کی جگہ گائیڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرلیا ہے۔

  • وینزویلا بحران، امریکا کا فوجی کارروائی کا عندیہ، روس کا انتباہ

    وینزویلا بحران، امریکا کا فوجی کارروائی کا عندیہ، روس کا انتباہ

    ماسکو: وینزویلا میں سیاسی بحران کے پیش نظر امریکا کی جانب سے فوجی کارروائی کا عندیہ دینے پر روس نے بھی خبردار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے عندیہ دیا گیا تھا کہ وینزویلا میں بحران کے باعث اگر فوجی کارروائی کرنا پڑی تو کرسکتے ہیں جس کے ردعمل میں روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران انہوں نے امریکا کو فوجی کارروائی سے باز رہنے پر روز دیا۔

    ٹیلی فون گفتگو کے دوران روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں کسی بھی طرح کے مزید جارحانہ اقدامات کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

    قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے وینزویلا میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے فوجی کارروائی ممکن ہے۔

    امریکا کی جانب سے اس فیصلے کے بعد روسی حکام ٹرمپ اتنظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، ان کے مطابق فوجی کارروائی ہوئی تو روس خاموش نہیں بیٹھے گا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ امریکا نے روس کو تنبیہ کی تھی کہ وینزویلا بحران کے آڑ میں روسی فوج نے مداخلت کی تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، باوجود اس کے روس نے اپنی فوج بھیج دی۔

    امریکی دھمکیوں کے باوجود روسی فوج وینزویلا پہنچ گئی

    وینزویلا پہنچنے والے روسی فوجی دستوں میں 100 کے قریب سپاہی شامل ہیں، جو دارالحکومت کراکس کے ایئربیس پر موجود ہیں۔

    اس سے قبل امریکا نے روس کو خبردار کیا تھا کہ وہ کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی سے گریز کرے۔

  • وینزویلا: جون گائیڈو کی بغاوت کی کوشش ناکام بنادی، وزیردفاع

    وینزویلا: جون گائیڈو کی بغاوت کی کوشش ناکام بنادی، وزیردفاع

    کراکس: وینزویلا کے وزیردفاع ولادی میرپادرینو کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو نے ملک میں بغاوت کی کوشش کی جسے ناکام بنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وینزویلا میں اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو نے خود ساختہ طور پر ملکی صدر کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں سینکڑوں افراد نکولاس مادورو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے وزیردفاع ولادی میرپادرینو کا کہنا تھا کہ جون گائیڈو نے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ صدر نکولاس مادورو ملک کے منتخب صدر ہیں، ملک کے عوام کو ان کے خلاف کرنے کی کوشش کی گئی، البتہ حکام نے تمام تر کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

    دوسری جانب وینزویلا کے مغربی حمایت یافتہ اور خود ساختہ صدر خوآن گوآئیڈو نے کہا ہے کہ صدر مادورو کو اقتدار سے الگ کرنے کے لیے ’حتمی مرحلے‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔

    دریں اثنا امریکا نے موقف اختیار کیا ہے کہ وینزویلا معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے، جبکہ امریکا کا اس میں کوئی مداخلت نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ وینزویلا میں 23 جنوری کو اپوزیشن لیڈر اور پارلیمںٹ کے اسپیکر جون گائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیا تھا جس کے بعد امریکا اور بعض دوسرے علاقائی ممالک نے صدر نکولس مادورو کی جگہ گائیڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرلیا ہے۔

    روس کا امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے میں وینزویلا اور کیوبا کی مددکا اعلان

    بعد ازاں امریکا میں تعینات وینزویلا کے ملٹری اتاشی کرنل جوش لوئس سلوا کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تھی جس میں وہ نکولس ماڈورو سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما جون گائیڈو اعلان وفاداری کررہے تھے۔

  • وینزویلا بحران، امریکا نے پابندیوں کا فیصلہ کرلیا

    وینزویلا بحران، امریکا نے پابندیوں کا فیصلہ کرلیا

    واشنگٹن: وینزویلا میں جاری سیاسی بحران کے پیش نظر امریکی انتظامیہ نے وینزویلا کے مرکزی بینک اور اس کے سربراہ الیانا جوزفا روزا تیران پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی وزارت خزانہ نے غیر آئینی مادورو انتظامیہ کے ہاتھ میں کٹھ پتلی بننے سے بچانے کے لیے وینزویلا کے مرکزی بینک پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مادورو انتظامیہ ونزویلا کے اثاثوں کو سمیٹنا اور بدعنوان حکومتی افراد کو دولت مند بنانے کے لیے حکومتی اداروں کو لوٹنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

    امریکی محکمہ خزانہ کے جاری کردہ بیان میں مرکزی بینک کے سربراہ تیران کو بھی پابندیوں کے احاطے میں لیے جانے کا ذکر کیا گیا ہے۔

    دریں اثنا وائٹ ہاوس کے مشیر برائے قومی سلامتی جون بولٹن نے میامی میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے وینزویلا، کیوبا اور نکاراگوا پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

    بولٹن نے مذکورہ تین ممالک کو سوشلزم کے آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے مرکزی بینک کے سربراہ کے ساتھ نکاراگوا کے صدر ڈینئیل اور ٹیگا کو خفیہ ادائیگیوں کے دعوے کے ساتھ مالی خدمات فراہم کرنے والی فرم بینکورپ پر بھی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سیاسی ومعاشی بحران، ریڈکراس کی امدادی ٹرک وینزویلا پہنچ گئی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں مقیم کیوبا کے شہریوں کو اپنے عزیزو اقارب کو ایک متعینہ مقدار تک رقوم بھیجنے کی اجازت دے گی اور ایک شخص سال کی ایک تہائی میں زیادہ سے زیادہ ایک ہزار ڈالر کیوبا بھیج سکے گا۔

  • روس کے بعد ترکی کا بھی وینزویلا کے صدر کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

    روس کے بعد ترکی کا بھی وینزویلا کے صدر کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

    انقرہ: روس کے بعد ترک حکام نے بھی وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس نے وینزویلا حکام کی مدد کے لیے اپنی فوج بھی اتار دی ہے، جبکہ امریکا کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ترک حکام کو نکولاس کی حمایت کرنے پر امریکی دباؤ کا سامنا ہے، یہی صورت حال روس کے ساتھ بھی ہے۔

    ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ترکی کے علاوہ روس، چین اور کیوبا بھی صدر مادورو کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ امریکا کے شدید دباؤ کے باوجود انقرہ حکومت وینزویلا کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    ترک وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وینزویلا پر امریکی پابندیاں ناقبل قبول ہیں۔انہوں نے مذکورہ پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

    دوسری جانب کراکس حکام کی جانب سے جون گائیڈو پر نئی پابندی عائد کی جاچکی ہے، جس کے تحت وہ اگلے 15 سالوں تک کوئی بھی سیاسی یاحکومتی عہدہ حاصل نہیں کرسکیں گے۔

    وینزویلا کے خودساختہ صدر پر نئی پابندی عائد

    یاد رہے کہ وینزویلا میں 23 جنوری کو اپوزیشن لیڈر اور پارلیمںٹ کے اسپیکر جون گائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیا تھا جس کے بعد امریکا اور بعض دوسرے علاقائی ممالک نے صدر نکولس مادورو کی جگہ گائیڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرلیا ہے۔

  • امریکی دھمکیوں کے باوجود روسی فوج وینزویلا پہنچ گئی

    امریکی دھمکیوں کے باوجود روسی فوج وینزویلا پہنچ گئی

    کراکس: جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں سیاسی بحران کے تناظر میں روس نے اپنی فوج اتار دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے روس کو تنبیہ کی تھی کہ وینزویلا بحران کے آڑ میں روسی فوج نے مداخلت کی تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، باوجود اس کے روس نے اپنی فوج بھیج دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ روسی فوج کا وینزویلا پہنچنے کا مقصد فوجی آپریشن میں شمولیت کے بجائے فوجی تعاون پر بات چیت کرنا ہے۔

    وینزویلا پہنچنے والے روسی فوجی دستوں میں 100 کے قریب سپاہی شامل ہیں، جو دارالحکومت کراکس کے ایئربیس پر موجود ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سے قبل بھی روسی فوج کے کئی اہلکار کراکس پہنچ چکے ہیں، جس سے متعلق امریکا نے خبردار بھی کیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وینزویلا سے اپنے تمام فوجی واپس بُلا لے۔ ٹرمپ کے مطابق اس کو ممکن بنانے کے لیے تمام راستے کھلے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے گذشتہ روز روس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ وینزویلا بحران میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے تنازعے کو مزید بڑھاوا دے رہا ہے۔

    وینزویلا بحران: امریکا نے روسی مداخلت پر حکام کو خبردار کردیا

    مائیک پومپیو نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے وینزویلا کے عوامی مزید مصائب کو شکار ہوں گے، جبکہ روسی فوج کی ملک میں آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ وینزویلا میں 23 جنوری کو اپوزیشن لیڈر اور پارلیمںٹ کے اسپیکر جون گائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیا تھا جس کے بعد امریکا اور بعض دوسرے علاقائی ممالک نے صدر نکولس مادورو کی جگہ گائیڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرلیا ہے۔